مسلمانوں کی حالت اور اسلام کی غربت نیز بعض ضروری امور سے اطلاع

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

يا الله
مسلمانوں کی حالت اور اسلام کی غربت
اور نیز بعض ضروری امور سے اطلاع
آج کل غربت اسلام کی علامتیں اور دین متین محمدی پر مصیبتیں ایسی ظاہر ہو رہی ہیں کہ جہاں
تک زمانه بعثت حضرت نبوی کے بعد میں ہم دیکھتے ہیں کسی قرن میں اُس کی نظیر نہیں پائی جاتی ۔ اس
سے زیادہ تر اور کیا مصیبت ہو گی کہ مسلمان لوگ دینی غمخواری میں بغایت درجہ سست اور مخالف لوگ
اپنے اعتقادوں کی ترویج اور اشاعت میں چاروں طرف سے کمر بستہ اور چست نظر آتے ہیں جس
سے دن بدن ارتداد اور بد عقیدگی کا دروازہ کھلتا جاتا ہے اور لوگ فوج در فوج مرتد ہو کر نا پاک عقائد جاتا
اختیار کرتے جاتے ہیں ۔ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے مخالف جن کے عقائد فاسدہ بدیہی
البطلان ہیں۔ دن رات اپنے اپنے دین کی حمایت میں سرگرم ہیں بعد یکہ یورپ اور امریکہ میں عیسائی
دین کے پھیلانے کے لئے بیوہ عورتیں بھی چندہ دیتی ہیں اور اکثر لوگ مرتے وقت وصیت کر جاتے
ہیں کہ اس قدر تر کہ ہمارا خالص مسیحی مذہب کے رواج دینے میں خرچ ہو۔ مگر مسلمانوں کا حال کیا کہیں
اور کیا لکھیں کہ ان کی غفلت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ نہ وہ آپ دین کی کچھ مخواری کرتے ہیں اور نہ
کسی غمخوار کو نیک ظنی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ خیال کرنا چاہیے کہ غمخواری دینی کا کیسا موقعہ تھا۔ اور
خدمت گزاری کا کیا ضروری محل تھا کہ کتاب براہین احمدیہ جس میں تین سو مضبوط دلیل سے

حقیقت اسلام ثابت کی گئی ہے اور ہر ایک مخالف کے عقائدِ باطلہ کا ایسا استیصال کیا گیا ہے کہ گویا اس
مذہب کو ذبح کیا گیا کہ پھر زندہ نہیں ہوگا۔ اس کتاب کے بارے میں بجز چند عالی ہمت مسلمانوں کے
جن کی توجہ سے دو حصے اور کچھ تیسرا حصہ چھپ گیا۔ جو کچھ اور لوگوں نے اعانت کی وہ ایسی ہے کہ اگر
بجائے تصریح کے صرف اسی پر قناعت کریں کہ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ تو مناسب ہے۔ أَيُّهَا
الْأَخْوَانُ الْمُؤْمِنُونَ ۔ مَالَكُمْ لَا تَتَوَجَّهُونَ ۔ شَوَّقْنَاكُمْ فَلَمْ تَشْتَاقُوا ۔ وَنَبَّهُنَاكُمْ فَلَمُ
تَتَنَبَّهُوا ۔ اِسْمَعُوا عِبَادَ اللَّهِ اِسْمَعُوا ۔ انْصُرُوا تُوجَرُوا۔ وَفِي الْأَنْصَارِ تُبْعَثُوا ۔ وَفِي
الدَّارَيْنِ تُرْحَمُوا ۔ وَفِي مَقْعَدِ صِدْقٍ تَقْعُدُوا ۔ رَحِمَنَا اللَّهُ وَإِيَّاكُمْ هُوَ مَوْلَانَا نِعْمَ
الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ۔ اور اگر کوئی اب بھی متوجہ نہ ہو تو خیر ہم بھی ارحم الراحمین سے کہتے ہیں اور اُس
کے پاک وعدے ہم غریبوں کو تسلی بخش ہیں اور اس جگہ یہ امر بھی واجب الاطلاع ہے کہ پہلے یہ کتاب
صرف تیس پینتیس جز تک تالیف ہوئی تھی اور پھر سو جز تک بڑھادی گئی اور دس روپیہ عام مسلمانوں کے
لئے اور پچیس روپیہ دوسری قوموں اور خواص کے لئے مقرر ہوئے مگر اب یہ کتاب بوجہ احاطہ جمیع
ضروریات تحقیق و تدقیق اور اتمام حجت کے لئے تین سو جز تک پہنچ گئی ہے جس کے مصارف پر نظر
کر کے یہ واجب معلوم ہوتا تھا کہ آئندہ قیمت کتاب سو روپیہ رکھی جائے مگر بباعث پست ہمتی اکثر
لوگوں کے یہی قرین مصلحت معلوم ہوا کہ اب وہی قیمت مقررہ سابقہ کہ گویا کچھ بھی نہیں ایک دوامی
قیمت قرار پاوے۔ اور لوگوں کو اُن کے حوصلہ سے زیادہ تکلیف دے کر پریشان خاطر نہ کیا جاوے لیکن
خریداروں کو یہ استحقاق نہیں ہوگا کہ جو بطور حق واجب کے اس قد را جزاء کا مطالبہ کریں بلکہ جو اجزاء کے قدر اجزاء
زائد از حق واجب ان کو پہنچیں گی وہ محض للہ فی اللہ ہوں گی اور ان کا ثواب ان لوگوں کو پہنچے گا کہ
جو خالصاً للہ اس کام کے انجام کے لئے مدد کریں گے اور واضح رہے کہ اب یہ کام صرف ان لوگوں کی
ہمت سے انجام پذیر نہیں ہو سکتا کہ جو مجردخریدار ہونے کی وجہ سے ایک عارضی جوش رکھتے ہیں ۔ بلکہ
اس وقت کئی ایک ایسے عالی ہمتوں کی تو جہات کی حاجت ہے کہ جن کے دلوں میں ایمانی غیوری کے
باعث سے حقیقی اور واقعی جوش ہے اور جن کا بے بہا ایمان صرف خرید وفروخت کے تنگ ظرف میں

نہیں سما سکتا بلکہ اپنے مالوں کے عوض میں بہشت جاودانی خرید نا چاہتے ہیں وَ ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ
يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ
بالآخر ہم اس مضمون کو اس دعا پر ختم کرتے ہیں کہ اے خداوند کریم تو اپنے خالص بندوں کو اس
طرف کامل توجہ بخش ۔ اے رحمان و رحیم تو آپ اُن کو یاد دلا۔ اے قادر توانا تو اُن کے دلوں میں آپ
الہام کر ۔ آمین ثم آمین ۔ وَنَتَوَكَّلُ عَلَى رَبِّنَا رَبِّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
اشتہار ٹائیٹل پیج براہین احمدیہ حصہ سوم مطبوعه ۱۸۸۲ء ۔ سفیر ہند پر لیس امرتسر ۔ روحانی خزائن جلد اصفحه ۱۳۵)

آج 10 میں سے 10 باقی