اشتہار واجبُ الاظهار
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اشتهار واجب الاظهار
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
چونکہ اس عاجز کے اشتہار مورخہ ۲۰ فروری ۱۸۸۶ ء پر جس میں ایک پیشگوئی دربارہ تولد ایک
فرزند صالح ہے جو بہ صفات مندرجہ اشتہار پیدا ہو گا ۔ دوست ر پیدا ہو گا ۔ دو شخص سکنه قادیان یعنی حافظ سلطانی کشمیری و
صابر علی نے رو بروئے مرزا نواب بیگ و میاں شمس الدین و مرزا غلام علی ساکنان قادیان یه دروغ
بے فروغ بر پا کیا ہے کہ ہماری دانست میں عرصہ ڈیڑھ ماہ سے صاحب مشتہر کے گھر میں لڑکا پیدا ہو گیا
ہے۔ حالانکہ یہ قول نامبردگان سراسر افترا اور دروغ و بمقتضائے کینہ وحسد و عناد جبلّتی ہے۔ جس سے وہ
نہ صرف مجھ پر بلکہ تمام مسلمانوں پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے ہم اُن کے اس قول دروغ کا رڈ
واجب سمجھ کر عام اشتہار دیتے ہیں کہ ابھی تک جو ۲۲ مارچ ۱۸۸۶ ء ہے۔ ہمارے گھر میں کوئی لڑکا بجز
پہلے دولڑکوں کے جن کی عمر ۲۲،۲۰ سال سے زیادہ ہے، پیدا نہیں ہوا، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایسا لڑکا
بموجب وعدہ الہی و برس کے عرصہ تک ضرور پیدا ہو گا خواہ جلد ہو خواہ دیر سے ۔ بہر حال اس عرصہ کے
اندر پیدا ہو جائے گا۔ اور یہ اتہام کہ گویا ڈیڑھ ماہ سے پیدا ہو گیا ہے، سراسر دروغ ہے۔ ہم اس دروغ
کے ظاہر کرنے کے لیے لکھتے ہیں کہ آج کل ہمارے گھر کے لوگ بمقام چھاؤنی انبالہ صدر بازار اپنے
والدین کے پاس یعنی والد میر ناصر نواب صاحب نقشہ نویس دفتر نہر کے پاس بود و باش رکھتے ہیں اور
ان کے گھر متصل منشی مولا بخش صاحب ملازم ڈاک ریلوے۔ اور بابو محمد صاحب کلرک دفتر نہر رہتے
ہیں۔ معترضین یا جس شخص کو شبہ ہو اس پر واجب ہے کہ اپنا شبہ رفع کرنے کے لئے وہاں چلا جاوے۔
اور اس جگہ ارد گرد سے خوب دریافت کر لے۔ اگر کرایہ آمدورفت موجود نہ ہو تو ہم اس کو د
گے لیکن اگر اب بھی جا کر دریافت نہ کرے اور نہ دروغ گوئی سے باز آوے تو بجز اس کے کہ ہمارے
اور تمام حق پسندوں کی نظر میں لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ کا لقب پاوے اور نیز زیر عتاب حضرت
احکم الحاکمین کے آوے۔ اور کیا ثمرہ اس یاوہ گوئی کا ہوگا ۔ خدا تعالیٰ ایسے شخصوں کو ہدایت دیوے کہ جو
جوش حسد میں آ کر اسلام کی کچھ پرواہ نہیں رکھتے۔ اور اس دروغ گوئی کے مال کو بھی نہیں سوچتے۔ اس
جگہ اس وہم کو دور کرنا بھی قرین مصلحت ہے کہ جو بمقام ہوشیار پور ایک آریہ صاحب نے اس پیشگوئی
پر بصورت اعتراض پیش کیا تھا کہ لڑکا لڑکی کے پیدا ہونے کی شناخت دائیوں کو بھی ہوتی ہے۔ یعنی
دائیاں بھی معلوم کر سکتی ہیں کہ لڑکا پیدا ہوگا یا لڑکی ۔ واضح رہے کہ ایسا اعتراض کرنا معترض صاحب کی
سراسر حیلہ سازی وحق پوشی ہے۔ کیونکہ اول تو کوئی دائی ایسا دعویٰ نہیں کر سکتی بلکہ ایک حاذق طبیب
بھی ایسا دعوی ہرگز نہیں کر سکتا کہ اس امر میں میری رائے قطعی اور یقینی ہے جس میں تختلف کا امکان نہیں
صرف ایک اٹکل ہوتی ہے کہ جو بارہا خطا جاتی ہے۔ علاوہ اس کے یہ پیشگوئی آج کی تاریخ سے
دو برس پہلے کئی آریوں اور مسلمانوں و بعض مولویوں و حافظوں کو بھی بتلائی گئی تھی۔ چنانچہ آریوں میں
سے ایک شخص ملا وامل نام جو سخت مخالف اور نیز شرمیت ساکنان قصبہ قادیان ہیں۔ ماسوا اس کے ایک
نادان بھی سمجھ سکتا ہے کہ مفہوم پیشگوئی کا اگر بنظر یکجائی دیکھا جاوے تو ایسا بشری طاقتوں سے بالاتر ہے
جس کے نشان الہی ہونے میں کسی کو شک نہیں رہ سکتا ۔ اگر شک ہو تو ایسی قسم کی پیشگوئی جو ایسے ہی کو
نشان پر مشتمل ہو پیش کرے۔ اس جگہ آنکھیں کھول کر دیکھ لینا چاہئے کہ یہ صرف پیشگوئی ہی نہیں بلکہ
ایک عظیم الشان نشان آسمانی ہے جس کو خدائے کریم جَلَّ شانہ نے ہمارے نبی کریم رؤف و رحیم
محمد مصطفیٰ صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی صداقت و عظمت ظاہر کرنے کے لیے ظاہر فرمایا ہے اور در حقیقت یہ
نشان ایک مردہ کے زندہ کرنے سے صد ہا درجہ اعلیٰ و اولی واکمل وافضل واتم ہے کیونکہ مردہ کے زندہ
کرنے کی حقیقت یہی ہے کہ جناب الہی میں دعا کر کے ایک روح واپس منگوایا جاوے۔ اور ایسا مردہ
زندہ کرنا حضرت مسیح اور بعض دیگر انبیاء علیہم السلام کی نسبت بائیبل میں لکھا گیا ہے جس کے ثبوت میں
معترضین کو بہت سی کلام ہے اور پھر با وصف ان سب عقلی و نقلی جرح وقدح کے یہ بھی منقول ہے کہ ایسا
مردہ صرف چند منٹ کے لیے زندہ رہتا تھا اور پھر دوبارہ اپنے عزیزوں کو دوہرے ماتم میں ڈال کر اس
جہان سے رخصت ہو جاتا ، جس کے دنیا میں آنے سے نہ دنیا کو کچھ فائدہ پہنچتا تھا نہ خود اس کو آرام ملتا
تھا، اور نہ اُس کے عزیزوں کو کوئی سچی خوشی حاصل ہوتی تھی ۔ سوا اگر حضرت مسیح علیہ السلام کی دعا سے بھی
کوئی روح دنیا میں آئی تو در حقیقت اس کا آنا نہ آنا برابر تھا۔ اور بفرض محال اگر ایسی روح کئی سال جسم
میں باقی رہتی تب بھی ایک ناقص روح کسی رذیل یا دنیا پرست کی جو احَدٌ مِنَ النَّاسِ ہے دنیا کو کیا
فائدہ پہنچا سکتی تھی ۔ مگر اس جگہ بِفَضْلِهِ تَعَالَى وَاِحْسَانِهِ وَبِبَرَكْتِ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم خداوند کریم نے اس عاجز کی دعا کو قبول کر کے ایسی بابرکت روح بھیجنے کا وعدہ فرمایا جس کی
ظاہری و باطنی برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی۔ سو اگر چہ بظاہر یہ نشان احیاء موتی کے برابر معلوم
ہوتا ہے۔ مگر غور کرنے سے معلوم ہو گا کہ یہ نشان مُردوں کے زندہ کرنے سے صدہا درجہ
بہتر ہے۔ مردہ کی بھی روح ہی دعا سے واپس آتی ہے اور اس جگہ بھی دعا سے ایک روح ہی منگائی گئی
ہے مگر اُن روحوں اور اس روح میں لاکھوں کوسوں کا فرق ہے۔ جو لوگ مسلمانوں میں چھپے ہوئے مرتد
ہیں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کا ظہور دیکھ کر خوش نہیں ہوتے بلکہ ان کو بڑا رنج پہنچتا ہے
کہ ایسا کیوں ہوا۔
اے لوگو! میں کیا چیز ہوں اور کیا حقیقت ۔ جو کوئی مجھ پر حملہ کرتا ہے۔ وہ در حقیقت میرے پاک
متبوع پر جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہے حملہ کرنا چاہتا ہے۔ مگر اس کو یا د رکھنا چاہیے کہ وہ آفتاب پر
خاک نہیں ڈال سکتا بلکہ وہی خاک اُس کے سر پر اس کی آنکھوں پر اُس کے منہ پر گر کر اُس کو ذلیل اور
رسوا کرے گی اور ہمارے نبی کریم کی شان و شوکت اس کی عداوت اور اس کے بخل سے کم نہیں ہوگی
بلکہ زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ ظاہر کرے گا ۔ کیا تم فجر کے قریب آفتاب کو نکلنے سے روک سکتے ہو؟
ایسے ہی تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آفتاب صداقت کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ خدا تعالیٰ
تمہارے کینوں اور مخلوں کو دور کرے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
راقـــــــــــــــم
خاکسار غلام احمد ۔ مؤلف براہین احمدیہ
از قادیان ضلع گورداسپوره ۲۲۰ مارچ ۱۸۸۶ ء روز دوشنبه
مطبوعہ چشمہ فیض قادری بٹالہ شریف )
یہ اشتہار ۳۸۴ کے دو صفحوں پر چار کالم کا ۲۵ سطری مسطر پر چھپا ہوا ہے )
تبلیغ رسالت جلد اصفح ۷۲ تا ۷۵ )
جلد اول