اعلان درباره جواب اشتہار منشی اندر من مراد آبادی

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

L
اعلان
مرزا غلام احمد صاحب مؤلف براہین احمدیہ کے اشتہار مورخہ ۳۰ رمتی ۱۸۸۵ء مطبوعه صدیقی
پریس لاہور کے جواب میں منشی اندر من مراد آبادی نے ایک اشتہار مطبوعہ مفید عام پریس لاہور مشتہر
کیا تھا جس کے جواب میں مرزا صاحب نے نامہ ذیل تحریر فرما کر بذریعہ رجسٹری منشی اندرمن کے نام
ارسال فرمایا ہے۔ اس کو ہم پبلک سے انصاف چاہنے کی امید پر مشتہر کرتے ہیں۔
الراقم فقیر عبد اللہ سنوری
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مشفقی اندر من صاحب !
بعد ما وجب آپ بُرا نہ مانیں۔ آپ کے اشتہار کے پڑھنے سے عجب طرح کی کارستانی آپ
کی معلوم ہوئی۔ آپ اس عاجز کی نسبت لکھتے ہیں کہ پہلے انہوں نے ( یعنی اس عاجز نے ) مجھ سے
بحث کرنے کا وعدہ کیا۔ جب میں اسی نیت سے مشقت سفر اُٹھا کر لاہور میں آیا تو پھر میری طرف اس
مضمون کا خط بھیجا کہ ہم بحث کرنا نہیں چاہتے اور مجھ کو ناحق کی تکلیف دی۔ اب دیکھئے کہ آپ نے
اپنی عہد شکنی اور کنارہ کشی کے چھپانے کے لیے کس قدر حق پوشی اختیار کی اور بات کو اپنی اصلیت سے
بدل کر کچھ کا کچھ بنا دیا۔ آپ خود ہی انصاف فرماویں کہ جس حالت میں آپ ہی سے یہ بے جا حرکت
لے یہ اشتہار بابومحمد منظور الہی صاحب ہیڈ سکنیلر ریلوے اسٹیشن لاہور مقیم احمد یہ بلڈنگس لاہور سے لے کر نقل کیا
گیا ۔ اصل اشتہا را یک صفحہ ۳۱ سطره تقطیع کلاں پر ہے ۔ (مؤلف)

وقوع میں آئی کہ آپ نے اول لاہور میں پہنچ کر اس خاکسار کی طرف اس مضمون کا خط لکھا کہ میں
آسمانی نشانوں کے دیکھنے کے لیے ایک سال تک قادیان میں ٹھہرنا منظور کرتا ہوں مگر اس شرط سے کہ
پہلے چوبیس سو روپیہ نقد میرے لیے بنک سرکاری میں جمع کرایا جائے اور اب میں لاہور میں مقیم ہوں ۔
اور سات دن تک اس خط کے جواب کا انتظار کروں گا۔ پھر جب حسب تحریر آپ کے اندر میعاد
سات دن کے وہ رو پیلا ہور میں آپ کی خدمت میں بھیجا تو آپ میعاد کے گزرنے سے پہلے ہی
فرید کوٹ کی طرف تشریف لے گئے۔ تو اب وعدہ خلافی اور کنارہ کشی اور عہد شکنی اور روپوشی آپ سے ظہور
میں آئی یا مجھ سے۔ اور جبکہ میں نے بجر دطلب کرنے آپ کے اس قدر رقم کثیر جو چوبیس سو روپیہ
ہے۔ بنک سرکاری میں جمع کرانے کے لئے پیش کر دی تا بحالت مغلوب ہونے میرے کے وہ سب
روپیہ آپ کو مل جائے ۔ تو کیا کوئی منصف آدمی گریز کا الزام مجھ کو دے سکتا ہے۔ لیکن آپ فرماویں کہ
آپ کے پاس اس بات کا کیا جواب ہے کہ جس حالت میں آپ کو رجسٹری شدہ خط بھیجا گیا تھا اور لکھا
گیا تھا کہ اگر آپ ایک سال تک قادیان میں ٹھہریں تو ضرور خداوند کریم اثبات حقیت اسلام میں کوئی
آسمانی نشان آپ کو دکھائے گا اور اگر اس عرصہ تک کوئی نشان ظاہر نہ ہو تو چوبیس سو روپیہ نقد بطور جرمانہ
یا ہرجانہ آپ کو دیا جائے گا۔ اور اگر عرصہ مذکورہ میں کوئی نشان دیکھ لیں تو اسی جگہ قادیان میں مسلمان
ہو جائیں۔ چنانچہ ہم نے آپ کی تسلی کے لیے چوبیس سو روپیہ نقد بھیج دیا۔ اور جو ہم پر فرض تھا اس کو
پورا کر دکھایا تو آپ نے ہماری اس حجت کے اُٹھانے کے لیے جو آپ پر وارد ہو چکی تھی کیا کوشش کی؟
اگر ہم آپ کے خیال میں جھوٹے تھے۔ تو کیوں آپ نے ہمارے مقابلہ سے منہ پھیر لیا ؟ آپ پر
واجب تھا کہ قادیان میں ایک سال تک رہ کر اس خاکسار کا جھوٹ ثابت کرتے کیونکہ اس میں آپ کا
کچھ خرچ نہ تھا۔ آپ کو چومیں سور و پیہ نقد ملتا تھا ، مگر آپ نے اس طرف تو رُخ بھی نہ کیا۔ اور یوں ہی
لاف و گزاف کے طور پر اپنے اشتہار میں لکھ دیا کہ جو آسمانی نشانوں کا دعویٰ ہے یہ بے اصل محض ہے۔
لے نوٹ ۔ منشی صاحب اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ ( آپ حسب وعدہ اشتہار مشتہرہ بحساب دوسور و پیہ ماہوار ۔
چوبیس سور و پیہ بابت ایک سال بنک سرکار میں داخل کر دیں ) سوناظرین پر واضح ہو کہ اشتہار مشتہرہ الخ

منشی صاحب آپ انصافاً فرماویں کہ آپ کو ایسی تحریر سے کیا فائدہ ہوا۔ کیا اس سے ثابت ہو گیا کہ ہم
در حقیقت اپنے دعوئی میں جھوٹے ہیں ۔ آپ نے یہ بھی خیال نہ کیا کہ ایک شخص کو اپنی تائید دعوی میں
اس قدرا اپنا صدق دکھلا رہا ہے کہ اگر کوئی اس کا جھوٹا ہونا ثابت کرے تو وہ چوبیس سو روپیہ نقد اس کو دیتا
ہے اور آپ اس کی آزمائش دعوی سے تو کنارہ کش مگر یوں ہی اپنے منہ سے کہے جاتے ہیں کہ یہ شخص
اپنے دعوے میں صادق نہیں ہے۔ یہ کس قدر دور از انصاف و ایمانداری ہے۔ آپ نے کچھ سوچا ہوتا
کہ منصف لوگ آپ کو کیا کہیں گے !!
رہا یہ الزام آپ کا کہ گویا اول ہم نے اپنے خط میں بحث کو منظور کیا اور پھر دوسرے خط میں
نامنظوری ظاہر کی۔ یہ بات بھی سراسر آپ ہی کا ایجاد ہے۔ اس عاجز کے بیان میں جس کو آپ نے یہ ہی کا
کھینچ تان کر کچھ کا کچھ بنالیا ہے۔ کسی نوع کا اختلاف یا تناقض نہیں کیونکہ میں نے اپنے آخری خط
میں جو مطبع صدیقی میں چھپا ہے جس کا آپ حوالہ دیتے ہیں ۔ کسی ایسی بحث سے ہرگز انکار نہیں کیا
جس کی نسبت اپنے پہلے خط میں رضا مندی ظاہر کی تھی۔ بلکہ اس آخری خط میں صرف یہ لکھا ہے کہ اگر
آپ آسمانی نشانوں کے مشاہدہ کے لیے نہیں بلکہ صرف مباحثہ کے لیے آنا چاہتے ہیں تو اس امر سے
میری خصوصیت نہیں ۔ مجرد بحثوں کے لیے اور علماء و فضلاء بہت ہیں ۔ تو اس تقریر سے انکار کہاں سمجھا
جاتا ہے۔ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ ہمارا اصل کام اسلامی انوار و برکات کا دکھلانا ہے اور ایسے مطلب
کے لیے رجسٹری شدہ خط بھیجے گئے تھے۔ سو یہ ہمیں ہرگز منظور نہیں کہ اس اصل کام کو ملتوی اور موقوف کر
کے اپنی خدمت دینی کو صرف مباحثات و مناظرات تک محدود رکھیں۔ ہاں جو شخص اسلامی آیات و برکات
کا دیکھنا منظور کر کے ساتھ اس کے عقلی طور پر اپنے شبہات اور وساوس کو دور کرانا چاہے تو اس قسم کی
بحث تو ہمیں بدل و جان منظور ہے بشرطیکہ تہذیب اور شائستگی سے تحریری طور پر بحث ہو۔ جس میں
عجلت اور شتاب کاری اور نفسانیت اور ہار جیت کے خیال کا کچھ دخل نہ ہو۔ بلکہ ایک شخص طالب
صادق بن کر محض حق جوئی اور راست بازی کی وضع پر اپنی عقدہ کشائی چاہے اور دوستانہ طور پر ایک
سال تک آسمانی نشانوں کے دیکھنے کے لئے ٹھہر کر ساتھ اس کے نہایت معقولیت سے سلسلہ بحث کا

بھی جاری رکھے لیکن افسوس کہ آپ کی تحریر سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ آپ ایسی مہذبانہ بحث کے بھی
خواہاں نہیں ۔ کیونکہ آپ نے اپنے آخری خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ بحث کرنے سے پہلے میری
حفاظت کے لیے گورنمنٹ میں مچلکہ داخل کرنا چاہیے یا ایسے صدر مقام حکام میں بحث ہونی چاہیے
جس میں سرکاری رعب و داب کا خوف ہو۔ سو آپ کے ان کلمات سے صاف مترشح ہورہا ہے کہ آپ
اس قسم کی بحث کے ہرگز خواہاں نہیں ہیں جو دو شریف آدمیوں میں محض اظہار حق کی غرض سے ہو سکتی
ہے جس میں نہ کسی کا مچلکہ (جو ایک معزز آدمی کے لیے موجب ہتک عزت ہے ) داخل سر کار کرانے کی
حاجت ہے اور نہ ایسے صدر مقام کی ضرورت ہے جس میں عند الفساد کھٹ پٹ سرکاری فوجیں پہنچ
سکیں ۔ شاید آپ ایسی بحثوں کے عادی ہوں گے لیکن کوئی پاک خیال آدمی اس قسم کی بدبو دار بحثوں کو
جو عجلت اور سوء ظن اور ریا کاری اور نفسانیت سے پُر ہیں، ہرگز پسند نہیں کرے گا اور اسی اصول پر مجھ کو
بھی پسند نہیں۔ اور اگر آپ عہد شکنی کر کے فرید کوٹ کی طرف نہ بھاگتے تو یہ باتیں آپ کو زبانی بھی
سمجھائی جاتیں ۔ ہر ایک منصف اور پاک دل آدمی سمجھ سکتا ہے کہ جن مباحث میں پہلے ہی ایسے ایسے
سنگین تدارکات کی ضرورت ہے ان میں انجام بخیر ہونے کی کب توقع ہے۔ سو آپ پر واضح رہے کہ
اس عاجز نے نہ کسی اپنے خط میں صرف مجرد بحث کو منظور کیا۔ اور نہ ایسی دور از تہذیب بحث پر
رضا مندی ظاہر کی ۔ جس میں پہلے ہی مجرموں کی طرح مچلکہ داخل کرنے کے لیے انگریزی عدالتوں میں
حاضر ہونا پڑے۔ اور پھر ہم میں اور آپ میں بٹیروں اور مرغوں کی طرح لڑائی ہونا شروع ہو، اور لوگ
اردگرد سے جمع ہو کر اس کا تماشہ دیکھیں اور ایک ساعت یا دو ساعت کے عرصہ میں کسی فریق کے صدق ہوکر اس
یا کذب کا سب فیصلہ ہو کر دوسرا فریق فتح کا نقارہ بجاوے۔ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ۔ ایسی پُر فتنہ اور پُر
خطر بخشیں جن میں فساد کا اندیشہ زیادہ اور احقاق حق کی اُمید کم ہے، کب کسی شریف اور منصف مزاج کو
پسند آ سکتی ہیں اور ایسی پر عجلت بحثوں سے حق کے طالب کیا نفع اُٹھا سکتے ہیں۔ اور منصفوں کو رائے
ظاہر کرنے کا کیونکر موقعہ مل سکتا ہے۔ اگر آپ کی نیت بخیر ہوتی تو آپ اس طرز کی بحثوں سے خود گریز
کرتے اور ایک سال تک ٹھہر کر معقولیت اور شائستگی اور تہذیب سے شریفانہ بحث کا سلسلہ تحریری طور پر

جاری رکھتے ۔ اور مہذب اور شریف اور ہر ایک قوم کے عالم فاضل جو اکثر اس جگہ آتے رہتے ہیں ان
پر بھی آپ کی بحثوں کی حقیقت کھلتی رہتی ، مگر افسوس کہ آپ نے ایسا نہیں کیا بلکہ قادیان میں آنے کے
لیے (کہ جو آپ کی نظر میں گویا ایک یاغستان ہے یا جس میں بزعم آپ کے ہندو بھائی آپ کے
بکثرت نہیں رہتے ) اول یہ شرط لگائی کہ یہ عاجز آپ کی حفاظت کے لیے گورنمنٹ میں مچلکہ داخل
کرے۔ ایسی شرط سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اپنی بحث میں ایسی دور از تہذیب گفتگو کرنا چاہتے ہیں
جس کی نسبت آپ کو پہلے ہی خطرہ ہے کہ وہ فریق ثانی کے اشتعال طبع کا ضرور موجب ہو گی ۔ تب ہی
تو آپ پ کو یہ فکر پڑی کہ پہلے فریق ثانی کا مچلکہ سرکار میں داخل ہونا چاہیے تا آپ کو ہر ایک طور کی تحقیر اور
توہین کرنے کے لیے وسیع گنجائش رہے ۔ اب قصہ کو تاہ یہ کہ یہ عاجز اس قسم کی بحثوں سے سخت بیزار
ہے اور جس طور کی بحث کو یہ عاجز منظور رکھتا ہے وہ وہی ہے جو اس سے اوپر ذکر کی گئی۔ اگر آپ طالب
صادق ہیں تو آپ کو آپ کے پرمیشر کی قسم دی جاتی ہے کہ آپ ہمارے مقابلہ سے ذرا کو تا ہی نہ
کریں۔ آسمانی نشانوں کے دیکھنے کے لیے قادیان میں آکر ایک سال تک ٹھہریں اور اس عرصہ میں
جو کچھ وساوس عقلی طور پر آپ کے دل پر دامنگیر ہوں وہ بھی تحریری طور پر رفع کراتے جائیں۔ پھر اگر
ہم مغلوب رہے تو کس قدر فتح کی بات ہے کہ آپ کو چوبیس سو روپیہ نقد مل جائے گا اور اپنی قوم میں
آپ بڑی نیک نامی حاص ا نیک نامی حاصل کریں گے لیکن اگر آپ ہی مغلوب ہو گئے تو آپ کو اسی جگہ قادیان میں
مشرف باسلام ہونا پڑے گا۔ اور اس بات کا فیصلہ کہ کون غالب یا کون مغلوب رہا بذریعہ ایسے ثالثوں
کے ہو جائے گا کہ جو فریقین کے مذہب سے الگ ہوں ۔ اگر آپ قادیان میں ایک سال تک ٹھہر نے
کی نیت سے آویں تو ہم مراد آباد سے قادیان تک کل کرایہ آپ کا آپ کی خدمت میں بھیج دیں گے۔
اور آپ کے لئے چوبیس سو روپیہ کسی بنک سرکاری میں داخل کیا جائے گا ، مگر اس شرط سے کہ آپ بھی
ہمیں اس بات کی پوری پوری تسلی دیدیں کہ آپ بحالت مغلوبیت ضرور مسلمان ہو جائیں گے۔ اور
اگر اب بھی آپ نے بپا بندی شرائط مذکورہ بالا آنے سے انکار کیا تو آپ خوب یا درکھیں کہ یہ داغ ایسا
نہیں ہے کہ جو پھر کسی حیلہ یا تدبیر سے دھویا جائے ۔ مگر ہمیں اُمید نہیں کہ آپ آئیں کیونکہ حقانیت

اسلام کا آپ کے دل پر بڑا سخت رُعب ہے اور اگر آپ آگئے تو خدا تعالیٰ آپ کو مغلوب اور رسوا
کرے گا۔ اور اپنے دین کی مدد اور اپنے بندہ کی سچائی ظاہر کر دے گا۔
اخیر پر آپ کو واضح رہے کہ آج یہ خط رجسٹری کرا کر آپ کی خدمت میں بھیجا جاتا ہے۔
اور اگر بیس دن تک آپ کا کوئی جواب نہ آیا تو آپ کی کنارہ کشی کا حال چند اخباروں میں شائع
کرایا جائے گا ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
الـــــــــــــــــــراقم
خاکسار آپ کا خیر خواہ غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۔ پنجاب
تبلیغ رسالت جلد اول صفحه تا )
ج

آج 10 میں سے 10 باقی