اشتہار تصنیف کتاب براہین احمدیہ بحجہت اطلاع جميع عاشقان صدق و انتظام سرمایہ طبع کتاب
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اشتہار
تصنیف کتاب براہین احمدیہ بہت اطلاع
جميع عاشقان صدق و انتظام سرمایۂ طبع کتاب
ایک کتاب جامع دلائل معقوله درباره اثبات حقانیت قرآن شریف و صدق نبوت حضرت
محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم جس میں ثبوت کامل منجانب کلام اللہ ہونے قرآن شریف اور سچا ہونے
حضرت خاتم الانبیاء کا اس قطعی فیصلہ سے دیا گیا ہے کہ ساتھ اس کتاب کے ایک اشتہار بھی بوعدہ
انعام دس ہزار روپیہ کے اس مراد سے منسلک ہے کہ اگر کوئی صاحب جو حقانیت اور افضلیت
فرقان شریف سے منکر ہے، براہین مندرجہ اس کتاب کو توڑ دے یا اپنی الہامی کتاب میں اسی قدر دلائل یا
نصف اس سے یا مثلث اس سے یا ربع اس سے یا تمس اس سے ثابت کر کے دکھلا دے جس کو تین
منصف مقبولہ فریقین تسلیم کر لیں تو مشتہر اس کو بلا عذر اپنی جائداد قیمتی دس ہزار روپیہ پر قبض و دخل دے
دے گا۔ بوجہ منکرانہ اصرار پنڈت دیانند صاحب اور ان کے بعض سیکرٹریوں کی تصنیف ہوئی ہے اور نام
اس کتاب کا مندرجہ حاشیہ
بَرَاهِين الأحمديه على حقانيت كتاب الله الفرقان و النبوة المحمديه
رکھا گیا ہے۔ لیکن بوجہ ضخامت چھپنا اس کتاب کا خریداروں کی مدد پر موقوف ہے۔ لہذا یہ اشتہار بہت
اطلاع جمله اخوان مومنین و برادران موحدین و طالبان راه حق و یقین شائع کیا جاتا ہے کہ بہ نیت
معاونت اور نصرت دین متین کے اس کتاب کے چندہ میں بحسب توفیق شریک ہوں یا یوں مدد کریں
که به نیت خریداری اس کتاب کے مبلغ پانچ روپیہ جو اصل قیمت اس کتاب کی قرار پائی ہے بطور پیشگی
بھیج دیں تا سر ما یہ طبع اس کتاب کا اکٹھا ہو کر بہت جلد چھنی شروع ہو جائے ۔ اور جیسے جیسے چھپتی جائے گی
بخدمت جملہ صاحبین جو بہ نیت خریداری چندہ عنایت فرمائیں گے مرسل ہوتی رہے گی، لیکن واضح
رہے کہ جو صاحب بہ نیت خریداری چندہ عنایت فرمائیں وہ اپنی درخواست خریداری میں بقلم خوشخط
اسم مبارک و مفصل پتہ و نشان مسکن وضلع وغیرہ کا کہ جس سے بلا ہرج اجزاء کتاب کے وقتا فوقتا ان کی
خدمت گرامی میں پہنچتے رہیں ارقام فرماویں۔
المش
تهر
مرزا غلام احمد رئیس قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب
مکرر بڑی شکر گزاری سے لکھا جاتا ہے کہ حضرت مولوی چراغ علی خان صاحب معتمد
مدار المهام دولت آصفیہ حیدر آباد دکن نے بغیر ملاحظہ کسی اشتہار کے خود بخود اپنے کرم ذاتی و ہمت اور
حمایت و حمیت اسلامیہ سے بوجہ چندہ اس کتاب کے ایک نوٹ دس روپیہ کا بھیجا ہے۔
( مطبوعہ سفیر ہند امرتسر )
( تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۱۰۰۹)