اعلان بجواب اشتہار اس گمنام ہندو کے جو چھپ کر گالیاں دیتا اور قتل کرنے کی دھمکی دیتا ہے چٹھی الیگزنڈر آ روب امریکن بنام حضرت مسیح موعود

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الده
مجموعه اشتہارات
اعلان
ہم نے سرمه چشم آریہ میں چہل روزہ اشتہار بھی جاری کر کے دیکھ لیا کسی ہندو نے
کان تک نہیں ہلایا خیال کرنا چاہیے کہ جو شخص تمام دنیا میں اپنے الہامی دعوی کے اشتہار بھیج کر سب قسم
کے مخالفوں کو آزمائش کے لئے بلاتا ہے اس کی یہ جرات اور شجاعت کسی ایسی بنا پر ہوسکتی ہے جو
نرا فریب ہے کیا جس کی دعوت اسلام و دعوی الہام کے خطوں نے امریکہ اور یورپ کے دور دور ملکوں
لے یہ ایک اعلان ہے جو شحنہ حق مطبوعہ بار دوم کے صفحہ ۳۶ سطرے سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے عنوان پر لفظ
اعلان نہیں لکھا ۔ البتہ کتاب مذکور کے صفحہ ۳۷ سطر ۱۶ میں اس کو اعلان فرمایا ہے۔ اس لیے عنوان اس کا یہاں
”اعلان“ لکھ دیا ہے اور یہ عنوان مرتب اشتہارات کی طرف سے ہے۔ (مرتب)
ے دیکھئے اشتہار نمبر ۳۶ (مرتب)
سے نوٹ ۔ امریکہ سے ابھی ہمارے نام ایک چٹھی آئی ہے جس کے مضمون کا خلاصہ ذیل میں درج کیا جاتا
ہے۔ صاحبِ من ایک تازہ پر چہ اخبار اسکاٹ صاحب ہمہ اوستی میں میں نے آپ کا خط پڑھا۔ جس میں آپ
نے ان کو حق دکھانے کی دعوت کی ہے اس لئے مجھ کو اس تحریک کا شوق ہوا۔ میں نے مذہب بدھ اور برہمن مت
کی بابت بہت کچھ پڑھا ہے اور کسی قدر تعلیمات زردشت و کنفیوشس کا مطالعہ بھی کیا ہے لیکن محمد صاحب کی
نسبت بہت کم ۔ میں راہ راست کی نسبت ایسا منذ بذب رہا ہوں اور اب بھی ہوں کہ گو میں عیسائی گروہ کے ایک
گرجا کا امام ہوں مگر سوائے معمولی اور اخلاقی نصیحتوں کے اور کچھ سکھلانے کے قابل نہیں۔ غرض میں سچ کا
متلاشی ہوں اور آپ سے اخلاص رکھتا ہوں ۔ آپ کا خادم الیگزنڈر آروب ۔ پتہ ۔ ۳۰۲۱۔ اسٹرن اونیو
سینٹ لوئس مسوری اضلاع متحدہ امریکہ۔

تک ہل چل مچادی ہے۔ کیا ایسی استقامت کی بنیاد صرف لاف و گزاف کا خس و خاشاک ہے؟ کیا
تمام جہان کے مقابل پر ایسا دعویٰ وہ مکار بھی کر سکتا ہے کہ جو اپنے دل میں جانتا ہے کہ میں جھوٹا ہوں۔
اور خدا میرے ساتھ نہیں؟ افسوس! آریوں کی عقل کو تعصب نے لے لیا۔ بغض اور کینہ کے غبار سے ان کی
آنکھیں جاتی رہیں۔ اب اس روشنی کے زمانہ میں وید کو خدا کا کلام بنانا چاہتے ہیں نہیں جانتے کہ اندر اور
اگنی کا مدت سے زمانہ گزر گیا۔ کوئی کتاب بغیر خدائی نشانوں کے خدا تعالیٰ کا کلام کب بن سکتی ہے اور اگر
ایسا ہی ہو تو ہر ایک شخص اٹھ کر کتاب بنادے اور اس کا نام خدا تعالیٰ کا کلام رکھ لیوے۔ اللـــه جَلَّ
شانه کا وہی کلام ہے جو الہی طاقتیں اور برکتیں اور خاصیتیں اپنے اندر رکھتا ہے۔ سو آؤ ! جس نے
دیکھنا ہو دیکھ لے وہ قرآن شریف ہے جس کی صدہا روحانی خاصیتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سچے
پیرو اس کے خالی طور پر الہام پاتے ہیں اور تادم مرگ رحمت اور برکت ان کے شامل ہوتی ہے۔سو یہ
خاکسار اسی آفتاب حقیقت سے فیض یافتہ اور اُسی دریائے معرفت سے قطرہ بردار ہے اب یہ ہندو
روشن چشم جو اس الہی کا روبار کا نام فریب رکھ رہا ہے اس کے جواب میں لکھا جاتا ہے کہ ہر چندار چند اب ہمیں
فرصت نہیں کہ بالمواجہ آزمائش کے لئے ہر روز نئے نئے اشتہار جاری کریں۔ اور خود رسالہ سراج منیر
نے ان متفرق کارروائیوں سے ہمیں مستغنی کر دیا ہے لیکن چونکہ اس دز دمنش کی روبہ بازیوں کا تدارک
از بس ضروری ہے جو مدت سے برقع میں اپنا مونہہ چھپا کر کبھی اپنے اشتہاروں میں ہمیں گالیاں دیتا
ہے کبھی ہم پر تہمتیں لگاتا ہے اور فریبوں کی طرف نسبت دیتا ہے اور کبھی ہمیں مفلس بے زر قرار دے کر
یہ کہتا ہے کہ کس کے پاس مقابلہ کے لئے جاویں وہ تو کچھ بھی جائداد نہیں رکھتا ہمیں کیا دے گا کبھی
ہمیں قتل کرنے کی دھمکی دیتا ہے اور اپنے اشتہاروں میں ۲۷ جولائی ۱۸۸۶ء سے تین برس تک ہماری
زندگی کا خاتمہ بتلاتا ہے۔ ایسا ہی ایک بیرنگ خط میں بھی جو کسی انجان کے ہاتھ سے لکھایا گیا ہے جان
سے مار دینے کے لئے ہمیں ڈراتا ہے لہذا ہم بعد اس دعا کے کہ یا الہی تو اس کا اور ہمارا فیصلہ کر اس کے
نام یہ اعلان جاری کرتے ہیں اور خاص اُسی کو اس آزمائش کے لئے بلاتے ہیں کہ اب برقع سے مونہہ

نکال کر ہمارے سامنے آوے اور اپنا نام و نشان بتلاوے اور پہلے چند اخباروں میں شرائط متذکرہ ذیل
پر اپنا آزمائش کے لئے ہمارے پاس آنا شائع کر کے اور پھر بعد تحریری قرارداد چالیس ۴۰ دن تک
امتحان کے لئے ہماری صحبت میں رہے اگر اس مدت تک کوئی ایسی الہامی پیشگوئی ظہور میں آگئی جس
کے مقابلہ سے وہ عاجز رہ جائے تو اسی جگہ اپنی لمبی چوٹی کٹا کر اور رشتہ بے سود زنار کو توڑ کر اُس پاک
جماعت میں داخل ہو جائے جو لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کی توحید سے اور مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کی کامل
رہبری سے گم گشتگان بادیہ شرک و بدعت کو صراط مستقیم کی شاہراہ پر لاتے جاتے ہیں پھر دیکھئے کہ
بے انتہا قدرتوں اور طاقتوں کے مالک نے کیسے ایک دم میں اندرونی آلائشوں سے اُسے صاف کر دیا
ہے اور کیونکر نجاست کا بھرا ہواللہ ایک صاف اور پاک پیرایہ کی صورت میں آگیا ہے لیکن اگر کوئی
پیش گوئی اس چالیس دن کے عرصہ میں ظہور میں نہ آئے تو چالیس دن کے حرجانہ میں سو روپیہ یا جس
قدر کوئی ماہواری تنخواہ سرکار انگریزی میں پاچکا ہو اس کا دو چند ہم سے لے لے اور پھر ایک وجہ معقول
کے ساتھ تمام جہان میں ہماری نسبت منادی کرادے کہ آزمائش کے بعد میں نے اس کو فریبی اور جھوٹا
پایا یکم اپریل ۱۸۸۷ء سے اخیر مئی ۱۸۸۷ ء تک اسے مہلت ہے اور یہ بھی واضح رہے کہ اس کے
اطمینان کے لئے روپیہ کسی برہمو صاحب کے پاس رکھا جائے گا جو دونوں فریق کے لئے بطور ثالث
ہیں اور وہ برہمو صاحب ہمارے جھوٹا نکلنے کی حالت میں خود اپنے اختیار سے جو پہلے بذریعہ تحریر خاص
ان کو دیا جائے گا اس آر یہ فتح یاب کے حوالہ کر دیں گے۔ اور اگر اب بھی روپیہ لینے میں دھڑ کا ہو تو اس
عمده تدبیر پر کہ خود آریہ صاحب سوچیں عمل کیا جائے گا ۔ مگر روپیہ بہر صورت ایک معزز برہمو صاحب
( ثالث ) کے ہاتھ میں رہے گا لہذا ہم تاکیدا اس آر یہ صاحب کو جس نے ہمارا نام فریبی رکھا الہامات
ربانی کو سراسر فریب قرار دیا، پورا نے وحشی آریوں کی طرح ہمیں گندیاں گالیاں دیں جان سے
مارنے کی دھمکیاں سنائیں بآواز بلند ہدایت کرتے ہیں کہ ہماری نسبت تو اس نے دُشنام دہی میں
جہاں تک گند اس کی سرشت میں بھرا ہوا تھا سب نکالا لیکن اگر وہ حلال زادہ ہے تو اب امتحان کے لئے

بپابندی شرائط متذکرہ بالا سیدھا ہمارے سامنے آ جائے تا ہم بھی دیکھ لیں کہ اس فرشتہ خوشستہ زبان
کی شکل کیسی ہے اور اگر اخیر مئی ۱۸۸۷ء تک مقابل پر نہ آیا اور نہ اپنی مادری خصلت سے باز رہا تو
دیکھو میں بعد شاہد حقیقی کے زمین و آسمان اور تمام ناظرین اس رسالہ کو گواہ رکھ کر ایسے یا وہ اور جنگ جو
کو مندرجہ ذیل انعام جو فی الحقیقت نیش زنی اور رہزنی اور ظالم منشی کی حالت میں اُسی کے لائق ہے دیتا
ہوں تا میں دیکھوں کہ اب وہ سوراخ سے نکل کر باہر آتا ہے یا اس نیچے لکھے ہوئے انعام کو بھی نگل جاتا
ہے اور وہ انعام بحالت اُس کے نہ آنے اور بھاگ جانے کے یہ ہے۔
(1) ایک
رو
(۳) تین
(۴) چار
(۵) پانچ
۶) چھے(
(۷) سات
(۸) آٹھ
۹) نو(
(۱۰) دس
ل
ل
تِلْكَ عَشَرَة كَامِلَة
( منقول از شحنه و حق صفحه ۳۶ تا ۳۹ مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرت سر بار دوم )
(روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۷۲ تا ۳۷۶)
ت
ت
ت
ت
ت
ت
ت

آج 10 میں سے 10 باقی