گزارش ضروری بخدمت ان تمام صاحبوں کے جو بیعت کرنے کے لیے مستعد ہیں

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
گزارش ضروری
بخدمت ان تمام صاحبوں کے جو بیعت کرنے کیلئے مستعد ہیں
اے اخوان مومنین (أَيَّدَكُمُ اللَّهُ بِرُوحٍ مِنْهُ ) آپ سب صاحبوں پر جو اس عاجز سے خالصاً
لطلب اللہ بیعت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ واضح ہو کہ بالقائے ربّ کریم و جلیل جس کا ارادہ ہے کہ
لے تاریخ ہذا سے جو ۴ مارچ ۱۸۸۹ ء ہے ۔ ۲۵ / مارچ تک یہ عاجز لود یا نہ محلہ جدید میں مقیم ہے اس عرصہ میں اگر
کوئی صاحب آنا چاہیں تو لو دیانہ میں ۲۰ تاریخ کے بعد آ جاویں۔ اور اگر اس جگہ آنا موجب حرج و دقت ہو تو
۲۵ مارچ کے بعد جس وقت کوئی چاہے قادیان میں بعد اطلاع دہی بیعت کرنے کے لیے حاضر ہو جاوے مگر جس
مدعا کے لیے بیعت ہے یعنی حقیقی تقوی اختیار کرنا اور سچا مسلمان بننے کے لیے کوشش کرنا ، اس مدعا کو خوب یا درکھے
اور اس وہم میں نہیں پڑنا چاہیے کہ اگر تقویٰ اور سچا مسلمان بننا پہلے ہی سے شرط ہے تو پھر بعد اس کے بیعت کی کیا
حاجت ہے۔ بلکہ یاد رکھنا چاہیے کہ بیعت اس غرض سے ہے کہ تا وہ تقویٰ جو اؤل حالت میں تکلف اور تصنع سے
اختیار کی جاتی ہے دوسرا رنگ پکڑے اور ببرکت توجہ صادقین و جذ بہ کاملین طبیعت میں داخل ہو جائے اور اُس کا جز بن
جائے اور وہ مشکوتی نور دل میں پیدا ہو جائے کہ جو عبودیت اور ربوبیت کے باہم تعلق شدید سے پیدا ہوتا ہے۔ جس کو
متصوفین دوسرے لفظوں میں رُوحِ قدس بھی کہتے ہیں جس کے پیدا ہونے کے بعد خدائے تعاد ائے تعالیٰ کی نافرمانی ایسی بالطبع
بری معلوم ہوتی ہے جیسے وہ خود خدائے تعالیٰ کی نظر میں بُری و مکروہ ہے۔ اور نہ صرف خلق اللہ سے انقطاع میسر آتا ہے
بلکہ بجز خالق و مالک حقیقی ہر یک موجود کو کالعدم سمجھ کر فنا نظری کا درجہ حاصل ہوتا ہے۔ سو اس ٹور کے پیدا ہونے کے لیے
ابتدائی اتقاء جس کو طالب صادق اپنے ساتھ لاتا ہے شرط ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کی علت غائی

مسلمانوں کو انواع و اقسام کے اختلافات اور غل اور حقداور نزاع اور فساد اور کینہ اور بغض سے جس
نے ان کو بے برکت و نکما و کمزور کر دیا ہے۔ نجات دے کر فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا ل کا
مصداق بنادے۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض فوائد و منافع بیعت کہ جو آپ لوگوں کے لیے مقدر ہیں۔
اس انتظام پر موقوف ہیں کہ آپ سب صاحبوں کے اسماء مبارکہ ایک کتاب میں بقید ولدیت و سکونت
مستقل و عارضی اور کسی قدر کیفیت کے (اگر ممکن ہو ) اندراج پاویں۔ اور پھر جب وہ اسماء مندرجہ کسی
تعداد موزوں تک پہنچ جائیں تو ان سب ناموں کی ایک فہرست تیار کر کے اور چھپوا کر ایک ایک کاپی
اس کی تمام بیعت کرنے والوں کی خدمت میں بھیجی جاوے اور پھر جب دوسرے وقت میں نئی بیعت
کرنے والوں کا ایک معتد بہ گروہ ہو جاوے تو ایسا ہی ان کے اسماء کی بھی فہرست تیار کر کے تمام
مبائعین یعنی داخلین بیعت میں شائع کی جائے اور ایسا ہی ہوتا رہے جب تک ارادہ الہی اپنے اندازہ
مقدرہ تک پہنچ جائے ۔ یہ انتظام جس کے ذریعہ سے راستبازوں کا گروہ کثیر ایک ہی سلک میں منسلک
ہو کر وحدت مجموعی کے پیرائے میں خلق اللہ پر جلوہ نما ہوگا اور اپنی سچائی کے مختلف المخرج
شعاعوں کو ایک ہی خط ممتد میں ظاہر کرے گا خدا وند عز و جل کو بہت پسند آیا ہے۔ مگر چونکہ کارروائی
بجز اس کے بآسانی و صحت انجام پذیر نہیں ہو سکتی کہ خود مبائعین اپنے ہاتھ سے خوشخط قلم سے لکھ کر اپنا
تمام پسته ونشان بتفصیل مند مندرجہ بالا بھیج دیں اس لیے ہر ایک صاحب کو جو صدق دل اور خلوص نام سے
بیعت کرنے کے لیے مستعد ہیں تکلیف دی جاتی ہے کہ وہ تحریر خاص اپنی پورے پورے نام و ولدیت
بقیہ حاشیہ۔ بیان کرنے میں فرمایا ہے ۔ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ۔ یہ نہیں فرمایا کہ هُدًى لِلْفَاسِقِينَ يَا هُدًى
لِلْكَافِرِینَ ۔ ابتدائی تقویٰ جس کے حصول سے متقی کا لفظ انسان پر صادق آ سکتا ہے۔ وہ ایک فطرتی حصہ ہے کہ جو
سعیدوں کی خلقت میں رکھا گیا ہے اور ربوبیت اولیٰ اس کی مربی اور وجود بخش ہے جس سے متقی کا پہلا تولد ہے مگر وہ
اندرونی نور جو روح القدس سے تعبیر کیا گیا ہے وہ عبودیت خالصہ تامہ اور ربوبیت کا ملہ مستجمعہ کے پورے جوڑ واتصال
سے بطرز ثُمَّ انْشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ کے پیدا ہوتا ہے اور یہ ربوبیت ثانیہ ہے جس سے متقی تولد ثانی پاتا ہے اور ملکوتی
مقام پر پہنچتا ہے اور اس کے بعد ر بوبیت ثالثہ کا درجہ ہے جو خلق جدید سے موسوم ہے جس سے متقی لا ہوتی مقام پر
پہنچتا ہے اور تولد ثالث پاتا ہے ۔ فَتَدَبَّرُ ـ منه
ال عمران: ۰۴

و سکونت مستقل و عارضی وغیرہ سے اطلاع بخشیں یا اپنے حاضر ہونے کے وقت یہ تمام امور درج کرا
دیں۔ اور ظاہر ہے کہ ایسی کتاب کا مرتب و شائع ہونا جس میں تمام بیعت کرنے والوں کے نام و دیگر
پسته نشان درج ہوں ۔ اِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِير بہت سی خیر و برکت کا موجب ہوگا۔
ازاں جملہ ایک بڑی عظیم الشان بات یہ ہے کہ اس ذریعہ سے بیعت کرنے والوں کا بہت جلد
باہم تعارف ہو جائے گا اور با ہم خط و کتابت کرنے اور افادہ و استفادہ کے وسائل نکل آئیں گے اور
غائبانہ ایک دوسرے کو دعائے خیر سے یاد کریں گے اور نیز اس باہمی شناسائی کی رُو سے ہر ایک موقعہ محل
پر ایک دوسرے کی ہمدردی کر سکیں گے اور ایک دوسرے کی غمخواری میں یاران موافق و دوستان صادق
کی طرح مشغول ہو جائیں گے اور ہر ایک کو ان میں سے اپنے ہم ارادت لوگوں کے ناموں پر اطلاع
پانے سے معلوم ہو جائیگا کہ اس کے روحانی بھائی دنیا میں کس قدر پھیلے ہوئے ہیں اور کن کن خدا داد
فضائل سے متصف ہیں۔ سو یہ علم ان پر ظاہر کرے گا کہ خدا تعالیٰ نے کس خارق عادت طور پر اس
جماعت کو تیار کیا ہے اور کس سرعت اور جلدی سے دنیا میں پھیلایا ہے۔ اور اس جگہ اس وصیت کا لکھنا
بھی موزوں معلوم ہے کہ ہر ایک شخص اپنے بھائی سے بکمال ہمدردی و محبت پیش آوے۔ اور حقیقی
بھائیوں سے بڑھ کر ان کا قدر کرے ۔ ان سے جلد صلح کر لیوے اور دلی غبار کو دور کر دیوے اور صاف
L
باطن ہو جاوے اور ہرگز ایک ذرہ کینہ اور بغض ان سے نہ رکھے، لیکن اگر کوئی عمداً ان شرائط کی خلاف
ورزی کرے۔ جو اشتہار ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء میں مندرج ہیں اور اپنی بے باکانہ حرکات سے باز نہ
آوے تو وہ سلسلہ سے خارج شمار کیا جاوے گا۔ یہ سلسلہ بیعت محض بمراد فراہمی طائفہ متقین یعنی تقویٰ
شعار لوگوں کی جماعت کے جمع کرنے کے لیے ہے تا ایسے متقیوں کا ایک بھاری گروہ دنیا پر اپنا نیک
اثر ڈالے ہے اور ان کا اتفاق اسلام کے لیے برکت و عظمت و نتائج خیر کا موجب ہو اور وہ بہ برکت کلمہ
واحدہ پر متفق ہونے کے اسلام کی پاک و مقدس خدمات میں جلد کام آ سکیں اور ایک کاہل اور بخیل و ک و مقدس خدمات میں جلد کام آتیں اور ایک کابل!
لے اشتہار ہذا د یکھئے زیر نمبر ۵ صفحہ ۲۰۶ تا ۲۰۹ (مرتب) کے اس جماعت کے نیک اثر سے جیسے عامہ خلائق منتفع
ہوں گی ایسا ہی اس پاک باطن جماعت کے وجود مبارک سے گورنمنٹ برطانیہ کے لیے انواع واقسام کے فوائد متصور ہیں۔
جن سے اس گورنمنٹ کو خداوند عز و جل کا شکرگزار ہونا چاہیے۔ از انجملہ ایک یہ کہ یہ لوگ سچے جوش اور دلی

بے مصرف مسلمان نہ ہوں اور نہ ان نالائق لوگوں کی طرح جنہوں نے اپنے تفرقہ ونا اتفاقی کی وجہ سے
اسلام کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور اس کے خوبصورت چہرہ کو اپنی فاسقانہ حالتوں سے داغ لگا دیا ہے اور
نہ ایسے غافل درویشوں اور گوشہ گزینوں کی طرح جن کو اسلامی ضرورتوں کی کچھ بھی خبر نہیں اور اپنے
بھائیوں کی ہمدردی سے کچھ غرض نہیں اور بنی نوع کی بھلائی کے لیے کچھ جوش نہیں بلکہ وہ ایسے قوم کے
ہمدرد ہوں کہ غریبوں کی پناہ ہو جائیں ۔ یتیموں کے لیے بطور باپوں کے بن جائیں اور اسلامی کاموں
کے انجام دینے کے لیے عاشق زار کی طرح فدا ہونے کو تیار ہوں اور تمام تر کوشش اس بات کے لیے
کریں کہ ان کی عام برکات دنیا میں پھیلیں ۔ اور محبت الہی اور ہمدردی بندگان خدا کا پاک چشمہ ہر یک
دل سے نکل کر اور ایک جگہ اکٹھا ہو کر ایک دریا کی صورت میں بہتا ہوا نظر آوے۔ خدا تعالیٰ نے ارادہ
فرمایا ہے کہ محض اپنے فضل اور کرامت خاص سے اس عاجز کی دعاؤں اور اس ناچیز کی توجہ کو ان کی
پاک استعدادوں کے ظہور و بروز کا وسیلہ ٹھیراوے۔ اور اس قدوس جلیل الذات نے مجھے جوش بخشا
ہے تا میں ان طالبوں کی تربیت باطنی میں مصروف ہو جاؤں اور ان کی آلودگیوں کے ازالہ کے لیے
دن رات کوشش کرتا رہوں اور ان کے لیے وہ نو ر مانگوں جس سے انسان نفس اور شیطان کی غلامی سے
آزاد ہو جاتا ہے اور بالطبع خدا تعالیٰ کی راہوں سے محبت کرنے لگتا ہے اور ان کے لیے وہ روح قدس
طلب کروں جور بو بیت تامہ اور عبودیت خالصہ کے کامل جوڑ سے پیدا ہوتی ہے اور اس روح خبیث کی
تسخیر سے ان کی نجات چاہوں کہ جو نفس امارہ اور شیطان کے تعلق شدید سے جنم لیتی ہے۔ سومیں
بِتَوْفِيقِهِ تَعَالٰی کاہل اور سست نہیں رہوں گا اور اپنے دوستوں کی اصلاح طلبی سے جنہوں نے اس
سلسلہ میں داخل ہونا بصدق قدم اختیار کر لیا ہے غافل نہیں ہوں گا بلکہ ان کی زندگی کے لیے موت تک
بقیہ حاشیہ۔ خلوص سے اس گورنمنٹ کے خیر خواہ اور دعا گو ہوں گے۔ کیونکہ بموجب تعلیم اسلام (جس کی پیروی اس گروہ
کا عین مدعا ہے ) حقوق عباد کے متعلق اس سے بڑھ کر کوئی گناہ کی بات اور محبت اور ظلم اور پلید راہ نہیں کہ انسہ انسان جس سلطنت
کے زیر سایہ بامن و عافیت زندگی بسر کرے اور اس کی حمایت سے اپنے دینی و دنیاوی مقاصد میں بآزادی کی کوشش کر سکے اسی
کا بدخواه و بداندیش ہو بلکہ جب تک ایسی گورنمنٹ کا شکر گزار نہ ہو تب تک خدا تعالیٰ کا بھی شکر گزار نہیں۔ پھر دوسرا فائدہ اس
با برکت گروہ کی ترقی سے گورنمنٹ کو یہ ہے کہ ان کا عملی طریق موجب انسداد جرائم ہے۔ فَتَفَكَّرُوا وَ تَأَمَّلُوا ۔

دریغ نہیں کروں گا اور ان کے لیے خدا تعالیٰ سے وہ روحانی طاقت چاہوں گا جس کا اثر برقی مادہ کی
طرح ان کے تمام وجود میں دوڑ جائے ۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ان کے لیے جو داخل سلسلہ ہو کر صبر
سے منتظر رہیں گے ایسا ہی ہوگا ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لیے اور اپنی
قدرت دکھانے کے لیے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا دنیا میں محبت الہی اور تو بہ نصوح اور
پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع کی ہمدردی کو پھیلا دے۔سو یہ گروہ اس کا ایک
خالص گروہ ہوگا اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت دے گا۔ اور انہیں گندی زیست سے صاف
کرے گا اور ان کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا ۔“
وہ جیسا کہ اس نے اپنی پاک پیشین گوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے، اس گروہ کو بہت بڑھائے گا
اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا۔ وہ خود اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کو نشو و نما دے گا
یہاں تک کہ ان کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب ہو جائے گی اور وہ اس چراغ کی طرح جو اونچی
جگہ رکھا جاتا ہے دنیا کی چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے۔ اور اسلامی برکات کے لیے بطور
نمونہ کے ٹھہریں گے۔“ ”وہ اس سلسلہ کے کامل متبعین کو ہر یک قسم کی برکت میں دوسرے سلسلہ
والوں پر غلبہ دے گا اور ہمیشہ قیامت تک ان میں سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کو قبولیت اور
نصرت دی جائے گی ۔ اس رب جلیل نے یہی چاہا ہے۔ وہ قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ ہر یک
طاقت اور قدرت اسی کو ہے۔ فَالْحَمْدُ لَهُ اَوَّلًا وَاخِرًا وَ ظَاهِرًا وَ بَاطِنَا - أَسْلَمْنَا لَهُ - هُوَ
مَوْلَانَا فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ نِعْمَ الْمَوْلَى وَ نِعْمَ النَّصِيرُ -
خاکس
غلام احمد ۔ لود یا نہ محلہ جدید متصل مکان اخی مکرمی
منشی حاجی احمد جان صاحب مرحوم و من
و مغفور
۱۴ مارچ ۱۸۸۹ء ( مطبوعہ ریاض ہند امرتسر )
A
یہ اشتہار کے چار صفحوں پر ہے )
یہ اشتہار خلافت لائیبریری کے ریکارڈ میں موجود ہے )

آج 10 میں سے 10 باقی