مسلمانوں کی نازک حالت اور انگریزی گورنمنٹ

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مسلمانوں کی نازک حالت
اور
انگریزی گورنمنٹ
L
ترسم که به کعبه چون روی اے اعرابی کیس ره که تو می روی بترکستان است که
آج کل ہمارے دینی بھائیوں مسلمانوں نے دینی فرائض کے ادا کرنے اور اخوت اسلامی کے
بجالانے اور ہمدردی قومی کے پورا کرنے میں اس قدر سستی اور لا پروائی اور غفلت کر رکھی ہے کہ کسی
قوم میں اس کی نظیر نہیں پائی جاتی۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ان میں ہمدردی قومی اور دینی کا مادہ ہی نہیں رہا۔
اندرونی فسادوں اور عنادوں اور اختلافوں نے قریب قریب ہلاکت کے ان کو پہنچا دیا ہے اور افراط
تفریط کی بے جا حرکات نے اصل مقصود سے ان کو بہت دور ڈال دیا ہے جس نفسانی طرز سے ان کی
باہمی خصومتیں برپا ہو رہی ہیں۔ اس سے نہ صرف یہی اندیشہ ہے کہ ان کا بے اصل کینہ دن بدن ترقی
کرتا جائے گا اور کیڑوں کی طرح بعض کو بعض کھائیں گے اور اپنے ہاتھ سے اپنے استیصال کے
لے غالبا سہو کتابت ہے صحیح لفظ درسی‘ ہے اور یہ سعدی کا شعر ہے۔ (ناشر)
ترجمہ۔ اے (عرب کے ) بدو! مجھے خدشہ ہے کہ تو کس طرح کعبہ تک پہنچے گا کیونکہ جس راستہ پر تو چل رہا کس پہنچے گا راستہ پرتو رہا
ہے وہ تو ترکستان کو جاتا ہے۔

موجب ہوں گے بلکہ یہ بھی یقیناً خیال کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی دن ایسا ہی ان کا حال رہا۔ تو ان کے ہاتھ
سے سخت ضرر اسلام کو پہنچے گا۔ اور ان کے ذریعہ سے بیرونی مفسد مخالف بہت سا موقعہ نکتہ چینی اور فساد
انگیزی کا پائیں گے ۔ آج کل کے بعض علماء پر ایک یہ بھی افسوس ہے کہ وہ اپنے بھائیوں پر اعتراض
کرنے میں بڑی عجلت کرتے ہیں۔ اور قبل اس کے جو اپنے پاس علم صحیح قطعی موجود ہے اپنے بھائی پر
حملہ کرنے کو طیار ہو جاتے ہیں۔ اور کیونکر طیار نہ ہوں باعث غلبہ نفسانیت یہ بھی تو مد نظر ہوتا ہے کہ کسی
طرح ایک مسلمان کو کہ جو مقابل پر نظر آ رہا ہے نابود کیا جائے ۔ اور اس کو شکست اور ذلت اور رسوائی
پہنچے اور ہماری فتح اور فضیلت ثابت ہو۔ یہی وجہ ہے کہ بات بات میں ان کو فضول جھگڑے کرنے
پڑتے ہیں۔ خدا نے یکلخت ان سے عجز اور فروتنی اور حسن ظن اور محبت برادرانہ کواٹھا لیا۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
تھوڑا عرصہ گزرا ہے کہ بعض صاحبوں نے مسلمانوں میں سے اس مضمون کی بابت کہ جو حصہ
سوم کے ساتھ گورنمنٹ انگریزی کے شکر کے بارے میں شامل ہے اعتراض کیا اور بعض نے خطوط بھی
بھیجے اور بعض نے سخت اور درشت لفظ بھی لکھے کہ انگریزی عملداری کو دوسری عملداریوں پر کیوں ترجیح
دی۔ لیکن ظاہر ہے کہ جس سلطنت کو اپنی شائستگی اور حسن انتظام کے رو سے ترجیح ہو۔ اس کو کیونکر چھپا
سکتے ہیں۔ خوبی با عتبار اپنی ذاتی کیفیت کے خوبی ہی ہے گو وہ کسی گورنمنٹ میں پائی جائے۔ الْحِكْمَةُ
ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ ۔ الخ۔ اور یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ اسلام کا ہرگز یہ اصول نہیں ہے کہ مسلمانوں کی قوم جس
سلطنت کے ماتحت رہ کر اس کا احسان اٹھاوے اس کے ظلت حمایت میں بامن و آسائش رہ کر اپنا رزق
مقسوم کھاوے۔ اس کے انعامات متواترہ سے پرورش پاوے پھر اسی پر عقرب کی طرح نیش چلاوے۔
اور اس کے سلوک اور مروّت کا ایک ذرہ شکر نہ بجالا وے۔ بلکہ ہم کو ہمارے خداوند کریم ۔ انے اپنے
رسول مقبول کے ذریعہ سے یہی تعلیم دی ہے کہ ہم نیکی کا معاوضہ بہت زیادہ نیکی کے ساتھ کریں اور منعم
کا شکر بجالا ویں۔ اور جب کبھی ہم کو موقعہ ملے تو ایسی گورنمنٹ سے بدلی صدق کمال ہمدردی سے پیش
آویں اور بہ طیب خاطر معروف اور واجب طور پر اطاعت اٹھاویں۔ سو اس عاجز نے جس قدر حصہ سوم

کے پرچہ مشمولہ میں انگریزی گورنمنٹ کا شکر ادا کیا ہے وہ صرف اپنے ذاتی خیال سے ادا نہیں کیا بلکہ
قرآن شریف واحادیث نبوی کی ان بزرگ تاکیدوں نے جو اس عاجز کے پیش نظر ہیں مجھ کو اس شکر ادا
کرنے پر مجبور کیا ہے۔ سو ہمارے بعض نا سمجھ بھائیوں کی یہ افراط ہے جس کو وہ اپنی کو تہ اندیشی اور بخل
فطرتی سے اسلام کا جز سمجھ بیٹھے ہیں۔ سے
اے جفا کیش نہ عذر است طریق عشاق
ہرزہ بدنام کنی چند نکونامے رائی
اور جیسا کہ ہم نے ابھی اپنے بعض بھائیوں کی افراط کا ذکر کیا ہے ایسا ہی بعض ان میں سے
تفریط کی مرض میں بھی مبتلا ہیں اور دین سے کچھ غرض واسطہ ان کا نہیں رہا۔ بلکہ ان کے خیالات کا تمام
زور دنیا کی طرف لگ رہا ہے۔ مگر افسوس کہ دنیا بھی ان کو نہیں ملتی ۔ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْعَاقِبَةِ بن رہے
ہیں۔ اور کیونکر ملے۔ دین تو ہاتھ سے گیا اور دنیا کمانے کے لئے جولیاقتیں ہونی چاہئیں وہ حاصل نہیں
کیں ۔ صرف شیخ چلی کی طرح دنیا کے خیالات دل میں بھرے ہیں اور جس لکیر پر چلنے سے دنیا ملتی
ہے اس پر قدم نہ رکھا۔ اور اس کے مناسب حال اپنے تئیں نہ بنایا۔ سواب ان کا یہ حال ہے کہ نہ ادھر
کے رہے اور نہ اُدھر کے رہے۔ انگریز جو انہیں نیم وحشی کہتے ہیں یہ بھی ان کا احسان ہی سمجھئے ورنہ اکثر
مسلمان وحشیوں سے بھی بدتر نظر آتے ہیں۔ نہ عقل رہی نہ ہمت رہی نہ غیرت رہی نہ محبت رہی ۔
فی الحقیقت یہ سچ ہے کہ جس قدر ان کے ہمسائیوں آریوں کی نظر میں ایک ادنی حیوان گائے کی عزت
اور توقیر ہے ان کے دلوں میں اپنی قوم اور اپنے بھائیوں اور اپنے سچے دین کی مہمات کی اس قدر بھی
عزت نہیں ۔ کیونکہ ہم ہمیشہ اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں کہ اولوالعزم قوم آریہ گائے کی عزت قائم
رکھنے کے لئے اس قدر کوششیں کر کے لکھوکھہا روپیہ جمع کر لیتے ہیں کہ مسلمان لوگ اللہ اور رسول کی
عزت ظاہر کرنے کے لئے اس کا ہزارم حصہ بھی جمع نہیں کر سکتے بلکہ جہاں کہیں اعانت دینی کا ذکر آیا
تو وہیں عورتوں کی طرح اپنا مونہہ چھپا لیتے ہیں۔ اور آریہ قوم کی اولوالعزمی غور کرنے سے اور بھی زیادہ
ثابت ہوتی ہے۔ کیونکہ گائے کی جان بچانے کے لئے کوشش کرنا حقیقت میں ان کے مذہب کے رو
ا ترجمہ۔ اے ظالم عذر کرنا عاشقوں کا شیوہ نہیں۔ تو فضول چند نیک نام لوگوں ( عاشقوں ) کو بدنام کر رہا ہے۔

سے ایک ادنی کام ہے کہ جو مذہبی کتب سے ثابت نہیں بلکہ ان کے محقق پنڈتوں کو خوب معلوم ہے کہ
کسی وید میں گائے کا حرام ہونا نہیں پایا جاتا۔ بلکہ رگ وید کے پہلے حصہ سے ہی ثابت ہوتا ہے کہ وید
کے زمانہ میں گائے کا گوشت عام طور پر بازاروں میں بکتا تھا اور آر یہ لوگ بخوشی خاطر اس کو کھاتے
تھے۔ اور حال میں جو ایک بڑے محقق یعنی آنریبل مونٹ اسٹورٹ الفنسٹن کے صاحب بہادر سابق گورنر
بمبئی نے واقعات آریہ قوم میں ہندوؤں کے مستند پستکوں کی رو سے ایک کتاب بنائی ہے جس کا نام
تاریخ ہندوستان ہے اس کے صفحہ نواسی میں منو کے مجموعہ کی نسبت صاحب موصوف لکھتے ہیں کہ اس
میں بڑے بڑے تیوہاروں میں بیل کا گوشت کھانے کے لئے برہمنوں کو تاکید کی گئی ہے یعنی اگر نہ
کھاویں تو گنہگار ہوں ۔ اور ایسی ہی ایک کتاب انہیں دنوں میں ایک پنڈت صاحب نے بمقام کلکتہ
چھپوائی ہے جس میں لکھا ہے کہ وید کے زمانہ میں گائے کا کھانا ہندوؤں کے لئے دینی فرائض میں سے
تھا اور بڑے بڑے اور عمدہ عمدہ ٹکڑے برہمنوں کو کھانے کے لئے ملتے تھے۔ اور علی ھذا القیاس
مہا بھارت کے پرب تیرھویں میں بھی صاف تصریح ہے کہ گوشت گائے کا نہ صرف حلال اور طبیب بلکہ
اس کا اپنے پتروں کے لئے برہمنوں کو کھلانا تمام جانوروں میں سے اولیٰ اور بہتر ہے اور اس کے
کھلانے سے پتر دس ماہ تک سیر رہتے ہیں۔ غرض وید کے تمام رشیوں اور منوجی اور بیاس جی نے
گوشت گائے کا استعمال کرنا فرائض دینی میں داخل کیا ہے اور موجب ثواب سمجھا ہے۔ اور اس جگہ
ہمارا بیان بعض کی نظر میں ناقص رہ جاتا اگر ہم پنڈت دیانند صاحب کو کہ جو ۳۰ راکتو بر ۱۸۸۳ء میں
اس جہان کو چھوڑ گئے رائے متفقہ بالا سے باہر رکھ لیتے ۔ سو غور سے دیکھنا چاہیے کہ پنڈت صاحب
موصوف نے بھی کسی اپنی کتاب میں گائے کا حرام یا پلید ہونا نہیں لکھا اور نہ وید کے رو سے اس کی
حرمت اور ممانعت ذبح کو ثابت کیا بلکہ بنظر ارزانی دودھ اور گھی کے اس رواج کی بنیاد بیان کی۔ اور
بعض ضرورت کے موقعوں میں گاؤ کشی کو مناسب بھی سمجھا جیسا کہ ان کی ستیارتھ پرکاش اور وید بھاش
سے ظاہر ہے۔
Mount Stuart Elphinstone L

اب اس تمام تقریر سے ہماری یہ غرض ہر گز نہیں کہ آریہ لوگ اپنے وید مقدس اور اپنے بزرگ
رشیوں اور بیاس جی اور منوجی کی قابل تعظیم فرمان اور اپنے محقق اور فاضل پنڈتوں کے قول سے کیوں
خلاف ورزی اور انحراف کرتے ہیں ۔ بلکہ اس جگہ صرف یہ غرض ہے کہ آریہ قوم کیسی اولوالعزم اور
باہمت اور اتفاق کرنے والی قوم ہے کہ ایک ادنی بات پر بھی کہ جس کی مذہب کے رو سے کچھ بھی
اصلیت نہیں پائی جاتی وہ اتفاق کر لیتے ہیں اور ہزار ہا روپیہ چندہ ہاتھوں ہاتھ جمع ہو جاتا ہے۔ پس جس
قوم کا ناکارہ خیالات پر یہ اتفاق اور جوش ہے اس قوم کی عالی ہمتی اور دلی جوش کا مہمات عظیمہ پر خود
اندازہ کر لینا چاہیے۔ پست ہمت مسلمانوں کو لازم ہے کہ جیتے ہی مرجائیں ۔ اگر محبت خدا اور رسول کی
نہیں تو اسلام کا دعوی کیوں کرتے ہیں کیا خباثت کے کاموں میں اور نفس امارہ کی پیروی میں اور ناک
کے بڑھانے کی نیت سے بے اندازہ مال ضائع کرنا اور اللہ اور رسول کی محبت میں اور ہمدردی کی راہ
میں ایک دانہ ہاتھ سے نہ چھوڑنا یہی اسلام ہے؟ نہیں یہ ہرگز اسلام نہیں۔ یہ ایک باطنی جذام ہے۔ یہی
ادبار ہے کہ مسلمانوں پر عاید ہو رہا ہے۔ اکثر مسلمان امیروں نے مذہب کو ایک ایسی چیز سمجھ رکھا ہے
کہ جس کی ہمدردی غریبوں پر ہی لازم ہے اور دولتمند اس سے مستثنیٰ ہیں۔ جنہیں اس بوجھ کو ہاتھ لگانا
بھی منع ہے۔ اس عاجز کو اس تجربہ کا اس کتاب کے چھپنے کے اثناء میں خوب موقع ملا کہ حالانکہ بخوبی
مشتہر کیا ، گیا تھا کہ اب باعث بڑھ جانے ضخامت کے اصل قیمت کتاب کی سو روپیہ ہی مناسب ہے
کہ ذی مقدرت لوگ اس کی رعایت رکھیں کیونکہ غریبوں کو یہ صرف دس روپیہ میں دی جاتی ہے سو جبر
نقصان کا واجبات سے ہے مگر بجر سات آٹھ آدمی کے سب غریبوں میں داخل ہو گئے ۔ خوب جبر کیا ہم
نے جب کسی منی آرڈر کی تفتیش کی کہ یہ پانچ روپیہ بوجہ قیمت کتاب کس کے آئے ہیں یا یہ دس روپیہ
کتاب کے مول میں کس نے بھیجے ہیں تو اکثر یہی معلوم ہوا کہ فلاں نواب صاحب نے یا فلاں رئیس
اعظم نے ہاں نواب اقبال الدولہ صاحب حیدر آباد نے اور ایک اور رئیس نے ضلع بلند شہر سے جس نے
اپنا نام ظاہر کرنے سے منع کیا ہے ایک نسخہ کی قیمت میں سوسور و پیہ بھیجا ہے اور ایک عہدہ دار محمد افضل
خان نام نے ایک سو دس روپے اور نواب صاحب کوٹلہ مالیر نے تین نسخہ کی قیمت میں سور و پیہ بھیجا اور
بارعت
عفر
بار

سردار عطر سنگھ صاحب رئیس اعظم لو دھیانہ نے کہ جو ایک ہندور ٹیکس ہیں اپنی عالی ہمتی اور فیاضی کی وجہ
عليه
لو جو بڑے بڑے
سے بطور اعانت ( پچیس روپے) بھیجے ہیں۔ سردار صاحب موصوف نے ہندو ہونے کی حالت میں
اسلام سے ہمدرد سے ہمدردی ظاہر کی۔ بخیل اور ممسک مس اور ممسک مسلمانوں کو جو
بڑے لقبول اور ناموں سے بلائے
جاتے ہیں اور قارون کی طرح بہت سا روپیہ دبائے بیٹھے ہیں اس جگہ اپنی حالت کو سردار صاحب کے
مقابلہ پر دیکھ لینا چاہیے جس حالت میں آریوں میں ایسے لوگ بھی پائے گئے ہیں کہ جو دوسری قوم کی
بھی ہمدردی کرتے ہیں اور مسلمانوں میں ایسے لوگ بھی کم ہیں کہ جو اپنی ہی قوم سے ہمدردی کر سکیں تو
پھر کہو کہ اس قوم کی ترقی کیونکر ہو۔ اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ !
دینی ہمدردی بجز مسلمانوں کے ہر ایک قوم کے امراء میں پائی جاتی ہے۔ ہاں اسلامی امیروں میں ایسے
لوگ بہت ہی کم پائے جائیں گے کہ جن کو اپنے سچے اور پاک دین کا ایک ذرہ خیال ہو۔ کچھ تھوڑا
عرصہ گزرا ہے کہ اس خاکسار نے ایک نواب صاحب سے کی خدمت میں کہ جو بہت پارسا طبع اور متقی
اور فضائل علمیہ سے متصف اور قال اللہ اور قال الرسول سے بدرجہ غایت خبر رکھتے ہیں کتاب
براہین احمدیہ کی اعانت کے لئے لکھا تھا۔ سواگر نواب صاحب ممدوح اس کے جواب میں یہ لکھتے کہ
ہماری رائے میں کتاب ایسی عمدہ نہیں جس کے لئے کچھ مدد کی جائے تو کچھ جائے افسوس نہ تھا۔ مگر
صاحب موصوف نے پہلے تو یہ لکھا کہ پندرہ میں کتابیں ضرور خریدیں گے اور پھر دوبارہ یاد دہانی پر یہ
جواب آیا کہ دینی مباحثات کی کتابوں کا خریدنا یا اُن میں مدد دینا خلاف منشاء گورنمنٹ انگریزی ہے
اس لیے اس ریاست سے خرید وغیرہ کی کچھ امید نہ رکھیں۔ سو ہم بھی نواب صاحب کو امید گاہ نہیں
بناتے بلکہ امید گاه خداوند کریم ہی ہے اور وہی کافی ہے (خدا کرے گورنمنٹ انگریزی نواب صاحب
پر بہت راضی رہے) لیکن ہم بادب تمام عرض کرتے ہیں کہ ایسے ایسے خیالات میں گورنمنٹ کی ہجو میح
ہے۔ گورنمنٹ انگریزی کا یہ اصول نہیں ہے کہ کسی قوم کو اپنے مذہب کی حقانیت ثابت کرنے سے
رو کے یا دینی کتابوں کی اعانت کرنے سے منع کرے۔ ہاں اگر کوئی مضمون مخل امن یا مخالف انتظام
یہ صدیق حسن خاں نواب معزول بھو پالوی کا ذکر ہے۔ (مرتب)
الرعد : ١٢
ا

سلطنت ہو تو اس میں گورنمنٹ مداخلت کرے گی ۔ ورنہ اپنے اپنے مذہب کی ترقی کے لئے وسائل
جائزہ کو استعمال میں لانا ہر یک قوم کو گورنمنٹ کی طرف سے اجازت ہے۔ پھر جس قوم کا مذہب حقیقت
میں سچا ہے اور نہایت کامل اور مضبوط دلائل سے اس کی حقیت ثابت ہے۔ وہ قوم اگر نیک نیتی اور تواضع
اور فروتنی سے خلق اللہ کو نفع پہنچانے کے لئے اپنے دلائل حصہ شائع کرے تو عادل گورنمنٹ کیوں اس پر
ناراض ہوگی۔ ہمارے اسلامی امراء کو اس بات سے بہت کم خبر ہے کہ گورنمنٹ کی عادلا نہ مصلحت کا یہی
تقاضا ہے کہ وہ دلی انشراح سے آزادی کو قائم رکھے اور خود ہم نے بچشم خود ایسے لائق اور نیک فطرت
انگریز کئی دیکھے ہیں کہ جو مداہنہ اور منافقانہ سیرت کو پسند نہیں کرتے اور تقویٰ اور خدا ترسی اور یک رنگی کو
اچھا سمجھتے ہیں اور حقیقت میں تمام برکتیں یک رنگی اور خدا ترسی میں ہی ہیں جن کا عکس کبھی نہ کبھی خویش
اور بیگانہ پر پڑ جاتا ہے۔ اور جس پر خدا راضی ہے آخر اس پر خلق اللہ بھی راضی ہو جاتی ہے۔ غرض نیک
نیتی اور صالحانہ قدم سے دینی اور قومی ہمدردی میں مشغول ہونا اور فی الحقیقت دنیا اور دین میں دلی جوش
سے خلق اللہ کا خیر خواہ بننا ایک ایسی نیک صفت ہے کہ اس قسم کے لوگ کسی گورنمنٹ میں پائے جانا اس
گورنمنٹ کا فخر ہے اور اس زمین پر آسمان سے برکات نازل ہوتی ہیں جس میں ایسے لوگ پائے
جائیں۔ لیکن سخت بد نصیب وہ گورنمنٹ ہے جس کے ماتحت سب منافق ہی ہوں کہ جو گھر میں کچھ
کہیں اور رو برو کچھ کہیں ۔ سو یقینا سمجھنا چاہیے کہ لوگوں کا یک رنگی میں ترقی کرتا جانا اور گورنمنٹ کو
ایک محسن دوست سمجھ کر بے تکلف اس کے ساتھ پیش آنا یہی خوش قسمتی گورنمنٹ انگریزی کی ہے اور
یہی وجہ ہے کہ ہمارے مربی حکام نہ صرف قول سے آزادی کا سبق ہم کو دیتے ہیں بلکہ دینی امور میں
خود آزادانہ افعال بجالا کر اپنی فعلی نصیحت سے ہم کو آزادی پر قائم کرنا چاہتے ہیں اور بطور نظیر کے یہی
کافی ہے کہ شاید ایک ماہ کا عرصہ ہوا ہے کہ جب ہمارے ملک کے نواب لفٹنٹ گورنر پنجاب سر چالس
ایچیسن صاحب بہادر بٹالہ ضلع گورداسپورہ میں تشریف لائے تو انہوں نے گرجا گھر کی بنیاد رکھنے کے
وقت نہایت سادگی اور بے تکلفی سے عیسائی مذہب سے اپنی ہمدردی ظاہر کر کے فرمایا کہ مجھ کو امید تھی
کہ چند روز میں یہ ملک دینداری اور راستبازی میں بخوبی ترقی پائے گا۔ لیکن تجربہ اور مشاہدہ سے ایسا

ظاہر ہوتا ہے کہ بہت ہی کم ترقی ہوئی (یعنی ابھی لوگ بکثرت عیسائی نہیں ہوئے اور پاک گروہ
کرسچنوں کا ہنوز قلیل المقدار ہے ) تو بھی ہم کو مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ پادری صاحبان کا کام
بے فائدہ نہیں اور ان کی محنت ہرگز ضائع نہیں بلکہ خمیر کے موافق دلوں میں اثر کرتی ہے اور باطن میں
بہت سے لوگوں کے دل طیار ہوتے جاتے ہیں مثلاً ایک مہینہ سے کم گزرا ہوگا کہ ایک معزز رئیس
میرے پاس آیا اور مجھ سے ایک گھنٹہ تک دینی گفتگو کی۔ معلوم ہوتا تھا کہ اس کا دل کچھ طیاری چاہتا ہے
اُس نے کہا کہ میں نے دینی کتابیں بہت دیکھیں لیکن میرے گناہوں کا بوجھ ٹلا نہیں اور میں خوب جانتا
ہوں کہ میں نیک کام نہیں کر سکتا۔ مجھے بہت بے چینی ہے۔ میں نے جواب میں اپنی ٹوٹی پھوٹی اردو
زبان میں اُس کو اُس لہو کی بابت سمجھایا جو سارے گناہوں سے پاک وصاف کرتا ہے اور اُس
راستبازی کی بابت سمجھایا کہ جو اعمال سے حاصل نہیں ہو سکتی بلکہ مفت ملتی ہے اُس نے کہا کہ میں نے
سنسکرت میں انجیل دیکھی ہے اور ایک دو دفعہ یسوع مسیح سے دعا مانگی ہے اور اب میں خوب انجیل کو
دیکھوں گا اور زور زور سے عیسی مسیح سے دعا مانگوں گا۔ (یعنی مجھ کو آپ کے وعظ سے بڑی تاثیر ہوئی اور
عیسائی مذہب کی کامل رغبت پیدا ہو گئی ) اب دیکھنا چاہیے کہ نواب لفٹیننٹ گورنر بہادر نے کسی محنت
سے ہندو رئیس کو اپنے مذہب کی طرف مائل کیا۔ اور اگر چہ ایسے ایسے رئیس اپنے مطلب نکالنے کے
لئے حکام کے روبرو ایسی ایسی منافقانہ باتیں کیا کرتے ہیں تا حکام ان پر خوش ہو جائیں اور اُن کو اپنا
دینی بھائی بھی خیال کر لیں لیکن اس تقریر سے مطلب تو صرف اس قدر ہے کہ صاحب موصوف کی اس
گفتگو سے گورنمنٹ انگریزی کی آزادی کو سمجھ لینا چاہیے۔ کیونکہ جب خود نواب لفٹینٹ گورنر بہادر
اپنے خوش عقیدہ کا ہندوستان میں پھیلا نا بدلی رغبت چاہتے ہیں بلکہ اس کے لئے کبھی کبھی موقعہ پا کر
تحریک بھی کرتے ہیں تو پھر وہ دوسروں پر اپنے اپنے دین کی ہمدردی کرنے میں کیوں ناراض ہوں
گے۔ اور حقیقت میں یک رنگی سے ہمدردی بجالانا ایک نیک صفت ہے جس پر نفاق کی سیرت کو قربان
کرنا چاہیے۔ اسی یک رنگی کے جوش سے بمبئی کے سابق گورنر سر رچرڈ ٹیمپل صاحب نے مسلمانوں کی
نسبت ایک مضمون لکھا ہے چنانچہ وہ ولایت کے ایک اخبار ایونگ سٹینڈرڈ نامی میں چھپ کر اردو

اخباروں میں بھی شائع ہو گیا ہے۔ صاحب موصوف لکھتے ہیں کہ افسوس ہے کہ مسلمان لوگ عیسائی
نہیں ہوتے اور وجہ یہ ہے کہ ان کا مذہب ان ناممکن باتوں سے لبریز نہیں ہے جن میں ہندو مذہب
ڈوبا ہوا ہے۔ ہندو مذہب اور بدھ مذہب کے قائل کرنے کے لئے ممکن ہے کہ ہنسی ہنسی میں عام دلائل
سے قائل کر کے ان کو مذہب سے گرایا جائے لیکن اسلامی مذہب عقل کا مقابلہ بخوبی کرتا ہے اور دلائل
سے نہیں ٹوٹ سکتا ہے۔ عیسائی لوگ آسانی سے دوسرے مذہبوں کے ناممکنات ظاہر کر کے ان کے
پیرؤں کو مذہب سے ہٹا سکتے ہیں مگر محمد یوں کے ساتھ ایسا کرنا ان کے لئے ٹیڑھی لکیر ہے۔ سو یہ یک رنگی
مسلمان امیروں میں نہیں پائی جاتی چہ جائیکہ وہ اس مضمون پر غور کریں ۔
خاکسار غلام احمد
(اشتہار مندرجہ براہین احمدیہ حصہ چہارم ۱۸۸۴ ء از صفحه الف تا د مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرت سر )
(روحانی خزائن جلد اصفحه ۳۱۵ تا ۳۲۲)

آج 10 میں سے 10 باقی