اعلان ۔ پادری وائٹ برینٹ پر اتمام حجت اور میاں فتح مسیح کی دروغ گوئی کی کیفیت
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اعلان
پادری وائٹ برینٹ صاحب پر اتمام حجت
اور میاں فتح مسیح کی دروغ گوئی کی کیفیت
ہم اپنے اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۸۸ء میں جو مطبع شمس الہند گورداسپور میں چھپا تھا۔ اس بات کو
بتصریح بیان کر چکے ہیں کہ میاں فتح مسیح صاحب واعظ عیسائی نے ملہم ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر کے پھر
۲۱ رمئی ۱۸۸۸ء کے جلسہ میں تمام حاضرین کے رو بروجن میں معزز ہندو اور بٹالہ کے آریہ بھی تھے اپنی
دورغ گوئی کا صاف اقرار کر دیا اور بالمقابل الہامی پیشگوئیوں کے پیش کرنے سے بھاگ گیا مگر دیا
افسوس کہ اسی عیسائی صاحب نے ۳۱ رمئی ۸۸ء کونورافشاں میں اپنی دروغ گوئی کے چھپانے کے
لیے ظاہر کیا ہے کہ میں نے الہام کا دعوی نہیں کیا تھا۔ مقام تعجب ہے کہ ان دیسی عیسائیوں کو جھوٹ
بولنے سے ذرا بھی شرم نہیں آتی۔ بھلا کوئی ان سے پوچھے کہ اگر آپ نے ملہم ہونے کا دعوی نہیں کیا
تھا تو پھر کیوں ۲۱ مئی ۸۸ ء کے جلسہ میں رائے بشمبر داس صاحب رئیس بٹالہ اور بابو گوردت
سنگھ صاحب مختار عدالت نے آپ کو ملامت کی کہ ایسا جھوٹ کیوں بولا اور کیوں ناحق لوگوں کو تکلیف
دی۔ اور کیوں منشی محمد بخش صاحب مختار عدالت نے اُسی جلسہ میں شہاد تا بیان کیا کہ فتح مسیح انکار دعوی
الہام میں بالکل جھوٹا ہے۔ اس نے میرے روبرو ایک مجمع کثیر میں اپنے ملہم ہونے کا دعوی کیا ہے۔ بھلا
یہ بھی جانے دو۔ خود پادری وائٹ برینٹ سے حلفاً دریافت کیا جائے کہ کیا ۱۸ رمئی ۱۸۸۸ء میں
فتح مسیح نے پادری صاحب کے نام یہ چٹھی نہیں لکھی تھی کہ میں نے بالمقابل الہامی ہونے کا دعوی کر دیا
ہے۔ اب انصافاً سوچنا چاہیے کہ جس شخص کے مادہ میں اس قد ر جھوٹ بھرا ہوا ہے کہ وہ اس منصب
کے لائق ہے کہ عیسائی کلیسیا کی طرف سے دوسروں کے لیے واعظ ٹھہرے۔ پادری وائٹ برینٹ
صاحب اس شخص کی دروغ گوئی کو خوب جانتے ہیں اور حلفاً بیان کر سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہم نے
اپنے اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۸۸ء میں صاف لکھ دیا کہ آئندہ ہم ایسے ایسے دروغ گویوں کو مخاطب بنانا نہیں
چاہتے ۔ ہاں اگر پادری وائٹ برینٹ صاحب صاف طور پر جلسہ عام میں اقرار کر دیں کہ الہامی
طاقت عیسا ، عیسائی گروہ سے مسلوب ہے اور پھر ہم سے کوئی الہامی پیشگوئی پیش از وقوع طلہ طلب کرنا چاہیں تو
ہم بدیں شرط جلسہ عام میں پیش کریں گے کہ اگر ہماری پیشگوئی پیش کرده بنظر حاضرین جلسه صرف
انکل اور اندازہ ہو، انسانی طاقتوں سے بالاتر نہ ہو یا بالآخر جھوٹی نکلے تو دو سو روپیہ ہرجانہ پادری
صاحب کو دیا جائے گا ورنہ بصورت دیگر پادری صاحب کو مسلمان ہونا پڑے گا، لیکن پادری صاحب
نے ایسے جلسہ میں آنا قبول نہ کیا۔ اور صاف گریز کر گئے اور کوہ شملہ پر چلے گئے ۔ حالانکہ ہم انہیں کے
لیے ایک ماہ تک برابر بٹالہ میں ٹھہرے۔ غرض انہوں نے تو ہمارے مقابل پر دم بھی نہ مارا۔ لیکن اُسے
میاں فتح مسیح نے سر جون ۱۸۸۸ء کے اخبار نور افشاں میں چھپوا دیا ہے کہ اس طور پر تحقیق الہامات
کے لیے جلسہ کر سکتے ہیں کہ ایک جلسہ منعقد ہو کر چار سوال بند کاغذ میں حاضرین جلسہ میں سے کسی کے
ہاتھ میں دے دیں گے وہ ہمیں الہا ما بتلائے جائیں ۔ اس کے جواب میں اوّل تو یہ ظاہر کرنا ضروری
ہے کہ جیسا کہ ہم اپنے اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۸۸ء میں لکھ چکے ہیں ۔ فتح مسیح جس کی طینت میں دروغ ہی
دروغ ہے۔ ہرگز مخاطب ہونے کے لائق نہیں ۔ اور اس کو مخاطب بنانا اور اس کے مقابل پر جلسہ کرنا ہر
ایک راست باز کے لیے عار و ننگ ہے۔ ہاں اگر پادری وائٹ برینٹ صاحب ایسی درخواست کریں
کہ جو نورافشاں رافشاں ۷رجون ۱۸۸۸ء کے صفحہ ے میں درج ہے تو ہمیں بسر و چشم منظور ہے۔ ہمارے ساتھ
وہ خدائے قادر و علیم ہے جس سے عیسائی لوگ ناواقف ہیں ۔ وہ پوشیدہ بھیدوں کو جانتا ہے اور ان کی
مدد کرتا ہے جو اس کے خالص بندے ہیں لیکن لہو ولعب کے طور پر اپنا نام لینا پسند نہیں کرتا۔ پس اگر
پادری وائٹ برینٹ صاحب ایک عام جلسہ بٹالہ میں منعقد کر کے اس جلسہ میں حلفاً اقرار کریں کہ اگر
مضمون کسی بند لفافہ کا جو میری طرف سے پیش ہو ، دس ہفتہ تک مجھ کو بتلایا جاوے تو میں بلا توقف دین
مسیحی سے بیزار ہو کر مسلمان ہو جاؤں گا۔ اور اگر ایسا نہ کروں تو ہزار روپیہ جو پہلے سے کسی ثالث منظور
کردہ کے پاس جمع کرادوں گا بطور تاوان انجمن حمایت اسلام لاہور میں داخل کیا جاوے گا۔ اس تحریری
اقرار کے پیش ہونے کے اور نیز نورافشاں میں چھپنے کے بعد اگر دس ہفتہ تک ہم نے لفافہ بند کا مضمون
بتلا دیا تو ایفا ء شرط کا پادری صاحب پر لازم ہو گا ۔ ورنہ اُن کے روپیہ کی ضبطی ہوگی اور اگر ہم نہ بتلا سکے تو
ہم دعوی الہام سے دست بردار ہو جائیں گے اور نیز جو سزا زیادہ سے زیادہ ہمارے لیے تجویز ہو وہ
بخوشی خاطر اٹھالیں گے ۔ فقط
المعلن
خاکسار غلام احمد قادیانی ۹ جون ۱۸۸۸ء
یہ پر دو صفحے کا ہے )
( مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر )
تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۱۰۸ تا ۱۱۱)