اشتہا ر ا نعامی پانسور و پیہ بابت رد کتاب سرمہ چشم آریہ

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اشتہار انعامی پانسور و پیه
درباره کتاب لا جواب کحل الجواہر سُرمہ چشم آریہ جو آریوں کے
وید اور ان کے عقائد اور اُصول کو باطل اور دور از صدق ثابت کرتی ہے
سرمہ چشم آریہ پر ڈر و پُر ز گوہرست میں ز سر جستجو سال ازیں ظاہرست کے
یہ کتاب یعنی رساله سرمه چشم آریہ تقریب مباحثه لاله مرلیدھر صاحب ڈرائینگ ماسٹر ہوشیار پور
جو عقائد باطلہ وید کی بکلی بیخ کنی کرتی ہے، اس دعوئی اور یقین سے لکھی گئی ہے کہ کوئی آریہ اس کتاب
کارڈ نہیں کر سکتا کیونکہ بیچ کے مقابل پر جھوٹ کی کچھ پیش نہیں جاتی اور اگر کوئی آر یہ صاحب ان تمام مرجھوٹ
وید کے اصولوں اور اعتقادوں کو جو اس کتاب میں رد کئے گئے ہیں سچ سمجھتا ہے اور اب بھی ویدا اور اس
کے ایسے اصولوں کو ایشر کرت ہی خیال کرتا ہے تو اس کو اُسی ایشر کی قسم ہے کہ اس کتاب کا رڈ لکھ کر
دکھلاوے اور پانسور و پیہ انعام پاوے۔ یہ پانسور و پیہ بعد تصدیق کسی ثالث کے جو کوئی پادری یا بر ہمو
لے یہ شعر نتائج طبع مولوی محمد یوسف صاحب سنوری سے ہے۔ جَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرًا - منه
ترجمہ ۔ سرمہ چشم آریہ موتی و جواہرات سے بھری ہوئی ہے جستجو (کے پہلے حرف ) کے ساتھ دیکھو سال تالیف نکل آئے گا۔

صاحب ہوں گے دیا جائے گا اور ہمیں یاں تک منظور ہے کہ اگر منشی جیوند اس صاحب سیکرٹری آریہ
سماج لاہور جو اس گردونواح کے آریہ صاحبوں کی نسبت سلیم الطبع اور معزز اور شریف آدمی ہیں بعد رد
چھپ جانے اور عام طور پر شائع ہو جانے کے مجمع عام علماء مسلمانوں اور آریوں اور معزز عیسائیوں
وغیرہ میں معہ اپنے عزیز فرزندوں کے حاضر ہوں اور پھر اٹھ کر قسم کھالیں کہ ہاں میرے دل نے بہ
یقین کامل قبول کر لیا ہے کہ سب اعتراضات رسالہ سرمہ چشم آریہ جن کو میں نے اوّل سے آخر تک
بغور دیکھ لیا ہے ہے اور او خوب توجہ کر کے سمجھ لیا ہے اس تحریر سے رڈ ہو گئے ہیں۔ اور اگر میں دلی اطمینان اور
پوری سچائی سے یہ بات نہیں کہتا تو اس کا ضرر اور وبال اسی دنیا میں مجھ پر اور میری اسی اولاد پر جو اس
وقت حاضر ہے پڑے۔ تو بعد ایسی قسم کھا لینے کے صرف منشی صاحب موصوف کی شہادت سے
پانسور و پیه نقد ر ڈ کنندہ کو اسی مجمع میں بطور انعام دیا جائے گا۔ اور اگر منشی صاحب موصوف عرصہ ایک سال
تک ایسی قسم کے بداثر سے محفوظ رہے تو آریوں کے لئے بلا شبہ یہ حجت ہوگی کہ صاحب موصوف نے
اپنی دلی صداقت سے اپنے علم اور فہم کے مطابق قسم کھائی تھی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المش
تهر
خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب
( منقول از ٹائٹل سرمه چشم آریہ مطبوعہ با راول ریاض ہند پر لیس امرتسر ستمبر ۱۸۸۶ ء جو ٹائٹل کے آخری صفحات پر ہے )
(روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۲۲۰۳۲۱)
لے اس جگہ منشی جیوند اس صاحب پر لازم ہوگا کہ سب اعتراضات مندرجہ رسالہ سرمه چشم آر یہ حاضرین کو صحیح صحیح طور
پر سنا بھی دیں ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی