تکمیل تبلیغ تفصیل شرائط بیعت

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تکمیل تبلیغ
مضمون تبلیغ جو اس عاجز نے اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء میں شائع کیا ہے۔ جس میں بیعت کے
لیے حق کے طالبوں کو بلایا ہے۔ اس کی مجمل شرائط کی تشریح یہ ہے:۔
اول بیعت کنندہ سچے دل سے عہد اس بات کا کرے کہ آئندہ اس وقت تک کہ قبر میں داخل
ہو جائے شرک سے مجتنب رہے گا۔
ب رہے
۔
دوم یہ کہ جھوٹ اور زنا اور بدنظری اور ہر ایک فسق و فجور اور ظلم اور خیانت اور فساد اور بغاوت
کے طریقوں سے بچتا رہے گا اور نفسانی جوشوں کے وقت اُن کا مغلوب نہیں ہوگا۔ اگر چہ کیسا ہی
جذبہ پیش آوے۔
سوم یہ کہ بلاناغہ پنجوقتہ نماز موافق حکم خدا اور رسول کے ادا کرتا رہے گا۔ اور حتی الوسع نماز تہجد
کے پڑھنے اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے اور ہر روز اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور
استغفار کرنے میں مداومت اختیار کرے گا اور دلی محبت سے خدا تعالیٰ کے احسانوں کو یاد کر کے اس کی
حمد اور تعریف کو اپنا ہر روزہ ورد بنائے گا۔
چہارم یہ کہ عام خلق اللہ کو عموماً اور مسلمانوں کو خصوصاً اپنے نفسانی جوشوں سے کسی نوع کی
نا جائز تکلیف نہیں دے گا نہ زبان سے نہ ہاتھ سے نہ کسی اور طرح سے۔
پنجم یہ کہ ہر حال رنج اور راحت اور عسر اور ٹیسر اور نعمت اور بلا میں خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری
کرے گا اور بہر حالت راضی بقضا ہوگا اور ہر ایک ذلت اور دُکھ کے قبول کرنے کے لیے اس کی راہ میں
تیار رہے گا اور کسی مصیبت کے وارد ہونے پر اس سے منہ نہیں پھیرے گا بلکہ آگے قدم بڑھائے گا۔

ششم یہ کہ اتباع رسم اور متابعت ہوا و ہوس سے باز آ جائے گا اور قرآن شریف کی حکومت کو بکتی
اپنے سر پر قبول کرلے گا اور قال اللہ اور قال الرسول کو اپنے ہر یک راہ میں دستور العمل قرار دے گا۔
ہفتم یہ کہ تکبر اور نخوت کو بکلی چھوڑ دے گا اور فروتنی اور عاجزی اور خوش خلقی اور حلیمی اور مسکینی
سے زندگی بسر کرے گا۔
ہشتم یہ کہ دین اور دین کی عزت اور ہمدردی اسلام کو اپنی جان اور اپنے مال اور اپنی عزت اور
اپنی اولا داور اپنے ہر یک عزیز سے زیادہ تر عزیز سمجھے گا۔
نہم یہ کہ عام خلق اللہ کی ہمدردی میں محض اللہ مشغول رہے گا اور جہاں تک بس چل سکتا ہے اپنی
خداداد طاقتوں اور نعمتوں سے بنی نوع کو فائدہ پہنچائے گا۔
دہم یہ کہ اس عاجز سے عقد اخوت محض اللہ باقرار طاعت در معروف باندھ کر اس پر تا وقت
مرگ قائم رہے گا اور اس عقد اخوت میں ایسا اعلیٰ درجہ کا ہوگا کہ اس کی نظیر دنیوی رشتوں اور تعلقوں اور
تمام خادمانہ حالتوں میں پائی نہ جاتی ہو۔
یہ وہ شرائط ہیں جو بیعت کرنے والوں کے لیے ضروری ہیں۔ جن کی تفصیل یکم دسمبر ۱۸۸۸ء کے
اشتہار میں نہیں لکھی گئی اور واضح رہے کہ اس دعوت بیعت کا حکم تخمین مدت دس ماہ سے خدا تعالیٰ کی طرف
سے ہو چکا ہے، لیکن اس کی تاخیر اشاعت کی یہ وجہ ہوئی ہے کہ اس عاجز کی طبیعت اس بات سے کراہت
کرتی رہی کہ ہر قسم کے رطب و یا بس لوگ اس سلسلہ بیعت میں داخل ہو جائیں اور دل یہ چاہتا رہا کہ اس
مبارک سلسلہ میں وہی مبارک لوگ داخل ہوں جن کی فطرت میں وفاداری کا مادہ ہے اور جو کچی اور
سَرِيعُ التَّغَير اور مغلوب شک نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے ایک ایسی تقریب کی انتظار رہی کہ جو بچوں اور
کچوں اور مخلصوں منافقوں میں فرق کر کے دکھلاوے ۔ سو اللہ جل شانہ نے اپنی کمال حکمت اور
رحمت سے وہ تقریب بشیر احمد کی موت کو قرار دے دیا ہے اور خام خیالوں اور کچوں اور بدظنوں
لے خدائے عزوجل نے جیسا کہ اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ء واشتہار دسمبر ۱۸۸۸ء میں مندرج ہے۔ اپنے لطف و کرم
سے وعدہ دیا تھا کہ بشیر اول کی وفات کے بعد ایک دوسرا بشیر دیا جائے گا جس کا نام محمود بھی ہوگا اور اس عاجز کو مخاطب کر
کے فرمایا تھا کہ وہ اولوا العزم ہوگا اور حسن واحسان میں تیرا نظیر ہوگا۔ وہ قادر ہے جس طور سے چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔

کو الگ کر کے دکھلا دیا اور وہی ہمارے ساتھ رہ گئے جن کی فطرتیں ہمارے ساتھ رہنے کے لائق
تھیں ۔ اور جو فطرتاً قوی الایمان نہیں تھے اور تھکے اور ماندے تھے وہ سب الگ ہو گئے اور شکوک و
شبہات میں پڑ گئے ۔ پس اسی وجہ سے ایسے موقع پر دعوت بیعت کا مضمون شائع کرنا نہایت چسپاں
معلوم ہوا تا خس کم جہاں پاک“ کا فائدہ ہم کو حاصل ہوا اور مغشوشین کے بد انجام کی تلخی اُٹھانی نہ
پڑے اور تا جو لوگ جو اس ابتلاء کی حالت میں اس دعوت بیعت کو قبول کر کے اس سلسلہ مبارکہ میں
داخل ہو جائیں وہی ہماری جماعت سمجھے جائیں اور وہی ہمارے خالص دوست متصور ہوں اور وہی ہیں
بقیہ حاشیہ۔ سو آج ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء میں مطابق 9 جمادی الاول ۱۳۰۶ ھ روز شنبہ میں اس عاجز کے گھر میں
بفضلہ تعالیٰ ایک لڑکا پیدا ہو گیا ہے جس کا نام بالفعل محض تفاول کے طور پر بشیر اور محمود بھی رکھا گیا ہے اور کامل
انکشاف کے بعد پھر اطلاع دی جائے گی ۔ مگر ابھی تک مجھ پر یہ نہا مجھ پر یہ نہیں کھلا کہ یہی لڑکا مصلح موعود اور عمر پانے والا ہے
یا وہ کوئی اور ہے لیکن میں جانتا ہوں اور محکم یقین سے جام سے جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اپنے وعدے کے موافق مجھ سے معاملہ
کرے گا اور گا اور اگر ابھی اس موعود لڑکے کے پیدا ہونے کا وقت نہ ا وقت نہیں آیا تو دوسرے وقت میں وہ ظہور پذیر ہوگا ۔ اور اگر
مدت مقررہ سے ایک دن بھی باقی رہ جائے گا تو خدائے عز وجل اس دن کو ختم نہیں کرے گا جب تک اپنے وعدہ کو
پورا نہ کرلے۔ مجھے ایک خواب میں اس مصلح موعود کی نسبت زبان پر یہ شعر جاری ہوا تھا۔
اے فخر رسل قرب تو معلوم شد
دیر آمده از راه دور آمده
پس اگر حضرت باری جل شانہ کے ارادہ میں دیر سے مراد اسی قدر دیر ہے جو اس پسر کے پیدا ہونے میں جس کا نام
بطور تفاؤل بشيـــر الــديــن مـحـمود رکھا گیا ہے ظہور میں آئی تو تعجب نہیں کہ یہی لڑکا موعود لڑکا ہو۔ ورنہ وہ
بفضلہ تعالیٰ دوسرے وقت پر آئے گا اور ہمارے بعض حاسدین کو یا درکھنا چاہیے کہ ہماری کوئی ذاتی غرض اولاد کے
متعلق نہیں اور نہ کوئی نفسانی راحت ان کی زندگی سے وابستہ ہے۔ پس یہ اُن کی بڑی غلطی ہے کہ جو انہوں نے
بشیر احمد کی وفات پر خوشی ظاہر کی اور بغلیں بجائیں۔ انہیں یقیناً یاد رکھنا چاہیے کہ اگر ہماری اتنی اولاد ہو جس قدر
درختوں کے تمام دنیا میں پتے ہیں اور وہ سب فوت ہو جائیں تو ان کا مرنا ہماری سچی اور حقیقی لذت اور راحت میں کچھ
خلل انداز نہیں ہو سکتا۔ میت کی محبت میت کی محبت سے اس قدر ہمارے دل پر زیادہ تر غالب ہے کہ اگر وہ محبوب
حقیقی خوش ہو تو ہم خلیل اللہ کی طرح اپنے کسی پیارے بیٹے کو بدست خود ذبح کرنے کو تیار ہیں کیونکہ واقعی طور پر بجز
اُس ایک کے ہمارا کوئی پیارا نہیں ۔ جَلَّ شَانُهُ وَ عَزَّ اسْمُهُ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى إِحْسَانِهِ مِنه
لے ترجمہ۔ اے فخر رسل مجھے تیرے قرب الہی کا بلند مرتبہ ) معلوم ہو گیا ہے، تو اس لئے دیر سے پہنچا ہے کہ بہت دور سے آیا ہے۔

جن کے حق میں خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں انہیں ان کے غیروں پر قیامت تک
فوقیت دوں گا اور برکت اور رحمت ان کے شامل حال رہی گی اور مجھے فرمایا کہ تو میری اجازت سے اور تو
میری آنکھوں کے روبرو یہ کشتی تیار کر۔ جو لوگ تجھ سے بیعت کریں گے وہ خدا سے بیعت کریں گے۔
خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہو گا اور فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے حضور میں اپنی تمام طاقتوں کے ساتھ حاضر ہو
جاؤ اور اپنے ربّ کریم کو اکیلا مت چھوڑو۔ جو شخص اسے اکیلا چھوڑتا ہے وہ اکیلا چھوڑا جائے گا۔
سوحسب فرموده ایز دی دعوت بیعت کا عام اشتہار دیا جاتا ہے اور تحملین شرائط متذکرہ بالا کو عام
اجازت ہے کہ بعد ادائے استخارہ مسنونہ اس عاجز کے پاس بیعت کرنے کے لئے آویں۔ خدا تعالیٰ
ان کا مددگار ہو اور ان کی زندگی میں پاک تبدیلی کرے اور ان کو سچائی اور پاکیزگی اور محبت اور روشن
ضمیری کی روح بخشے آمین ثم آمین ۔ وَ آخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
المبالغ
خاکسار احقر عباد الله غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب
ور جمادی الاول ۱۳۰۶ ھ مطابق ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء
(مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر )

آج 10 میں سے 10 باقی