ساہوکاران و دیگر ہند و صاحب قادیان کا خط بنام حضرت مرزا صاحب

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ساہوکاران و دیگر ہند و صاحبان قادیان
کا خط
بنام مرزا صاحب
مرزا صاحب مخدوم و مکرم مرزا غلام احمد صاحب سَلَّمَه
بعد ما وجب بکمال ۔۔۔۔۔۔۔ ادب عرض کی جاتی ہے کہ جس حالت میں آپ نے لنڈنا نے لنڈن اور امریکہ
تک اس مضمون کے رجسٹری شدہ خط بھیجے ہیں کہ جو طالب صادق ہو اور ایک برس تک ہمارے پاس
آ کر قادیان میں ٹھہرے تو خدائے تعالیٰ اس کو ایسے نشان درباره اثبات حقیت اسلام ضرور دکھائے گا
کہ جو طاقت انسانی سے بالاتر ہوں ۔ سو ہم لوگ جو آپ کے ہم سایہ اور ہم شہری ہیں۔ لندن اور
امریکہ والوں سے زیادہ تر حق دار ہیں۔ اور ہم آپ کی خدمت میں قسمیہ بیان کرتے ہیں جو ہم طالب
صادق ہیں۔ کسی قسم کا شر اور عناد جو بمقتضائے نفسانیت یا مغائرت مذہب نا اہلوں کے دلوں میں ہوتا
ہے وہ ہمارے دلوں میں ہرگز نہیں ہے اور نہ ہم بعض نامنصف مخالفوں کی طرح آپ سے یہ
درخواست کرتے ہیں کہ ہم صرف ایسے نشانوں کو قبول کریں گے کہ جو اس قسم کے ہوں کہ ستارے اور
سورج اور چاند پارہ پارہ ہو کر زمین پر گر جائیں یا ایک سورج کی جگہ تین سورج اور ایک چاند کی جگہ دو
چاند ہو جائیں یا زمین ٹکڑے ٹکڑے ہو کر آسمان سے جا لگے۔ یہ باتیں بلاشبہ ضدیت اور تعصب سے
ہیں نہ حق جوئی کی راہ سے لیکن ہم لوگ ایسے نشانوں پر کفایت کرتے ہیں جن میں زمین و آسمان کے
زیر و زبر کرنے کی حاجت نہیں اور نہ قوانین قدرتیہ کے توڑنے کی کچھ ضرورت ۔ ہاں ایسے نشان ضرور
چاہئیں جو انسانی طاقتوں سے بالاتر ہوں ۔ جن سے یہ معلوم ہو سکے کہ وہ سچا اور پاک پر میشر بوجہ آپ
کی راست بازی دینی کے عین محبت اور کرپا کی راہ سے آپ کی دُعاؤں کو قبول کر لیتا ہے اور
قبولیت دعا سے قبل از وقوع اطلاع بخشا ہے یا آپ کو اپنے بعض اسرار خاصہ پر مطلع کرتا ہے۔ اور بطور

پیشگوئی ان پوشیدہ بھیدوں کی خبر آپ کو دیتا ہے یا ایسے عجیب طور سے آپ کی مدد اور حمایت کرتا ہے
جیسے وہ قدیم سے اپنے برگزیدوں اور مقربوں اور بھگتوں اور خاص بندوں سے کرتا آیا ہے۔ سو آپ
سوچ لیں کہ ہماری اس درخواست میں کچھ ہٹ دھری اور ضد نہیں ہے۔ اور اس جگہ ایک اور بات
واجب العرض ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ یہ بھی شرط لگاتے ہیں کہ شخص مشاہدہ کنندہ کسی نشان کے دیکھنے
کے بعد اسلام کو قبول کرے۔ سو اس قدر تو ہم مانتے ہیں کہ سچ کے کھلنے کے بعد جھوٹ پر قائم رہنا دھرم
نہیں ہے اور نہ ایسا کام کسی بھلے منش اور سعید الفطرت سے ہو سکتا ہے، لیکن مرزا صاحب آپ اس
بات کو خوب جانتے ہیں کہ ہدایت پا جانا خود انسان کے اختیار میں نہیں ہے جب تک توفیق ایزدی اس
کے شامل حال نہ ہو۔ کسی دل کو ہدایت کے لئے کھول دینا ایک ایسا امر ہے جو صرف پر میشر کے ہاتھ
میں ہے۔ سو ہم لوگ جو صد با زنجیروں ، قوم، برادری ، ننگ و ناموس وغیرہ میں گرفتار ہیں کیونکر یہ کہہ
سکتے ہیں کہ ہم خود اپنی ہی قوت سے ان زنجیروں کو توڑ کر اور اپنے سخت دل کو آپ ہی نرم کر کے آپ ہی
دروازہ ہدایت اپنے نفس پر کھول دیں گے اور جو پرمیشر سرب شکتی مان کا خاص کام ہے وہ آپ ہی کر
دکھائیں گے بلکہ یہ بات سعادت از لی پر موقوف ہے۔ جس کے حصہ میں وہ سعادت مقدر ہے اس
کے لیے شرائط کی کیا حاجت ہے۔ اس کو تو خود توفیق از لی کشاں کشاں چشمہ ہدایت تک لے آئے گی
ایسا کہ آپ بھی اس کو روک نہیں سکتے۔ اور آپ ہم سے ایسی شرطیں موقوف رکھیں۔ اگر ہم لوگ کوئی
آپ کا نشان دیکھ لیں گے تو اگر ہدایت پانے کے لیے توفیق ایز دی ہمارے شامل حال ہوئی تو ہم آپ
سے وعدہ کرتے ہیں اور پر میشر کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ اس قدر تو ہم ضرور کریں گے کہ آپ کے اُن
نشانوں کو جو ہم بچشم خود مشاہدہ کر لیں گے۔ چند اخباروں کے ذریعہ سے بطور گواہ رؤیت شائع کرادیں
گے اور آپ کے منکرین کو ملزم ولا جواب کرتے رہیں گے۔ اور آپ کی صداقت کی حقیقت کو حتی الوسع
اپنی قوم میں پھیلائیں گے۔ اور بلا شبہ ہم ایک سال تک عند الضرورت آپ کے مکان پر حاضر ہو کر
ہر ایک قسم کی پیشگوئی وغیرہ پر دستخط بقید تاریخ و روز کر دیا کریں گے اور کوئی بد عہدی اور کسی قسم کی
نا منصفانہ حرکت ہم سے ظہور میں نہیں آئے گی ہم سراسر سچائی اور راستی سے اپنے پر میشر کو حاضر ناظر

جان کر یہ اقرار نامہ لکھتے ہیں اور اسی سے اپنی نیک نیتی کا قیام چاہتے ہیں۔ اور سال جو نشانوں کے
دکھانے کے لیے مقرر کیا گیا ہے وہ ابتدائے ستمبر ۱۸۸۵ء سے شمار کیا جاوے گا۔ جس کا اختتام
ستمبر ۱۸۸۶ء کے اخیر تک ہو جائے گا۔
العب
لمهمن رام بقلم خود ۔ جو اس خط میں ہم نے لکھا ہے اس کے موافق عمل کر یہ رام ۔
پنڈت بہار امل بقلم خود بشند اس ولد رعدا سا ہو کار بقلم خود۔
منشی تا را چند کھتری بقلم خود ۔ پنڈت نہال چند ۔ سنت رام ۔
تی چند ۔ پنڈت ہر کرن۔ پنڈت بیجناتھ چودھری بازار قا دیان
بشند اس ولد ہیرانند برہمن
تبلیغ رسالت جلد اول صفحه ۵۰ تا ۵۲)
بقلم
عمل کریں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی