التماس ضروری از مؤلّفِ کتاب
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
التماس ضروری از مؤلف کتاب
اُس خداوند عالم کا کیا کیا شکر ادا کیا جائے کہ جس نے اول مجھ ناچیز کو محض اپنے فضل اور کرم اور
عنایت غیبی سے اس کتاب کی تالیف اور تصنیف کی توفیق بخشی اور پھر اس تصنیف کے شائع کرنے اور
پھیلانے اور چھپوانے کے لئے اسلام کے عمائد اور بزرگوں اور اکابر اور امیروں اور دیگر بھائیوں
مومنوں اور مسلمانوں کو شائق اور راغب اور متوجہ کر دیا پس اس جگہ ان تمام حضرات معاونین کا شکر کرنا
بھی واجبات سے ہے کہ جن کی کریمانہ تو جہات سے میرے مقاصد دینی ضائع ہونے سے سلامت
رہے اور میری محنتیں برباد جانے سے بچ رہیں میں اُن صاحبوں کی اعانتوں سے ایسا ممنون ہوں کہ
میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ جن سے میں اُن کا شکر ادا کر سکوں بالخصوص جب میں دیکھتا ہوں کہ بعض
صاحبوں نے اس کار خیر کی تائید میں بڑھ بڑھ کے قدم رکھے ہیں اور بعض نے زائدا عانتوں کے لئے
اور بھی مواعید فرمائے ہیں تو یہ میری ممنونی اور احسان مندی اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔
میں نے اسی تقریر کے ذیل میں اسماء مبارک اُن تمام مردان اہلِ ہمت اور اولی العزم کے
جنہوں نے خریداری اور اعانت طبع اس کتاب میں کچھ کچھ عنایت فرمایا معہ رقوم عنایت شدہ اُن کی کے
زیب تحریر کئے ہیں اور ایسا ہی آئندہ بھی تا اختتام طبع کتاب عملدرآمد ر ہے گا کہ تاجب تک صفحہ روزگار
میں نقش افادہ اور افاضہ اس کتاب کا باقی رہے ہر یک مستفیض کہ جس کا اس کتاب سے وقت خوش ہو
مجھ کو اور میرے معاونین کو دعائے خیر سے یاد کرے۔
اور اس جگہ بطور تذکرہ خاص کے اس بات کا ظاہر کرنا بھی ضروری ہے کہ اس کارخیر میں آج
عست
تک سب سے زیادہ حضرت خلیفہ سید محمد حسن خان صاحب بہادر وزیر اعظم و دستور معظم ریاست پٹیالہ
سے اعانت ظہور میں آئی یعنی حضرت ممدوح نے اپنی عالی ہمتی اور کمال محبت دینی سے مبلغ دوسو پچاس
روپیہ اپنی جیب خاص سے اور چھتر رو پیدا چھتر روپیہ اپنے اور دوستوں سے ف سے فراہم کر کے تین سو پچیس روپیہ بوجہ
خریداری کتابوں کے عطا فرمایا۔ عالی جناب سیدنا وزیر صاحب ممدوح الاوصاف نے اپنے والا نامہ
میں یہ بھی وعدہ فرمایا ہے کہ تا اختتام کتاب فراہمی چندہ اور بہم رسانی خریداروں میں اور بھی سعی فرماتے
رہیں گے۔ اور نیز اسی طرح حضرت فخر الدوله نواب مرزا محمد علاؤ الدین احمد خان بہادر فرمانروائے
ریاست لوہارو نے مبلغ چالیس روپیہ کہ جن میں سے بیس روپیہ محض بطور اعانت کتاب کے ہیں
مرحمت فرمائے اور آئندہ اس بارہ میں مدد کرنے کا اور بھی وعدہ فرمایا اور علیٰ ہذا القیاس توجہ خاص
جناب نواب شاہجہان بیگم صاحبہ کرون آف انڈیا رئیس دلاور اعظم طبقہ اعلائے ستارہ ہندو رئیسہ
بھوپال دام اقبالہا کی بھی قابل بے انتہا شکر گزاری کے ہے کہ جنہوں نے عادات فاضلہ ہمدردی
مخلوق اللہ کے تقاضا سے خریداری کتب کا وعدہ فرمایا اور مجھ کو بہت توقع ہے کہ حضرت مفتخر اليها تائید
اس کام بزرگ میں کہ جس میں صداقت اور شان و شوکت حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہر
ہوتی ہے اور دلائل حقیت اسلام کی مثل روز روشن کے جلوہ گر ہوتے ہیں اور بندگانِ الہی کو غایت درجہ کا
فائدہ پہنچتا ہے کامل توجہ فرماویں گی۔
اب میں اس جگہ بخدمت عالی دیگر امراء اور اکابر کے بھی کہ جن کو اب تک اس کتاب سے
کچھ اطلاع نہیں اس قدر گزارش کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ بھی اگر اشاعت اس کتاب کی غرض سے
کچھ مدد فرماویں گے تو ان کی ادنی توجہ سے پھیلنا اور شائع ہونا اس کتاب کا جو دلی مقصد اور قلبی تمنا ہے
نہایت آسانی سے ظہور میں آجائے گا اے بزرگان و چراغان اسلام ! آپ سب صاحب خوب جانتے
ہوں گے کہ آج کل اشاعت دلائل حقیت اسلام کی نہایت ضرورت ہے اور تعلیم دینا اور سکھلا نا براہین
ثبوت اس دین متین کا اپنی اولاد اور عزیزوں کو ایسا فرض اور واجب ہو گیا ہے اور ایسا واضح الوجوب ہے
کہ جس میں کسی قدر ایما کی بھی حاجت نہیں جس قدر ان دنوں میں لوگوں کے عقائد میں برہمی درہمی
ہو رہی ہے اور خیالات اکثر طبائع کے حالت خرابی اور ابتری میں پڑے ہوئے ہیں کسی پر پوشیدہ نہ ہوگا
کیا کیا را ئیں ہیں جو نکل رہی ہیں کیا کیا ہوائیں ہیں جو چل رہی ہیں کیا کیا بخارات ہیں جو اٹھ رہے
ہیں پس جن جن صاحبوں کو ان اندھیریوں سے جو بڑے بڑے درختوں کو جڑ سے اکھیڑتی جاتی ہیں کچھ
خبر ہے وہ خوب سمجھتے ہوں گے جو تالیف اس کتاب کی بلا خاص ضرورت کے نہیں ۔ ہر زمانہ کے باطل
اعتقادات اور فاسد خیالات الگ رنگوں اور وضعوں میں ظہور پکڑتے ہیں اور خدا نے اُن کے ابطال
اور ازالہ کے لئے یہی علاج رکھا ہوا ہے جو اسی زمانہ میں ایسی تالیفات مہیا کر دیتا ہے جو اس کی پاک
کلام سے روشنی پکڑ کر پوری پوری قوت سے ان خیالات کی مدافعت کے لئے کھڑی ہو جاتی ہیں اور
معاندین کو اپنی لا جواب براہین سے ساکت اور ملزم کرتی ہیں۔ پس ایسے انتظام سے پودہ اسلام کا
ہمیشہ سرسبز اور تر و تازہ اور شاداب رہتا ہے۔
اے معزز بزرگان اسلام !! مجھے اس بات پر یقین گلتی ہے کہ آپ سب صاحبان پہلے سے اپنے
ذاتی تجربہ اور عام واقفیت سے ان خرابیوں موجودہ زمانہ پر کہ جن کا بیان کرنا ایک دردانگیز قصہ ہے
بخوبی اطلاع رکھتے ہوں گے اور جو جو فساد طبائع میں واقع ہو رہے ہیں اور جس طرح پر لوگ بباعث
اغوا اور اضلال وسوسہ اندازوں کے بگڑتے جاتے ہیں آپ پر پوشیدہ نہ ہوگا پس یہ سارے نتیجے اسی
بات کے ہیں کہ اکثر لوگ دلائل حقیت اسلام سے بے خبر ہیں اور اگر کچھ پڑھے لکھے ہیں تو ایسے
مکاتب اور مدارس میں کہ جہاں علوم دینیہ بالکل سکھائے نہیں جاتے اور سارا عمدہ زمانہ ان کے فہم اور
ادارک اور تفکر اور تدبر کا اور اور علوم اور فنون میں کھویا جاتا ہے اور کوچہ و دین سے محض نا آشنا رہتے ہیں
پس اگر ان کو دلائل حقیت اسلام سے جلد تر باخبر نہ کیا جائے تو آخر کار ایسے لوگ یا تو محض دنیا کے
کیڑے ہو جاتے ہیں کہ جن کو دین کی کچھ بھی پروا نہیں رہتی یا الحاد اور ارتداد کا لباس پہن لیتے ہیں۔ یہ
قول میرا محض قیاسی بات نہیں بڑے بڑے شرفا کے بیٹے میں نے اپنی آنکھ سے دیکھے ہیں جو بباعث
بے خبری دینی کے اصطباغ پائے ہوئے گرجا گھروں میں بیٹھے ہیں اگر فضل عظیم پروردگار کا ناصر اور
حامی اسلام کا نہ ہوتا اور وہ بذریعہ پُر زور تقریرات اور تحریرات علماء اور فضلاء کے اپنے اس سچے دین کی
نگہداشت نہ کرتا تو تھوڑا زمانہ نہ گزرنے پاتا جو دنیا پرست لوگوں کو اتنی خبر بھی نہ رہتی جو ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی ملک میں پیدا ہوئے تھے بالخصوص اس پر آشوب زمانہ میں کہ چاروں طرف
خیالات فاسدہ کی کثرت پائی جاتی ہے اگر محققان دینِ اسلام جو بڑی مردی اور مضبوطی سے ہر یک
منکر اور ملحد کے ساتھ مناظرہ اور مباحثہ کر رہے ہیں اپنی اس خدمت اور چاکری سے خاموش رہیں تو
تھوڑی ہی مدت میں اس قدر شعار اسلام کا ناپدید ہو جائے کہ بجائے سلام مسنون کے گڈ بائی اور
گڈ مارننگ کی آواز سنی جائے پس ایسے وقت میں دلائل حقیت اسلام کی اشاعت میں بدل مشغول رہنا
حقیقت میں اپنی ہی اولاد اور اپنی ہی نسل پر رحم کرنا ہے کیونکہ جب وبا کے ایام میں زہرناک ہوا چلتی
ہے تو اس کی تاثیر سے ہر یک کو خطرہ ہوتا ہے۔
شاید بعض صاحبوں کے دل میں اس کتاب کی نسبت یہ وسوسہ گزرے کہ جواب تک کتا بیں
مناظرات مذہبی میں تصنیف ہو چکی ہیں کیا وہ الزام اور افحام مخاصمین کے لئے کافی نہیں ہیں کہ اس کی
حاجت ہے لہذا میں اس بات کو بخوبی منقوش خاطر کر دینا چاہتا ہوں جو اس کتاب اور ان کتابوں کے
فوائد میں بڑا ہی فرق ہے وہ کتابیں خاص خاص فرقوں کے مقابلہ پر بنائی گئی ہیں اور ان کی وجوہات
اور دلائل وہاں تک ہی محدود ہیں جو اس فرقہ خاص کے ملزم کرنے کے لئے کفایت کرتی ہیں اور گو وہ
کتابیں کیسی ہی عمدہ اور لطیف ہوں مگر ان سے وہی خاص قوم فائدہ اٹھا سکتی ہے کہ جن کے مقابلہ پر وہ
تالیف پائی ہیں لیکن یہ کتاب تمام فرقوں کے مقابلہ پر حقیت اسلام اور سچائی عقائد اسلام کی ثابت کرتی
ہے اور عام تحقیقات سے حقانیت فرقان مجید کی بپایہ ثبوت پہنچاتی ہے اور ظاہر ہے کہ جو جو حقائق اور
دقائق عام تحقیقات میں کھلتے ہیں خاص مباحثات میں انکشاف ان کا ہرگز ممکن نہیں کسی خاص قوم کے
ساتھ جو شخص مناظرہ کرتا ہے اس کو ایسی حاجتیں کہاں پڑتی ہیں کہ جن امور کو اس قوم نے تسلیم کیا ہوا
ہے ان کو بھی اپنی عمیق اور مستحکم تحقیقات سے ثابت کرے بلکہ خاص مباحثات میں اکثر الزامی جوابات
سے کام نکالا جاتا ہے اور دلائل معقولہ کی طرف نہایت ہی کم توجہ ہوتی ہے اور خاص بحثوں کا کچھ
مقتضا ہی ایسا ہوتا ہے جو فلسفی طور پر تحقیقات کرنے کی حاجت نہیں پڑتی اور پورے دلائل کا تو ذکر ہی کیا
ہے۔ بستم حصہ دلائل عقلیہ کا بھی اندراج نہیں پاتا مثلاً جب ہم ایسے شخص سے بحث کرتے ہیں جو
وجود صانع عالم کا قائل ہے الہام کا مقر ہے خالقیت باری تعالیٰ کو مانتا ہے تو پھر ہم کو کیا ضرور ہوگا جو
دلائل عقلیہ سے اس کے رو بر واثبات وجود صانع کریں یا ضرورت الہام کی وجوہ دکھلا دیں یا خالقیت
باری تعالیٰ پر دلائل لکھیں بلکہ بالکل بیہودہ ہو گا کہ جس بات کا کچھ تنازع ہی نہیں اس کا جھگڑالے
بیٹھیں مگر جس شخص کو مختلف عقائد مختلف عندیات مختلف عذارت مختلف شبہات کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے اس
کی تحقیقاتوں میں کسی قسم کی فروگذاشت باقی نہیں رہتی ۔
علاوہ اس کے جو خاص قوم کے مقابلہ پر کچھ لکھا جاتا ہے وہ اکثر اس قسم کی دلائل ہوتی ہیں جو دوسری
قوم پر حجت نہیں ہو سکتیں مثلاً جب ہم بائبل شریف سے چند پیشین گوئی نکال کر صدق نبوت حضرت سے
خاتم انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم بذریعہ ان کے ثابت کریں تو گو ہم اس ثبوت سے عیسائیوں اور یہودیوں کو
ملزم کر دیں مگر جب ہم وہ ثبوت کسی ہندو یا مجوسی یا فلسفی یا بر ہمو سماجی کے روبرو پیش کریں گے تو وہ یہی
کہے گا کہ جس حالت میں میں ان کتابوں کو ہی نہیں مانتا تو پھر ایسا ثبوت جو انہیں سے لیا گیا ہے کیونکر
مان لوں اسی طرح جو بات مفید مطلب ہم وید سے نکال کر عیسائیوں کے سامنے پیش کریں گے تو وہ بھی
یہی جواب دیں گے پس بہر حال ایسی کتاب کی اشد ضرورت تھی کہ جو ہر ایک فرقہ کے مقابلہ پر سچائی
اور حقیت اسلام کی دلائل عقلیہ سے ثابت کرے کہ جن کے ماننے سے کسی انسان کو چارہ نہیں سو الحمد للہ
کہ ان تمام مقاصد کے پورا کرنے کے لئے یہ کتاب طیار ہوئی ۔ دوسری اس کتاب میں یہ بھی خوبی ہے
جو اس میں معاندین کے بے جا عذرات رفع کرنے کے لئے اور اپنی حجت ان پر پوری کرنے کے لئے
خوب بند و بست کیا گیا ہے یعنی ایک اشتہار تعدادی دس ہزار روپیہ کا اسی غرض سے اس میں داخل کیا
گیا ہے کہ تا منکرین کو کوئی عذر اور حیلہ باقی نہ رہے اور یہ اشتہار مخالفین پر ایک ایسا بڑا بوجھ ہے کہ جس
سے سبکدوشی حاصل کرنا قیامت تک ان کو نصیب نہیں ہو سکتا اور نیز یہ ان کی منکرانہ زندگی کو ایسا تلخ کرتا
ہے جو انہیں کا جی جانتا ہوگا ۔ غرض یہ کتاب نہایت ہی ضروری اور حق کے طالبوں کے لئے نہایت ہی
مبارک ہے کہ جس سے حقیت اسلام کی مثل آفتاب کے واضح اور نمایاں اور روشن ہوتی ہے اور شان اور
شوکت اُس مقدس کتاب کی کھلتی ہے کہ جس کے ساتھ عزت اور عظمت اور صداقت اسلام کی وابستہ ہے۔
فہرست معاونین کی جنہوں نے ہمدردی دینی سے اشاعت کتاب براہین احمدیہ میں اعانت کی
اور خریداری کتابوں سے ممنون اور مشکور فرمایا۔
نمبر نام ان معاون صاحب کا کہ جنہوں نے خریداری کتاب تعداد زراعانت کیفیت
سے یا یونہی اعانت فرمائی
(۱) حضرت خلیفہ سید محمد حسن خان صاحب بہادر وزیر از جیب خاص از دیگر احباب بابت خریداری کتاب
اعظم و دستور معظم ریاست پٹیالہ
امه
واكه
معرفت جناب ممدوح
الف۔ مولوی فضل حکیم صاحب
ب۔
خدا بخش خان صاحب ماسٹر
بابت خریداری کتاب
ايضاً
ج۔
سید محمد علی صاحب منصرم تعمیر چھاؤنی
د
//
//
//
//
//
//
مصر
//
صور
//
//
//
//
قرر
مولوی احمد حسن صاحب خلف مولوی علی احمد صاحب
غلام نبی خان صاحب محرر نظامت کرم گڑھ
کالے خان صاحب ناظم کرم گڑھ
شیخ کریم اللہ صاحب ڈاکٹر ناظم حفظان صحت
و۔
ز۔
ح۔
-b
شیخ فخر الدین صاحب سول حج
سید عنایت علی صاحب جرنیل
ی۔
بلوخان صاحب جمعدار جیل خانه
ک میر صدرالدین صاحب سر رشتہ دار نظامت کرم گڑھ
ل میر ہدایت حسین صاحب ساکن بستی نظامت سر هند
م۔
ن
سید نیاز علی صاحب ناظم نہر
سید نثار علی صاحب وکیل کمشنری انبالہ
(۲) حضرت فخر الدوله نواب مرزا محمد علاؤ الدین احمد خان
صاحب بہادر فرمان روائے ریاست لوہارو
م
(۳) جناب مولوی محمد چراغ علی خان صاحب بہادر نائب
معتمد مدار المهام حیدر آباد دکن ۔
(۴) جناب نواب غلام محبوب سبحانی صاحب بہادر۔
رئیس اعظم لاہور
(۵) محمد عبد اللہ صاحب بہادری رئیس کلکتہ ۔
بابت خریداری
ست
عه
قرر
(1) جناب نواب مکرم الدولہ صاحب صدر المهام مالگذاری سرکار
جلد اول
محض بطور اعانت
است
محض بطور اعانت
طبع کتاب
بابت خریداری کتاب
بشرح صدر
حیدر آباد
(۷) جناب نواب علی محمد خان صاحب بہادر رئیس جھجر
(۸) وزیر غلام قادر خان صاحب بہادر ریاست نالہ گڑھ
(۹) ملک یار خان صاحب تھانہ دار بٹالہ
(۱۰) عظیم اللہ خان صاحب رسائیدار ترپ پنجم۔
رجمنٹ اول چھاؤنی مومن آباد ۔ حیدر آباد۔
(۱۱) مولوی عبدالحمید صاحب قاضی جلال آباد ضلع فیروز پور
عه
//
//
//
عمار
بطور اعانت
صور
بابت خریداری کتاب
بار
بشرح صدر
عر
بطور اعانت
عه
بابت خریداری کتاب مصر
بطور اعانت محور
(۱۲) میاں جان محمد صاحب قادیان
(۱۳) میاں غلام قادر صاحب قادیان
(۱۴) جناب نواب احمد علی خان صاحب بہادر بھوپال
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تحصیل مظفر گڑھ (۱۵) مولوی غلام علی صاحب ڈپٹی سپرنڈ
(۱۶) میاں کریم بخش صاحب نائب منصرم تحصیل مظفر گڑھ
صور
بابت خریداری کتاب
بشرح صدر
//
بابت خریداری کتاب
بشرح صدر
جلد اول
(۱۷) قاضی محفوظ حسین صاحب منصرم تحصیل مظفر گڑھ
(۱۸) میاں جلال الدین صاحب تاریخ نویس مظفر گڑھ
(۱۹) شیخ عبدالکریم صاحب محرر جوڈیشل مظفر گڑھ
(۲۰) میاں اکبر ساکن بلهو وال ضلع گورداسپور
//
//
//
بطور اعانت
( منقول از براہین احمدیہ حصہ اول ملحق ٹائیٹل از صفحه حرف (تاد مطبوعہ سفیر ہند پر لیس امرت سر ۱۸۸۰ء)
( براہین احمدیہ حصہ اوّل روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵ تا ۱۲)