عرض ضروری بحالت مجبوری
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عرض ضروری بحالت مجبوری
انسان کی کمزوریاں جو ہمیشہ اس کی فطرت کے ساتھ لگی ہوئی ہیں ہمیشہ اُس کو تمدن اور تعاون کا
محتاج رکھتی ہیں اور یہ حاجت تمدن اور تعاون کی ایک ایسا بد یہی امر ہے کہ جس میں کسی عاقل کو کلام نہیں
خود ہمارے وجود کی ہی ترکیب ایسی ہے کہ جو تعاون کی ضرورت پر اول ثبوت ہے ہمارے ہاتھ اور
پاؤں اور کان اور ناک اور آنکھ وغیرہ اعضا اور ہماری سب اندرونی اور بیرونی طاقتیں ایسی طرز پر واقع
ہیں جب تک وہ باہم مل کر ایک دوسرے کی مدد نہ کریں تب تک افعال ہمارے وجود کے علیٰ مجری الصحت
ہرگز جاری نہیں ہو سکتے اور انسانیت کی کل ہی معطل پڑی رہتی ہے جو کام دو ہاتھ کے ملنے سے ہونا
چاہیے وہ محض ایک ہی ہاتھ سے انجام نہیں ہو سکتا اور جس راہ کو دو پاؤں مل کر طے کرتے ہیں وہ فقط
ایک ہی پاؤں سے طے نہیں ہو سکتا اسی طرح تمام کامیابی ہماری معاشرت اور آخرت کے تعاون پر ہی ہوسکتا
موقوف ہو رہی ہے کیا کوئی اکیلا انسان کسی کام دین یا دنیا کو انجام دے سکتا ہے ہرگز نہیں کوئی کام دینی
ہو یا دنیوی بغیر معاونت با ہمی کے چل ہی نہیں سکتا ہر یک گروہ کہ جس کا مدعا اور مقصد ایک ہی مثل
اعضا یکدیگر ہے اور ممکن نہیں جو کوئی فعل جو متعلق غرض مشترک اُس گروہ کے ہے بغیر معاونت باہمی
اُن کی کے بخوبی و خوش اسلوبی ہو سکے بالخصوص جس قدر جلیل القدر کام ہیں اور جن کی علت غائی کوئی
فائدہ عظیمہ جمہوری ہے وہ تو بجز جمہوری اعانت کے کسی طور پر انجام پذیر ہی نہیں ہو سکتے اور
صرف ایک ہی شخص ان کا متحمل ہر گز نہیں ہو سکتا اور نہ کبھی ہوا انبیاء علیہم السلام جو تو کل اور تفویض
اور تحمل اور مجاہدات افعال خیر میں سب سے بڑھ کر ہیں ان کو بھی یہ رعایت اسباب ظاہری
مَنْ أَنْصَارِى إِلَى اللهِ لے کہنا پڑا خدا نے بھی اپنے قانون تشریعی میں یہ تصدیق اپنے قانون
قدرت تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى لَے کا حکم فرمایا۔
مگر افسوس جو مسلمانوں میں سے بہتوں نے اس اصول متبرک کو فراموش کر دیا ہے اور ایسی
اصل عظیم کو کہ جس پر ترقی اور اقبال دین کا سارا مدار تھا بالکل چھوڑ بیٹھے ہیں اور دوسری قو میں کہ جن کی
الہامی کتابوں میں اس بارے میں کچھ تاکید بھی نہیں تھی وہ اپنی دلی تدبیر سے اپنے دین کی اشاعت
کے شوق سے مضمون تَعَاوَنُوا پر عمل کرتی جاتی ہیں اور خیالات مذہبی ان کے باعث قومی تعاون کے ن کے باعث دومی تعاون کے
روز بروز زیادہ سے زیادہ پھیلتے چلے جاتے ہیں آج کل عیسائیوں کی قوم کو ہی دیکھو جو اپنے دین کے
پھیلانے میں کس قدر دلی جوش رکھتے ہیں اور کیا کچھ محنت اور جانفشانی کر رہے ہیں لاکھ ہا روپیہ بلکہ
کروڑ ہا ان کا صرف تالیفات جدیدہ کے چھپوانے اور شائع کرنے کی غرض سے جمع رہتا ہے۔ ایک
متوسط دولتمند یورپ یا امریکہ کا اشاعت تعلیم انجیل کے لئے اس قدر رو پید اپنی گرہ سے خرچ کر دیتا
ہے جو اہل اسلام کے اعلیٰ سے اعلیٰ دولت مند مِنْ حَيْثُ الْمَجْمُوع بھی اس کی برابری نہیں کر سکتے
یوں تو مسلمانوں کا اس ملک ہندوستان میں ایک بڑا گر وہ ہے اور بعض متمول اور صاحب توفیق بھی ہیں
مگر امور خیر کی بجا آوری میں (باستثنائے ایک جماعت قلیل امراء اور وزراء اور عہدہ داروں کے ) اکثر
لوگ نہایت درجہ کے پست ہمت اور منقبض الخاطر اور تنگ دل ہیں کہ جن کے خیالات محض نفسانی
خواہشوں میں محدود ہیں اور جن کے دماغ استغنا کے مواد ردیہ سے متعفن ہو رہے ہیں یہ لوگ دین اور
ضروریات دین کو تو کچھ چیز ہی نہیں سمجھتے۔ ہاں ننگ و نام کے موقعہ پر سارا گھر بار لٹانے کو بھی حاضر
ہیں ۔ خالصاً دین کے لئے عالی ہمت مسلمان ( جیسے ایک سیدنا و مخدومنا حضرت خلیفه سید محمد حسن خان
صاحب بہادر وزیر اعظم پٹیالہ ) اس قدر تھوڑے ہیں کہ جن کو انگلیوں پر بھی شمار کرنے کی حاجت نہیں ۔
ماسوا اس کے بعض لوگ اگر کچھ تھوڑا بہت دین کے معاملہ میں خرچ بھی کرتے ہیں تو ایک رسم کے
الصف: ۱۵ ۲ المائدة: ۳
پیرا یہ میں نہ واقعی ضرورت کے انجام دینے کی نیت سے جیسے ایک کو مسجد بنواتے دیکھ کر دوسرا بھی جو اس
کا حریف ہو خواہ نخواہ اس کے مقابلہ پر مسجد بنواتا ہے اور خواہ واقعی ضرورت ہو یا نہ ہو مگر ہزار ہا روپیہ
خرچ کر ڈالتا ہے کسی کو یہ خیال پیدا نہیں ہوتا جو اس زمانہ میں سب سے مقدم اشاعت علم دین ہے اور
نہیں سمجھتے کہ اگر لوگ دیندار ہی نہیں رہیں گے تو پھر ان مسجدوں میں کون نماز پڑھے گا صرف پتھروں
کے مضبوط اور بلند میناروں سے دین کی مضبوطی اور بلندی چاہتے ہیں اور فقط سنگ مرمر کے خوبصورت
قطعات سے دین کی خوبصورتی کے خواہاں ہیں لیکن جس روحانی مضبوطی اور بلندی اور خوبصورتی کو
قرآن شریف پیش کرتا ہے اور جو أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ ل کا مصداق ہے اس کی
طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے اور اس شجرہ طیبہ کے ظل ظلیل دکھلانے کی طرف ذرا متوجہ نہیں ہوتے۔
اور یہود کی طرح صرف ظواہر پرست بن رہے ہیں۔ نہ دینی فرائض کو اپنے محل پر ادا کرتے ہیں اور نہ
ادا کرنا جانتے ہیں اور نہ جاننے کی کچھ پروا رکھتے ہیں ۔
اگر چہ یہ بات قابل تسلیم ہے جو ہر سال میں ہماری قوم کے ہاتھ سے بے شمار روپیہ بنام نہاد
خیرات و صدقات کے نکل جاتا ہے مگر افسوس جو اکثر لوگ ان میں سے نہیں جانتے کہ حقیقی نیکی کیا چیز
ہے اور بدل اموال میں اصلح اور انسب طریقوں کو مد نظر نہیں رکھتے اور آنکھ بند کر کے بے موقع خرچ
کرتے چلے جاتے ہیں اور پھر جب سارا شوق دلی اسی بے موقع خرچ کرنے میں تمام ہو جاتا ہے تو
موقعہ پر آ کر اصلی فرض کے ادا کرنے سے بالکل قاصر رہ جاتے ہیں اور اپنے پہلے اسراف اور افراط کا
تدارک بطور تفریط اور ترک ما وجب کے کرنا چاہتے ہیں یہ ان لوگوں کی سیرت ہے کہ جن میں روح کی اوج کے کرنا چاہتے ہیں یا کی سیرت ہے کہ جن میں روح کی
سچائی سے قوت فیاضی اور نفع رسانی کی جوش نہیں مارتی بلکہ صرف اپنی ہی طمع خاص سے مثلاً بوڑھے
ہو کر پیرانہ سالی کے وقت میں آخرت کی تن آسانی کا حیلہ سوچ کر مسجد بنوانے اور بہشت میں بنا بنایا
بنا
گھر لینے کا لالچ پیدا ہو جاتا ہے اور حقیقی نیکی پر ان کی ہمدردی کا یہ حال ہے کہ اگر کشتی دین کی ان کی نظر
کے سامنے ساری کی ساری ڈوب جائے یا تمام دین ایک دفعہ ہی تباہ ہو جائے تب بھی ان کے دل کو
ابراهیم : ۲۵
ذرالرزہ نہیں آتا اور دین کے رہنے یا جانے کی کچھ بھی پروا نہیں رکھتے ۔ اگر درد ہے تو دنیا کا۔ اگر فکر
ہے تو دنیا کا اگر عشق ہے تو دنیا کا۔ اگر سودا ہے تو دنیا کا اور پھر دنیا بھی جیسا کہ دوسری قوموں کو حاصل
ہے حاصل نہیں ہر یک شخص جو قوم کی اصلاح کے لئے کوشش کر رہا ہے وہ ان لوگوں کی لاپروائی سے
نالاں اور گریاں ہی نظر آتا ہے اور ہر ایک طرف سے یا حَسْرَةً عَلَى الْقَوْمِ کی ہی آواز آتی ہے
اور وں کی کیا کہیں ہم آپ ہی سناتے ہیں۔
ہم نے صد با طرح کا فتور اور فساد دیکھ کر کتاب براھین احمدیہ کو تالیف کیا تھا اور کتاب موصوف
میں تین سو مضبوط اور محکم عقلی دلیل سے صداقت اسلام کو فی الحقیقت آفتاب سے بھی زیادہ تر
روشن دکھلایا گیا چونکہ یہ مخالفین پر فتح عظیم اور مومنین کے دل و جان کی مراد تھی اس لئے امراء اسلام کی
عالی ہمتی پر بڑا بھروسا تھا جو وہ ایسی کتاب لا جواب کی بڑی قدر کریں گے اور جو مشکلات اس کی طبع
میں پیش آ رہی ہیں ۔ ان کے دور کرنے میں بدل و جان متوجہ ہو جائیں گے مگر کیا کہیں اور کیا لکھیں اور
کیا تحریر میں لاویں اللهُ الْمُسْتَعَانُ وَاللَّهُ خَيْرٌ وَ ابْقَى !!
بعض صاحبوں نے قطع نظر اعانت سے ہم کو سخت تفکر اور تردد میں ڈال دیا ہے ہم نے پہلا حصہ جو
چھپ چکا تھا اس میں سے قریب ایک سو پچاس جلد کے بڑے بڑے امیروں اور دولت مندوں اور
ریکسوں کی خدمت میں بھیجی تھی اور یہ امید کی گئی تھی جو امراء عالی قدر خریداری کتاب کی منظور فرما کر
قیمت کتاب جو ایک ادنی رقم ہے بطور پیشگی بھیج دیں گے اور ان کی اس طور کی اعانت سے دینی کام باسانی
پورا ہو جائے گا اور ہزار ہا بندگانِ خدا کو فائدہ پہنچے گا۔ اسی امید پر ہم نے قریب ڈیڑھ سو کے خطوط اور ہم
عرائض بھی لکھے اور یہ انکسار تمام حقیقت حال سے مطلع کیا مگر باستثناء دو تین عالی ہمتوں کے سب کی
طرف سے خاموشی رہی نہ خطوط کا جواب آیا نہ کتا بیں واپس آئیں مصارف ڈاک تو سب ضائع ہوئے
لیکن اگر خدا نخواستہ کتا بیں بھی واپس نہ ملیں تو سخت دقت پیش آئے گی اور بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
افسوس جو ہم کو اپنے معزز بھائیوں سے بجائے اعانت کے تکلیف پہنچ گئی اگر یہی حمایت اسلام
ہے تو کار دین تمام ہے ہم بکمال غربت عرض کرتے ہیں کہ اگر قیمت پیشگی کتابوں کا بھیجنا منظور نہیں تو
کتابوں کو بذریعہ ڈاک واپس بھیج دیں ہم اسی کو عطیہ عظمی سمجھیں گے اور احسان عظیم خیال کریں گے
ورنہ ہمارا بڑا حرج ہوگا اور گم شدہ حصوں کو دوبارہ چھپوانا پڑے گا کیونکہ یہ پرچہ اخبار نہیں کہ جس کے
ضائع ہونے میں کچھ مضائقہ نہ ہو ہر ایک حصہ کتاب کا ایک ایسا ضروری ہے کہ جس کے تلف ہونے
سے ساری کتاب ناقص رہ جاتی ہے برائے خدا ہمارے معزز اخوان سرد مہری اور لاپروائی کو کام میں نہ
لائیں اور دنیوی استغناء کو دین میں استعمال نہ کریں اور ہماری اس مشکل کو سوچ لیں کہ اگر ہمارے
پاس اجزا کتاب کے ہی نہیں ہوں گے تو ہم خریداروں کو کیا دیں گے اور ان سے پیشگی روپیہ کہ جس پر
چھپنا کتاب کا موقوف ہے کیونکر لیں گے۔ کام ابتر پڑ جائے گا اور دین کے امر میں جو سب کا مشترک
ہے ناحق کی دقت پیش آ جائے گی۔
امیدوار بود آدمی بخیر کسان
مرا بخیر تو امید نیست بد مرساں
ایک اور بڑی تکلیف ہے جو بعض نافہم لوگوں کی زبان سے ہم کو پہنچ رہی ہے اور وہ یہ ہے جو بعض
صاحب کہ جن کی رائے باعث کم تو جہی کے دینی معاملات میں صحیح نہیں ہے وہ اس حقیقت حال پر
اطلاع پا کر جو کتاب براہین احمدیہ کی تیاری پر نو ہزار روپیہ خرچ آتا ہے بجائے اس کے جو دلی غمخواری
سے کسی نوع کی اعانت کی طرف متوجہ ہوتے اور جو زیر باریاں بوجہ کی قیمت کتاب و کثرت مصارف
طبع کے عائد حال ہیں ان کے جبر نقصان کے لئے کچھ اللہ فی اللہ ہمت دکھلاتے منافقانہ باتیں کرنے
سے ہمارے کام میں خلل انداز ہو رہے ہیں اور لوگوں کو یہ وعظ سناتے ہیں جو کیا پہلی کتا بیں کچھ تھوڑی
ہیں جواب اس کی حاجت ہے اگر چہ ہم کو ان لوگوں کے اعتراضوں پر کچھ نظر اور خیال نہیں اور ہم
جانتے ہیں جو دنیا پرستوں کی ہریک بات میں کوئی خاص غرض ہوتی ہے اور وہ ہمیشہ اسی طرح شرعی
فرائض کو اپنے سر پر سے ٹالتے رہتے ہیں کہ تاکسی دینی کار روائی کی ضرورت کو تسلیم کر کے کوئی کوڑی
ہاتھ سے نہ چھوڑنی پڑے لیکن چونکہ وہ ہماری اس جہد بلیغ کی تحقیر کر کے لوگوں کو اس کے فوائد عظیمہ
لا ترجمہ۔ انسان کو لوگوں سے بھلائی کی امید ہوتی ہے، مجھے تجھ سے بھلائی کی امید نہیں میرے ساتھ برائی بھی تو نہ نہ کر۔
سے محروم رکھنا چاہتے ہیں اور با وصفیکہ ہم نے پہلے حصہ کے پرچہ من بہ منضمہ میں وجوہ ضرورت کتاب
موصوف کی بیان کر دی تھیں پھر بھی بمقتضائے فطرتی خاصیت اپنی کے نیش زنی کر رہے ہیں ناچار اس
اندیشہ سے کہ مبادا کوئی شخص ان کی واہیات باتوں سے دھوکا نہ کھاوے پھر کھول کر بیان کیا جاتا ہے کہ
کتاب براہین احمد یہ بغیر اشد ضرورت کے نہیں لکھی گئی۔ جس مقصد اور مطلب کے انجام دینے کے
لئے ہم نے اس کتاب کو تالیف کیا ہے اگر وہ مقصد کسی پہلی کتاب سے حاصل ہو سکتا تو ہم اسی کتاب کو
کافی سمجھتے اور اسی کی اشاعت کے لئے بدل و جان مصروف ہو جاتے اور کچھ ضرور نہ تھا جو ہم سالہا
سال اپنی جان کو محنت شدید میں ڈال کر اور اپنی عمر عزیز کا ایک حصہ خرچ کر کے پھر آخر کار ایسا کام
کرتے جو محض تحصیل حاصل تھا لیکن جہاں تک ہم نے نظر کی ہم کو کوئی کتاب ایسی نہ ملی جو جامع ان
تمام دلائل اور براہین کی ہوتی کہ جن کو ہم نے اس کتاب میں جمع کیا ہے اور جن کا شائع کرنا بغرض
اثبات حقیت دین اسلام کے اس زمانہ میں نہایت ضروری ہے تو نا چار واجب دیکھ کر ہم نے یہ تالیف
کی اگر کسی کو ہمارے اس بیان میں شبہ ہو تو ایسی کتاب کہیں سے نکال کر ہم کو دکھا دے تا ہم بھی جانیں
ور نہ بیہودہ بکواس کرنا اور ناحق بندگان خدا کو ایک چشمہ فیض سے روکنا بڑا عیب ہے۔
مگر یادر ہے جو اس مقولہ سے کسی نوع کی خودستائی ہمارا مطلب نہیں جو تحقیقات ہم نے کی اور
پہلے عالی شان فضلاء نے نہ کی یا جو دلائل ہم نے لکھیں اور انہوں نے نہ لکھیں یہ ایک ایسا امر ہے جو
زمانہ کے حالات سے متعلق ہے نہ اس سے ہماری ناچیز حیثیت بڑھتی ہے اور نہ ان کی بلند شان میں
کچھ فرق آتا ہے انہوں نے ایسا زمانہ پایا کہ جس میں ابھی خیالات فاسدہ کم پھیلے تھے اور صرف غفلت
کے طور پر باپ دادوں کی تقلید کا بازار گرم تھا سو ان بزرگوں نے اپنی تالیفات میں وہ روش اختیار کی جو
ان کے زمانہ کی اصلاح کے لئے کافی تھی ۔ ہم نے ایسا زمانہ پایا کہ جس میں بباعث زور خیالات فاسدہ
کے وہ پہلی روش کافی نہ رہی بلکہ ایک پر زور تحقیقات کی حاجت پڑی جو اس وقت کی شدت فساد کی پوری
پوری اصلاح کرے یہ بات یاد رکھنی چاہیے جو کیوں از منہ مختلفہ میں تالیفات جدیدہ کی حاجت پڑتی ہے
اس کا باعث یہی ہے جو ہم نے اوپر بیان کیا یعنی کسی زمانہ میں مفاسد کم اور کسی میں زیادہ ہو جاتے ہیں
اور کسی وقت کسی رنگ میں اور کسی وقت کسی رنگ میں پھیلتے ہیں اب مؤلف کسی کتاب کا جوان خیالات
کو مٹانا چاہتا ہے اس کو ضرور ہوتا ہے جو وہ طبیب حاذق کی طرح مزاج اور طبیعت اور مقدار فساد اور قسم
فساد پر نظر کر کے اپنی تدبیر کو عَلَى قَدْرِ مَا يَنْبَغِى وَ عَلَى نَحْوِ مَا يَنْبَغِی عمل میں لاوے۔ اور جس
قدر یا جس نوع کا بگاڑ ہو گیا ہے اسی طور سے اس کی اصلاح کا بندو بست کرے اور وہی طریق اختیار
کرے کہ جس سے احسن اور اسہل طور پر اس مرض کا ازالہ ہوتا ہو کیونکہ اگر کسی تالیف میں مخاطبین کے
مناسب حال تدارک نہ کیا جائے تو وہ تالیف نہایت نکمی اور غیر مفید اور بے سود ہوتی ہے اور ایسی تالیف
کے بیانات میں یہ زور ہرگز نہیں ہوتا جو منکر کی طبیعت کے پورے گہراؤ تک غوطہ لگا کر اس کے دلی
خلجان کو بکلی مستاصل کرے پس ہمارے معترضین اگر ذرا غور کر کے سوچیں گے تو ان پر یہ یقین کامل
واضح ہو جائے گا کہ جن انواع و اقسام کے مفاسد نے آج کل دامن پھیلا رکھا ہے ان کی صورت پہلے
فسادوں کی صورت سے بالکل مختلف ہے وہ زمانہ جو کچھ عرصہ پہلے اس سے گزر گیا ہے وہ جاہلا نہ تقلید کا
زمانہ تھا۔ اور یہ زمانہ کہ جس کی ہم زیارت کر رہے ہیں یہ عقل کی بد استعمالی کا زمانہ ہے۔ پہلے اس سے
اکثر لوگوں کو نا معقول تقلید نے خراب کر رکھا تھا اور اب فکر اور نظر کی غلطی نے بہتوں کی مٹی پلید کر دی
ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جن دلائل عمیقہ اور براہین قاطعہ لکھنے کی ہم کو ضرورتیں پیش آئیں وہ ان نیک اور
بزرگ عالموں کو کہ جنہوں نے صرف جاہلانہ تقلید کا غلبہ دیکھ کر کتا بیں لکھی تھیں پیش نہیں آئی تھیں
ہمارے زمانہ کی نئی روشنی ( کہ خاک بر فرق ایں روشنی ) نو آموزوں کی روحانی قوتوں کو افسردہ کر رہی
ہے۔ ان کے دلوں میں بجائے خدا کی تعظیم کے اپنی تعظیم سما گئی ہے اور بجائے خدا کی ہدایت کے آپ
ہی ہادی بن بیٹھے ہیں ۔ اگر چہ آج کل تقریباً تمام نو آموزوں کا قدرتی میلان وجوہات عقلیہ کی طرف
ہو گیا ہے لیکن افسوس کہ یہی میلان باعث عقل نا تمام اور علم خام کے بجائے رہبر ہونے کے رہزن
ہوتا جاتا ہے اور فکر اور نظر کی کجروی نے لوگوں کے قیاسات میں بڑی بڑی غلطیاں ڈال دی ہیں اور
مختلف رایوں اور گوناگوں خیالات کے شائع ہونے کے باعث سے کم فہم لوگوں کے لئے بڑی بڑی
دقتیں پیش آ گئی ہیں سو فسطائی تقریروں نے نو آموزوں کی طبائع میں طرح طرح کی پیچیدگیاں پیدا
کر دی ہیں ۔ جو امور 1- نہا امور نہایت معقولیت میں تھے وہ ان ان کی آنکھوں ں سے چھپ گئے ہیں۔ جو باتیں
بغایت درجہ نا معقول ہیں ان کو وہ اعلیٰ درجہ کی صداقتیں سمجھ رہے ہیں وہ حرکات جونشاء انسانیت سے
مغائر ہیں ان کو وہ تہذیب خیال کئے بیٹھے ہیں۔ اور جو حقیقی تہذیب ہے اس کو وہ نظر استخفاف اور
استحقار سے دیکھتے ہیں پس ایسے وقت میں اور ان لوگوں کے علاج کے لئے جو اپنے ہی گھر میں محقق بن
بیٹھے ہیں اور اپنے ہی منہ سے میاں مٹھو کہلاتے ہیں ہم نے کتاب براہین احمد یہ جو تین سو براہین قطعیہ
عقلیہ پر مشتمل ہے بغرض اثبات حقانیت قرآن شریف جس سے یہ لوگ بکمال نخوت مونہہ پھیر رہے
ہیں تالیف کیا ہے کیونکہ یہ بات اجلی بدیہات ہے جو سر گشتہ عقل کو عقل ہی سے تسلی ہو سکتی ہے اور جو
عقل کا رہزدہ ہے وہ عقل ہی کے ذریعہ سے راہ پر آ سکتا ہے۔
اب ہر یک مومن کے لئے خیال کرنے کا مقام ہے کہ جس کتاب کے ذریعہ سے تین سو دلائل
عقلی حقیت قرآن شریف پر شائع ہو گئیں اور تمام مخالفین کے شبہات کو دفع اور دور کیا جائے گا وہ کتاب
کیا کچھ بندگانِ خدا کو فائدہ پہنچائے گی اور کیسا فروغ اور جاہ وجلال اسلام کا اس کی اشاعت سے چمکے
گا ایسے ضروری امر کی اعانت سے وہی لوگ لا پروا رہتے ہیں جو حالت موجودہ زمانہ پر نظر نہیں
ڈالتے ۔ اور مفاسد منتشرہ کو نہیں دیکھتے اور عواقب امور کو نہیں سوچتے یا وہ لوگ کہ جن کو دین سے کچھ
غرض ہی نہیں اور خدا اور رسول سے کچھ محبت ہی نہیں ۔ اے عزیز و !! اس پر آشوب زمانہ میں دین اسی
سے بر پارہ سکتا ہے جو بمقابلہ زور طوفان گمراہی کے دین کی سچائی کا زور بھی دکھایا جاوے اور ان بیرونی
حملوں کے جو چاروں طرف سے ہو رہے ہیں حقانیت کی قوی طاقت سے مدافعت کی جائے یہ سخت
تاریکی جو چہرہ زمانہ پر چھا گئی ہے یہ تب ہی دور ہوگی کہ جب دین کی حقیت کے براہین دنیا میں بکثرت
چمکیں اور اس کی صداقت کی شعاعیں چاروں طرف سے چھوٹتی نظر آئیں۔ اس پراگندہ وقت میں وہی
مناظرہ کی کتاب روحانی جمعیت بخش سکتی ہے کہ جو بذریعہ تحقیق عمیق کے اصل ماہیت کے بار یک دقیقہ کی
تہ کو کھولتی ہو اور اس حقیقت کے اصل قرارگاہ تک پہنچاتی ہو کہ جس کے جاننے پر دلوں کی تشفی موقوف ہے۔
اے بزرگو!!! اب یہ وہ زمانہ آ گیا ہے کہ جو شخص بغیر اعلیٰ درجہ کے عقلی ثبوتوں کے اپنے در اپنے دین کی
خیر منانی چاہے تو یہ خیال محال اور طمع خام ہے۔ تم آپ ہی نظر اٹھا کر دیکھو جو کیسی طبیعتیں خود رائی اختیار
کرتی جاتی ہیں اور کیسے خیالات بگڑتے جاتے ہیں اس زمانہ کی ترقی علوم عقلیہ نے یہی الٹا اثر کیا ہے
حال کے تعلیم یافتہ لوگوں کی طبائع میں ایک عجب طرح کی آزاد منشی بڑھتی جاتی ہے اور وہ سعادت جو
سادگی اور غربت اور صفا باطنی میں ہے وہ ان کے مغرور دلوں سے بالکل جاتی رہی ہے اور جن جن
خیالات کو وہ سیکھتے ہیں وہ اکثر ایسے ہیں کہ جن سے ایک لامذہبی کے وساوس پیدا کرنے والا ان کے
دلوں پر اثر پڑتا جاتا ہے اور اکثر لوگ قبل اس کے جو ان کو کوئی مرتبہ تحقیق کامل کا حاصل ہو صرف جہل
مرکب کے غلبہ سے فلسفی طبیعت کے آدمی بنتے جاتے ہیں آؤ! اپنی اولا د اور اپنی قوم اور اپنے ہموطنوں
پر رحم کرو اور قبل اس کے جو وہ باطل کی طرف کھینچے جائیں ان کو حق اور راستی کی طرف کھینچ لاؤ تا تمہارا اور
تمہاری ذریت کا بھلا ہو اور تا سب کو معلوم ہو جو بمقابلہ دین اسلام کے اور سب ادیان بے حقیقت
محض ہیں۔ دنیا میں خدا کا قانون قدرت یہی ہے جو کوشش اور سعی اکثر حصول مطلب کا ذریعہ ہو جاتی
ہے اور : اور جو شخص ہاتھ پاؤں تو ڑ کر اور غافل ہو کر بیٹھ جاتا ہے وہ اکثر محروم اور بے نصیب رہتا ہے سو آپ
لوگ اگر دین اسلام کی حقیت کے پھیلانے کے لئے جو فی الواقع حق ہے کوشش کریں گے تو خدا اس
سعی کو ضائع نہیں کرے گا خدا نے ہم کو صدہا براہین قاطعہ حقیت اسلام پر عنایت کیں اور ہمارے
مخالفین کو ان میں سے ایک بھی نصیب نہیں اور خدا نے ہم کو حق محض عطا فر مایا اور ہمارے مخالفین باطل
پر ہیں اور جو راستبازوں کے دلوں میں جلال احدیت کے ظاہر کرنے کے لئے سچا جوش ہوتا ہے
اُس کی ہمارے مخالفوں کو بو بھی نہیں پہنچی لیکن تب بھی دن رات کی کوشش ایک ایسی مؤثر چیز ہے کہ
باطل پرست لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں اور چوروں کی طرح کہیں نہ کہیں اُن کی نقب بھی لگتی
ہی رہتی ہے دیکھو عیسائیوں کا دین کہ جس کا اصول ہی اولُ الدَّنِ دُرد ہے پادریوں کی ہمیشہ کی
کوششوں سے کیسا ترقی پر ہے اور کیسے ہر سال ان کی طرف سے فخریہ تحریریں چھپتی رہتی ہیں کہ اس
برس چار ہزار عیسائی ہوا اور اس سال آٹھ ہزار پر خداوند مسیح کا فضل ہو گیا ابھی کلکتہ میں جو پادری ھیکر
صاحب نے اندازہ کرستان شدہ آدمیوں کا بیان کیا ہے اس سے ایک نہایت قابل افسوس خبر ظاہر ہوتی
ہے۔ پادری صاحب فرماتے ہیں جو پچاس سال سے پہلے تمام ہندوستان میں کرسٹان شدہ لوگوں کی
تعداد صرف ستائیس ہزار تھی اس پچاس سال میں یہ کارروائی ہوئی جو ستائیس ہزار سے پانچ لاکھ تک شمار
عیسائیوں کا پہنچ گیا ہے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ !! اے بزرگو! اس سے زیادہ تر اور کون سا وقت
انتشار گمراہی کا ہے کہ جس کے آنے کی آپ لوگ راہ دیکھتے ہیں ایک وہ زمانہ تھا جو دینِ اسلام
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا لے کا مصداق تھا اور اب یہ زمانہ!!! کیا آپ لوگوں کا دل اس
مصیبت کو سن کر نہیں جلتا ؟ کیا اُس وباء عظیم کو دیکھ کر آپ کی ہمدردی جوش نہیں مارتی ؟ اے صاحبانِ
عقل و فراست ! اس بات کو سمجھنا کچھ مشکل نہیں کہ جو فساد دین کی بے خبری سے پھیلا ہے اُس کی
اصلاح اشاعت دین پر ہی موقوف ہے سواسی مطلب کو کامل طور پر پورا کرنے کے لئے میں نے کتاب
( براہین احمدیہ کو تالیف کیا ہے اور اس کتاب میں ایسی دھوم دھام سے حقانیت اسلام کا ثبوت دکھلایا گیا
ہے کہ جس سے ہمیشہ کے مجادلات کا خاتمہ فتح عظیم کے ساتھ ہو جاوے گا۔ اس کتاب کی اعانت طبع
کے لئے جس قدر ہم نے لکھا ہے وہ محض مسلمانوں کی ہمدردی سے لکھا گیا ہے کیونکہ ایسی کتاب کے
مصارف جو ہزار ہا روپیہ کا معاملہ ہے اور جس کی قیمت بھی بہ نیت عام فائدہ مسلمانوں کے نصف سے
بھی کم کر دی گئی ہے یعنی پچیس روپیہ میں سے صرف دس روپیہ رکھے گئے ہیں وہ کیونکر بغیر اعانت
عالی ہمت مسلمانوں کے انجام پذیر ہو۔
بعض صاحبوں کی سمجھ پر رونا آتا ہے جو وہ بروقت درخواست اعانت کے یہ جواب دیتے ہیں وہ ہر
کہ ہم کتاب کو بعد طیاری کتاب کے خرید لیں گے پہلے نہیں ان کو سمجھنا چاہیے کہ یہ کچھ تجارت کا معاملہ
نہیں اور مؤلف کو بجز تائید دین کے کسی کے مال سے کچھ غرض نہیں اعانت کا وقت تو یہی ہے کہ
جب طبع کتاب میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ورنہ بعد چھپ چکنے کے اعانت کرنا ایسا ہے کہ جیسے بعد
تندرستی کے دوا دینا پس ایسی لا حاصل اعانت سے کسی ثواب کی توقع ہوگی؟ خدا نے لوگوں کے دلوں
سے دینی محبت کیسی مٹادی جو اپنے ننگ و ناموس کے کاموں میں ہزار ہا روپیہ آنکھ بند کر کے خرچ
ا النصر : ٣
بمقتضائے!
کرتے چلے جاتے ہیں لیکن دینی کاموں کے بارے میں جو اس حیات فانی کا مقصد اصلی ہیں
لمبے لمبے تاملوں میں پڑ جاتے ہیں زبان سے تو کہتے ہیں جو ہم خدا اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں
پر حقیقت میں اُن کو نہ خدا پر ایمان ہے نہ آخرت پر اگر ایک ساعت اپنے بذل اموال کی کیفیت پر نظر
کریں جو خدا داد نعمتوں کو اپنے نفس امارہ کے فربہ کرنے کے لئے ایک برس میں کس قدر خرچ کر
ڈالتے ہیں اور پھر سوچیں جو خلق اللہ کی بھلائی اور بہبودی کے لئے ساری عمر میں خالصاً للہ کتنے کام
کئے ہیں تو اپنے خیانت پیشہ ہونے پر آپ ہی رودیں پر ان باتوں کو کون سوچے اور وہ پردے جو دل پر
ہیں کیونکر دور ہوں وَ مَنْ يُضْلِلِ اللهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍے انہیں لوگوں کی پست ہمتی اور دنیا پرستی
پر خیال کر کے بعض ہمارے معزز دوستوں نے جو دین کی محبت میں مثل عاشق زار پائے جاتے ہیں
ئے بشریت کے ہم پر یہ اعتراض کیا ہے کہ جس صورت میں لوگوں کا یہ حال ہے تو اتنی بڑی کتاب
تالیف کرنا کہ جس کی چھپوائی پر ہزار ہا روپیہ خرچ آتا ہے بے موقع تھا سو ان کی خدمت والا میں یہ عرض
ہے کہ اگر ہم ان صد ہا دقائق اور حقائق کونہ لکھتے کہ جو درحقیقت کتاب کے حجم بڑھ جانے کا موجب ہیں
تو پھر خود کتاب کی تالیف ہی غیر مفید ہوتی رہا یہ فکر کہ اس قدر روپیہ کیونکر میسر آوے گا سو اس سے تو
ہمارے دوست ہم کو مت ڈراویں اور یقین کر کے سمجھیں جو ہم کو اپنے خدائے قادر مطلق اور اپنے مولی
کریم پر اس سے زیادہ تر بھروسا ہے کہ جو ممسک اور خسیس لوگوں کو اپنی دولت کے ان صندوقوں پر بھروسا
ہوتا ہے کہ جن کی تالی ہر وقت اُن کی جیب میں رہتی ہے سو وہی قادر توانا اپنے دین اور اپنی وحدانیت اور
اپنے بندہ کی حمایت کے لئے آپ مدد کرے گا ۔ اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔
پنا ہم آں توانائیست ہر آن ز بخل ناتوانانم مترساں
اشتہار مندرجہ کتاب براہین احمدیہ حصہ دوم صفحه الف تاق ۱۸۸۰ء ۔ مطبوعہ سفیر ہند پریس امرتسر )
ا الرعد : ۳۴
( براہین احمدیہ حصہ دوم روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۹ تا ۷۰ )
البقرة : ١٠٧
ترجمہ۔ میری پناہ ہر آن وہ طاقتور ہستی ہے مجھے تو نا توانوں کے بخل سے مت ڈرا۔