اشتہار مفید الا خیار جا گو جا گو آر یو نیند نہ کرو پیار

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اشتہار مفيد الاخیار
جا گو جا گو آر یو نیند نہ کرو پیار
چونکہ آج کل اکثر ہندوؤں اور آریوں کی یہ عادت ہو رہی ہے کہ وہ کچھ کچھ کتابیں عیسائیوں کی
جو اسلام کی نکتہ چینی میں لکھی گئی ہیں دیکھ کر اور ان پر پورا پورا اطمینان کر کے اپنے دلوں میں خیال
کر لیتے ہیں کہ حقیقت میں یہ اعتراضات درست اور واقعی ہیں۔ اس لئے قرین مصلحت سمجھ کر اس عام
اشتہار کے ذریعہ سے اطلاع دی جاتی ہے کہ اول تو عیسائیوں کی کتابوں پر اعتماد کر لینا اور براہ راست
کسی فاضل اہل اسلام سے اپنی عقدہ کشائی نہ کرانا اور اپنے اوہام فاسدہ کا محققین اسلام سے علاج
طلب نہ کرنا اور خائنین عناد پیشہ کو امین سمجھ بیٹھنا سراسر بے راہی ہے جس سے طالب حق کو پر ہیز کرنا
چاہیے ۔ دانشمند لوگ خوب جانتے ہیں کہ یہ جو پادری صاحبان پنجاب اور ہندوستان میں آ کر اپنے
مذہب کی تائید میں دن رات ہزار ہا منصوبے باندھ رہے ہیں یہ ان کے ایمانی جوش کا تقاضا نہیں بلکہ ے نہ
انواع اقسام کے اغراض نفسانی ان کو ایسے کاموں پر آمادہ کرتے ہیں اگر وہ انتظام مذہبی جس کے
باعث سے یہ لوگ ہزار ہا روپیہ نخواہیں پاتے ہیں درمیان سے اٹھایا جاوے تو پھر دیکھنا چاہیے کہ ان کا
جوش وخروش کہاں ہے۔ ماسوا اس کے ان لوگوں کی ذاتی علمیت اور دماغی روشنی بھی بہت کم ہوتی ہے
اور یورپ کے ملکوں میں جو واقعی دانا اور فلاسفر اور دقیق النظر ہیں وہ پادری کہلانے سے کراہت اور عار
رکھتے ہیں اور ان کو ان کے بیہودہ خیالات پر اعتقاد بھی نہیں بلکہ یورپ کے عالی دماغ حکماء کی نگاہوں

میں پادری کا لفظ ایسا خفیف اور دور از فضیلت سمجھا جاتا ہے کہ گویا اس لفظ سے یہ مفہوم لازم پڑا ہوا ہے
کہ جب کسی کو پادری کر کے پکارا جاوے تو ساتھ ہی دل میں یہ بھی گزر جاتا ہے کہ یہ شخص اعلیٰ درجہ کی
علمی تحصیلوں اور لیاقتوں اور بار یک خیالات سے بے نصیب ہے اور جس قدران پادری صاحبان نے
اہل اسلام پر مختلف قسم کے اعتراضات کر کے اور بار بار ٹھوکریں کھا کر اپنے خیالات میں پلٹے کھائے
ہیں اور طرح طرح کی ندامتیں اٹھا کر پھر اپنے اقوال سے رجوع کیا ہے۔ یہ بات اس شخص کو بخوبی
معلوم ہوگی کہ جو ان کے اور فضلاء اسلام کے باہمی مباحثات کی کتابوں پر ایک محیط نظر ڈالے۔ ان
کے اعتراضات تین قسم سے باہر نہیں ۔ یا تو ایسے ہیں کہ جو سراسر افترا اور بہتان ہے جن کی اصلیت کسی
جگہ پائی نہیں جاتی اور یا ایسے ہیں کہ فِی الْحَقِیقت وہ باتیں ثابت تو ہیں لیکن محل اعتراض نہیں محض
سادہ لوحی اور کور باطنی اور قلتِ تدبر کی وجہ سے ان کو جائے اعتراض سمجھ لیا ہے اور یا بعض ایسے امور
ہیں کہ کسی قدر تو سچ ہیں جو ایک ذرہ جائے اعتراضات نہیں ہو سکتے اور باقی سب بہتان اور افترا ہیں
جوان کے ساتھ ملائے گئے ہیں ۔ اب افسوس تو یہ ہے کہ آریوں نے اپنے گھر کی عقل کو بالکل استعفا
دے کر ان کی ان تمام دور از صداقت کارروائیوں کو بیچ بیچ صحیح اور درست سمجھ لیا ہے اور بعض آر یہ ایسے
بھی ہیں کہ وہ قرآن شریف کا ترجمہ کسی جگہ سے ادھورا سا دیکھ کر یا کوئی قصہ بے سروپا کسی جاہل یا
مخالف سے سن کر جھٹ پٹ اس کو بناء اعتراض قرار دے دیتے ہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ جس شخص کے دل
میں خدائے تعالیٰ کا خوف نہیں ہوتا اس کی عقل بھی باعث تعصب اور عناد کی زہروں کے نہایت ضعیف
اور مردہ کی طرح ہو جاتی ہے اور جو بات عین حکمت اور معرفت کی ہو وہ اس کی نظر سقیم میں سراسر عیب
دکھائی دیتی ہے سو اسی خیال سے یہ اشتہار جاری کیا جاتا ہے اور ظاہر کیا جاتا ہے کہ جس قد ر اصول اور
تعلیمیں قرآن شریف کی ہیں وہ سرا سر حکمت اور معرفت اور سچائی سے بھری ہوئی ہیں اور کوئی بات ان
میں ایک ذرہ مواخذہ کے لائق نہیں اور چونکہ ہر ایک مذہب کے اصولوں اور تعلیموں میں صدہا
جزئیات ہوتی ہیں اور ان سب کی کیفیت کا معرض بحث میں لانا ایک بڑی مہلت کو چاہتا ہے اس لئے
ہم اس بارہ میں قرآن شریف کے اصولوں کے منکرین کو ایک نیک صلاح دیتے ہیں کہ اگر ان کو اصول

اور تعلیمات قرآنی پر اعتراض ہو تو مناسب ہے کہ وہ اول بطور خود خوب سوچ کر دو تین ایسے بڑے
سے بڑے اعتراض بحوالہ آیات قرآنی پیش کریں جو ان کی دانست میں سب اعتراضات سے ایسی
نسبت رکھتے ہوں جو ایک پہاڑ کو ذرہ سے نسبت ہوتی ہے یعنی ان کے سب اعتراضوں سے ان کی نظر
میں اقومی واشد اور انتہائی درجہ کے ہوں جن پر ان کی نکتہ چینی کی پر زور نگا ہیں ختم ہو گئی ہوں اور نہایت
شدت سے دوڑ دوڑ کر انہیں پر جا ٹھہری ہوں سوایسے دو یا تین اعتراض بطور نمونہ پیش کر کے حقیقت
حال کو آزما لینا چاہیے کہ اس سے تمام اعتراضات کا بآسانی فیصلہ ہو جائے گا کیونکہ اگر بڑے اعتراض
بعد تحقیق نا چیز نکلے تو پھر چھوٹے اعتراض ساتھ ہی نابود ہو جائیں گے اور اگر ہم ان کا کافی وشافی
جواب دینے سے قاصر رہے اور کم سے کم یہ ثابت نہ کر دکھایا کہ جن اصولوں اور تعلیموں کو فریق مخالف
نے بمقابلہ ان اصولوں اور تعلیموں کے اختیار کر رکھا ہے وہ ان کے مقابل پر نہایت درجہ رذیل اور
ناقص اور دور از صداقت خیالات ہیں تو ایسی حالت میں فریق مخالف کو در حالت مغلوب ہونے کے
فی اعتراض پچاس روپیہ بطور تاوان دیا جائے گا، لیکن اگر فریق مخالف انجام کار جھوٹا نکلا اور وہ تمام
خوبیاں جو ہم اپنے ان اصولوں یا تعلیموں میں ثابت کر کے دکھلاویں بمقابل ان کے وہ اپنے اصولوں
میں ثابت نہ کر سکا تو پھر یا د رکھنا چاہیے کہ اُسے بلا توقف مسلمان ہونا پڑے گا اور اسلام لانے کے لئے
اول حلف اٹھا کر اسی عہد کا اقرار کرنا ہوگا اور پھر بعد میں ہم اس کے اعتراضات کا جواب ایک رسالہ
مستقلہ میں شائع کرادیں گے۔ اور جو اُس کے بالمقابل اصولوں پر ہماری طرف سے حملہ ہوگا اس حملہ
کی مدافعت میں اس پر لازم ہو گا کہ وہ بھی ایک مستقل رسالہ شائع کرے اور پھر دونوں رسالوں کے
چھپنے کے بعد کسی ثالث کی رائے پر یا خود فریق مخالف کے حلف اٹھانے پر فیصلہ ہوگا جس طرح وہ راضی
ہو جائے لیکن شرط یہ ہے کہ فریق مخالف نامی علماء میں سے ہو اور اپنے مذہب کی کتاب میں مادہ علمی بھی
رکھتا ہو اور بمقابل ہمارے حوالہ اور بیان کے اپنا بیان بھی بحوالہ اپنی کتاب کے تحریر کر سکتا ہو۔ تا ناحق
ہمارے اوقات کو ضائع نہ کرے۔ اور اگر اب بھی کوئی نا منصف ہمارے اس صاف صاف منصفانہ
طریق سے گریز اور کنارہ کر جائے اور بدگوئی اور دشنام دہی اور توہین اسلام سے بھی باز نہ آوے تو اس

سے صاف ظاہر ہوگا کہ وہ کسی حالت میں اس لعنت کے طوق کو اپنے گلے سے اتارنا نہیں چاہتا کہ جو
خدائے تعالیٰ کی عدالت اور انصاف نے جھوٹوں اور بے ایمانوں اور بد زبانوں اور بخیلوں اور
متعصبوں کی گردن کا ہار کر رکھا ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
بالآخر واضح رہے کہ اس اشتہار کے جواب میں ۲۰ ستمبر ۱۸۸۶ء سے تین ماہ تک کسی پنڈت یا
پادری جواب دہندہ کا انتظار کیا جائے گا اور اگر اس عرصہ میں علماء آریہ وغیرہ خاموش رہے تو انہیں کی
خاموشی ان پر حجت ہوگی ۔
المشتهر
خاکسار غلام احمد مؤلف رساله سرمه چشم آریہ
منقول از سرمه چشم آریہ بار اول ستمبر ۱۸۸۶ ء جو صفحہ ۲۶۰ کے آگے چسپاں ہے اور چار صفحہ کا
اشتہار ہے صفحہ اتا صفحہ ۲۴ مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر (مرتب)
(روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۱۱ تا ۳۱۴)

آج 10 میں سے 10 باقی