اشتہار محک اخیار و اشرار
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اشتہار محک اخیار و اشرار
ہم نے الفت میں تری بار اٹھایا کیا کیا تجھ کو دکھلا کے فلک نے ہے دکھایا کیا کیا
ہر ایک مومن اور پاک باطن اپنے ذاتی تجربہ سے اس بات کا گواہ ہے کہ جو لوگ صدق دل سے
اپنے مولیٰ کریم جل شانہ سے کامل وفاداری اختیار کرتے ہیں وہ اپنے ایمان اور صبر کے اندازہ پر
مصیبتوں میں ڈالے جاتے ہیں اور سخت سخت آزمائشوں میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو بد باطن لوگوں سے
بہت کچھ رنجدہ باتیں سننی پڑتی ہیں اور انواع اقسام کے مصائب و شدائد کو اٹھانا پڑتا ہے اور نا اہل لوگ
طرح طرح کے منصوبے اور رنگا رنگ کے بہتان ان کے حق میں باندھتے ہیں اور ان کے نابود کرنے
کی فکر میں لگے رہتے ہیں یہی عادت اللہ ان لوگوں سے جاری ہے جن پر اس کی نظر عنایت ہے غرض جو
اس کی نگاہ میں راست باز اور صادق ہیں وہ ہمیشہ جاہلوں کی زبان اور ہاتھ سے تکلیفیں اٹھاتے چلے
آئے ہیں سو چونکہ سنت اللہ قدیم سے یہی ہے اس لئے اگر ہم بھی خویش و بیگانہ سے کچھ آزار اٹھائیں
تو ہمیں شکر بجالانا چاہیے اور خوش ہونا چاہیے کہ ہم اس محبوب حقیقی کی نظر میں اس لائق تو ٹھہرے کہ اس
کی راہ میں دکھ دیئے جائیں اور ستائے جائیں سو اس طرح پر دکھ اٹھانا تو ہماری عین سعادت ہے لیکن
جب ہم دوسری طرف دیکھتے ہیں کہ بعض دشمنان دین اپنی افترا پردازی سے صرف ہماری ایذا رسانی
پر کفایت نہیں کرتے بلکہ بے تمیز اور بے خبر لوگوں کو فتنہ میں ڈالتے ہیں تو اس صورت میں ہم اپنے نفس !
پر واجب سمجھتے ہیں کہ حتی الوسع ان نا واقف لوگوں کو فتنہ سے بچاویں۔
سو واضح ہو کہ بعض مخالف نا خدا ترس جن کے دلوں کو زنگ تعصب و بخل نے سیاہ کر رکھا ہے
ہمارے اشتہار مطبوعہ ۸ ر ا پریل ۱۸۸۶ء کو یہودیوں کی طرح محرف و مبدل کر کے اور کچھ کے کچھ معنے
بنا کر سادہ لوح لوگوں کو سناتے ہیں اور نیز اپنی طرف سے اشتہارات شائع کرتے ہیں تا دھوکا دے کر
ان کے یہ ذہن نشین کریں کہ جولڑ کا پیدا ہونے کی پیشگوئی تھی اس کا وقت گزر گیا اور وہ غلط نکلی۔ ہم اس
کے جواب میں صرف لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کہنا کافی سمجھتے ہیں لیکن ساتھ ہی ہم افسوس بھی
کرتے ہیں کہ ان بے عزتوں اور دیوثوں کو بباعث سخت درجہ کے کینہ اور بخل اور تعصب کے اب کسی کی
لعنت ملامت کا بھی کچھ خوف اور اندیشہ نہیں رہا اور جو شرم اور حیا اور خدا ترسی لازمہ انسانیت ہے وہ
سب نیک خصلتیں ایسی ان کی سرشت سے اٹھ گئی ہیں کہ گویا خدائے تعالیٰ نے ان میں وہ پیدا ہی نہیں
کیں اور جیسے ایک بیماراپنی صحت یابی سے نو امید ہو کر اور صرف چند روز زندگی سمجھ کر سب پر ہیزیں توڑ
دیتا ہے اور جو چاہتا ہے کھا پی لیتا ہے اسی طرح انہوں نے بھی اپنی مرض کینہ اور تعصب اور دشمنی کو ایک
آزار لا علاج خیال کر کے دل کھول کر بد پر ہیزیاں اور بے راہیاں شروع کی ہیں جن کا انجام بخیر نہیں ۔
تعصب اور کینہ کے سخت جنون نے کیسی ان کی عقل مار دی ہے نہیں دیکھتے کہ اشتہار ۲۲ مارچ ۱۸۸۶ء
میں صاف صاف تولد فرزند موصوف کے لئے نو برس کی میعاد لکھی گئی ہے اور اشتہار ۱۸ اپریل ۱۸۸۶ء
میں کسی برس یا مہینے کا ذکر نہیں اور نہ اس میں یہ ذکر ہے جو نو برس کی میعاد رکھی گئی تھی اب وہ منسوخ ہوگئی
ہے ہاں اس اشتہار میں ایک یہ فقرہ ذوالوجوہ درج ہے کہ مدت حمل سے تجاوز نہیں کر سکتا۔ مگر کیا اسی
قدر فقرہ سے یہ ثابت ہو گیا کہ مدت حمل سے ایام باقی مانده حمل موجودہ مراد ہیں کوئی اور مدت مراد نہیں
اگر اس فقرہ کے سر پر اس کا لفظ ہوتا تو بھی اعتراض کرنے کے لئے کچھ گنجائش نکل سکتی مگر جب الہامی
عبارت کے سر پر اس کا لفظ ( جو مخصص وقت ہو سکتا ہے ) وارد نہیں تو پھر خواہ نخواہ اس فقرہ سے وہ معنی
نکالنا جو اس صورت میں نکالے جاتے جو اس کا لفظ فقرہ مذکور کے سر پر ہوتا اگر بے ایمانی اور بددیانتی
نہیں تو اور کیا ہے؟ دانشمند آدمی جس کی عقل اور فہم میں کچھ آفت نہیں اور جس کے دل پر کسی تعصب یا