براہین احمدیہ کے مخالفوں کی جلدی
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سَأُورِيْكُمْ آيَتِي فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ
الجزو ا سورة الانبياء
براہین احمدیہ
کے مخالفوں کی جلدی
کئی ایک پادری صاحبوں اور ہند و صاحبوں نے جوش میں آ کر اخبار سفیر ہند اور نور افشاں اور
رسالہ ودیا پر کا شک میں ہمارے نام طرح طرح کے اعلان چھپوائے ہیں جن میں وہ دعوی کرتے ہیں کہ
ضرور ہم رڈ اس کتاب رڈ اس کتاب کی لکھیں گے اور بعض صاحب ڈوموں کی طرح ایسے ایسے صریح ہجو آمیز الفاظ
استعمال میں لائے ہیں کہ جن سے ان کی طینت کی پاکی خوب ظاہر ہوتی ہے گویا وہ اپنی اوباشانہ تقریروں
سے ہمیں ڈراتے اور دھمکاتے ہیں۔ مگر انہیں معلوم نہیں ہم اُن کی تہہ سے واقف ہیں اور ان کے جھوٹے
اور ذلیل اور پست خیال ہم پر پوشیدہ نہیں ۔ سوان سے ہم کیا ڈریں گے اور وہ کیا ڈراویں گے۔
کر مک پروانه را چون موت می آید فراز کے
می فتند بر شمع سوزان از رو شوخی و ناز
بہر حال ہم اُن کی خدمت میں التماس کرتے ہیں کہ ذرا صبر کریں اور جب کوئی حصہ کتاب کی فصلوں
میں سے چھپ چکتا ہے تب جتنا چاہیں زور لگا لیں۔ ایک عام مقولہ مشہور ہے کہ سانچ کو آنچ نہیں۔
ا الانبياء : ٣٨
کے
ترجمہ ۔ فراز جب کسی پروانہ کی موت آتی ہے تو وہ شوخی اور ناز کے ساتھ جلتی ہوئی شمع کے گرد گھومنے لگتا ہے۔
سو ہم سچ پر ہیں۔ ہمارے سامنے کسی پادری یا پنڈت کی کیا پیش جاسکتی ہے اور کسی کی نری زبان کی
فضول گوئی سے ہمارا کیا بگڑ سکتا ہے۔ بلکہ ایسی باتوں سے خود پادریوں اور پنڈتوں کی دیانتداری کھلتی
جاتی ہے کیونکہ جس کتاب کو ابھی نہ دیکھا اور نہ بھالا نہ اُس کی براہین سے کچھ اطلاع نہ اُس کے پایہ
تحقیقات سے کچھ خبر اُس کی نسبت جھٹ پٹ مونہہ کھول کر رڈ نویسی کا دعوی کر دینا کیا یہی اُن لوگوں کی
ایمانداری اور راستبازی ہے؟ اے حضرات ! جب آپ لوگوں نے ابھی میری دلائل کو ہی نہیں دیکھا تو
پھر آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ آپ ان تمام دلائل کا جواب لکھ سکیں گے؟ جب تک کسی کی کوئی حجت نکالی
ہوئی یا کوئی برہان قائم کی ہوئی یا کوئی دلیل لکھی ہوئی معلوم نہ ہو اور پھر اس کو جانچا نہ جائے کہ یقینی ہے یا
ظنی اور مقدمات صحیحہ پر پینی مبنی ہے یا یا مغالطات پر پر تب تک تک اسکی اس نسبت کی نسبت کوئی مخالفانہ مخالفانہ رائے ظاہر ظاہر کرنا اورخواہ اور خواہ
نخواہ اس کے رڈ لکھنے کے لئے دم زنی کرنا اگر تعصب نہیں تو اور کیا ہے؟ اور جب آپ لوگوں نے قبل
از دریافت اصل حقیقت رڈ لکھنے کی پہلے ہی ٹھہرالی تو پھر کب نفس امارہ آپ کا اس بات سے باز آنے
کا ہے جو بات بات میں فریب اور تدلیس اور خیانت اور بد دیانتی کو کام میں لایا جائے تاکسی طرح یہ فخر
حاصل کریں کہ ہم نے جواب لکھ دیا۔
اگر آپ لوگوں کی نیت میں کچھ خلوص اور دل میں کچھ انصاف ہوتا تو آپ لوگ یوں اعلان
دیتے کہ اگر دلائل کتاب کی واقع میں صحیح اور سچی ہوں گی تو ہم بسر و چشم ان کو قبول کریں گے۔ ورنہ
اظہار حق کی غرض سے ان کی رڈ لکھیں گے۔ اگر آپ ایسا کرتے تو بے شک منصفوں کے نزدیک
منصف ٹھہرتے اور صاف باطن کہلاتے۔ لیکن خدا نہ کرے کہ ایسے لوگوں کے دلوں میں انصاف ہو جو
خدا کے ساتھ بھی بے انصافی کرتے ہوئے نہیں ڈرتے اور بعض نے اس کو خالق ہونے سے ہی جواب
دے رکھا ہے اور بعض ایک کے تین بنائے بیٹھے ہیں اور کسی نے اُس کو ناصرہ میں لا ڈالا ہے اور کوئی
اس کو اجودھیا کی طرف کھینچ لایا ہے۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ آپ سب صاحبوں کو قسم ہے کہ ہمارے مقابلہ پر ذرا توقف نہ کریں
افلاطون بن جاویں بیکن کا اوتار دھاریں، ارسطو کی نظر اور فکر لاویں، اپنے مصنوعی خداؤں کے آگے