خط حضرت مسیح موعود علیہ السلام بنام پنڈت شیو نارائن اگنی ہوتری
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مجموعه اشتہارات
خط
مکرمی جناب پنڈت صاحب!
آپ کا مہر بانی نامہ عین اس وقت میں پہنچا کہ جب میں بعض ضروری مقدمات کے لیے امرتسر کی
طرف جانے کو تھا۔ چونکہ اس وقت مجھے دو گھنٹہ کی بھی فرصت نہیں اس لیے آپ کا جواب واپس آ کر
لکھوں گا اور انشاء اللہ تین روز بغایت درجہ چار روز کے بعد واپس آ جاؤں گا اور پھر آتے ہی جواب لکھ
کر خدمت گرامی میں ارسال کروں گا۔ آ۔ ارسال کروں گا ۔ آپ فرماتے ہیں کہ یہ مضامین برادر ہند میں درج ہوں
مگر میری صلاح یہ ہے کہ ان مضامین کے ساتھ دو ثالثوں کی رائے بھی ہو تب اندراج پاویں مگر اب
مشکل یہ کہ ثالث کہاں سے لاویں ناچار یہی تجویز خوب ہے کہ آپ ایک فاضل نامی گرامی صاحب
تالیف تصنیف کا برا ہم سماج کے فضلاء میں سے منتخب کر کے مجھے اطلاع دیں جو ایک خدا ترس اور فروتن
اور محقق اور بے نفس اور بے تعصب ہو۔ اور ایک انگریز کہ جن کی قوم کی زیر کی بلکہ بے نظیری کے آپ
قائل ہیں انتخاب فرما کر اس سے بھی اطلاع بخشیں تو اغلب ہے کہ میں ان دونوں کو منظور کروں گا اور
میں نے بطور سرسری سنا ہے کہ آپ کے برہمو سماج میں ایک صاحب کیشپ چندر نام لئیق اور دانا
آدمی ہیں ۔ اگر یہی سچ ہے تو وہی منظور ہیں ۔ ان کے ساتھ ایک انگریز کر دیجیے۔ مگر منصفوں کو یہ اختیار
نہ ہوگا کہ صرف اتنا ہی لکھیں کہ ہماری رائے میں یہ ہے یا وہ ہے بلکہ ہر ایک فریق کی دلیل کو اپنے بیان
لے یہ خط بمنزلہ اشتہار کے تھا اور نہایت ضروری تھا کیونکہ حضرت اقدس نے بحث الہام کے متعلق پنڈت شیونا رائن
اگنی ہوتری کو لکھا تھا اس لیے یہاں درج کر دیا ہے۔ (مؤلف)
سے توڑنا یا بحال رکھنا ہوگا ۔ دوسرے یہ مناسب ہے کہ اس مضمون کو رسالہ میں متفرق طور پر درج نہ کیا
جائے کہ اس میں منصف کو دوسرے نمبروں کا مدت دراز تک انتظار کرنا پڑتا ہے بلکہ مناسب ہے کہ یہ
سارا مضمون ایک ہی دفعہ برادر ہند میں درج ہو یعنی تین تحریریں ہماری طرف سے اور تین ہی آپ
کی طرف سے ہوں اور ان پر دونوں منصفوں کی مفصل رائے درج ہو اور اگر آپ کی نظر میں اب
کی دفعہ منصفوں کی رائے درج کرنا کچھ دقت طلب ہو تو پھر اس صورت میں یہ بہتر ہے کہ جب میں
بفضلہ تعالیٰ امرتسر سے واپس آ کر تحریر ثالث آپ کے پاس بھیج دوں تو آپ بھی اس پر کچھ مختصر تحریر کر
کے تینوں تحریریں ایک دفعہ چھاپ دیں اور ان تحریروں کے اخیر میں یہ بھی لکھا جائے کہ فلاں فلاں
منصف صاحب اس پر اپنا اپنا موجہ رائے تحریر فرماویں اور پھر دو جلدیں اس رسالہ کی منصفوں کی
خدمت میں مفت بھیجی جائیں ۔ آئندہ جیسے آپ کی مرضی ہو اس سے اطلاع بخشیں اور جلد اطلاع
بخشیں۔ اور میں نے چلتے چلتے جلدی سے یہ خط لکھ ڈالا ہے کمی بیشی الفاظ سے معاف فرمائیں۔
را قم آپ کا نیاز مند غلام احمد عفی عنہ ۔۷ ارجون ۱۸۷۹ء ر
( منقول از حضرت اقدس کی پرانی تحریریں صفحہ ۲۵ ، ۲۶ مطبوعہ ۳۰ رمئی ۱۸۹۹ء مرتبہ ایڈیٹر الحکم )
(روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۳۳۲)