اشتہار صداقت انوار بغرض دعوت مقابلہ چہل روزه

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اشتہار صداقت انوار
بغرض دعوت مقابله چهل روزه
گرچہ ہر کس ز رو لاف بیانی دارد صادق آنست که از صدق نشانی دارد
ہمارے اشتہارات گزشتہ کے پڑھنے والے جانتے ہیں کہ ہم نے اس سے پہلے یہ اشتہار دیا تھا
کہ جو معزز آریہ صاحب یا پادری صاحب یا کوئی اور صاحب مخالف اسلام ہیں اگر ان میں سے کوئی
صاحب ایک سال تک قادیان میں ہمارے پاس آ کر ٹھہرے تو درصورت نہ دیکھنے کسی آسمانی نشان
کے سیما چوبیں سو روپیہ انعام پانے کا مستحق ہوگا۔ سو ہر چند ہم نے تمام ہندوستان و پنجاب کے
پادری صاحبان و آریه صاحبان کی خدمت میں اسی مضمون کے خط رجسٹری کرا کر بھیجے مگر کوئی صاحب
قادیان میں تشریف نہ لائے ۔ بلکہ منشی اندر من صاحب کیلئے تو مبلغ ہیما چوبیس سو روپیہ نقد لاہور
میں بھیجا گیا تو وہ کنارہ کر کے فرید کوٹ کی طرف چلے گئے ہاں ایک صاحب پنڈت لیکھر ام نام پشاوری
قادیان میں ضرور آئے تھے اور ان کو بار بار کہا گیا کہ اپنی حیثیت کے موافق بلکہ اس تنخواہ سے دو چند جو
ا ترجمہ ۔ اگر چہ ہر شخص لاف و گزاف سے کام لیتا ہے لیکن سچا وہی ہے جو اپنے صدق کا نشان رکھتا ہے۔
ے دیکھوئر مہ چشم آریہ مطبوعہ با رسوم - دسمبر ۱۹۰۷ ء میگزین پر لیس قادیان کا صفحہ ۱۹۷۔

پشاور میں نوکری کی حالت میں پاتے تھے ہم سے بحساب ماہواری لینا کر کے ایک سال تک ٹھہرو اور
اخیر پر یہ بھی کہا گیا کہ اگر ایک سال تک منظور نہیں تو چالیس دن تک ہی ٹھہرو تو انہوں نے ان دونوں
صورتوں میں سے کسی صورت کو منظور نہیں کیا اور خلاف واقعہ سراسر دروغ بے فروغ اشتہارات
چھپوائے سوان کے لئے تو رسالہ سرمہ چشم آ ریلے میں دوبارہ یہی چالیس دن تک اس جگہ رہنے کا پیغام
تحریر کیا گیا ہے ناظرین اس کو پڑھ لیں لیکن یہ اشتہار اتمام حجت کی غرض سے بمقابل منشی جیونداس
صاحب جو سب آریوں کی نسبت شریف اور سلیم الطبع معلوم ہوتے ہیں اور لالہ مرلی دھر صاحب
ڈرائینگ ماسٹر ہوشیار پور جو وہ بھی میری دانست میں آریوں میں سے غنیمت ہیں اور منشی اندرمن
صاحب مراد آبادی جو گویا دوسرا مصرعہ سورستی صاحب کا ہیں اور مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب سابق اکسٹرا
اسسٹنٹ کمشنر رئیس امرتسر جو حضرات عیسائیوں میں سے شریف اور سلیم المزاج آدمی ہیں اور پادری
عمادالدین لاہنر صاحب امرتسری اور پادری ٹھاکر داس صاحب مؤلف کتاب اظہار عیسوی شائع کیا
جاتا ہے کہ اب ہم بجائے ایک سال کے صرف چالیس روز اس شرط سے مقرر کرتے ہیں کہ جو صاحب
آزمائش و مقابلہ کرنا چاہیں وہ برابر چالیس دن تک ہمارے پاس قادیان میں یا جس جگہ اپنی مرضی
سے ہمیں رہنے کا اتفاق ہور ہیں اور برابر حاضر رہیں پس اس عرصہ میں اگر ہم کوئی امر پیشگوئی جو خارق
عادت ہو پیش نہ کریں یا پیش تو کریں مگر بوقت ظہور وہ جھوٹا نکلے یا وہ جھوٹا تو نہ ہو مگر اسی طرح صاحب
ممتحن اس کا مقابلہ کر کے دکھلا دیں تو مبلغ پانسور و پیہ نقد بحالت مغلوب ہونے کے اسی وقت بلا توقف
ان کو دیا جائے گا لیکن اگر وہ پیشگوئی و غیره به پایه صداقت پہنچ گئی تو صاحب مقابل کو بشرف اسلام لیکن اگر وہ به پایه گئی تو کو
مشرف ہونا پڑے گا۔ اور یہ بات نہایت ضروری قابل یادداشت ہے کہ پیشگوئیوں میں صرف زبانی
طور پر نکتہ چینی کرنا یا اپنی طرف سے شرائط لگانا نا جائز اور غیر مسلم ہوگا بلکہ سیدھا راہ شناخت پیشگوئی کا
یہی قرار دیا جائے گا کہ اگر وہ پیشگوئی صاحب مقابل کی رائے میں کچھ ضعف یا شک رکھتی ہے یا ان کی
نظر میں قیافہ وغیرہ سے مشابہ ہے تو اسی عرصہ چالیس روز میں وہ بھی ایسی پیشگوئی ایسے ہی ثبوت سے
لے دیکھیے سرمہ چشم آریہ طبع اول کا صفحہ ۱۹۰ سطر پنجم (مرتب)

ظاہر کر کے دکھلا دیں اور اگر مقابلہ سے عاجز رہیں تو پھر حجت ان پر تمام ہوگی اور بحالت سچے نکلنے
پیشگوئی کے بہر حال انہیں مسلمان ہونا پڑے گا اور یہ تحریریں پہلے سے جانبین میں تحریر ہو کر انعقاد
پا جائیں گی چنانچہ اس رسالہ کے شائع ہونے کے وقت سے یعنی ۲۰ رستمبر ۱۸۸۶ء سے ٹھیک تین ماہ کی
مہلت صاحبان موصوف کو دی جاتی ہے اگر اس عرصہ میں اُن کی طرف سے اس مقابلہ کے لئے کوئی
منصفانہ تحریک نہ ہوئی تو یہ سمجھا جائے گا کہ وہ گریز کر گئے ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتهر
خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب
( منقول از سرمه چشم آریه مطبوعه با راول ستمبر ۱۸۸۶ء ۔ ریاض ہند پر لیس امرتسر )
(روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۱۰،۳۰۹)

آج 10 میں سے 10 باقی