ضروری اشتہار ۔ ان مخالف الرائے علماء کے مقابل پر جن کو اس عاجز کے دعاوی قبول کرنے میں کوئی عذر شرعی ہو

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضروری اشتہار
لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَيَحْيِي مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ لا
ناظرین پر واضح ہو کہ مسیح ابن مریم کے نزول کی حقیقت جو خدا تعالیٰ نے اس عاجز پر کھولی ہے پر کہ
جس کے بارے میں کچھ تھوڑا سا رسالہ فتح اسلام اور توضیح مرام میں ذکر ہے اور رسالہ ازالہ اوہام میں
مبسوط اور مفصل طور پر اس کا بیان ہے۔ ایسا ہی ملائک اور لیلۃ القدر اور معجزات مسیح کے بارے میں جو
کچھ ان رسالوں میں لکھا گیا ہے۔ قبل اس کے جو علماء اسلام غور سے ان مباحث کو پڑھیں اور تدبر سے
ان کے مطلب کو سوچیں یونہی مخالفانہ خیالات خلق اللہ میں پھیلا رہے ہیں اور عوام الناس کو اپنے
بے اصل وساوس سے ہلاک کرتے جاتے ہیں حالانکہ رسالہ توضیح مرام کے آخر میں نصیحتاً لکھا گیا تھا
کہ جب تک تینوں رسالوں کو دیکھ نہ لیں کوئی رائے ظاہر نہ کریں مگر وہ آخر تک صبر نہ کر سکے ۔ کسی نے
کہا کہ یہ شخص کافر ہے اور کسی نے کہا کہ شخص ضال اور مضل ہے اور کسی نے کہا کہ بے جا تاویلیں
کرتا ہے اور کسی نے کہا کہ اس کو مالیخولیا ہے اور چونکہ اکثر لوگ ان میں موٹی عقل کے آدمی اور کبھی سے
به نسبت راستی کے زیادہ پیار کرنے والے ہیں۔ اس لیے ان مولوی صاحبوں کے بیانات کا ان کے
دلوں پر سخت اثر پڑا۔ اور عوام الناس کی تو یہ پہلے ہی سے عادت ہے کہ وہ اصل حقیقت پر غور کم کرتے
ہیں۔ اور ایک خود غرض یا کوتاہ فہم مولوی کے بیان کو فیصلہ ناطق سمجھ لیتے ہیں۔ اسی ضرر رساں سیرت نے
انہیں طرح طرح کے گڑھوں اور غاروں میں ڈال دیا ہے۔ لہذا قرین مصلحت سمجھ کر گل مخالف الرائے
علماء کے مقابل محض للہ یہ اشتہار جاری کیا جاتا ہے کہ اگر ان کو اس عاجز کے ان دعاوی مذکورہ بالا کے
ا الانفال: ۴۳

قبول کرنے میں کوئی عذر شرعی ہو یا وہ یہ خیال کرتے ہوں کہ اس عاجز کے یہ دعاوی قال اللہ اور قال
الرسول کے برخلاف ہیں تو وہ ایک عام مجلس مقرر کر کے تحریری طور پر اس عاجز سے مقاصد مذکورہ بالا میں
مباحثہ کر لیں تا کہ جلسہ عام میں حق ظاہر ہو جائے اور کوئی فتنہ بھی پیدا نہ ہو کیونکہ مجرد زبانی بیانات میں انواع
اقسام کی خرابیوں کا احتمال ہے۔ سومناسب ہے کہ ان سب میں سے وہ مولوی صاحب جو کمالات علمی میں
اول درجہ کے خیال کئے جائیں وہی فریق ثانی کی طرف سے اس مباحثہ کے لیے مختار مقرر ہوں اور
فریق ثانی کے لوگ اپنے اپنے معلومات سے ان کو مدد دیویں اور وہ (وکیل صاحب ) بذریعہ تحریران
سب دلائل کو اس عاجز کے سامنے پیش کریں۔ مگر مناسب ہے کہ اختصار اور حفظ اوقات کی غرض سے
اپنے گل دلائل اول پر چہ میں ہی پیش کر دیں اور اس عاجز کی طرف سے بھی صرف ایک پرچہ اس کے
جواب میں ہوگا۔ وہی دونوں پر چے سوالات و جوابات کے حاضرین کو سنائے جائیں اور اخباروں میں
چھپوا دیئے جائیں۔ اس سے حق اور باطل خود روشن ہو جائے گا اور تحریرات ہر دو فریق سے ہر یک حاضر
اور غائب کو خوب سوچ کے ساتھ حق کے سمجھنے اور رائے لگانے کا موقع مل جاویگا۔ اگر چہ کتاب ازالہ
اوہام چھپ رہی ہے جو پچھپیں جزو کے قریب ہو گی اور یہ تمام مباحث معہ دیگر معارف و حقایق کے اس
میں کامل طور پر درج ہیں مگر یہ مولوی صاحبان اس کو ہر گز نہیں دیکھیں گے تا ایسا نہ ہو کہ آنکھیں گھل جائیں
اور حق کو قبول کرنا پڑے۔ بلکہ میں نے سُنا ہے کہ ان حضرات میں سے اکثر مولوی صاحبان یہ کوشش کر
رہے ہیں کہ کوئی مسلمان ان کتابوں کو نہ دیکھے۔ يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ يَا
لیکن یہ اشتہار بہر حال انہیں دیکھنا پڑے گا۔ اور عوام الناس اگر چہ بڑی بڑی کتابوں کو نہیں پڑھتے مگر
اس مختصر اشتہار کے مضمون سے بے خبر نہیں رہ سکتے ۔ لہذا میں نے اتمام حجت کی نیت سے اس کو لکھا ہے
اور میں بآواز بلند کہتا ہوں کہ میرے پر خدا تعالیٰ نے اپنے الہام اور القاء سے حق کو کھول دیا ہے اور وہ
حق جو میرے پر کھولا گیا ہے وہ یہ ہے کہ در حقیقت مسیح ابن مریم فوت ہو چکا ہے اور اس کی روح اپنے
خالہ زاد بھائی یحییٰ کی روح کے ساتھ دوسرے آسمان پر ہے۔ اس زمانہ کے لیے جوڑوحانی طور پر مسیح
آنے والا تھا جس کے خبر احادیث صحیحہ میں موجود ہے وہ میں ہوں ۔ یہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے جولوگوں
ا الصف: 9

کی نظروں میں عجیب اور تحقیر سے دیکھا جاتا ہے۔ اور میں کھول کر کہتا ہوں کہ میرا دعوئی صرف مبنی بر الہام
نہیں بلکہ سارا قرآن شریف اس کا مصدق ہے۔ تمام احادیث صحیحہ اس کی صحت کی شاہد ہیں۔ عقل
خداداد بھی اس کی مؤید ہے۔ اگر مولوی صاحبوں کے پاس مخالفانہ طور پر شرعی دلائل موجود ہیں تو وہ جلسہ
عام کر کے بطریق مذکورہ بالا مجھ سے فیصلہ کریں۔ بے شک حق کو غلبہ ہوگا۔ میں بار بار کہتا ہوں کہ میں سچ
پر ہوں ۔ مولوی صاحبان سرا سر اپنے علم کی پردہ دری کراتے ہیں۔ جبکہ وہ کہتے ہیں کہ یہ دعوی قرآن اور
حدیث کے برخلاف ہے۔ اے حضرات اللہ جَلَّ شَانۂ آپ لوگوں کے دلوں کو نور ہدایت سے منور
کرے۔ یہ دعوی ہرگز قال اللہ اور قال الرسول کے برخلاف نہیں بلکہ آپ لوگوں کو سمجھ کا پھیر لگا ہوا ہے۔
اگر آپ لوگ عام جلسہ کے لیے مقام و تاریخ مقرر کر کے ایک عام جلسہ میں مجھ سے بحث تحریری نہیں
کریں گے تو آپ خدا تعالیٰ کے نزدیک اور نیز راستبازوں کی نظر میں بھی مخالف حق ٹھہریں گے اور
مناسب ہے کہ جب تک میرے ساتھ بالمواجہ تحریری طور پر بحث نہ کر لیں اس وقت تک عوام الناس کو
بہکانے اور مخالفانہ رائے ظاہر کرنے سے اپنا منہ بند رکھیں اور یہی آیت کریمہ لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ
لَكَ بِهِ عِلم سے ڈریں ورنہ یہ حرکت حیا اور ایمان اور خدا ترسی اور منصفانہ طریق سے برخلاف
سمجھی جائے گی اور واضح رہے کہ اس اشتہار کے عام طور پر وہ تمام مولوی صاحبان مخاطب ہیں جو مخالفانہ
ظاہر کر رہے ہیں اور خاص طور پر ان سے ر پر ان سب کے سرگروہ یعنی مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب
بٹالوی ۔ مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی ۔ مولوی عبد الجبار صاحب غزنوی مولوی عبد الرحمن صاحب
لکھو کے والے۔ مولوی شیخ عبید اللہ صاحب تبتی ۔ مولوی عبدالعزیز صاحب لدھیانوی معہ برادران اور
رائے کرر۔
مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری ۔
المشـ
۲۶ مارچ ۱۸۹۱ء
تهر
بنی اسراءیل : ۳۷
میرزاغلام احمد قادیانی ( مطبع دبد به اقبال ربّب لدھیانه )
مولوی محمد حسین بٹالوی کے نام ۱۶ اپریل ۱۸۹۱ء کو جو مندرجہ ذیل خط حضرت اقدس علیہ السلام نے مباحثہ

کے متعلق ارسال فرمایا تھا وہ ضمیمہ اخبار پنجاب گزٹ سیالکوٹ مورخه ۲۵ اپریل ۱۸۹۱ء میں شائع ہوا ہے اس لیے
مناسب جان کر اس خط کو بھی یہاں نقل کر دیا جاتا ہے تا کہ محفوظ ہو جائے ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(مرتب)
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
از عاجز عائِذ بِاللهِ الصَّمَدُ غلام احمد عافاه الله ۔۔۔۔ بخدمت اخویم مولوی محمد حسین صاحب
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - آپ کا تارجس میں یہ لکھا تھا کہ تمہارے وکیل بھاگ گئے
ان کو لوٹا دیا آپ آؤ ورنہ شکست یافتہ سمجھے جاؤ گے پہنچا۔ اے عزیز گے پہنچا۔ اے عزیز شکست اور فتح خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے جس کو
چاہتا ہے فتح مند کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے شکست دیتا ہے۔ کون جانتا ہے کہ واقعی طور پر فتح مند کون ہو نیوالا ہے اور
شکست کھانے والا کون ہے۔ جو آسمان پر قرار پا گیا وہی زمین پر ہوگا گودیر سے سہی لیکن اس عاجز کو تعجب ہے کہ آپ
نے کیونکر گمان کر لیا کہ محبی فی اللہ مولوی حکیم نورالدین صاحب آپ سے بھاگ کر چلے آئے ۔ آپ نے ان کو کب
بلایا تھا کہ تا وہ آپ سے اجازت مانگ کر آتے ۔ اصل بات تو صرف اس قدر تھی کہ حافظ محمد یوسف صاحب نے
مولوی صاحب ممدوح کی خدمت میں خط لکھا تھا کہ مولوی عبدالرحمن صاحب اس جگہ آئے ہوئے ہیں۔ میں نے ان
کو دو تین روز کے لیے ٹھہرا لیا ہے تا ان کے روبرو ہم بعض شبہات آپ سے دور کرالیں اور یہ بھی لکھا کہ اس مجلس میں
ہم مولوی محمد حسین صاحب کو بھی بلا لیں گے۔ چنانچہ مولوی صاحب موصوف حافظ صاحب کے اصرار کی وجہ سے
لاہور میں پہنچے اور منشی امیرال اور منشی امیر الدین صاحب کے مکان پر اُترے اور اس تقریب پر حافظ صاحب نے اپنی طرف سے
آپ کو بھی بلا لیا تھا۔ مولوی عبدالرحمن صاحب تو عین تذکرہ میں اُٹھ کر چلے گئے اور جن صاحبوں نے آپ کو بلا یا تھا۔
انہوں نے مولوی صاحب کے آگے بیان کیا کہ ہمیں مولوی صاحب محمد حسین کا طریق بحث پسند نہیں آیا۔ یہ تو سلسلہ
دو برس تک ختم نہیں ہو گا ۔ آپ خود ہمارے سوال کا جواب دیجئے ۔ ہم م مولوی محمد حسین صاحب کے آنے کی ضرورت
نہیں دیکھتے اور نہ انہوں نے آپ کو بلایا ہے۔ تب جو کچھ ان لوگوں نے پوچھا۔ مولوی صاحب موصوف نے بخوبی
اُن کی تسلی کر دی۔ یہاں تک کہ تقریر ختم ہونے کے بعد حافظ محمد یوسف صاحب نے با انشراح صدر بآواز بلند کہا کہ
اے حاضرین ! میری تو مِن كُلِّ الْوُجُوه تسلی ہو گئی ۔ اب میرے دل میں نہ کوئی شبہ اور نہ کوئی اعتراض باقی ہے۔
پھر بعد اس کے یہی تقریر منشی عبدالحق صاحب اور منشی الی عبد الحق صاحب اور منشی الہی بخش صاحب اور منشی امیرا صاحب اور مستی امیر الدین صاحب اور میرزا امان اللہ
صاحب نے کی اور بہت خوش ہو کر ان سب نے مولوی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور تہہ دل سے قائل ہو گئے کہ اب کوئی
شک باقی نہیں اور مولوی صاحب کو یہ کہہ کر رخصت کیا کہ ہم نے محض اپنی تسلی کرانے کے لیے آپ کو تکلیف دی تھی

سو ہماری بکلی تسلی ہوگئی ۔ آپ بلا جرح تشریف لے جائے ۔ سو انہوں نے ہی بلایا اور انہوں نے ہی رخصت کیا۔
آپکا تو درمیان میں قدم ہی نہ تھا۔ پھر آپ کا یہ جوش : کا یہ جوش جو تار کے فقرات سے ظاہر ہوتا ہے کس قدر بے محل ہے۔ آپ
خود انصاف فرماویں۔ جب کہ ان سب لوگوں نے کہہ دیا کہ اب ہم مولوی صاحب محمد حسین کو بُلا نا نہیں چاہتے ،
ہماری تسلی ہوگئی اور وہی تو ہیں جنہوں نے مولوی صاحب کو لدھیانہ سے بلایا تھا تو پھر مولوی صاحب آپ سے کیوں
اجازت مانگتے ۔ کیا آپ نہیں سمجھ سکتے اور اگر آپ کی یہ خواہش ہے کہ بحث ہونی چاہیے جیسا کہ آپ اپنے رسالہ میں
تحریر فرماتے ہیں تو یہ عاجز بسر و چشم حاضر ہے۔ مگر تقریری بحثوں میں صد با طرح کا فتنہ ہوتا ہے۔ صرف تحریری بحث
چاہیئے اور وہ یوں ہو کہ سادہ طور پر چار ورق کاغذ پر آپ جو چاہیں لکھ کر پیش کریں اور لوگوں کو با واز بلند سُنا دیں اور
ایک نقل اس کی اپنے دستخط سے مجھے دیدیں۔ پھر بعد اس کے میں بھی چار ورق پر اس کا جواب لکھوں اور لوگوں کو
سُناؤں۔ ان دونوں پر چوں پر بحث ختم ہو جاوے اور فریقین میں سے کوئی ایک کلمہ تک تقریری طور پر اس بحث کے بارہ
میں بات نہ کرے۔ جو کچھ ہو تحریری ہو اور پرچے صرف دو ہوں ۔ اول آپ کی طرف سے ایک چو ورقہ جس میں آپ
میرے مشہور کردہ دعوے کا قرآن کریم اور حدیث شریف کی رُو سے رڈلکھیں اور پھر دوسرا پر اور پھر دوسرا پرچہ چو ورقہ اسی تقطیع کا میری
طرف سے ہو جس میں میں اللہ جل شانہ کے فضل و توفیق سے ڈالر دیکھوں اور انہی دونوں پر چوں پر بحث ختم ہو
جاوے۔ اگر آپ کو ایسا منظور ہو تو میں لاہور آ سکتا ہوں۔ اور انشاء اللہ تعالی امن قائم رکھنے کے لیے انتظام کرادوں گا۔
یہی آپ کے رسالہ کا بھی جواب ہے۔ اب اگر آپ نہ مانیں تو پھر آپ کی طرف سے گریز متصور ہوگی ۔ والسلام
میرزاغلام احمد از لدهانه اقبال گنج ۱۶ اپریل ۱۸۹۱ء
مکرر یہ کہ جس قدر ورق لکھنے کے لیے آپ پسند کر لیں اسی قدر اوراق پر لکھنے کی مجھے اجازت دی جاوے۔ لیکن
یہ پہلے سے جلسہ میں تصفیہ پا جانا چاہیے کہ آپ اس قدر اوراق لکھنے کے لیے کافی سمجھتے ہیں اور آئمکرم اس بات کو خوب
یا درکھیں کہ پرچہ صرف دو ہوں گے۔ اول آپ کی طرف سے میرے ان دونو بیانات کارڈ ہوگا جو میں نے لکھا ہے کہ میں
مثیل مسیح ہوں اور نیز یہ کہ حضرت ابن مریم در حقیقت وفات پاگئے ہیں۔ پھر اس رڈ کے رڈالرد کے لیے میری طرف سے
تحریر ہوگی ۔ غرض پہلے آپ کا یہ حق ہوگا کہ جو کچھ ان ڈ ، آپ کا یہ حق ہوگا کہ جو کچھ ان دعوے کے ابطال کے لیے آپ کے پاس ذخیرہ نصوص قرآنیہ و
حدیث موجود ہے وہ آپ پیش کریں۔ پھر جس طرح خدا تعالیٰ چاہے گا یہ عاجز اس کا جواب دے گا اور بغیر اس طریق
کے جو مبنی با انصاف ہے اور نیز امن رہنے کے لیے احسن انتظام ہے اور کوئی طریق اس عاجز کو منظور نہیں۔ اگر یہ طریق
منظور نہ ہو تو پھر ہماری طرف سے یہ اخیر تحریر تصور فرماویں اور خود بھی خط لکھنے کی تکلیف روا نہ رکھیں اور بحالت انکار ہرگز
ہرگز کوئی تحریر یا خط میری طرف نہ لکھیں اور اگر پوری پوری و کامل طور پر بلاکم و بیش میری رائے ہی منظور ہو تو اسی حالت میں

آج 10 میں سے 10 باقی