ایک پیشگوئی پیش از وقوع کا اشتہار
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
يَا مُعِينُ بِرَحْمَتِكَ نَسْتَعِينُ
ایک پیشگوئی پیش از وقوع کا اشتہار
پیش گوئی کا جب انجام ہویدا ہو گا قدرت حق کا عجب ایک تماشا ہو گا
جھوٹ اور سچ میں جو ہے فرق وہ پیدا ہو گا کوئی پا جائے گا عزت کوئی رسوا ہو گا
اخبار تو را فشاں دس مئی ۱۸۸۸ء میں جو اس راقم کا ایک خط متضمن درخواست نکاح چھاپا گیا
ہے اس خط کو صاحب اخبار نے اپنے پرچہ میں درج کر کے عجیب طرح کی زبان درازی کی ہے اور
ایک صفحہ اخبار کا سخت گوئی اور دشنام دہی میں ہی سیاہ کیا ہے۔ یہ کیسی بے انصافی ہے کہ جن لوگوں کے
مقدس اور پاک نبیوں نے سینکڑوں بیویاں ایک ہی وقت میں رکھی ہیں وہ دو یا تین بیویاں کا جمع کرنا
ایک کبیرہ گناہ سمجھتے ہیں۔ بلکہ اس فعل کو زنا اور حرام کاری خیال کرتے ہیں۔ کسی خاندان کا سلسلہ صرف
ایک ایک بیوی سے ہمیشہ کے لیے جاری نہیں رہ سکتا بلکہ کسی نہ کسی جز وسلسلہ میں یہ وقت آ پڑتی ہے کہ
ایک جور و عقیمہ اور نا قابل اولاد نکلتی ہے۔ اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ دراصل بنی آدم کی نسل ازدواج مکرر
سے ہی قائم و دائم چلی آتی ہے۔ اگر ایک سے زیادہ بیوی کرنا منع ہوتا تو اب تک نوع انسان قریب
قریب خاتمہ کے پہنچ جاتی۔ تحقیق سے ظاہر ہوگا ۔ اس مبارک اور مفید طریق نے انسان کی نسل کی کہاں
تک حفاظت کی ہے اور کیسے اس نے اُجڑے ہوئے گھروں کو بیک دفعہ آباد کر دیا ہے۔ اور انسان کے
تقویٰ کے لیے یہ فعل کیا زبردست محمد و معین ہے۔ خاوندوں کی حاجت براری کے بارے میں جو
عورتوں کی فطرت میں ایک نقصان پایا جاتا ہے۔ جیسے ایام حمل اور حیض نفاس میں ، یہ طریق با برکت
تدارک اس نقصان کا کرتا ہے۔ اور جس حق کا مطالبہ مرد اپنی فطرت کی رُو سے کر سکتا ہے وہ اُسے بخشا
ہے۔ ایسا ہی مرد اور کئی وجوہات اور موجبات سے ایک سے زیادہ بیوی کرنے کے لیے مجبور ہوتا ہے۔
مثلاً اگر مرد کی ایک بیوی تغیر عمر یا کسی بیماری کی وجہ سے بد شکل ہو جائے تو عورت مرد کی قوت فاعلی جس
پر سارا مدار مرد اور عورت کی کارروائی کا ہے۔ بیکار اور معطل ہو جاتی ہے، لیکن اگر مرد بد شکل ہو۔ تو
عورت کا کچھ بھی حرج نہیں کیونکہ کارروائی کی گل مرد کو دی گئی ہے اور عورت کی تسکین کرنا مرد کے ہاتھ
میں ہے۔ ہاں اگر مرد اپنی قوت مردی میں قصور یا عجز رکھتا ہے تو قرآنی حکم کے رُو سے عورت اس سے
طلاق لے سکتی ہے اور اگر پوری پوری تسلی کرنے پر قادر ہو تو عورت یہ عذر نہیں کر سکتی کہ دوسری بیوی
کیوں کی ہے کیونکہ مرد کی ہر روزہ حاجتوں کی ذمہ دار اور کار برار نہیں ہو سکتی اور اس سے مرد کا استحقاق
دوسری بیوی کرنے کے لیے قائم رہتا ہے۔ جو لوگ قوی الطاقت اور متقی اور پارسا طبع ہیں ان کے لیے
یہ طریق نہ صرف جائز بلکہ واجب ہے۔ بعض اسلام کے مخالف اپنے نفس امارہ کی پیروی سے سب
کچھ کرتے ہیں، مگر اس پاک طریق سے سخت نفرت رکھتے ہیں کیونکہ بوجہ اندرونی بے قیدی کے جوان
میں پھیل رہی ہے ان کو اس پاک طریق کی کچھ پروا اور حاجت نہیں ۔ اس مقام میں عیسائیوں پر سب
سے بڑھ کر افسوس ہے کیونکہ وہ اپنے مسلم الثبوت انبیاء کے حالات سے آنکھ بند کر کے مسلمانوں پر
ناحق دانت پیسے جاتے ہیں ۔ شرم کی بات ہے کہ جن لوگوں کا اقرار ہے کہ حضرت مسیح کے جسم اور وجود کا
خمیر اور اصل جڑ اپنی ماں کی جہت سے وہی کثرت ازدواج ہے۔ جس کی حضرت داؤد (مسیح کے
باپ ) نے نہ دو نہ تین بلکہ سو بیوی تک نوبت پہنچائی تھی ۔ وہ بھی ایک سے زیادہ بیوی کرنا زنا کرنے کی
مانند سمجھتے ہیں۔ اور اس پر حبث کلمہ کا نتیجہ جو حضرت مریم صدیقہ کی طرف عائد ہوتا ہے اس سے ذرا
پر ہیز نہیں کرتے۔ اور باوجود اس تمام بے ادبی کے دعوئی محبت مسیح رکھتے ہیں ۔ جاننا چاہیے کہ بیبل
کے رُو سے تعد دنکاح نہ صرف قولاً ثابت ہے بلکہ بنی اسرائیل کے اکثر نبیوں نے جن میں حضرت مسیح
کے دادا صاحب بھی شامل ہیں، عملاً اس فعل کے جواز بلکہ استحباب پر مہر لگا دی ہے۔ اے نا خدا ترس
عیسائیو! اگر مہم کے لیے ایک ہی جو رو ہونا ضروری ہے تو پھر کیا تم داؤد جیسے راستباز نبی کو نبی اللہ نہیں
مانو گے یا سلیمان جیسے مقبول الہی کو لہم ہونے سے خارج کر دو گے؟ کیا بقول تمہارے یہ دائمی فعل ان
انبیاء کا جن کے دلوں پر گویا ہر دم الہام الہی کی تار لگی ہوئی تھی اور ہر آن خوشنودی یا نا خوشنودی کی
تفصیل کے بارے میں احکام وارد ہو رہے تھے ایک دائمی گناہ نہیں ہے جس سے وہ اخیر عمر تک باز نہ
آئے اور خدا اور اس کے حکموں کی کچھ پرواہ نہ کی ۔ وہ غیرت مند اور نہایت درجہ کا غیور خدا جس نے
نافرمانی کی وجہ سے ثمود اور عاد کو ہلاک کیا۔ لوط کی قوم پر پتھر برسائے ۔ فرعون کو معہ اس کی تمام شریر
جماعت کے ہولناک طوفان میں غرق کر دیا۔ کیا اس کی شان اور غیرت کے لائق ہے کہ اس نے
ابراہیم اور یعقوب اور موسیٰ اور داؤد اور سلیمان اور دوسرے کئی انبیاء کو بہت سی بیویوں کے کرنے کی وجہ
سے تمام عمر نا فرمان پا کر اور پکے سرکش دیکھ کر پھر ان پر عذاب نازل نہ کیا بلکہ انہیں سے زیادہ تر دوستی
اور محبت کی؟ کیا آپ کے خدا کو الہام اُتارنے کے لیے کوئی آدمی نہیں ملتا تھا یا بہت سی جو رواں کرنے لتا تھا یا
والے ہی اُس کو پسند آگئے ؟ یہ بھی یا درکھنا چاہیے کہ نبیوں اور تمام برگزیدوں نے بہت سی جو رواں کر
کے اور پھر روحانی طاقتوں اور قبولیتوں میں سب سے سبقت لے جا کر تمام دنیا پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ
دوست الہی بننے کے لیے یہ راہ نہیں کہ انسان دنیا میں مخنثوں اور نامردوں کی طرح رہے۔ بلکہ ایمان
میں قوی الطاقت وہ ہے کہ جو بیویوں اور بچوں کا سب سے بڑھ کر بوجھ اُٹھا کر پھر باوجود ان سب
تعلقات کے بے تعلق ہو خدائے تعالیٰ کا بندہ سے محب اور محبوب ہونے کا جوڑ ہونا ایک تیسری چیز کے
وجود کو چاہتا ہے۔ وہ کیا ہے؟ ایمانی روح جو مومن میں پیدا ہو کر نئے حواس اس کو بخشتی ہے۔ اُسی روح
کے ذریعہ سے خدائے تعالیٰ کا کلام مومن سنتا ہے اور اسی کے ذریعہ سے سچی اور دائمی پاکیزگی حاصل
کرتا ہے اور اسی کے ذریعہ سے نئی زندگی کی خارق عادت طاقتیں اس میں پیدا ہوتی ہیں ۔اب ہم پر
لیے انجیل کے بعض اشارات سے پایا جاتا کہ حضرت مسیح بھی جورو کرنے کے فکر میں تھے مگر تھوڑی سی عمر میں اُٹھائے
گئے ورنہ یقین تھا کہ اپنے باپ داؤد کے نقش قدم پر چلتے ۔ منہ
پوچھتے ہیں کہ جو لوگ جوگی اور راہب اور سنیاسی کہلاتے ہیں یہ پاک رُوح اُن میں سے کس کو دی گئی
ہے؟ کیا کسی پادری میں یہ پاک روح یا یوں کہو کہ روح القدس پائی جاتی ہے؟ ہم تمام دنیا کے
پادریوں کو بُلاتے بُلاتے تھک بھی گئے ۔ کسی نے آواز تک نہیں دی ۔ نورافشاں میں بعض پادریوں نے
چھپوایا تھا کہ ہم ایک جلسہ میں ایک لفافہ بند پیش کریں گے۔ اس کا مضمون الہام کے ذریعہ سے ہمیں
بتلایا جائے، لیکن جب ہماری طرف سے مسلمان ہونے کی شرط سے یہ درخواست کے منظور ہوئی تو پھر
پادریوں نے اس طرف رُخ بھی نہ کیا ۔ پادری لوگ مدت سے الہام پر مہر لگائے بیٹھے تھے ۔ اب جب
مہر ٹوٹی اور فیض روح القدس مسلمانوں پر ثابت ہوا تو پادریوں کے اعتقاد کی قلعی کھل گئی۔ لہذا ضرور تھا ہوا
کہ پادریوں کو ہمارے الہام سے دوہرا رنج ہوتا۔ ایک مہر ٹوٹنے کا۔ دوسرے الہام کی نقل منگانے
کا ۔ سونو را فشاں کی سخت زبانی کا اصل موجب وہی رنج ہے جو ذ بولے دق کی طرح لا علاج ہے۔
اب یہ جاننا چاہیے کہ جس خط کو ۱۰ رمئی ۱۸۸۸ء کے نورافشاں میں فریق مخالف نے چھپوایا
ہے۔ وہ خط محض ربانی اشارہ سے لکھا گیا تھا۔ ایک مدت دراز سے بعض سرگروہ اور قریبی رشتہ دار
مکتوب الیہ کے جن کے حقیقی ہمشیرہ زادہ کی نسبت درخواست کی گئی تھی ، نشان آسمانی کے طالب تھے
اور طریقہ اسلام سے انحراف اور عناد رکھتے تھے اور اب بھی رکھتے ہیں۔ چنانچہ اگست ۱۸۸۵ء میں جو
چشمہ نورا مرتسر میں ان کی طرف سے اشتہار چھپا تھا یہ درخواست ان کی اس اشتہار میں بھی مندرج
ہے۔ ان کو نہ محض مجھ سے بلکہ خدا اور رسول سے بھی دشمنی ہے اور والد اس دختر کا باعث شدت تعلق
قرابت ان لوگوں کی رضا جوئی میں محو اور ان کے نقش قدم پر دل و جان سے فدا اور اپنے خیالات سے
قاصر و عاجز بلکہ انہیں کا فرمانبردار ہو رہا ہے۔ اور اپنی لڑکیاں انہیں کی لڑکیاں خیال کرتا ہے اور وہ ایسا
ہی سمجھتے ہیں اور ہر باب میں اس کے مدارالمہام اور بطور نفس ناطقہ کے اس کے لیے ہو رہے ہیں ۔ تبھی
تو نقارہ بجا کر اس کی لڑکی کے بارہ میں آپ ہی شہرت دے دی یہاں تک کہ عیسائیوں کے اخباروں کو
اس قصہ سے بھر دیا۔ آفریں بریں عقل و دانش۔ ماموں ہونے کا خوب ہی حق ادا کیا۔ ماموں ہوں تو
ے دیکھو اشتہار نمبر ۴۷ جلد ہذا (مرتب)
ایسے ہی ہوں ۔ غرض یہ لوگ جو مجھ کو میرے دعوئی الہام میں مگار اور دروغ گو خیال کرتے تھے۔ اور
اسلام اور قرآن شریف پر طرح طرح کے اعتراض کرتے تھے اور مجھ سے کوئی نشان آسمانی مانگتے
تھے۔ تو اس وجہ سے کئی دفعہ ان کے لیے دعا بھی کی گئی تھی۔ سو وہ دعا قبول ہو کر خدا تعالیٰ نے یہ تقریب
قائم کی کہ والد اس دختر کا ایک اپنے ضروری کام کے لیے ہماری طرف ملتجی ہوا تفصیل اس کی یہ ہے کہ
نامبردہ کی ایک ہمشیرہ ہمارے ایک چازاد بھائی غلام حسین نام کو بیاہی گئی تھی ۔ غلام حسین عرصہ پچھیں
سال سے کہیں چلا گیا ہے اور مفقود الخبر ہے۔ اس کی زمین ملکیت جس کا حق ہمیں پہنچتا ہے نامبردہ کی
ہمشیرہ کے نام کا غذات سرکاری میں درج کرا دی گئی تھی ۔ اب حال کے بندوبست میں جو ضلع
گورداسپورہ میں جاری ہے، نامبردہ یعنی ہمارے خط کے مکتوب الیہ نے اپنی ہمشیرہ کی اجازت سے یہ
چاہا کہ وہ زمین جو چار ہزار یا پانچ ہزار روپیہ کی قیمت کی ہے اپنے بیٹے محمد بیگ کے نام بطور صبہ منتقل
کرا دیں۔ چنانچہ ان کی ہمشیرہ کی طرف سے یہ ہبہ نامہ لکھا گیا۔ چونکہ وہ صبہ نامہ بجز ہماری رضا مندی
کے بیکار تھا۔ اس لیے مکتوب الیہ نے بتامتر عجز وانکسار ہماری طرف رجوع کیا تا ہم اس ھبہ پر راضی
ہو کر اس صبہ نامہ پر دستخط کر دیں اور قریب تھا کہ دستخط کر دیتے لیکن یہ خیال آیا کہ جیسا کہ ایک مدت
سے بڑے بڑے کاموں میں ہماری عادت ہے۔ جناب الہی میں استخارہ کر لینا چاہیے۔ سو یہی جواب
مکتوب الیہ کو دیا گیا۔ پھر مکتوب الیہ کے متواتر اصرار سے استخارہ کیا گیا۔ وہ استخارہ کیا تھا گویا آسمانی الیہ
نشان کی درخواست کا وقت آ پہنچا تھا۔ جس کو خدائے تعالیٰ نے اس پیرا یہ میں ظاہر کر دیا۔
اس خدائے قادر حکیم مطلق نے مجھے فرمایا، کہ اس شخص کی دختر کلاں کے نکاح کے لیے سلسلہ
جنبانی کر اور اُن کو کہہ دے کہ تمام سلوک اور مروّت تم سے اسی شرط سے کیا جائے گا۔ اور یہ نکاح
تمہارے لیے موجب برکت اور ایک رحمت کا نشان ہوگا۔ اور ان تمام برکتوں اور رحمتوں سے حصہ پاؤ
گے جو اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۸ء میں درج ہیں، لیکن اگر نکاح سے انحراف کیا تو اس لڑکی کا انجام
ے اصل اشتہار میں کا تب کی غلطی سے ۱۸۸۸ ء لکھا گیا ہے جو دراصل ۱۸۸۶ ء ہے۔ ہم نے نقل مطابق اصل کی
ہے۔ (مرتب)
نہایت ہی برا ہوگا اور جس کسی دوسرے شخص سے بیاہی جائے گی وہ روز نکاح سے اڑھائی سال تک اور
ایسا ہی والد اس دختر کا تین سال تک فوت ہو جائے گا لے اور ان کے گھر پر تفرقہ اور تنگی اور مصیبت
پڑے گی اور درمیانی زمانہ میں بھی اس دختر کے لیے کئی کراہت اور غم کے امر پیش آئیں گے۔
پھر ان دنوں میں جو زیادہ تصریح اور تفصیل کے لیے بار بار توجہ کی گئی تو معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ
نے یہ مقرر کر رکھا ہے۔ کہ وہ مکتوب الیہ کی دختر کلاں کو جس کی نسبت درخواست کی گئی تھی ہر ایک روک
دور کرنے کے بعد انجام کار اسی عاجز کے نکاح میں لاوے گا اور بے دینوں کو مسلمان بناوے گا اور
گمراہوں میں ہدایت پھیلا وے گا۔ چنانچہ عربی الہام اس بارے میں یہ ہے۔ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا
وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِءُ وُنَ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَيَرُدُّهَا إِلَيْكَ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ إِنَّ
رَبَّكَ فَعَّالٌ لِمَا يُرِيدُ۔ اَنْتَ مَعِى وَ أَنَا مَعَكَ عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا
مَّحْمُودًا ۔ یعنی انہوں نے ہمارے نشانوں کو جھٹلایا اور وہ پہلے سے ہنسی کر رہے تھے۔ سو خدائے تعالیٰ
ان سب کے تدارک کے لیے جو اس کام کو روک رہے ہیں تمہارا مددگار ہوگا اور انجام کار اس کی اس
لڑکی کو تمہاری طرف واپس لائے گا۔ کوئی نہیں جو خدا کی باتوں کو ٹال سکے ۔ تیرا رب وہ قادر ہے کہ جو
کچھ چاہے وہی ہو جاتا ہے۔ تو میرے ساتھ اور میں تیرے ساتھ ہوں اور عنقریب وہ مقام تجھے ملے گا
جس میں تیری تعریف کی جائے گی ۔ یعنی گواول میں احمق اور نادان لوگ بد باطنی اور بدظنی کی راہ سے
بد گوئی کرتے ہیں اور نالائق باتیں مونہہ پر لاتے ہیں، لیکن آخر خدائے تعالیٰ کی مدد کو دیکھ کر شرمندہ
ہوں گے۔ اور سچائی کے کھلنے سے چاروں طرف سے تعریف ہوگی۔
اس جگہ ایک اور اعتراض تو را فشاں کا رفع دفع کرنے کے لائق ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ اگر یہ الہام
خدائے تعالیٰ کی طرف سے تھا اور اس پر اعتماد کالی تھا تو پھر پوشیدہ کیوں رکھا اور کیوں اپنے خط میں
لے تین سال تک فوت ہونا روز نکاح کے حساب سے ہے، مگر یہ ضروری نہیں کہ کوئی اور حادثہ اس سے پہلے نہ
آوے بلکہ مکاشفات کی رو سے مکتوب الیہ کا زمانہ حوادث جس کا انجام معلوم نہیں نزد یک پایا جاتا ہے۔ الیہ
وَاللَّهُ أَعْلَمُ منه
پوشیدہ رکھنے کے لیے تاکید کی ہے اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ایک خانگی معاملہ تھا اور جن کے لیے یہ نشان
تھا ان کو تو پہنچا دیا گیا تھا اور یقین تھا کہ والد اس دختر کا ایسی اشاعت سے رنجیدہ ہوگا۔ اس لیے ہم نے
دل شکنی اور رنج دہی سے گریز کی، بلکہ یہ بھی نہ چاہا کہ در حالت رڈ و انکار وہ بھی اس امر کو شائع کریں اور
گو ہم شائع کرنے کے لیے مامور تھے مگر ہم نے مصلحتا دوسرے وقت کی انتظار کی یہاں تک کہ اس لڑکی
کے ماموں مرز انظام الدین نے جو مرزا امام الدین کا حقیقی بھائی ہے۔ شدت غیظ و غضب میں آ کر
اس مضمون کو آپ ہی شائع کر دیا۔ اور شائع بھی ایسا کیا کہ شاید ایک یا دو ہفتہ تک دس ہزار مرد و عورت
تک ہماری درخواست نکاح اور ہمارے مضمون الہام سے بخوبی اطلاع یاب ہو گئے ہوں گے۔ اور پھر
زبانی اشاعت پر اکتفا نہ کر کے اخباروں میں ہمارا خط چھپوایا اور بازاروں میں ان کے دکھلانے سے وہ
خط جابجا ا پڑھا پڑھا گیا۔ اور عورتوں اور بچوں تک اس خط کے مضمون کی منادی کی گئی ۔ ۔ اب جب مرزا
نظام الدین کی کوشش سے وہ خط ہمارا نور افشاں میں بھی چھپ گیا اور عیسائیوں نے اپنے مادہ کے
موافق بے جا افترا کرنا شروع کیا۔ تو ہم پر فرض ہو گیا کہ اپنی قلم سے اصلیت کو ظاہر کریں۔ بد خیال
لوگوں کو واضح ہو کہ ہمارا صدق یا کذب جانچنے کے لیے ہماری پیشگوئی سے بڑھ کر اور کوئی محک امتحان
نہیں ہو سکتا ، اور نیز یہ پیشگوئی ایسی بھی نہیں کہ جو پہلے پہل اسی وقت میں ہم نے ظاہر کی ہے بلکہ مرزا
امام الدین و نظام الدین اور اس جگہ کے تمام آریہ اور نیز لیکھر ام پشاوری اور صد ہا دوسرے لوگ خوب
جانتے ہیں کہ کئی سال ہوئے کہ ہم نے اسی کے متعلق مجملاً ایک پیشگوئی کی تھی یعنی یہ کہ ہماری برادری
میں سے ایک شخص احمد بیگ نام فوت ہونے والا ہے ۔ اب منصف آدمی سمجھ سکتا ہے کہ وہ پیشگوئی اس ہے۔
پیشگوئی کا ایک شعبہ تھی یا یوں کہو کہ یہ تفصیل اور وہ اجمال تھی اور اس میں تاریخ اور مدت ظاہر کی گئی۔ اور
لے یہ الہام جو شرطی طور پر مکتوب الیہ کی موت فوت پر دلالت کرتا تھا۔ ہم کو بالطبع اس کی اشاعت سے کراہت تھی
بلکہ ہمارا دل یہ بھی نہیں چاہتا تھا کہ اس سے مکتوب الیہ کو مطلع کریں مگر اُس کے کمال اصرار سے جو اس نے زبانی اور
کئی انکساری خطوں کے بھیجنے سے ظاہر کیا ہم نے سراسر سچی خیر خواہی اور نیک نیتی سے اس پر یہ امر سر بستہ ظاہر کر دیا۔
پھر اُس نے اور اس کے عزیز مرز انظام الدین نے اس الہام کے مضمون کی آپ شہرت دی۔ منہ
اس میں تاریخ اور مدت کا کچھ ذکر نہ تھا۔ اور اس میں شرائط کی تصریح کی گئی۔ اور وہ ابھی اجمالی حالت
میں تھی۔ سمجھدار آدمی کے لیے یہ کافی ہے کہ پہلی پیشگوئی اس زمانہ کی ہے کہ جبکہ ہنوز وہ لڑکی نابالغ تھی
اور جبکہ یہ پیشگوئی بھی اسی شخص کی نسبت ہے جس کی نسبت اب سے پانچ برس پہلے کی گئی تھی یعنی اس
زمانہ میں جبکہ اس کی یہ لڑکی آٹھ یا نو برس کی تھی تو اس پر نفسانی افترا کا گمان کرنا اگر حماقت نہیں تو اور کیا
ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
اشتہار
A
خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپورہ پنجاب ۔۱۰ جولائی ۱۸۸۸ء
کے آٹھ صفحوں پر ہے ) ( مطبوعہ ریاض ہند امرت سر )
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱ ۲۸ تا ۲۸۸)