اشتہار صداقت آثار

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اشتہار صداقت آثار
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
واضح ہو کہ اس خاکسار کے اشتہار ۲۲ مارچ ۱۸۸۶ ء پر بعض صاحبوں نے جیسے منشی اندرمن
صاحب مراد آبادی نے یہ نکتہ چینی کی ہے کہ نو برس کی حد جو پسر موعود کے لیے بیان کی گئی ہے، یہ بڑی
گنجائش کی جگہ ہے۔ ایسی لمبی میعاد تک تو کوئی نہ کوئی لڑکا پیدا ہو سکتا ہے۔ سواوّل تو اس کے جواب میں
یہ واضح ہو کہ جن صفات خاصہ کے ساتھ لڑکے کی بشارت دی گئی ہے۔ کسی لمبی میعاد سے گونو برس سے
بھی دو چند ہوتی اس کی عظمت اور شان میں کچھ فرق نہیں آ سکتا۔ بلکہ صریح دلی انصاف ہر یک انسان
کا شہادت دیتا ہے کہ ایسے عالی درجہ کی خبر جو ایسے نامی اور اخص آدمی کے تولد پر مشتمل ہے، انسانی
طاقتوں سے بالا تر ہے اور دُعا کی قبولیت ہو کر ایسی خبر کا ملنا بے شک یہ بڑا بھاری آسمانی نشان ہے نہ یہ
کہ صرف پیشگوئی ہے۔ ماسواء اس کے اب بعد اشاعت اشتہار مندرجہ بالا دوبارہ اس امر کے
انکشاف کے لئے جناب الہی میں توجہ کی گئی تو آج آٹھ اپریل ۱۸۸۶ء میں اللہ جل شانہ کی طرف
سے اس عاجز پر اس قدر کھل گیا کہ ایک لڑکا بہت ہی قریب ہونے والا ہے جو ایک مدت حمل سے تجاوز
لے یہ اشتہار علیحدہ بھی ہے اور اخبار ریاض ہند جلد نمبر ۲۵ مورخه ۱۹ اپریل ۱۸۸۶ء صفحہ ۲۰۳ کالم ۲ پر بھی شائع ہوا
ہے۔ (مرتب)

نہیں کر سکتا اس سے ظاہر ہے کہ غالبا ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے یا بالضرور اس کے قریب حمل میں،
لیکن یہ ظاہر نہیں کیا گیا جو اب پیدا ہو گا یہ وہی لڑکا ہے یا وہ کسی اور وقت میں نو برس کے عرصہ میں پیدا
ہوگا اور پھر بعد اس کے یہ بھی الہام ہوا کہ انہوں نے کہا کہ آنے والا یہی ہے یا ہم دوسرے کی راہ
تکیں ۔ چونکہ یہ عاجز ایک بندہ ضعیف مولی کریم جل شانہ کا ہے اس لیے اُسی قدر ظاہر کرتا ہے جو
منجانب اللہ ظاہر کیا گیا۔ آئندہ جو اس سے زیادہ منکشف ہوگا وہ بھی شائع کیا جاوے گا۔
المش
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى -
تهر
خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپوره
۱۸ اپریل ۱۸۸۶ ء مطابق دوم رجب ۱۳۰۳ھ
( تبلیغ رسالت جلد ا صفحه ۷۶،۷۵ )
عربی الہام کے یہ دو فقرہ ہیں ۔ نَازِلٌ مِّنَ السَّمَاءِ وَ نَزَلَ مِنَ السَّماءِ جو نزول یا قریب النزول پر
دلالت کرتے ہیں۔ منہ
اندرمن
چونکہ اشتہار چھپنے میں شاید کسی قدر مطبع میں د در مطبع میں دیر ہو اس لیے چند قلمی نقلیں ان کی رجسٹری کرا کر بخدمت منشی
صاحب مراد آبادی و پنڈت لیکھرام صاحب پشاوری و پنڈت سوامی شیو نرائن صاحب اگنی ہوتری و منشی جیونداس
صاحب سیکرٹری آریہ سماج لاہور ولا لہ رام پچھمن صاحب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سکول لودھیانه و پادری عمادالدین صاحب
دری ٹھاکر داس صاحب جھنگ خاص و مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب
ولالہ مرلی دھر صاحب ڈرائنگ ماسٹر ہوشیار پور و پادری
پنشنر سابق اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر بلا توقف بھیجی گئی ہیں۔
مطبوعہ چشمہ فیض قادری پریس بٹالہ شریف )
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے)

آج 10 میں سے 10 باقی