اعلان ۔ الہامی پیشگوئی مرزا امام الدین و مرز انظام الدین کی نسبت کہ اکتیس ماہ تک ان پر ایک سخت مصیبت پڑے گی
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعلان
قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت اُس بے نشاں کی چہرہ نمائی یہی تو ہے
جس بات کو کہے کہ کروں گا میں یہ ضرور ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
قادیان کے آریوں کا دھرم پر کھنے کے لیے اگر کسی کو زیادہ فرصت نہ ہو تو ہمارے اسی اشتہار
کے ذریعہ سے ساری کیفیت اُن کی معلوم ہو سکتی ہے کہ کہاں تک وہ ایسی سچائی کے قبول کرنے کے لیے
مستعد ہیں جس کا اقرار کرنے سے وہ کسی طرح بھاگ نہیں سکتے ۔ اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ
جس سال اس عاجز نے قادیان کے ہندوؤں کے ساتھ ایک تحریری معاہدہ لے کر کے بعض الہامی
پیشین گوئیوں کے بتلانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہیں دنوں میں یہ پیشگوئی جو اس اشتہار کے اخیر میں درج
ہے بخوبی ان کو سنا کر اور قلمبند کر کے ان میں سے چار آدمیوں کے دستخط اس پر کرا دیئے تھے اور
پیشگوئی کے ظہور کی میعاد اکتیس ماہ تک تھی۔ اب جو فروری ۱۸۸۸ء کا مہینہ آیا جو حساب کی رو سے
اکتیسواں مہینہ تھا تو ان بھلے مانسوں کے زہر ناک تعصب نے انہیں اس قدر صبر کرنے نہ دیا کہ مہینہ
کے اخیر تک انتظار کرتے بلکہ ابھی وہ آخری مہینہ چڑھا ہی تھا کہ انہوں نے شور مچانا شروع کر دیا کہ
پیشگوئی غلط نکلی ۔ یعنی اب کیا ہے۔ صرف چند روز باقی ہیں لیکن اس قادر کی قدرت دیکھئے کہ کیسے اخیر
پر اس نے ان کو الٹا کر مارا۔ اور کیسے ذلیل اور رسوا کیا کہ ابھی پندرہ دن اکتیسویں مہینے کے پورے
لے یہ معاہدہ جلد ہذا کے صفحہ ۱۱۹، ۱۲۰ پر درج ہے۔ (مرتب)
ہونے میں باقی تھے کہ پیشگوئی پوری ہو گئی ۔ افسوس یہ دل کے اندھے نہیں دیکھتے کہ ہر ایک پیشگوئی
ہماری خدا تعالی کیسی پوری کرتا جاتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کی کچھ پرواہی نہیں ۔
اب جاننا چاہیے کہ وہ پیشگوئی جس کی اکتیس ماہ کی میعاد اور جس پر ہندوؤں کی گواہیاں ثبت
کرائی گئی تھیں ۔ وہ ہمارے چچا زاد بھائی مرزا امام الدین و نظام الدین کے اہل وعیال کی نسبت
تھی اور خدا تعالیٰ نے بذریعہ اپنے الہام کے اس عاجز پر یہ ظاہر کیا تھا کہ مرزا امام الدین و نظام الدین
کے عیال میں سے اکتیسویں ماہ کے پورے ہونے تک کوئی شخص فوت ہو جائے گا۔ چنانچہ عین
اکتیسویں مہینہ کے درمیان مرزا نظام الدین کی دختر یعنی مرزا امام الدین کی بھتیجی بعمر سال
( پچیس سال ) ایک بہت چھوٹا بچہ چھوڑ کر فوت ہو گئی اور آریوں کا شور و غوغا وہیں سرد ہو گیا۔ یہ
خدا تعالیٰ کے کام ہیں کہ وہ ہمیشہ سچ کی حمایت کرتا ہے اور صادق کی پناہ ہوتا ہے۔ اب ہم اس جگہ
الہامی پیشگوئی کی وہ عبارت لکھ دیتے ہیں جس پر قادیان کے ہندوؤں کے دستخط ہیں اور وہ یہ ہے:۔
مرزا امام الدین و نظام الدین کی نسبت مجھے الہام ہوا ہے کہ اکتیس ماہ تک ان پر ایک سخت
مصیبت پڑے گی ان کی اہل و عیال و اولاد میں سے کسی مرد یا کسی عورت کا انتقال ہو جائے گا جس سے
ان کو سخت تکلیف اور تفرقہ پہنچے گا۔ آج ہی کی تاریخ کے حساب سے جو تئیس ساون ۱۹۴۲ مطابق
۵ را گست ۱۸۸۵ء ہے۔ یہ واقعہ ظہور میں آئے گا۔
مرقوم ۵ اگست ۱۸۸۵ء
گواه شد
پنڈت بھارامل ساکن قادیان بقلم خود
گواه شد
بشند اس برہمن بقلم خود
گواه شد
پنڈت بھیجنا تھ بقلم خود
گواه شد
بشند اس کھتری بقلم خود
بالآخر ہم امرت سر اور لاہور کے نامی آریہ صاحبوں کی خدمت میں التماس کرتے ہیں کہ
ان بھلے مانسوں سے دریافت تو کریں کہ ہمارا یہ بیان سچ ہے یا نہیں؟ اور اگر سچ ہے تو پھر اسلام کی
سچائی اور برکت سے انکار کرنا ہٹ دھرمی میں داخل ہے یا یہ بھی وید کی ہدایت کے رو سے دھرم کی ہی
بات ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المعلن
خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۲۰ مارچ ۱۸۸۸ء
( مطبوعہ ریاض ہند امر تسر پنجاب ) ( یہ اشتہار تقطیع کلاں کے ایک صفحہ ۱۳
تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۱ ۱۰ تا ۱۰۳)
صفحہ پر ہے)