نامہ مرزاغلام احمد صاحبؑ بجواب خط ساہوکاران قادیان

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عنایت فرمائے من
نامه مرزاغلام احمد صاحب
بجواب خط
ساہوکاران قادیان
پنڈت نہال چند صاحب و پنڈت پہارا مل صاحب
و کچھی رام صا۔ رام صاحب ولاله بشند اس صاح صاحب و منشی تارا چند صاحب و و دیگر صاحبان ارسال کنندگان
درخواست مشاہدہ خوارق ۔
بعد ما وجب! آپ صاحبوں کا عنایت نامہ جس میں آپ نے آسمانی نشانوں کے دیکھنے کے
لیے درخواست کی ہے، مجھ کو ملا۔ چونکہ یہ خط سراسر انصاف وحق جوئی پر مبنی ہے اور ایک جماعت
طالب حق نے جو عشرہ کاملہ ہے اس کو لکھا ہے اس لیے یہ تمامتر شکر گزاری اس کے مضمون کو قبول منظور
کرتا ہوں ۔ اور آپ سے عہد کرتا ہوں کہ اگر آپ صاحبان ان عہود کے پابند رہیں گے کہ جو اپنے خط
میں آپ لوگ کر چکے ہیں تو ضرور خدائے قادر مطلق جَلَّ شَانۂ کی تائید و نصرت سے ایک سال تک
کوئی ایسا نشان آپ کو دکھلایا جائے گا جو انسانی طاقت سے بالاتر ہو۔ یہ عاجز آپ صاحبوں کے
پر انصاف خط کے پڑھنے سے بہت خوش ہوا۔ اور اس سے بھی زیادہ تر اس روز خوش ہوگا کہ جب آپ
بعد دیکھنے کسی نشان ۔ کے اپنے وعدے کے ایفاء کے لیے جس کو آپ صاحبوں نے اپنے حلفوں اور
قسموں سے کھول دیا ہے۔ اپنی شہادت رؤیت کا بیان چند اخباروں میں مشتہر کر کے متعصب مخالفوں کو
ملزم ولا جواب کرتے رہیں گے اور اس جگہ یہ بھی بخوشی دل آپ صاحبوں کو اجازت دی جاتی ہے کہ

اگر ایک سال تک کوئی نشان نہ دیکھیں یا کسی نشان کو جھوٹا پاویں تو بے شک اس کو مشتہر کر دیں اور
اخباروں میں چھپوا دیں۔ یہ امرکسی نوع سے موجب ناراضگی نہ ہوگا۔ اور نہ آپ کے دوستانہ تعلقات
میں کچھ فرق آئے گا۔ بلکہ یہ وہ بات ہے جس میں خدا بھی راضی اور ہم بھی۔ اور ہر ایک منصف بھی ۔
اور چونکہ آپ لوگ شرط کے طور پر کچھ روپیہ نہیں مانگتے ۔ صرف دلی سچائی سے نشانوں کا دیکھنا چاہتے
ہیں۔ اس لیے اس طرف سے بھی قبولِ اسلام کے لیے شرط کے طور پر آپ سے کچھ گرفت نہیں ۔ بلکہ
یہ بات بقول آپ لوگوں کے توفیق ایزدی پر چھوڑی گئی ہے اور اخیر پر دلی جوش سے یہ دُعا ہے کہ خداوند
قادر و کریم بعد دکھلا نے کسی نشان کے آپ لوگوں کو غیب سے قوت ہدایت پانے کی بخشے ۔ تا آپ لوگ
مائدہ رحمت الہی پر حاضر ہو کر پھر محروم نہ رہیں ۔ اے قادر مطلق کریم و رحیم ہم میں اور ان میں سچا فیصلہ کر
اور تو ہی بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔ اور کوئی نہیں کہ بجز تیرے فیصلہ کر سکے۔ آمین ثم آمین
وَ آخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
احقر عباد الله غلام احمد علی اللہ عنہ
شہادت گواهان حاضر الوقت
ہم لوگ جن کے نام نیچے درج ہیں۔ اس معاہدہ فریقین کے گواہ ہیں ۔ ہمارے رو برو
ساہوکاران قادیانی نے جن کے نام اوپر درج ہیں اپنے خط کے مضمون کو حلفاً تصدیق کیا۔ اور
اسی طرح مرزاغلام احمد صاحب نے بھی ۔
گواه شد
گواه شد
گواه شد
میر عباس علی لودھیانوی فقیر عبدالله سنوری شہاب الدین تھہ غلام نبی والا
( مطبوعہ ریاض ہندا مرت سر )
تبلیغ رسالت جلد ا صفحه ۵۴٬۵۳)

آج 10 میں سے 10 باقی