تتِّمہ اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ء

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تتمه اشتهار
د ہم جولائی ۱۸۸۸ء
(1) اشتہار مندرجہ عنوان کے صفحہ ۶ میں جو یہ الہام درج ہے فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللهُ اس کی
تفصیل مکرر توجہ سے یہ کھلی ہے کہ خدا تعالیٰ ہمارے کنبے اور قوم میں سے ایسے تمام لوگوں پر کہ جو اپنی
بے دینی اور بدعتوں کی حمایت کی وجہ سے پیشگوئی کے مزاحم ہونا چاہیں گے اپنے قہری نشان نازل
کرے گا اور اُن سے لڑے گا اور انہیں انواع اقسام کے عذابوں میں مبتلا کر دے گا۔ اور وہ مصیبتیں اُن
پر اُتارے گا جن کی ہنوز انہیں خبر نہیں۔ ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں ہوگا کہ جو اس عقوبت سے خالی
رہے کیونکہ انہوں نے نہ کسی اور وجہ سے بلکہ بے دینی کی راہ سے مقابلہ کیا۔
L
(۲) ایک عرصہ سے یہ لوگ میرے کنبے سے اور میرے اقارب ہیں کیا مرد اور کیا عورت
مجھے میرے الہامی دعاوی میں مگار اور دکاندار خیال کرتے ہیں اور بعض نشانوں کو دیکھ کر بھی قائل نہیں
ہوتے اور ان کا اپنا حال یہ ہے کہ دین اسلام کی ایک ذرہ محبت اُن میں باقی نہیں رہی ۔ اور قرآنی
ے حاشیہ ۔ مرزا نظام الدین جو کنبے کے لوگوں سے نمبر اول کا مخالف ہے ۵ اگست ۱۸۸۵ء کو اس کی نسبت
صاف پیشینگوئی کی گئی تھی کہ ۳۱ ماہ تک اُن کے اہل و عیال میں سے کوئی شخص بقضائے الہی فوت ہو جائے گا۔ یہ
پیشگوئی عام طور پر شائع ہوگئی تھی یہاں تک کہ بعض قادیان کے آریوں کے اس پر دستخط بھی ہو گئے تھے لیکن جب یہ

حکموں کو ایسا ہلکا سا سمجھ کر ٹال دیتے ہیں جیسا کوئی ایک تنکے کو اُٹھا کر پھینک دے۔ وہ اپنی بدعتوں اور
رسموں اور ننگ و ناموس کو خدا اور رسول کے فرمودہ سے ہزار درجہ بہتر سمجھتے ہیں ۔ پس خدا تعالیٰ نے
انہیں کی بھلائی کے لیے انہیں کے تقاضا سے، انہیں کی درخواست سے اس الہامی پیشگوئی کو جو اشتہار
میں درج ہے، ظاہر فرمایا ہے تا وہ سمجھیں کہ وہ در حقیقت موجود ہے اور اس کے سوا سب کچھ بیچ ہے۔
کاش وہ پہلے نشانوں کو کافی سمجھتے اور یقیناً وہ ایک ساعت بھی مجھ پر بد گمانی نہ کر سکتے ۔ اگر ان میں کچھ
نور ایمان اور کانشنس ہوتا ہمیں اس رشتہ کی درخواست کی کچھ ضرورت نہیں تھی ۔ سب ضرورتوں کو
خدا تعالیٰ نے پورا کر دیا تھا۔ اولاد بھی عطا کی اور ان میں سے وہ لڑکا بھی جو دین کا چراغ ہوگا ۔ بلکہ ایک
اور لڑکا ہونے کا قریب مدت تک وعدہ دیا جس کا نام محمود احمد ہوگا۔ اور اپنے کاموں میں اولوالعزم
نکلے گا۔ پس یہ رشتہ دار جس کی درخواست کی گئی ہے۔ محض بطور نشان کے ہے تا خدا تعالیٰ اس کنبہ کے
منکرین کو انجو بہ قدرت دکھلاوے۔ اگر وہ قبول کریں تو برکت اور رحمت کے نشان ان پر نازل کرے
اور اُن بلاؤں کو دفع کر دیوے جو نزدیک چلی آتی ہیں لیکن اگر وہ رڈ کریں تو اُن پر قہری نشان نازل کر
کے ان کو متنبہ کرے ۔
بقیہ حاشیہ پیشگوئی کہ جو اشتہار ۲۰ مارچ ۱۸۸۸ء میں مفصل درج ہے پوری ہوئی تو نظام الدین کے دل پر
اس کا ذرہ بھی اثر نہ پڑا۔ اور نہ اس قادر مطلق کی طرف تو بہ اور استغفار سے رجوع کیا جو گناہوں کو معاف کرتا اور
مصیبتوں کو دور کرتا اور عاجز بندوں پر رحم فرماتا ہے ۔ منہ
لے اُن کا اس رشتہ سے بشدت انکار بھی در حقیقت اسی اپنی رسم پرستی کی وجہ سے ہے کہ وہ اپنی کسی لڑکی کا اس کے کسی
غیر حقیقی ماموں سے نکاح کرنا حرام قطعی سمجھتے ہیں اور اگر سمجھایا جائے تو بے دھڑک کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں اسلام اور
قرآن سے کچھ غرض واسطہ نہیں۔ سو خدا تعالیٰ نے نشان بھی انہیں ایسا دیا جس سے ان کے دین کے ساتھ ہی
اصلاح ہو اور بدعت اور خلاف شرع رسم کی بیخ کنی ہو جائے تا آئندہ اس قوم کے لیے ایسے رشتوں کے بارے میں
کچھ تنگی اور حرج نہ رہے۔ منہ

برکت کا نشان یہ ہے کہ اس پیوند سے دین اُن کا درست ہوگا۔ اور دنیا ان کی من کل الوجوہ
صلاحیت پذیر ہو جائے گی اور وہ بلائیں جو عنقریب اترنے والی ہیں نہیں اتریں گی اور قہر کا نشان وہی ہے
جو اشتہار میں ذکر ہو چکا اور نیز وہ جو تمہ ہذا میں درج ہے لے وَالسَّلَامُ عَلَى عِبَادِ اللَّهِ الْمُؤْمِنِينَ
خاکسار
غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پانزدہم جولائی ۱۸۸۸ء کے
تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۱۱۸ تا ۱۲۰)
لے قہری نشانوں میں سے کسی قدر اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں بھی درج ہے اور جنوری ۱۸۸۶ء میں بمقام
ہوشیار پور ایک اور الہام عربی مرزا احمد بیگ کی نسبت ہوا تھا۔ جس کو ایک مجمع میں جس میں بابو الہی بخش صاحب
اکو نٹنٹ و مولوی برہان الدین صاحب ہے رین صاحب جہلمی بھی موجود تھے سنایا گیا تھا ؟ ی موجود تھے سنایا گیا تھا جس کی عبارت یہ ہے۔ رَأَيْتُ هَذِهِ الْمَرْأَةَ
وَ اثَرُ الْبُكَاءِ عَلَى وَجْهِهَا فَقُلْتُ أَيَّتُهَا الْمَرْأَةُ تُوبِى تُوبِى فَإِنَّ الْبَلَاءَ عَلَى عَقِبِكِ وَ الْمُصِيبَةُ نَازِلَةٌ
عَلَيْكِ يَمُوتُ وَيَبْقَى مِنْهُ كِلَابٌ مُتَعَدِّدَةٌ منه
یہ اشتہار کے دو صفحوں پر ہے )
( مطبوعہ ریاض ہند پریس امرت سر )
کے یہ اصل اشتہار مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرت سر علیحدہ شائع ہوا تھا اور اس کی نقل آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ ۲۸۱
لغایت صفحه ۲۸۸ ) روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱ ۲۸ تا ۲۸۸) پر بھی درج ہے۔ (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی