اعلان کتاب براہین احمدیہ کی قیمت اور دیگر ضروری گزارش
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعلان
کتاب براہین احمدیہ کی قیمت
اور دیگر ضروری گزارش
بعالی خدمت تمام معزز اور بزرگ خریداران کتاب براہین احمدیہ کے گزارش کی جاتی
ہے کہ کتاب ہذا بڑی مبسوط کتاب ہے یہاں تک کہ جس کی ضخامت سوجز سے کچھ زیادہ ہوگی اور
تا اختتام طبع وقتا فوقتا حواشی لکھنے سے اور بھی بڑھ جائے گی اور ایسی عمدگی کا غذ اور پاکیزگی خط اور دیگر
لوازم حسن اور لطافت اور موزونیت سے چھپ رہی ہے کہ جس کے مصارف کا حساب جو لگایا گیا تو
معلوم ہوا کہ اصل اصل قیمت اس کی یعنی جو اپنا خرچ آتا ہے فی جلد پچیس روپیہ ہے۔ مگر ابتدا میں
پانچ روپیہ قیمت اس کی اس غرض سے مقرر ہوئی تھی اور یہ تجویز اٹھائی گئی تھی جو کسی طرح سے مسلمانوں
میں یہ کتاب عام طور پر پھیل جائے اور اس کا خرید نا کسی مسلمان پر گراں نہ ہو اور یہ امید کی گئی تھی کہ
امراء اسلام جو ذی ہمت اور اولی العزم ہیں ایسی ضروری کتاب کی اعانت میں دلی ارادت سے مدد
کریں گے تب جبر اس نقصان کا ہو جائے گا۔ پر اتفاق ہے کہ اب تک وہ امید پوری نہیں ہوئی بلکہ بجز
عالی جناب حضرت خلیفه سید محمد حسن خان صاحب بہادر وز یر ا عظم و دستور معظم ریاست پٹیالہ پنجاب که
جنہوں نے مسکین طالب علموں کو تقسیم کرنے کے لئے پچاس جلد میں اس کتاب کی خریدیں اور جو قیمت
بذریعہ اشتہار شائع ہو چکی تھی وہ سب بھیج دی اور نیز فراہمی خریداروں میں بڑی مددفرمائی
اور
جلد اول
صاحبوں
سے اور بھی مدد دینے کا وعدہ فرمایا۔ (خدا ان کو اس فعل خیر کا ثواب دے اور اجر عظیم بخشے ) اور اکثر صا
نے ایک یا دونسخہ سے زیادہ نہیں خریدا۔ اب حال یہ ہے کہ اگر چہ ہم نے بموجب اشتہار مشتہرہ سوم
دسمبر ۱۸۷۹ء بجائے پانچ روپیہ کے دس روپیہ قیمت کتاب کی مقرر کر دی مگر تب بھی وہ قیمت اصل
قیمت سے ڈیڑھ حصہ کم ہے۔ علاوہ اس کے اس قیمت ثانی سے وہ سب صاحب مستثنیٰ ہیں جو اس
اشتہار سے پہلے قیمت ادا کر چکے لہذا بذریعہ اس اعلان کے بخدمت ان عالی مراتب خریداروں کے
کہ جن کے نام نامی حاشیہ میں بڑے فخر سے درج ہیں اور دیگر ذی ہمت امراء کے جو حمایت دین
اسلام میں مصروف ہورہے ہیں عرض کی جاتی ہے کہ وہ ایسے کار ثواب میں کہ جس سے اعلائے کلمہ
اسلام ہوتا ہے اور جس کا نفع صرف اپنے ہی نفس میں محدود نہیں بلکہ ہزار ہا بندگانِ خدا کو ہمیشہ پہنچتا
ا۔ جناب نواب شاہ جہان بیگم صاحبہ بالقا به فرمان فرمائے بھوپال۔ رہے گا اعانت سے دریغ نہ
۲۔ جناب نواب علاء الدین احمد خان بہادر والی لوہارو۔
فرماویں کہ بموجب فرمودہ
جناب مولوی محمد چراغ علی خان صاحب نائب معتمد مدار المهام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے اس سے کوئی اور بڑا عمل
دولت آصفیہ حیدر آباد دکن ۔
۴۔ جناب غلام قادر خان صاحب وزیر ریاست نالہ گڑھ پنجاب۔ صالح نہیں کہ انسان اپنی
۵۔ جناب نواب مکرم الدولہ بہادر حیدر آباد۔
طاقتوں کو ان کاموں میں خرچ
۔ جناب نواب نظیر الدولہ بہادر بھوپال۔
کرے کہ جن سے عباد الہی کو
ے۔ جناب نواب سلطان الدولہ بہادر بھوپال۔
سعادت اخروی حاصل ہو۔
جناب نواب علی محمد خان صاحب بہادر لود بیانہ پنجاب۔
اگر حضرات ممدوحین اس
۔
جناب نواب غلام محبوب سبحانی خان صاحب بہا در رئیس اعظم لاہور ۔ طرف متوجہ ہوں گے تو یہ کام
۱۰۔ جناب سردار غلام محمد خان صاحب رئیس واہ ۔
کہ جس کا انجام بہت روپیہ کو
ا۔ جناب مرزا سعید الدین احمد خان صاحب بہادر اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر
فیروز پور ۔
موجودہ پر نظر کر کے کئی طرح
چاہتا ہے اور جس کی حالت
کی زیر باریاں نظر آتی ہیں نہایت آسانی سے انجام پذیر ہو جائے گا اور امید تو ہے کہ خدا ہمارے اس
کام کو جو اشد ضروری ہے ضائع ہونے نہیں دے گا اور جیسا کہ اس دین کے ہمیشہ بطور معجزہ کے کام
ہوتے رہے ہیں ایسا ہی کوئی غیب سے مرد کھڑا ہو جائے گا وَتَوَكَّلْنَا عَلَى اللَّهِ هُوَ نِعْمَ الْمَوْلَى
وَنِعْمَ النَّصِيرِ -
المش
تهر
مرزاغلام احمد رئیس قادیان ضلع گورداسپور پنجاب، مصنف کتاب
اشتہار ٹائیٹل براہین احمدیہ حصہ اول مطبوعہ ۱۸۸۰ء مطبع سفیر ہند امرتسر ۔ روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲ تا ۴ )