ضمیمہ اخبار ریاض ہند امر تسر مطبوعہ یکم مارچ ۱۸۸۶ء
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمه اخبار ریاض ہند امرتسر مطبوعہ یکم مارچ ۱۸۸۶ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
(1) جان و دلم فدائے جمال محمد است خاکم شار کوچه آل محمد است
(۲) دیدم بعین قلب و شنیدم بگوش ہوش در هر مکان ندائے جلال محمد است
(۳) این چشمہ رواں کہ بخلق خُدا دهم یک قطره ن بحر کمال محمد است
(۴) این آتشم ز آتش مہر محمد یست و این آب من ز آب زلال محمد است
رساله سراج منیر مشتمل بر نشا نہائے رب قدیر
یہ رسالہ اس احقر ( مؤلّف براہین احمدیہ ) نے اس غرض سے تالیف کرنا چاہا ہے کہ تا منکرین
حقیقت اسلام اور مکد بین رسالت حضرت خیر الا نام عَلَيْهِ وَ آلِهِ الْفُ الْفِ سَلَام کی آنکھوں کے
آگے ایک ایسا چمکتا ہوا چراغ رکھا جائے جس کی ہر ایک سمت سے گوہر آبدار کی طرح روشنی نکل رہی
ہے اور بڑی بڑی پیشگوئیوں پر جو ہنوز وقوع میں نہیں آئیں مشتمل ہے۔ چنانچہ خود خداوند کریم
جَلَّ شَانُهُ وَعَزَّ اسْمُۂ نے جس کو پوشیدہ بھیدوں کی خبر ہے۔ اس نا کارہ کو بعض اسرار مخفیہ و اخبار
لے ترجمہ اشعار (۱) میری جان و دل محمد کے جمال پر فدا ہیں اور میری خاک آل محمد کے کوچے پر قربان ہیں۔
(۲) میں نے دل کی آنکھوں سے دیکھا اور عقل کے کانوں سے سنا ہر جگہ محمد کے جلال کا شہرہ ہے۔ (۳) معارف کا یہ
چشمہ جو میں مخلوق خدا کو دے رہا ہوں ، محمد کے کمالات کے سمندر میں سے ایک قطرہ ہے۔ (۴) یہ میری آگ محمد کے
عشق کی آگ کا ایک حصہ ہے اور میرا پانی محمد کے مصطفی پانی میں سے لیا ہوا ہے۔
غیبیہ پر مطلع کر کے بار عظیم سے سبکدوش فرمایا۔ حقیقت میں اسی کا فضل ہے اور اسی کا کام جس نے چار
طرفہ کشاکش مخالفوں و موافقوں سے اس ناچیز کو مخلصی بخشی۔ یع
قصه کوتاه کرد ورنه در دسر بسیار بود
اب یہ رسالہ قریب الاختتام ہے اور انشاء اللہ القدیر صرف چند ہفتوں کا کام ہے۔ اور اس رسالہ
میں تین قسم کی پیش گوئیاں ہیں۔ اول وہ پیشگوئیاں جو خود اس احقر کی ذات سے تعلق رکھتی ہیں ۔ یعنی
جو کچھ راحت یا رنج یا حیات یا وفات اس ناچیز سے متعلق ہے یا جو کچھ تفضلات یا انعامات الہیہ کا وعدہ
اس ناچیز کو دیا گیا ہے وہ ان پیشگوئیوں میں مندرج ہے۔ دوسری وہ پیشگوئیاں جو بعض احباب یا عام پیش
طور پر کسی ایک شخص یا بنی نوع سے متعلق ہیں۔ اور ان میں سے ابھی کچھ کام باقی ہے اور اگر خدا تعالیٰ
نے چاہا تو وہ بقیہ بھی طے ہو جاوے گا۔ تیسری وہ پیشگوئیاں جو مذاہب غیر کے پیشواؤں یا واعظوں یا
ممبروں سے تعلق رکھتی ہیں۔ اور اس قسم میں ہم نے صرف بطور نمونہ چند آدمی آریہ صاحبوں اور چند
قادیان کے ہندوؤں کو لیا ہے جن کی نسبت مختلف قسم کی پیشگوئیاں ہیں ۔ کیونکہ انہیں میں آج کل نئی نئی
تیزی اور انکارا شد پایا جاتا ہے اور ہمیں اس تقریب پر یہ بھی خیال ہے کہ خداوند کریم ہماری محسن گورنمنٹ
انگلشیہ کو جس کے احسانات سے ہم کو بتمام تر فراغت و آزادی گوشه خلوت میسر و کنج امن و آسائش
حاصل ہے ظالموں کے ہاتھ سے اپنی حفظ و حمایت رکھے اور روس منحوس کو اپنی سرگردانیوں میں
محبوس و معکوس و مبتلا کر کے ہماری گورنمنٹ کو فتح و نصرت نصیب کرے۔ تاہم وہ بشارتیں بھی (اگر مل
جائیں) اس عمدہ موقع پر درج رسالہ کر دیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اور چونکہ پیشگوئیاں کوئی اختیاری بات نہیں
ہے۔ تا ہمیشہ اور ہر حال میں خوشخبری پر دلالت کریں۔ اس لیے ہم بانکسار تمام اپنے موافقین و مخالفین
کی خدمت میں عرض کرتے ہیں کہ اگر وہ کسی پیشگوئی کو اپنی نسبت نا گوار طبع ( جیسے خبر موت فوت یا کسی
اور مصیبت کی نسبت ) پاویں تو اس بندہ ناچیز کو معذور تصور فرماویں۔ بالخصوص وہ صاحب جو باعث
لے یہ رسالہ بعض مصالح کی وجہ سے اب تک ۲۵ فروری ۱۸۹۳ء ہے چھپ نہیں سکا مگر متفرق طور پر اس کی بعض
پیشگوئیاں شائع ہوتی رہی ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی شائع ہوتی رہیں گی ۔ منہ
مخالفت و مغائرت مذہب اور وجہ نامحرم اسرار ہونے کے حُسن ظن کی طرف بمشکل رجوع کر سکتے ہیں
جیسے منشی اندر من صاحب مراد آبادی و پنڈت سپیھر ام صاحب پشاوری وغیرہ جن کی قضا و قدر کے
متعلق غالباً اس رسالہ میں بقید وقت و تاریخ کچھ تحریر ہوگا ۔ اُن صاحبوں کی خدمت میں دلی صدق
سے ہم گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں فی الحقیقت کسی کی بدخواہی دل میں نہیں ۔ بلکہ ہمارا خداوند کریم خوب
جانتا ہے کہ ہم سب کی بھلائی چاہتے ہیں اور بدی کی جگہ نیکی کرنے کو مستعد ہیں ۔ اور بنی نوع کی
ہمدردی سے ہمارا سینہ منور و معمور ہے اور سب کے لئے ہم راحت و عافیت کے خواستگار ہیں، لیکن جو
بات کسی موافق یا مخالف کی نسبت یا خود ہماری نسبت کچھ رنجدہ ہو تو ہم اس میں بکلی مجبور معذور ہیں۔
ہاں ایسی بات کے دروغ نکلنے کے بعد جو کسی دل کے دُکھنے کا موجب ٹھہرے ہم سخت لعن وطعن کے
لائق بلکہ سزا کے مستوجب ٹھہریں گے۔ ہم قسمیہ بیان کرتے ہیں اور عالم الغیب کو گواہ رکھ کر کہتے ہیں
کہ ہمارا سینه سراسر نیک نیتی سے بھرا ہوا ہے اور ہمیں کسی فرد بشر سے عداوت نہیں ۔ اور گو کوئی بدظنی کی
راہ سے کیسی ہی بد گوئی و بد زبانی کی مشق کر رہا ہے اور نا خدا ترسی سے ہمیں آزار دے رہا ہے۔ ہم پھر
بھی اس کے حق میں دعا ہی کرتے ہیں کہ اے خدائے قادر و توانا ! اس کو سمجھ بخش ۔ اور ہم اس کو اس کے
ناپاک خیال اور نا گفتنی باتوں میں معذور سمجھتے ہیں۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ابھی اس کا مادہ ہی ایسا
ہے۔ اور ہنوز اس کی سمجھ اور نظر اسی قدر ہے جو حقائق عالیہ تک نہیں پہنچ سکتی ۔
زاہد ظاہر پرست از حال ما آگاه نیست در حق ماہر چہ گوید جائے بیچ اکراه نیستی
اور باوجود اس رحمت عام کے کہ جو فطرتی طور پر خدائے بزرگ و برتر نے ہمارے وجود میں
رکھی ہے۔ اگر کسی کی نسبت کوئی بات نا ملائم یا کوئی پیشگوئی وحشت ناک بذریعہ الہام ہم پر ظاہر ہو تو وہ
عالم مجبوری ہے جس کو ہم غم سے بھری ہوئی طبیعت کے ساتھ اپنے رسالہ میں تحریر کریں گے۔ چنانچہ
ہم پر خود اپنی نسبت اپنے بعض جدی اقارب کی نسبت اپنے بعض دوستوں کی نسبت اور بعض اپنے
فلاسفر قومی بھائیوں کی نسبت کہ گویا نجم الہند ہیں اور ایک دیسی امیر نو وارد پنجابی الاصل کی نسبت بعض
لے ترجمہ جمہ کوئی ظاہر پرست زاہد ہمارے حال سے واقف نہیں ہو سکتا ، اس لیے ہمارے مت
واقف نہیں ہو سکتا ، اس لیے ہمارے متعلق تو جو کچھ بھی کہے برا
منانے کی کوئی وجہ نہیں ۔
متوحش خبر یں جو کسی کے ابتلاء اور کسی کی موت وفوت اعزہ اور کسی کی خود اپنی موت پر دلالت کرتی
ہیں جو انشاء اللہ القدیر بعد تصفیہ لکھی جائیں گی منجانب اللہ منکشف ہوئی ہیں۔ اور ہر ایک کے لئے ہم
دعا کرتے ہیں۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اگر تقدیر معلق ہو تو دُعاؤں سے بفضلہ تعالی مل سکتی ہے۔
اسی لیے رجوع کرنے والی مصیبتوں کے وقت مقبولوں کی طرف رجوع کرتے ہیں اور شوخیوں اور
بے راہیوں سے باز آ جاتے ہیں۔ بایں ہمہ اگر کسی صاحب پر کوئی ایسی پیشگوئی شاق گزرے تو وہ
مجاز ہیں کہ یکم مارچ ۱۸۸۶ء سے یا اس تاریخ سے جو کسی اخبار میں پہلی دفعہ یہ مضمون شائع ہو۔
ٹھیک ٹھیک دو ہفتہ کے اندر اپنی دستخطی تحریر سے مجھ کو اطلاع دیں تا وہ پیشگوئی جس کے ظہور سے وہ
ڈرتے ہیں، اندراج رسالہ سے علیحدہ رکھی جاوے اور موجب دل آزاری سمجھ کر کسی کو اس پر مطلع نہ کیا
جائے اور کسی کو اس کے وقت ظہور سے خبر نہ دی جائے ۔
ان ہر سہ قسم کی پیش گوئیوں میں سے جو انشاء اللہ رسالہ میں بہ بسط تمام درج ہوں گی۔ پہلی پیشگوئی
جو خود اس احقر سے متعلق ہے آج ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں جو مطابق پندرہ جمادی الاول ہے، برعایت
ایجاز واختصار كلمات الہا میہ نمونہ کے طور پر لکھی جاتی ہے اور مفصل رسالہ میں درج ہوگی۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔
پہلی پیشگوئی بالهام اللہ تعالی وَ إِعْلَامِهِ عَزَّ وَ جَلَّ خدائے رحیم و کریم بزرگ و برتر جو
ہر یک چیز پر قادر ہے ( جَلَّ شَانُهُ وَ عَزَّ اِسْمُهُ ) مجھ کو اپنے الہام سے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے
ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اسی کے موافق جو تو نے مجھ سے مانگا۔ سو میں نے تیری تضرعات کو سنا اور
تیری دعاؤں کو اپنی رحمت سے بپایہ و قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو ( جو ہوشیار پور اور لدھیانہ کا سفر
ہے) تیرے لئے مبارک کر دیا۔ سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔ فضل اور
احسان کانشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔ اے مظفر تجھ پر سلام ۔ خدا نے یہ کہا
تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجہ سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر
آویں اور تا دینِ اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اور تاحق اپنی تمام برکتوں کے
ساتھ آجائے اور باطل اپنی تمام نخوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور تا لوگ سمجھیں کہ میں قادر ہوں ۔ جو
چاہتا ہوں کرتا ہوں اور تاوہ یقین لائیں کہ میں تیرے ساتھ ہوں اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں
لاتے اور خدا اور خدا کے دین اور اس کی کتاب اور اس کے پاک رسول محمد مصطفے کو انکار اور تکذیب کی
نگاہ سے دیکھتے ہیں ، ایک کھلی نشانی ملے اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے ۔ سو تجھے بشارت ہو کہ ایک
وو
وجیہہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ ایک زکی غلام (لڑکا) تجھے ملے گا۔ وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری
ہی ذریت ونسل ہوگا۔ خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے۔ اس کا نام عنموائیل اور بشیر بھی
ہے۔ اس کو مقدس روح دی گئی ہے اور وہ رجس سے پاک ہے وہ نور اللہ ہے۔ مبارک وہ جو آسمان
سے آتا ہے۔ اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور
دولت ہوگا۔ وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے
صاف کرے گا۔ وہ کلمۃ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے اسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔ وہ
سخت ذہین و فہیم ہوگا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا اور وہ تین کو چار کرنے والا
ہوگا ، ( اس کے معنے سمجھ نہیں آئے ) دوشنبہ ہے مبارک دو شنبہ فرزند دلبند گرامی ارجمند مَظْهَرُ الْأَوَّلِ
وَ الْآخَرِ ۔ مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ كَأَنَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ ۔ جس کا نزول بہت مبارک اور
جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔ نور آتا ہے تو رجس کو خدا نے اپنی رضا مندی کے عطر سے ممسوح
کیا۔ ہم اُس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہو گا۔ وہ جلد جلد بڑھے گا۔ اور
اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قو میں اس سے برکت
پائیں گی۔ تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اُٹھایا جائے گا۔ وَ كَانَ أَمْرًا مَّقْضِيًّا “
پھر خدائے کریم جل شانہ نے مجھے بشارت دے کر کہا کہ تیرا گھر برکت سے بھرے گا۔ اور میں
اپنی نعمتیں مجھ پر پوری کروں گا اور خواتین مبارکہ سے جن میں سے تو بعض کو اس کے بعد پائے گا تیری
نسل بہت ہو گی اور میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا۔ مگر بعض اُن میں سے
کم عمری میں فوت بھی ہوں گے اور تیری نسل کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی اور ہر یک شاخ
تیرے جدی بھائیوں کی کائی جائے گی اور وہ جلد لا ولد رہ کر ختم ہو جائے گی ۔ اگر وہ تو بہ نہ کریں گے تو
خدا ان پر بلا پر بلا نازل کرے گا یہاں تک کہ وہ نابود ہو جائیں گے۔ اُن کے گھر بیواؤں سے بھر
جائیں گے اور اُن کی دیواروں پر غضب نازل ہوگا، لیکن اگر وہ رجوع کریں گے تو خدا رحم کے ساتھ
رجوع کرے گا۔ خدا تیری برکتیں اردگرد پھیلائے گا اور ایک اُجڑا ہوا گھر تجھ سے آباد کرے گا۔ اور
ایک ڈراؤنا گھر برکتوں سے بھر دے گالے تیری ذریت منقطع نہیں ہو گی اور آخری دنوں تک سرسبز
رہے گی ۔ خدا تیرے نام کو اس روز تک جو دنیا منقطع ہو جائے عزت کے ساتھ قائم رکھے گا اور تیری
دعوت کو دنیا کناروں تک پہنچادے گا۔ میں تجھے اُٹھاؤں گا اور اپنی طرف بُلاؤں گا پر تیرا نام صفحہ زمین
سے کبھی نہیں اُٹھے گا اور ایسا ہو گا کہ سب وہ لوگ جو تیری ذلت کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اور تیرے
ناکام رہنے کے درپے اور تیرے نابود کرنے کے خیال میں ہیں وہ خود ناکام رہیں گے اور ناکامی اور
نامرادی میں مریں گے۔ لیکن خدا تجھے بگلی کامیاب کرے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔
میں تیرے خالص اور دلی محبتوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا اور ان کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا اور
ان میں کثرت بخشوں گا۔ اور وہ مسلمانوں کے اس دوسرے گروہ پر تا بروز قیامت غالب رہیں گے جو
حاسدوں اور معاندوں کا گروہ ہے، خدا انہیں نہیں بھولے گا اور فراموش نہیں کرے گا اور وہ علی
حسب الاخلاص اپنا اپنا جر پائیں گے۔ تو مجھ سےایسا ہے جسے انبیاء بنی اسرائیل یعنی علی طور پر
لے نوٹ ۔ یہ ایک پیشگوئی کی طرف اشارہ ہے جو دہم جولائی ۱۸۸۸ء کے اشتہار میں شائع ہو چکی ۔ جس کا ماحصل
یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس عاجز کے مخالف اور منکر رشتہ داروں کے حق میں نشان کے طور پر پیشگوئی ظاہر کی ہے کہ ان
میں سے جو ایک شخص احمد بیگ نام ہے اگر وہ اپنی بڑی لڑکی اس عاجز کو نہیں دے گا تو تین برس کے عرصہ تک بلکہ اس
سے قریب فوت ہو جائے گا اور وہ جو نکاح کرے گا وہ روز نکاح سے اڑھائی برس کے عرصہ میں فوت ہوگا اور آخر وہ
عورت اس عاجز کی بیویوں میں داخل ہوگی ۔ سو اس جگہ اُجڑے ہوئے گھر سے وہ اُجڑا ہوا گھر مراد ہے۔ منہ
حاشیہ۔ اُمتی کا کمال یہی ہے کہ اپنے نبی متبوع سے بلکہ تمام انبیائے متبوعین علیہم السلام سے مشابہت
پیدا کرے۔ یہی کامل اتباع کی حقیقت اور علت غائی ہے جس کے لیے سورۃ فاتحہ میں دعا کرنے کے لیے ہم
لوگ مامور ہیں ۔ بلکہ یہی انسان کی فطرت میں تقاضا پایا جاتا ہے۔ اور اسی وجہ سے مسلمان لوگ اپنی اولاد کے نام
بطور تفاؤل عیسی ، داؤد، موسیٰ ، یعقوب محمد وغیرہ انبیاء علیہ السلام کے نام پر رکھتے ہیں اور مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہی
اخلاق و برکات بطور ظلی ان میں بھی پیدا ہو جا ئیں ۔ فَتَدَبَّرُ ۔ منه
ان سے مشابہت رکھتا ہے ) تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری توحید تو مجھ۔ میری توحید۔ تو مجھ سے اور میں تجھ سے مجھ سے ہوں اور وہ
وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں کے دل میں تیری محبت ڈالے گا یہاں تک کہ
وہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ اے منکر و اور حق کے مخالفو ! اگر تم میرے بندہ کی نسبت
شک میں ہو۔ اگر تمہیں اُس فضل و احسان سے کچھ انکار ہے جو ہم نے اپنے بندہ پر کیا تو اس نشان
رحمت کی مانند تم بھی اپنی نسبت کوئی سچانشان پیش کرو اگر تم سچے ہو اور اگر تم پیش نہ کر سکو اور یاد رکھو کہ
ہرگز پیش نہ کر سکو گے۔ تو اس آگ سے ڈرو کہ جو نافرمانوں اور جھوٹوں اور حد سے بڑھنے والوں کے
لئے تیار ہے۔ فقط
راقم
خاکسار غلام احمد مؤلف ( براہین احمدیہ )
ہوشیار پور ۔ طویلہ شیخ مہر علی صاحب رئیس
۲۰ فروری ۱۸۸۶ء
( مطبوعه با ردوم ریاض ہند پر لیس قادیان ۱۸۹۳ء)
( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۴۵ تا ۶۴۸)