اشتہار حضور اقدس نے جو خط مشی اندر من مراد آبادی کو بھجوایا تھا اسے بذریعہ اشتہار مشتہر کر کے
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اشتهار
L
منشی اندر من صاحب مراد آبادی نے میرے اس مطبوعہ خط جس کی ایک ایک کا پی غیر مذاہب
کے رؤساء و مقتداؤں کے نام خاکسار نے روانہ کئے تھے۔ جس کے جواب میں پہلے نابھہ سے پھر
لاہور سے یہ لکھا تھا کہ تم ہمارے پاس آؤ اور ہم سے مباحثہ کر لو۔ اور زرموعودہ اشتہار پیشگی بنک میں
داخل کرو۔ وغیرہ وغیرہ۔ اس کے جواب میں خاکسار نے رقیمہ ذیل معہ دو ہزار چار سو روپیہ نقد ایک
جماعت اہلِ اسلام کے ذریعہ سے آپ کی خدمت میں روانہ لاہور کیا۔ جب وہ جماعت منشی صاحب
کے مکان موعود پر پہنچی تو منشی صاحب کو نہ پایا۔ وہاں سے اُن کو معلوم ہوا کہ جس دن منشی صاحب نے
خاکسار کے نام وہ خط روانہ کیا تھا اُسی دن سے وہ فرید کوٹ تشریف لے گئے ہوئے ہیں ۔ باوجو یکہ
اس خط میں منشی صاحب نے ایک ہفتہ تک منتظر جواب رہنے کا وعدہ تحریری لکھا تھا۔ یہ امر نہایت تعجب
اور تردد کا موجب ہوا ۔ لہذا یہ قرار پایا کہ اس رقیمہ کو بذریعہ اشتہار مشتہر کیا جاوے۔ اور اُس کی ایک
کا پی منشی صاحب کے نام حسب نشان مکان موجودہ بذریعہ رجسٹری روانہ کی جاوے۔ وہ یہ ہے:۔
مشفقی اندر من صاحب!
میرے اس خط کا جواب نہیں دیا۔ ایک نئی بات لکھی ہے جس کی تعمیل مجھ پر اپنے عہد کے رُو سے
واجب نہیں ہے۔ میری طرف سے یہ عہد تھا کہ جو شخص میرے پاس آوے اور صدق دل سے ایک
ے یہ خط جلد ھذا کے صفحہ ۲۶ پر ہے ۔ (مرتب)
دراصل ” موعودہ لفظ ہے۔ کا تب کی غلطی سے الحکم میں ” موجودہ “ لکھا گیا ۔ (مؤلف)
سال میرے پاس ٹھہرے اس کو خدا تعالیٰ کوئی نہ کوئی آسمانی نشان مشاہدہ کرا دے گا جس سے قرآن
اور دین اسلام کی صداقت ثابت ہو۔ آپ اس کے جواب میں اوّل تو مجھے اپنے پاس ( نابھہ میں پھر
لاہور میں ) بُلاتے ہیں اور خود آنے کا ارادہ ظاہر فرماتے ہیں تو مباحثہ کے لیے نہ آسمانی نشان دیکھنے
کے لیے۔ اس پر طرفہ یہ ہے کہ روپیہ اشتہار پیشگی طلب فرماتے ہیں جس کا میں نے پہلے وعدہ نہیں
دیا۔ اب آپ خیال فرما سکتے ہیں کہ میری تحریر سے آپ کا جواب کہاں تک تفاوت رکھتا ہے
بہ ہیں تفاوت راه از کجاست تا به کجا
لہذا میں اپنے اُسی پہلے اقرار کے رُو سے پھر آپ کو لکھتا ہوں کہ آپ ایک سال رہ کر آسمانی
نشانوں کا مشاہدہ فرماویں۔ اگر بالفرض کسی آسمانی نشان کا آپ کو مشاہدہ نہ ہو تو میں آپ کو چوبیس سو
روپیہ دے دوں گا۔ اور اگر آپ کو پیشگی لینے پر اصرار ہو تو مجھے اس سے بھی دریغ و عذر نہیں۔ بلکہ آپ
کے اطمینان کے لیے سر دست چوبیس سو روپیہ نقد ہمراہ رقیمہ هذا ارسال خدمت ہے مگر چونکہ آپ نے
یہ ایک امرز ا ئد چاہا ہے۔ اس لیے مجھے بھی حق پیدا ہو گیا ہے کہ میں اس امر زائد کے مقابلہ میں کچھ شرط
ایسی کروں جن کا ماننا آپ پر واجبات سے ہے۔ (۱) جب تک آپ کا سال گزر نہ جائے کوئی دوسرا
شخص آپ کے گروہ سے زر موعود پیشگی لینے کا مطالبہ نہ کرے۔ کیونکہ ہر شخص کوزر پیشگی دینا سہل اور
آسان نہیں (۲) اگر مشاہدہ نشان آسمانی کے بعد اظہار اسلام میں توقف کریں اور اپنے عہد کو پورا نہ
کریں تو پھر حرجانہ یا جرمانہ دونوں امر سے ایک ضرور ہے۔ (الف) سب لوگ آپ کے گروہ کے جو
آپ کو مقتدا جانتے ہیں یا آپ کے حامی و مربی ہیں۔ اپنا عجز اور اس اپنا عجز اور اسلام کے مقابا مقابلہ میں اپنے مذہب کا
بے دلیل ہونا تسلیم کر لیں اور وہ لوگ ابھی سے آپ کو اپنا وکیل مقرر کر کے اس تحریر کا آپ کو اختیار
دیں۔ پھر اس پر اپنے دستخط کریں۔ (ب) دوصورت تخلف وعده جانب ثانی سے اس کا مالی جرمانہ یا
معاوضہ جو آپ کی اور آپ کے مربیوں اور حامیوں اور مقتدیوں کی حیثیت کے مطابق ہو ادا کریں
تا کہ وہ اس مال سے اس وعدہ خلافی کی کوئی یادگار قائم کی جائے (ایک اخبار تائید الاسلام میں جاری ہو
یا کوئی مدرسہ تعلیم نو مسلم اہلِ اسلام کے لیے قائم ہو ) ۔ آپ ان شرائط کو تسلیم نہ کریں تو آپ مجھ سے
پیشگی روپیہ نہیں لے سکتے ۔ اور اگر آپ آسمانی نشان کے مشاہدہ کے لیے نہیں آنا چاہتے۔ صرف
مباحثہ کے لیے آنا چاہتے ہیں تو اس امر کے لیے میری خصوصیت نہیں ۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے اس
امت محمدیہ میں علماء اور فضلاء اور بہت ہیں جو آپ سے مباحثہ کرنے کو طیار ہیں۔ میں جس امر میں
مامور ہو چکا ہوں اس سے زیادہ نہیں کر سکتا اور اگر مباحثہ بھی مجھ سے منظور ہے تو آپ میری کتاب کا
جواب دیں۔ یہ مباحثہ کی صورت عمدہ ہے۔ اس میں معاوضہ بھی زیادہ ہے اور بجائے چوبیس سو کے
دس ہزار روپیہ۔ ۳۰ رمئی ۱۸۸۵ء
( مطبوعہ صدیقی پریس لاہور )
( منقول از اخبار الحکم جلد ۵ نمبر ۳۴ مورخه ۷ ارستمبر ۱۹۰۱ صفحه ۱۳ ۱۴ حواله تبلیغ رسالت جلد اصفحه تا ۳)