اعلان بمقابلہ فتح مسیح عیسائی واعظ کہ عیسائی جماعت میں سے الہامی طاقت کا ثبوت بذریعہ ظہور پیشگوئی کریں
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمه اخبار ریاض ہندا امرتسر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
L
اعلان
۱۸ رمتی ۸۸ ء روز جمعہ میں ایک صاحب فتح مسیح نام عیسائی واعظ نے بمقام بٹالہ اس عاجز
کے مکان نشست گاہ پر آ کر عام جلسہ میں جس میں پچاس سے کچھ زیادہ آدمی مسلمان اور ہندو بھی تھے
مجھ سے مخاطب ہو کر یہ دعوی کیا کہ جیسے آپ اس بات کے مدعی ہیں کہ میری اکثر دعا ئیں جناب الہی
میں بپا یہ قبولیت پہنچ کر ان کی قبولیت سے پیش از وقوع مجھ کو اللہ جَلَّ شَأْنُه بذریعہ اپنے الہام خاص
کے اطلاع دے دیتا ہے اور غیب کی باتوں پر مجھے مطلع کرتا ہے۔ یہی مرتبہ ملہم ہونے کا مجھ کو بھی حاصل
ہے اور خدائے تعالیٰ مجھ سے بھی ہمکلام ہو کر اور میری دعائیں قبول کر کے پیش از ظہور مجھ کو اطلاع
دے دیتا ہے۔اس لیے میں آپ سے آپ کی پیشگوئیوں میں مقابلہ کرنا چاہتا ہوں ۔جس قدر اور جس
طور کی پیشگوئیاں عام جلسہ میں آپ تحریر کر کے پیش کریں گے۔ اسی قسم کی پیشگوئیاں اپنی طرف سے
میں بھی پیش کروں گا اور فریقین کی پیشگوئیاں اخبار نورافشاں میں چھپوا دوں گا۔
چنانچہ میاں فتح مسیح نے یہ دعویٰ کر کے بالمقابل پیشگوئیوں کے پیش کرنے کے لیے ۲۱ مئی
۸۸ ء روز دوشنبہ دن مقرر کیا اور وعدہ کیا کہ تاریخ اور روز مقررہ پر ضرور حاضر ہو کر بمقابل تمہارے یعنی
لے یہ اعلان ضمیمه اخبار ریاض ہند مطبوعہ ۲۱ مئی ۱۸۸۸ء کے صفحہ ۱۵، ۱۶ پر ہے۔ (مرتب)
اس عاجز کے الہامی پیشگوئیاں پیش کرونگا ۔ اب چونکہ ہم یقیناً جانتے ہیں کہ عیسائی کلیسیا برکت
اور قبولیت اور ایمانداری کے پھلوں سے بالکل خالی ہے ۔ اور سارا گزارہ لاف و گزاف اور
یا وہ گوئی پر ہے۔ اور تمام برکتیں اسلام سے ہی خاص ہیں اس لیے ہم نے مناسب سمجھا کہ اس
لاف و گزاف کی اصلیت ظاہر کرنے کے لیے اور نیز یہ بات پلک کو دکھانے کے لیے کہ کہاں تک
عیسائیوں میں دروغ گوئی اور بے باکی نے رواج پکڑ لیا ہے، اس بالمقابل کرامت نمائی
کے لئے اجازت دی جائے ۔۔۔
تا سیه روئے شود هر که دروغش باشد
سو آج ہماری طرف سے بھی اس قسم کا مناظرہ قبول ہو کر عام اطلاع کے لیے یہ اعلان جاری کیا
جاتا ہے کہ ۲۱ رمئی ۱۸۸۸ ء کو پیر کے روز میاں فتح مسیح عیسائی روح القدوس کا فیض دکھلانے اور الہامی
پیشگوئیاں بالمقابل بتلانے کے لیے ہمارے مکان پر جو نبی بخش ذیلدار کا طویلہ ہے آئیں گے۔ جیسا
کہ انہوں نے قریباً پچاس آدمی کے روبرو یہ وعدہ کر لیا ہے۔ پہلے ہم الہامی پیشگوئیاں بقید تاریخ پیش
کریں گے اور پھر اُس کے مقابل پر ان کے ذمہ ہو گا کہ ایسی ہی الہامی پیشگوئیاں وہ بھی پیش کریں۔
پس جو صاحب اس جلسہ کو دیکھنا چاہتے ہوں انہیں اختیار ہے کہ دس بجے تک بروز پیر ہمارے مکان پر
بٹالہ میں حاضر ہو جاویں۔ پھر اگر میاں فتح مسیح بر طبق اپنے وعدہ کے پیر کے دن آ موجود ہوئے ہوں
اور روح القدس کی الہامی طاقت جو اٹھارہ سو برس سے عیسائی جماعت سے بوجہ گمراہی ان کی کے گم ہو
چکی ہے تازہ طور پر دکھلائیں اور ان پیشگوئیوں کی سچائی اپنے وقت میں ظہور میں آ جائے تو بلا شبہ
عیسائیوں کو اپنے مذہب کی صداقت پر ایک حجت ہو گی کیونکہ ایسے عظیم الشان میدان مقابلہ میں
خدا تعالیٰ نے ان کی حمایت کی اور مسلمانوں کی نہ کی۔ اور ان کو فتح دی اور مسلمانوں کو نہ دی، لیکن اگر
ہماری پیشگوئیاں سچی نکلیں اور اس میدان میں دشمن کو شکست اور ہم کو فتح ہوئی تو اس سے صاف
ثابت ہو جائے گا کہ خدا مسلمانوں کے ساتھ ہے۔ اور اگر میاں فتح مسیح تاریخ مقرر پر نہ آئے اور اس
مقابلہ سے ڈر کر بھاگ گئے تو جو کا ذبوں کی نسبت کہا جاتا ہے۔ ان سب الفاظ کے وہ مستحق ٹھہریں
گے اور تاریخ مقررہ پر حاضر ہونے والے عیسائی چلن سے اچھی طرح واقف ہو جائیں گے اور نیز گریز
ان کی حقیقت فتح اسلام متصور ہوگی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المعلن خاکسار غلام احمد از بٹالہ طویلہ نبی بخش ذیلدار ۱۸ مئی ۱۸۸۸ء بروز جمعہ
(مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرت سر )
یہ اشتہار کے دو صفحوں پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ا صفحه ۱۰۳ تا ۱۰۵)