اشتہار واجب الاظہار
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شرارت کا حجاب نہیں وہ سمجھ سکتا ہے کہ کسی ذوالوجوہ فقرہ کے معنی کرنے کے وقت وہ سب احتمالات
مد نظر رکھنی چاہیے جو اس فقرہ سے پیدا ہو سکتے ہیں۔ سو فقرہ مذکورہ بالا یعنی یہ کہ مدت حمل سے تجاوز نہیں
کر سکتا۔ ایک ذوالوجوہ فقرہ ہے جس کی ٹھیک ٹھیک وہی تشریح ہے جو میر عباس علی شاہ صاحب لدھانوی
☆
نے اپنے اشتہار آٹھ جون ۱۸۸۶ء میں کی ہے یعنی یہ کہ مدت موعودہ عمل سے (جونو برس ہے
حاشیہ ۔ یہ اشتہار بھی فائدہ عامہ کے لیے یہاں حاشیہ میں درج کیا جاتا ہے۔ (مرتب)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اشتہار واجب الاظہار
يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُوْرِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكُفِرُونَ
مبارک وے جو راستبازی کے سبب ستائے جاتے ہیں کیونکہ آسمان کی بادشاہت انہیں کی ہے۔
(انجیل ۱۰۵) کے
جب سے مرزا غلام احمد صاحب ( مؤلف براہین احمدیہ ) نے یہ دعویٰ ہر یک قوم کے مقابلہ پر کرنا شروع کیا
ہے کہ خاص قرآن شریف میں ہی یہ ذاتی خاصیت پائی جاتی ہے کہ اس کے نیچے اتباع سے برکتیں نازل ہوتی ہیں اور
خوارق ظہور میں آتے ہیں اور مقبولان الہی میں جگہ ملتی ہے۔ اور نہ صرف دعوی کیا بلکہ ان باتوں کا ثبوت دینے میں
بھی اپنا ذمہ لیا۔ یوروپ اور امریکہ کے ملکوں تک رجسٹری کرا کر اسی ذمہ داری کے خط بھیجے اور اسی مضمون کا بیس ہزار
اشتہار شایع کیا ۔ تب سے آریوں اور پادریوں وغیرہ کے دلوں پر ایک عجیب طور کا دھڑ کا شروع ہو رہا ہے اور ہر طرف
سے جزع اور فزع کی آوازیں آرہی ہیں۔ بالخصوص بعض اوباش طبع آریوں نے تو صرف زبان درازی اور دشنام دہی
اور نالایق بہتانوں سے ہی کام لینا چاہا۔ تاکسی طرح آفتاب صداقت پر خاک ڈال دیں۔ مگر سچائی کے ٹور ان کے
چھپانے سے چھپ نہیں سکتے ۔ اور یہ تو قدیم سے عادت اللہ جاری ہے کہ ہمیشہ راست باز آدمی ستائے جاتے ہیں اور
ان کے حق میں نا اہل آدمی طرح طرح کی باتیں بولا کرتے ہیں ۔ مگر آخر حق کا ہی بول بالا ہوتا ہے۔ اب تازہ افترا
انجیل متی باب ۵ آیت ۱۰
ا الصف : 9
یا مدت معہودہ حمل سے ( جو طبیبوں کے نزدیک اڑھائی برس یا کچھ زیادہ ہے ) تجاوز نہیں کر سکتا۔ اگر
حمل موجودہ میں حصر رکھنا مخصوص ہوتا تو عبارت یوں چاہیے تھی کہ اس باقی ماندہ ایام حمل سے ہرگز
تجاوز نہیں کرے گا اور اسی وجہ سے ہم نے اس اشتہار میں اشارہ بھی کر دیا تھا کہ وہ فقرہ مذکورہ بالا حمل
بقیہ حاشیہ۔ جو محض نا خدا ترسی کی راہ سے بعض نادان متعصب آریوں اور عیسائیوں نے کیا ہے۔ جس کا ذکر ایک
شخص مسٹمی پنڈت لیکھرام پشاوری کی طرف سے اشتہار مطبوعہ شفیق ہند پریس لاہور میں اور ایک عیسائی صاحب کی
طرف سے پرچہ نورافشاں مطبوعہ ۳ جون میں دیکھا گیا ہے، یہ ہے کہ مرزا صاحب کی یہ پیشگوئی سراسر غلط نکلی کہ
میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوگا کیونکہ ۱۵ اپریل کو ان کے گھر دختر پیدا ہوگئی ہے۔ فقط
اب منصف لوگ جو راستی پسند ہیں ۔ مرزا صاحب کے اشتہارات کو پڑھ کر اور پھر جو کچھ اُن مخالفوں نے
ان اشتہارات کا نتیجہ نکالا ہے۔ اس پر بھی نظر ڈال کر سمجھ سکتے ہیں کہ ان لوگوں کا کینہ اور بغض اور ان کا مادہ ناخدا ترسی
اور دروغ گوئی کسی حد تک بڑھ گیا ہے۔ ہر سہ اشتہارات جو مرزا صاحب نے اس بارہ میں چھپوائے ہیں۔ اس وقت
ہمارے سامنے رکھے ہیں ۔ پہلا اشتہار جس کو مرزا صاحب - ماحب نے ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو بمقام ہوشیار پور شائع کیا تھا۔
اس میں کوئی تاریخ درج نہیں کہ وہ لڑکا جس کے صفات اشتہار میں درج ہیں کب اور کس سال میں پیدا ہوگا ۔ دوسرا
اشتہار جو ۲۳ مارچ ۱۸۸۶ء کو مرزا صاحب کی طرف سے شائع کیا گیا۔ یہ بہت مفید ا شتہا ر ہے اس میں بتصریح تمام
کھول دیا گیا ہے کہ وہ لڑکا نو برس کے اندر پیدا ہو جائے گا۔ اس میعاد سے تختلف نہیں کرے گا۔ لیکن تیسرا اشتہار جو
مرزا صاحب کی طرف سے ۱۸ اپریل ۱۸۸۶ ء کو جاری ہوا۔ اس کی الہامی عبارت ذوی الوجوہ اور کچھ گول گول ہے۔
اور اس میں کوئی تصریح نہیں کہ وہ کب اور کسی تاریخ میں پیدا ہو گا۔ ہاں اس میں ایک یہ فقرہ ہے کہ ایک لڑکا بہت ہی
قریب ہونے والا ہے جو مدت حمل سے تجاوز نہیں کر سکتا۔ اب ظاہر ہے کہ یہ فقرہ کہ مدت حمل سے تجاوز نہیں کر سکتا۔
ایک ذوی الوجوہ فقرہ ہے۔ اگر الہامی عبارت کے سر پر لفظ اس کا ہوتا یعنی عبارت یوں ہوتی کہ اس مدت حمل سے
تجاوز نہیں کرے گا۔ ضرور اس میں پیدا ہو جائے گا تو بلا شبہ مواخذہ کی جگہ تھی ۔ مگر اب تو ناحق کی نکتہ چینی ہے جس سے
بجز اس کے کہ یہ ثابت ہو کہ معترض سخت درجہ کا متعصب اور کج فہم اور کج طبع یا سادہ لوح ہے اور کچھ بھی ثابت نہیں
ہو سکتا ۔ الہامات ربانی یا قوانین سلطانی کی عبارتیں اس پایہ اور عزت کی ہوتی ہیں جن کے لفظ لفظ پر بحث کرنا
چاہیے۔ سوالہامی عبارت میں اس کا لفظ متروک ہونا ( جس سے حمل موجودہ میں پیشگوئی محدود ہو جاتی ) صریح بتلا رہا
موجودہ سے مخصوص نہیں ہے مگر جو دل کے اندھے ہیں وہ آنکھوں کے اندھے بھی ہو جاتے ہیں۔
بالآخر ہم یہ بھی لکھنا چاہتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے یہ ایک بڑی حکمت اور مصلحت
ہے کہ اس نے اب کی دفعہ لڑکا عطا نہیں کیا کیونکہ اگر وہ اب کی دفعہ ہی پیدا ہوتا تو ایسے لوگوں پر کیا اثر
بقیہ حاشیہ۔ ہے کہ اس جگہ حمل موجودہ مراد نہیں لیا گیا بلکہ اس فقرہ کے دو معنے ہیں۔ تیسرے اور کوئی ہو ہی نہیں سکتے۔
اول یہ کہ مدت موعودہ حمل سے تجاوز نہیں کر سکتا ۔ یعنی نو برس سے ۔ کیونکہ اس خاص لڑکے کے حمل
کے لیے وہی مدت موعود ہے ۔
دوسرے یہ معنے کہ مدت معہودہ حمل سے تجاوز نہیں کر سکتا ۔ سو مدت معہودہ حمل کی اکثر طبیبوں کے
نزدیک ڈھائی برس بلکہ بعض کے نزدیک انتہائی مدت حمل کی تین برس تک بھی ہے۔
بہر حال ان دونوں وجوہ میں سے کسی وجہ کی رُو سے پیشگوئی کی صحت پر جرح نہیں ہو سکتا۔ اسی لیے
مرزا صاحب نے اسی اشتہار ۱۸ اپریل میں قیاسی طور پر یہ بھی صاف لکھ دیا تھا کہ غالباً وہ لڑکا اب یا اس کے بعد
قریب حمل میں پیدا ہوگا ۔ اور پھر اس اشتہار کی اخیر سطر میں مرزا صاحب نے یہ بھی تحریر کر دیا کہ میں اس قدر ظاہر
کرتا ہوں جو مجھ پر منجانب اللہ ظاہر کیا گیا اور آئندہ جو اس سے زیادہ منکشف ہوگا ۔ وہ بھی شائع کیا جائے گا۔سو
مرزا صاحب نے اپنے اسی اشتہار میں بتلا بھی دیا کہ اس اشتہار کا الہامی فقرہ مجمل اور ذوی الوجوہ ہے۔ جس کی
تشریح اگر خدا نے چاہا پیچھے سے کی جائے گی۔ اب کیا کوئی انصاف پسند مرزا صاحب کے کسی لفظ سے یہ بات نکال
سکتا ہے کہ وہ لڑکا ضرور پہلی ہی دفعہ پیدا ہو جائے گا نہ کسی اور وقت ۔ سو ہم بڑے افسوس سے لکھتے ہیں کہ اسلام کے
مخالف غلبہ جوش تعصب میں آکر اپنی وثاقت کو بھی کھو دیتے ہیں اور ناحق اپنی بداندرونی کو لوگوں پر ثابت کرتے
ہیں ۔ نہیں دیکھتے کہ جب تک میعاد مقررہ باقی ہے تب تک اعتراض کی گنجائش نہیں ۔ اور وقت سے پہلے شور و غوغا
کرنے سے یہ بھی نہیں سوچتے کہ اگر یہ پیشگوئی اپنے وقت پر پوری ہوگئی تو اس روز کیا حال ہوگا اور کیا کیا ندامتیں
اُٹھانی پڑیں گی۔ یہ بھی خیال نہیں کرتے کہ اگر ایسی بے ہودہ نکتہ چینیوں سے کسی حق الامر کو کچھ صدمہ پہنچ سکتا ہے۔
تو پھر کوئی سچائی اس صدمہ سے محفوظ نہیں رہ سکتی۔ حضرت مسیح علیہ السلام کی کئی پیشگوئیوں پر یہودیوں نے ایسی ایسی
بلکہ اس سے بڑھ کر نکتہ چینیاں کی ہیں اور ان کی پیشگوئی کو دائرہ صداقت سے بالکل دور و مہجور سمجھا ہے۔ مگر کیا ایسی
بیہودہ نکتہ چینیوں سے ان کی سچائی میں کچھ فرق آ سکتا ہے۔ بد باطن لوگ ہمیشہ بے ایمانی اور دشمنی کی راہ سے چاند پر
پڑ سکتا جو پہلے ہی سے یہ کہتے تھے کہ قواعد طبی کے رو سے حمل موجودہ کی علامات سے ایک حکیم آدمی بتلا
سکتا ہے کہ کیا پیدا ہوگا اور پنڈت لیکھرام پشاوری اور بعض دیگر مخالف اس عاجز پر دیگر مخالف اس عاجز پر یہی الزام رکھتے تھے
کہ ان کو فن طبابت میں مہارت ہے انہوں نے طب کے ذریعہ سے معلوم کر لیا ہوگا کہ لڑکا پیدا ہونے
والا ہے اسی طرح ایک صاحب محمد رمضان نام نے پنجابی اخبار ۲۰ مارچ ۱۸۸۶ء میں چھپوایا کہ لڑکا
پیدا ہونے کی بشارت دینا منجانب اللہ ہونے کا ثبوت نہیں ہو سکتا۔ جس نے ارسطو کا ورکس دیکھا ہوگا
حاملہ عورت کا قارورہ دیکھ کر لڑکا یا لڑکی پیدا ہونا ٹھیک ٹھیک بتلا سکتا ہے اور بعض مخالف مسلمان یہ بھی
کہتے تھے کہ اصل میں ڈیڑھ ماہ سے یعنی پیشگوئی بیان کرنے سے پہلے لڑکا پیدا ہو چکا ہے جس کو فریب
کے طور پر چھپا رکھا ہے اور عنقریب مشہور کیا جائے گا کہ پیدا ہو گیا ۔ سو یہ اچھا ہوا کہ خدا تعالیٰ نے تولد
فرزند مسعود موعود کو دوسرے وقت پر ڈال دیا ورنہ اگر اب کی دفعہ ہی پیدا ہو جاتا تو ان مصریات
مذکورہ بالا کا کون فیصلہ کرتا۔ لیکن اب تولد فرزند موصوف کی بشارت غیب محض ہے نہ کوئی حمل موجود ہے
تا ارسطو کے ورکس یا جالینوس کے قواعد حمل دانی بالمعارضہ پیش ہوسکیں اور نہ اب کوئی بچہ چھپا ہوا ہے تا
وہ مدت کے بعد نکالا جائے بلکہ نو برس کے عرصہ تک تو خود اپنے زندہ رہنے کا ہی حال معلوم نہیں اور نہ
یہ معلوم کہ اس عرصہ تک کسی قسم کی اولا د خواہ مخواہ پیدا ہو گی چہ جائیکہ لڑکا پیدا ہونے پر کسی اٹکل سے قطع
اور یقین کیا جائے اخیر پر ہم یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ اخبار مذکورہ بالا میں منشی محمد رمضان صاحب نے
تہذیب سے گفتگو نہیں کی بلکہ دینی مخالفوں کی طرح جا بجا مشہور افترا پردازوں سے اس عاجز کو نسبت
دی ہے اور ایک جگہ پر جہاں اس عاجز نے ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں یہ پیشگوئی خدائے تعالیٰ
کی طرف سے بیان کی تھی کہ اس نے مجھے بشارت دی ہے کہ بعض با برکت عورتیں اس اشتہار کے بعد
بقیہ حاشیہ۔ خاک ڈالتے رہے ہیں لیکن انجام کار راستی کی ہی فتح ہوتی رہی ہے اور ایسی ہی اب بھی ہوگی ۔ مرزا
صاحب کا رسالہ سراج منیر عنقریب نکلنے والا ہے۔ اس میں نہ ایک پیشگوئی بلکہ وہ سارا رسالہ پیشگوئیوں ہی سے بھرا
ہوا ہے تب خود سچ اور جھوٹ میں فرق کھل جائیگا ۔ ذرا صبر کرنا چاہیے ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المش
تهر
میر عباس علی لدھیانوی هشتم جون ۱۸۸۶ء (مطبوعہ شعلہ نور پریس بٹالہ )
بھی تیرے نکاح میں آئیں گی اور ان سے اولاد پیدا ہو گی اس پیشگوئی پر منشی صاحب فرماتے ہیں کہ
الہام کئی قسم کا ہوتا ہے نیکوں کو نیک باتوں کا اور زانیوں کو عورتوں کا ۔ ہم اس جگہ کچھ لکھنا نہیں چاہتے
ناظرین منشی صاحب کی تہذیب کا آپ اندازہ کر لیں۔ پھر ایک اور صاحب ملازم دفتر ایگزیــمــر
صاحب ریلوے لاہور کے جو اپنا نام نبی بخش کے ظاہر کرتے ہیں اپنے خط مرسلہ ۱۳ جون ۱۸۸۶ء میں
اس عاجز کو لکھتے ہیں کہ تمہاری پیشگوئی جھوٹی نکلی اور دختر پیدا ہوئی اور تم حقیقت میں بڑے فریبی اور
مگار اور دروغ گو آدمی ہو۔ ہم اس کے جواب میں بجز اس کے کیا کہہ سکتے ہیں کہ اے خدائے
قادر مطلق یہ لوگ اندھے ہیں ان کو آنکھیں بخش یہ نادان ہیں ان کو سمجھ عطا کر یہ شرارتوں سے بھرے
ہوئے ہیں ان کو نیکی کی توفیق دے۔ بھلا کوئی اس بزرگ سے پوچھے کہ وہ فقرہ یا لفظ کہاں ہے جو کسی
اشتہار میں اس عاجز کے قلم سے نکلا ہے جس کا یہ مطلب ہے کہ لڑکا اسی حمل میں پیدا ہو گا اس سے ہرگز
تخلف نہیں کرے گا۔ اگر میں نے کسی جگہ ایسا لکھا ہے تو میاں نبی بخش صاحب پر واجب ہے کہ اس کو
کسی اخبار میں چھپادیں۔ اس عاجز کے اشتہارات پر اگر کوئی منصف آنکھ کھول کر نظر ڈالے تو اسے
معلوم ہوگا کہ ان میں کوئی بھی ایسی پیشگوئی درج نہیں جس میں ایک ذرہ غلطی کی بھی گرفت ہو سکے بلکہ
وہ سب سچی ہیں اور عنقریب اپنے وقت پر ظہور پکڑ کر مخالفین کی ذلت اور رسوائی کا موجب ہوں گی۔ ریب اپنے وو
دیکھو ہم نے ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں جو یہ پیشگوئی اجمالی طور پر لکھی تھی کہ ایک امیر نو وارد پنجابی الاصل
کو کچھ ابتلا در پیش ہے کیسی وہ سچی نکلی۔ ہم نے صدہا ہندوؤں اور مسلمانوں کو مختلف شہروں میں بتلا دیا
تھا کہ اس شخص پنجابی الاصل سے مراد دلیپ سنگھ ہے جس کی پنجاب میں آنے کی خبر مشہور ہورہی ہے
لیکن اس ارادہ سکونت پنجاب میں وہ ناکام رہے گا بلکہ اس سفر میں اس کی عزت و آسائش یا جان کا
خطرہ ہے اور یہ پیشگوئی ایسے وقت میں لکھی گئی اور عام طور پر بتلائی گئی تھی یعنی ۲ رفروری ۱۸۸۶ء کو جبکہ
ابتلا کا کوئی اثر و نشان ظاہر نہ تھا۔ بالآخر اس کو مطابق اسی پیشگوئی کے بہت حرج اور تکلیف اور
اور خجالت اٹھانی پڑی اور اپنے مدعا سے محروم رہا سو دیکھو اس پیشگوئی کی صداقت کیسی کھل گئی اسی طرح
اس
لے یہ صاحب بعد میں احمدیت میں داخل ہو گئے اور بہت مخلص : مخلص ثابت ہوئے۔ ہوئے۔ (مرتب)
سبکی
سے اپنے اپنے وقت پر سب پیشگوئیوں کی سچائی ظاہر ہوگی اور دشمن روسیاہ نہ ایک دفعہ بلکہ کئی دفعہ رسوا
ہوں گے۔ یہ خدائے تعالیٰ کا فعل ہے جو ابھی تک انہیں اندھا کر رکھا ہے ان کے دلوں کو سخت کر دیا اور
ہمارے دل میں درد اور خیر خواہی کا طوفان مچا دیا سو اس مشکل کے حل کے لئے اسی کی جناب میں سواس
تضرع کرتے ہیں۔
اے خدا نور دہ ایں تیرہ درو نانی را
والسلام على من اتبع الهدى
المش
یا مده درد
دگر هیچ خدا دانے رائے
تهر
خاکسار غلام احمد مؤلف براہین احمدیه از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب
( منقول از سرمه چشم آریه با راول ستمبر ۱۸۸۶ ء جو کتاب ہذا کے آخر میں صفحہ اتا ہے مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر )
(روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۱۵ تا ۳۱۸)
نوٹ: حاشیہ میں دیا گیا اشتہار تبلیغ رسالت جلدا کی ترتیب کے مطابق دیا گیا ہے۔ صرف متن
والا اشتہار سُرمہ چشم آریہ کا ہے۔ (ناشر)
لے ترجمہ اے خدا ان دل کے اندھوں کو روشنی عطا کر یا کسی خدا شناس کو ( ان کی ہمدردی میں ) اور درد نہ دے۔