اشتہا را انعامی دس ہزار رو پیہ ان لوگوں کے لیے جو براہین احمدیہ کے دلائل کو توڑ دیں
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مجموعه اشتہارات
اشتہار
انعامی اشتہار دس ہزار روپیہ ان سب لوگوں کے لئے جو مشارکت اپنی کتاب کے
فرقان مجید سے ان دلائل اور براہین حقانیہ میں جو فرقان مجید سے ہم ۔ نے لکھیں ہیں
ثابت کر دکھا ئیں یا اگر کتاب الہامی ان کی ان دلائل کے پیش کرنے سے قطعاً عاجز ہو تو
اس عاجز ہونے کا اپنی کتاب میں اقرار کر کے ہمارے ہی دلائل کو نمبر وار توڑ دیں۔
میں جو مصنف اس کتاب براہین احمدیہ کا ہوں یہ اشتہا ر اپنی طرف سے بوعدہ
انعام دس ہزار روپیہ بمقابلہ جمیع ارباب مذہب اور ملت کے جو حقانیت فرقان مجید
اور نبوت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے منکر ہیں إِثْمَامًا لِلْحُجَّة شائع
کر کے اقرار صحیح قانونی اور عہد جائز شرعی کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب منکرین میں
سے مشارکت اپنی کتاب کی فرقان مجید سے ان سب براہین اور دلائل میں جو ہم
نے درباره حقیت فرقان مجید اور صدق رسالت حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم
اسی کتاب مقدس سے اخذ کر کے تحریر کیں ہیں اپنی الہامی کتاب میں سے ثابت
لے یہ اشتہار حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نہایت جلی قلم سے لکھوایا تھا۔ اس لیے حضور کی پیروی میں خاکسار
مرتب نے بھی اس کو جلی لکھوایا ہے تا کہ امتیاز قائم رہے۔ (مرتب)
کر کے دکھلاوے یا اگر تعداد میں ان کے برابر پیش نہ کر سکے تو نصف ان سے یا
ثلث ان سے یا ربع ان سے یا مس ان سے نکال کر پیش کرے یا اگر بکلی پیش
کرنے سے عاجز ہو تو ہمارے ہی دلائل کو نمبر وار توڑ دے تو ان سب صورتوں میں
بشرطیکہ تین منصف مقبولہ فریقین بالاتفاق یہ رائے ظاہر کر دیں کہ ایفاء شرط
جیسا کہ چاہیے تھا ظہور میں آ گیا میں مشتہر ایسے مجیب کو بلا عذرے وکیلتے اپنی
جائداد قیمتی دس ہزار روپیہ پر قبض و دخل دے دوں گا۔ مگر واضح رہے کہ اگر اپنی
کتاب کی دلائل معقولہ پیش کرنے سے عاجز اور قاصر رہیں یا بر طبق شرط اشتہار کی
خمس تک پیش نہ کر سکیں تو اس حالت میں بصراحت تمام تحریر کرنا ہوگا جو بوجہ نا کامل
یا غیر معقول ہونے کتاب کے اس شق کے پورا کرنے سے مجبور اور معذور رہے۔
اور اگر دلائل مطلوبہ پیش کریں تو اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ جو ہم نے خمس دلائل
تک پیش کرنے کی اجازت اور رخصت دی ہے اس سے ہماری یہ مراد نہیں ہے جو
اس تمام مجموعہ دلائل کا بغیر کسی تفریق اور امتیاز کے نصف یا ٹکٹ یا ربیع یا مس پیش
کر دیا جائے بلکہ یہ شرط ہر یک صنف کی دلائل سے متعلق ہے اور ہر صنف کے
براہین میں سے نصف یا ثلث یا ربع یا خمس پیش کرنا ہوگا۔
شاید کسی صاحب کا فہم اس بات کے سمجھنے سے قاصر رہے جو عبارت مذکورہ
میں صنف دلائل سے کیا مراد ہے پس بغرض تشریح اس فقرہ کے لکھا جاتا ہے
جو دلائل اور براہین فرقان مجید کی کہ جن سے حقیت اس کلام پاک کی اور صدق
رسالت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ثابت ہوتا ہے دو قسم پر ہیں اوّل وہ دلائل جو
اس پاک کتاب اور آنحضرت کی صداقت پر اندرونی اور ذاتی شہادتیں ہیں یعنی
ایسی دلائل جو اسی مقدس کتاب کے کمالات ذاتیہ اور خود آنحضرت کی ہی خصال
قدسیہ اور اخلاق مرضیہ اور صفات کاملہ سے حاصل ہوتی ہیں دوسری وہ دلائل جو
بیرونی طور پر قرآن شریف اور آنحضرت کی سچائی پر شواہد قاطعہ ہیں یعنی ایسی
دلائل جو خارجی واقعات اور حادثات متواترہ مثبتہ سے لی گئی ہیں۔
اور پھر ہر ایک ان دونوں قسموں کی دلائل سے دو قسم پر ہے۔ دلیل بسیط اور
دلیل مرکب ۔ دلیل ابسیط وہ دلیل ہے جو اثبات حقیت قرآن شریف اور صدق
رسالت آنحضرت کے لئے کسی اور امر کے الحاق اور انضمام کی محتاج نہیں اور
دلیل مرکب وہ دلیل ہے جو اُس کے تحقق دلالت کے لئے ایک ایسے کل مجموعے
کی ضرورت ہے کہ اگر من حیث الاجتماع اس پر نظر ڈالی جائے یعنی نظر یکجائی سے
اس کے تمام افراد کو دیکھا جائے تو وہ کل مجموعی ایک ایسی عالی حالت میں ہو جو تحقق
اُس حالت کی تحقق حقیت فرقان مجید اور صدق رسالت آنحضرت کو مستلزم ہو اور
جب اجزا اس کی الگ الگ دیکھی جائیں تو یہ مرتبہ بر ہانیت کا جیسا کہ اُن کو
چاہیے حاصل نہ ہو اور وجہ اس تفاوت کی یہ ہے جو کل مجموعی اور کل واحد ہمیشہ
متخالف فی الاحکام ہوتے ہیں جیسے ایک بوجھ کو دس آدمی اکٹھے ہو کر اٹھا سکتے ہیں
اور اگر وہی دس آدمی ایک ایک ہو کر اٹھانا چاہیں تو یہ امر محال ہو جاتا ہے۔ اور ہر
واحد ان دونوں قسم کی دلائل بسیطہ اور مرتبہ سے جب اپنی خاص خاص صورتوں
اور هیئتوں اور وضعوں کے لحاظ سے تصور کئے جائیں تو ان کا نام اس کتاب
میں اصناف دلائل ہے۔ اور یہ وہی اصناف ہیں کہ جن کے التزام کے لئے ہم
نے صدر اشتہار ہذا میں یہ قید لگا دی ہے جو ہر صنف کے براہین میں سے شخص
متصدی مقابلہ فرقان مجید کا نصف یا مثلث یا ربع یا مس پیش کرے یعنی اس
صورت میں کہ جب ان گل دلائل کے پیش کرنے سے عاجز ہو جو ایک صنف کے
تحت میں داخل ہیں ۔
اور نیز اس جگہ یہ امر زیادہ تر قابل انکشاف ہے کہ جو صاحب کسی دلیل
مرکب کا جس کی تعریف ابھی ہم بیان کر چکے ہیں اپنی کتاب میں سے نمونہ دکھلانا
چاہیں تو اُن پر واجب ہوگا کہ اگر وہ دلیل مرکب ایسی مجموعہ اجزا سے مرکب ہو جو
ہر یک جز اس کا بجائے خود کسی امر پر دلیل ہو تو ان سب جز وی دلائل کا بھی کم سے
کم ایک ایک نمونہ پیش کرنا ہوگا۔
چونکہ سمجھنا اس شرط کا محتاج تمثیل ہے اس لئے ہم بطور تمثیل کے اس جگہ
اسی قسم کی ایک دلیل دلائل مرکبہ مثبتہ حقیت فرقان مجید سے تحریر کرتے ہیں اور وہ
یہ ہے جو تعلیم اصولی فرقان مجید کی دلائل حکمیہ پر بنی اور مشتمل ہے یعنی فرقان مجید
هر یک اصول اعتقادی کو جو مدار نجات کا ہے محققانہ طور سے ثابت کرتا ہے اور قوی
اور مضبوط فلسفی دلیلوں سے بپایۂ صداقت پہنچاتا ہے جیسے وجود صانع عالم کا ثابت
کرنا تو حید کو بپایہ ثبوت پہنچانا ضرورت الہام پر دلائل قاطعہ کا لکھنا اور کسی احقاق
حق اور ابطال باطل سے قاصر نہ رہنا پس یہ امر فرقان مجید کے منجانب اللہ ہونے پر
بڑی بزرگ دلیل ہے جس سے حقیت اور افضلیت اس کی بوجہ کمال ثابت ہوتی
ہے کیونکہ دنیا کے تمام عقائد فاسدہ کو ہر یک نوع اور ہر صنف کی غلطیوں سے
بدلائل واضحہ پاک کرنا اور ہر قسم کے شکوک اور شبہات کو جو لوگوں کے دلوں میں
دخل کر گئے ہوں ۔ براہین قاطعہ سے مٹا دینا اور ایسا مجموعہ اصول مداللہ محققہ مثبت کا
اپنی کتاب میں درج کرنا کہ نہ پہلے اُس سے وہ مجموعہ کسی الہامی کتاب میں درج
ہو اور نہ کسی ایسے حکیم اور فیلسوف کا پتا مل سکتا ہو کہ جو بھی کسی زمانہ میں اپنی نظر اور
فکر اور عقل اور قیاس اور فہم اور ادراک کے زور سے اُس مجموعہ کی حقیقی سچائی کا
دریافت کرنے والا ہو چکا ہو اور نہ کبھی کسی بھلے مانس نے ایک ذرہ اِس بات کا
ثبوت دیا ہو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کوئی ایک آدھ دن کسی مدرسہ یا
مکتب میں پڑھنے بیٹھے تھے یا کسی سے کچھ علم معقول یا منقول سیکھا تھا یا کبھی کسی
فلسفی اور منطقی سے اُن کی صحبت اور مخالطت رہی تھی کہ جس کے اثر سے انہوں نے
ہر یک اصول حقہ پر دلائلِ فلسفہ قائم کر کے تمام عقائد مدار نجات کی حقیقی سچائی کو
ایسا کھول دیا کہ جس کی نظیر صفحۂ روزگار میں کہیں نہیں پائی جاتی یہ ایسا کام ہے کہ بجز
تائید الہی اور الہام ربانی کے ہرگز کسی سے انجام پذیر نہیں ہو سکتا پس ناچار عقل
اِس بات پر قطع واجب کرتی ہے جو قرآن شریف اس خدائے واحد لاشریک کی
کلام ہے کہ جس کے علم کے ساتھ کسی انسان کا علم برابر نہیں۔ یہ دلیل ہے جو ہم
نے بطور نمونہ کے ان دلائل مرکبہ میں سے لکھی ہے کہ جن کا مجموعہ اجز اتمام ایسی
جزوں سے مرکب ہے کہ وہ سب جزیں دلائل ہی ہیں چنانچہ اس دلیل کے اجزا
سب کے سب وہ دلائل ہیں جو عقائد حقہ پر قائم کی گئی ہیں اور چونکہ یہ دلیل بھی
اصنافِ دلائل میں سے ایک صنف ہے اس لئے جیسا کہ مخاصم پر تمام اصناف
دلائل کا پیش کرنا فرض ہے اسی لئے اس دلیل کا بھی پیش کرنا فرض ہے مگر اس
دلیل کو دکھلانے کے لئے ان تمام دلائل کا دکھلانا بھی ضروری ہے کہ جن سے اس
دلیل کی تالیف اور ترکیب ہے اور جن کی ہیئت اجتماعی سے اس کا وجود تیار ہوتا ہے
جیسی دلیل اثبات وجود صانع، دلیل اثبات توحید، دلیل اثبات خالقیت باری
تعالیٰ وغیرہ وغیرہ کیونکہ یہی دلائل اس دلیل کی اجزا ہیں اور وجود گل کا بغیر وجود
اجزا کے ممکن نہیں اور نہ تحصیل کسی ماہیت کا بدوں اس کی جزوں کے ہو سکتا ہے پس
مخاصم پر لازم ہے جو ان تمام جزوی دلائل کو بھی پیش کرے ہاں یہ اختیار ہے کہ
جہاں ہم نے مثلاً کسی اصول کے اثبات پر پانچ دلیلیں لکھی ہوں مخاصم صاحب
اُس کے اثبات پر یا اُس کے ابطال پر یعنی جیسا کہ رائے اور اعتقاد ہو صرف ایک
ہی دلیل بپا بندی انہیں شرائط اور انہیں حدود کے جو اشتہار ہذا میں ہم ذکر کر چکے
ہیں اپنی الہامی کتاب سے نکال کر دکھلا دیں۔
المش
خاکسار میرزا غلام احمد مقام قادیان
تهر
ضلع گورداسپور ۔ پنجاب
( منقول از براہین احمدیہ جلد اول مطبوعہ ۱۸۸۰ء ۔ سفیر ہند پر لیس امرتسر صفحه ۱۷ تا ۸۲ )
(روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۴ تا ۵۲)