۲۱ مئی ۱۸۸۸ء کے جلسہ مذہبی کی کیفیت اور پادری وائٹ بریخٹ صاحب پر اتمام حجت
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
اکیس مئی ۱۸۸۸ء کے جلسہ مذہبی کی کیفیت
اور پادری وایٹ برینٹ صاحب پر
اتمام حجت
جن صاحبوں نے ہمارا اعلان مجریہ ۱۸ مئی ۱۸۸۸ء دیکھا ہے۔ انہیں معلوم ہوگا کہ فتح مسیح
عیسائی واعظ نے دعوی کیا تھا کہ مجھے بھی الہام ہوتا ہے اور میں بھی پیش از وقوع الہامی پیشگوئیاں
بالمقابل بتلا سکتا ہوں چنانچہ اس دعوٹی کے پرکھنے کے لیے ۲۱ مئی ۱۸۸۸ء بروز دوشنبہ اس عاجز کے
مکان فرودگاه پر ایک بھارا جلسہ ہوا اور بہت سے مسلمان اور ہندو معزز اور رئیس شہر کے رونق افروز جلسہ
ہوئے اور سب کو اس بات کے دیکھنے کا شوق تھا کہ کونسی پیشگوئیاں بالمقابل پیش کی جاتی ہیں۔ آخر
دین ابجے کے بعد میاں فتح مسیح معہ چند دوسرے عیسائیوں کے جلسہ میں تشریف لائے اور بجائے اس
کے کہ پیشگوئیاں پیش کرتے اور اور باتیں کہ جو سراسر واہیات اور خارج از مقصد تھیں شروع کر دیں۔
آخر حاضرین میں سے ایک معزز ہند و صاحب نے انہیں کہا کہ یہ جلسہ صرف بالمقابل پیشگوئیاں کے
پیش کرنے کے لیے انعقاد پایا ہے۔ اور یہی آپ کا اقرار بھی ہے اور ایسے شوق سے سب لوگ اکٹھے
ہوئے ہیں۔ سواس وقت الہامی پیشگوئیاں پیش کرنی چاہیں ۔ اس کے جواب میں میاں فتح مسیح نے
کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ میری طرف سے دعوی الہام نہیں ہے اور جو کچھ میرے منہ سے نکلا تھا میں
نے یوں ہی فریق ثانی کے دعوے کے مقابل پر ایک دعویٰ کر دیا تھا۔ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اُن کا جھوٹا
دعوئی ہے۔ سو ایسا ہی میں نے بھی ایک دعویٰ کر دیا۔ اس پر بہت لوگوں نے انہیں ملزم کیا کہ یہ دروغ گوئی
نیک چلنی کے برخلاف تم سے وقوع میں آئی۔ اگر تم فی الحقیقت ملہم نہیں تھے تو پھر خلاف واقعہ مہم ہونے کا
کیوں دعوی کیا۔ غرض حاضرین کی طرف سے میاں فتح مسیح کو اُس کی دروغ گوئی پر سخت عتاب ہو کر
جلسہ برخواست ہوا۔ اور دیسی عیسائیوں کے چلن کا نمونہ عام لوگوں پر کھل گیا اور ہمیں سخت افسوس ہوا کہ
ایسے شخص کے ساتھ جس کو سچائی اور دیانت کی کچھ بھی پروا نہیں کیوں اپنا وقت عزیز ضائع کیا، اگر کوئی
معزز درجہ کا یورپین عیسائی ہوتا تو البتہ ایسے فاش دروغ اور قابل ندامت جھوٹ سے پر ہیز کرتا۔
اب اس اشتہار کے جاری کرنے سے یہ مطلب ہے کہ اگر کوئی معزز یورپین عیسائی صاحب ملهم
ہونے کا دعویٰ کرتے ہوں تو انہیں بصد رغبت ہماری طرف سے اجازت ہے کہ بمقام بٹالہ جہاں آخر
رمضان تک انشاء اللہ ہم رہیں گے ۔ کوئی جلسہ مقرر کر کے ہمارے مقابل پر اپنی الہامی پیشگوئیاں پیش
کریں۔ بشرطیکہ فتح مسیح کی طرح اپنی دروغگوئی کا اقرار کر کے میدان مقابلہ سے بھاگنا نہ چاہیں اور
نیز اس اشتہار میں پادری وائٹ برینٹ صاحب کہ جو اس علاقہ کے ایک معزز یورپین پادری ہیں۔
ہمارے با تخصیص مخاطب ہیں۔ اور ہم پادری صاحب کو یہ بھی اجازت دیتے ہیں کہ اگر وہ صاف طور پر
جلسہ عام میں اقرار کر دیں کہ یہ الہامی طاقت عیسائی گروہ سے مسلوب ہے تو ہم اُن سے کوئی پیشگوئی
بالمقابل طلب نہیں کریں گے بلکہ حسب درخواست ان کی ایک جلسہ مقرر کر کے فقط اپنی طرف سے گے درخواست کی جلسہ مقرر کر
ایسی الہامی پیشگوئیاں پیش از وقوع پیش کریں گے جن کی نسبت ان کو کسی طور کا شک و شبہ کرنے کی
گنجائش نہیں ہوگی ۔ اور اگر ہماری طرف سے اس جلسہ میں کوئی ایسی قطعی ویقینی پیشگوئی پیش نہ ہوئی کہ
مادر
جو عام ہندوؤں اور مسلمانوں اور عیسائیوں کی نظر میں انسانی طاقتوں سے بالاتر متصور ہو تو ہم اُسی جلسہ
میں دو سو روپیہ نقد پادری صاحب موصوف کو بطور ہر جانہ یا تاوان تکلیف دہی کے دے دیں گے۔
چاہیں تو وہ دو سو روپیہ کسی معزز ہند و صاحب کے پاس پہلے ہی جمع کرا کر اپنی تسلی کرالیں، لیکن اگر
پادری صاحب نے خود تسلیم کر لیا کہ حقیقت میں یہ پیشگوئی انسانی طاقتوں سے بالا تر ہے تو پھر ان پر
واجب ولازم ہوگا کہ اس کا جھوٹ یا سیچ پرکھنے کے لیے سیدھے کھڑے ہو جائیں اور اخبار نورافشاں
میں جوان کی مذہبی اخبار ہے اس پیشگوئی کو درج کرا کر ساتھ اس کے اپنا اقرار بھی چھپوائیں کہ میں نے
اس پیشگوئی کو من کل الوجوہ گو انسانی طاقتوں سے بالاتر (ہے) قبول کر لیا۔ اسی وجہ سے تسلیم کر لیا ہے
کہ اگر یہ پیشگوئی سچی ہے تو بلا شبہ قبولیت اور محبوبیت الہی کے چشمہ سے نکلی ہے نہ کسی اور گندے چشمہ
سے جو انکل و اندازہ وغیرہ ہے اور اگر بالآخر اس پیشگوئی کا مضمون صحیح اور سچ نکلا تو میں بلا توقف
مسلمان ہو جاؤں گا۔ کیونکہ جو پیشگوئی محبوبیت کے چشمہ سے نکلی ہے وہ اس دین کی سچائی کو ثابت
کرنے والی ہے جس دین کی پیروی سے یہ مرتبہ محبوبیت کا ملتا ہے اور یہ بھی ظاہر ہے کہ محبوبیت کو نجات
یافتہ ہونا ایک امر لازمی ہے۔
اور اگر پیشگوئی کا مضمون صحیح نہ نکلا یعنی بالآخر جھوٹی نکلے تو دو سو روپیہ جو جمع کرایا گیا ہے پادری
صاحب کو دیا جائے گا لیکن اگر روز انعقاد جلسہ سے ایک ہفتہ تک پادری صاحب نے مضمون پیشگوئی کو
معہ اپنے اقرار مشرف اسلام ہونے کے جس پر بیس پچیس معزز مسلمانوں اور ہندوؤں کی گواہی ثبت ہو
گی اخبار نورافشاں میں درج نہ کرایا یا پہلے ہی سے ایسے جلسہ میں آنے سے انکار کیا تو پبلک کو سمجھ لینا
چاہیئے کہ پادری صاحبوں کو حق کی اطاعت منظور نہیں بلکہ صرف تنخواہ پانے کا حق ادا کر رہے ہیں۔
اور یہ بھی واضح رہے کہ اگر پادری صاحب بعد وصول اس اشتہار کے پابندی ان شرائط کے اپنے
نفس پر قبول کر لیں تو یہ کچھ ضرور نہیں کہ وہ ہمارے مکان پر ہی آویں بلکہ ہم خودان کے مکان پر اس شرط یہ
لہ دو معز ز عہدہ دار سرکاری بھی یعنی ایک تھانیدار اور ایک تحصیلدار اس جگہ حاضر ہوں جو
کا اس جگہ پہلے بلا لینا پادری صاحب کے ہی ذمہ ہوگا ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
خاکسار غلام احمد از بٹالہ ۲۴ مئی ۱۸۸۸ء
یہ اشتہار کے دو صفحوں پر ہے) (شمس الہند گورداسپور )
تبلیغ رسالت جلد ا صفحه ۱۰۵ تا ۱۰۸)