اعلان درباره ماموریت من الله نیز بغرض اتمام حجت اشاعت خط

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعد ما و جب گزارش ضروری یہ ہے کہ عاجز مؤلف براہین احمدیہ حضرت قادر مطلق جلشانہ کی
طرف سے مامور ہوا ہے کہ نبی ناصری اسرائیلی (مسیح) کی طرز پر کمال مسکینی فروتنی و غربت و تذلیل و تواضع
سے اصلاح خلق کے لیے کوشش کرے اور ان لوگوں کو جو راہ راست سے بے خبر ہیں صراط مستقیم
(جس پر چلنے سے حقیقی نجات حاصل ہوتی ہے اور اسی عالم میں بہشتی زندگی کے آثار اور قبولیت اور
محبوبیت کے انوار دکھائی دیتے ہیں ) دکھاوے۔ اسی غرض سے کتاب براہینِ احمد یہ تالیف پائی ہے۔
جس کی ۳۷ جو چھپ کر شائع ہو چکی ہیں اور اس کا خلاصہ مطلب اشتہار ہمراہی خط ہذا میں مندرج ہے
لیکن چونکہ پوری کتاب کا شائع ہونا ایک طویل مدت پر موقوف ہے اس لیے یہ قرار پایا ہے کہ بالفعل
بغرض اتمام حجت یہ خط ( جس کی ۲۴۰ کاپی چھپوائی گئی ہے ) معہ اشتہار انگریزی (جس کی آٹھ ہزار
کا پی چھپوائی گئی ہے شائع کیا جائے اور اس کی ایک ایک کاپی بخدمت معزز پادری صاحبان پنجاب
و ہندوستان و انگلستان وغیرہ بلاد جہاں تک ارسال خط ممکن ہو ) جو اپنی قوم میں خاص طور پر مشہور اور معزز
ہوں۔ اور بخدمت معزز برہموں صاحبان و آریہ صاحبان و نیچری صاحبان و حضرات مولوی صاحبان جو
وجود خوارق و کرامات سے منکر ہیں اور اس وجہ سے اس عاجز پر بدظن ہیں ۔ ارسال کی جاوے۔
یہ تجویز نہ اپنے فکر و اجتہاد سے قرار پائی ہے بلکہ حضرت مولیٰ کریم کی طرف سے اس کی اجازت
ہوئی ہے اور بطور پیشگوئی یہ بشارت ملی ہے کہ اس خط کے مخاطب ( جو خط پہنچنے پر رجوع بحق نہ

کریں گے ) ملزم ولا جواب وم ولا جواب و مغلوب ہو جائیں گے۔ بنا بر علیہ یہ خط چھپوا کر آپ کی خدمت میں اس
نظر سے کہ آپ اپنی قوم میں معزز اور مشہور اور مقتدا ہیں ارسال کیا جاتا ہے اور آپ کے کمال علم اور
بزرگی کی نظر سے امید ہے کہ آپ حسبة للہ اس خط کے مضمون کی طرف توجہ فرما کر طلب حق میں
کوشش کریں گے۔ آپ نے اس کی طرف توجہ نہ کی تو آپ پر حجت تمام ہو گی اور اس کارروائی کی
کہ آپ کو رجسٹری شدہ خط ملا۔ پھر آپ نے اس کی طرف توجہ کو مبذول نہ فرمایا ) حصہ پنجم کتاب میں
پوری تفصیل سے اشاعت کی جائے گی۔ اصل مدعا خط جس کے ابلاغ سے میں مامور ہوا ہوں۔ یہ ہے
دین حق جو خدا کی مرضی کے موافق ہے صرف اسلام ہے اور کتاب حقانی جو منجانب اللہ محفوظ اور
واجب العمل ہے صرف قرآن ہے۔ اس دین کی حقانیت اور قرآن کی سچائی پر عقلی دلائل کے سوا آسمانی
نشانوں (خوارق و پیشین گوئیوں) کی شہادت بھی پائی جاتی ہے۔ جس کو طالب صادق اس خاکسار
( مؤلف براہین احمدیہ ) کی صحبت اور صبر اختیار کرنے سے بمعاینه چشم تصدیق کر سکتا ہے۔ آپ کو اس
دین کی حقانیت یا اُن آسمانی نشانوں کی صداقت میں شک ہو تو آپ طالب صادق بن کر قادیان میں
تشریف لاویں اور ایک سال تک اس عاجز کی صحبت میں رہ کر اُن آسمانی نشانوں کا بچشم خود مشاہدہ کر
لیں ولیکن اس شرط نیت سے ( جو طلب صادق کی نشانی ہے ) کہ بجر د معائنہ آسمانی نشانوں کے اسی جگہ
( قادیان میں ) شرف اظہار اسلام یا تصدیق خوارق سے مشرف ہو جائیں گے۔ اس شرط نیت سے
آپ آویں گے تو ضرور انشاء اللہ تعالیٰ آسمانی نشان مشاہدہ کریں گے۔ اس امر کا خدا کی طرف سے
وعدہ ہو چکا ہے جس میں تخلف کا امکان نہیں اب آپ تو اب آپ تشریف نہ لائیں تو آپ پر خدا کا مواخذہ رہا۔
انتظار تین ماہ کے آپ کی عدم توجہی کا حال درج حصہ پنجم کتاب ہوگا۔ اور اگر آپ آویں اور
ایک سال رہ کر کوئی آسمانی نشان مشاہدہ نہ کریں تو دو سو روپیہ ماہوار کے حساب سے آپ کو ہرجانہ یا
جرمانہ دیا جائے گا۔ اس دو سو روپیہ ماہوار کو آپ اپنے شایانِ شان نہ سمجھیں تو اپنے حرج اوقات کا
عوض یا ہماری وعدہ خلافی کا جرمانہ جو آپ اپنی شان کے لائق قرار دیں گے ہم اس کو بشرط استطاعت
قبول کریں گے۔ طالبان حرجانہ یا جرمانہ کے لیے ضروری ہے کہ تشریف آوری سے پہلے بذریعہ
اور بعد انتظار

رجسٹری ہم سے اجازت طلب کریں اور جو لوگ حرجانہ یا جرمانہ کے طالب نہیں ان کو اجازت طلب
کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ بذات خود تشریف نہ لاسکیں تو آپ اپنا وکیل جس کے مشاہدہ کو
آپ معتبر اور اپنا مشاہدہ سمجھیں روانہ فرما دیں مگر اس شرط سے کہ بعد مشاہدہ اس شخص کے آپ اظہار
اسلام یا ( تصدیق خوارق لحمیں ) توقف نہ فرمائیں ۔ آپ اپنے شرط اظہار اسلام یا ( تصدیق خوارق )
ایک سادہ کاغذ پر جس پر چند ثقات مختلف مذاہب کی شہادتیں ہوں تحریر کر دیں جس کو متعدد اردو
انگریزی اخباروں میں شائع کیا جائے گا۔ ہم سے اپنی شرط دو سور و پیہ ماہوار جرمانہ یا حرجانہ (یا جو آپ
پسند کریں اور ہم اس کی ادائیگی کی طاقت بھی رکھیں ) عدالت میں رجسٹری کرالیں اور اس کے ساتھ
ایک حصہ جائداد بھی بقدر شرط رجسٹری کرالیں ۔ بالآخر یہ عاجز حضرت خداوند کریم جل شانہ کا شکر ادا کرتا
ہے جس نے اپنے سچے دین کے براہین ہم پر ظاہر کئے اور پھر ان کی اشاعت کے لیے ایک آزاد
سلطنت کی حمایت میں جو گورنمنٹ انگلشیہ ہے ہم کو جگہ دی۔ اس گورنمنٹ کا بھی ۔۔۔ حق شناسی کی رو
سے یہ یہ عاجز شکر یہ ادا کرتا ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
راقم
خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب
( مطبوعہ مرتضائی پریس لاہور )
( تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۱۱ تا ۱۳)
لے یہ ان حضرات نیچر یہ یا مولوی صاحبوں کو کہا جاتا ہے جو اسلام کو مانتے ہیں اور پھر وجود خوارق و کرامات سے
منکر اور اس عاجز پر بدظن ہیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی