خط حضرت مسیح موعود علیہ السلام بنام مولوی عبدالجبار صاحب

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جواب فرماویں ورنہ نہیں۔ فقط آج ۱۶ / اپریل ۱۸۹۱ء کو آپ کی خدمت میں خط بھیجا گیا ہے۔ اور ۲۰ اپریل ۱۸۹۱ء تک
کے جواب کی انتظاری رہے گی۔ اگر ۲۰ اپریل ۱۸۹۱ ء تک آپ کا خط نہ پہنچا تو یہ خد کا خط نہ پہنچا تو یہ خط آپ کے رسالہ کے جواب
آپ
میں کسی اخبار وغیرہ میں شائع کر دیا جائے گا۔ فقط ۔
آج بھوپال سے آپ کا ایک کارڈ مرقومہ ۹ را پریل ۱۸۹۱ ء مرسله اخویم مولوی محمد احسن صاحب مہتمم مصارف
ریاست پڑھ کر آپ کے اخلاق کریمہ اور مہذبانہ تحریر کا نمونہ معلوم ہو گیا ۔ آپ اپنے کارڈ میں فرماتے ہیں کہ میں
نے میرزا غلام احمد کے اس دعوی جدید کی اپنے ریویو میں تصدیق نہیں دی بلکہ اس کی تکذیب خود براہین میں موجود
ہے۔ آپ بلا روایت میرزا پر ایمان لے آئے ۔ تَسْمَعُ بِالْمُعَيْدِى خَيْرٌ مِّنْ أَنْ تَرَاهُ - اشاعۃ السنہ میں اب
ثابت ہے کہ یہ شخص ملہم نہیں ہے۔ فقط حضرت مولوی صاحب من آنم کہ من دانم ۔ آپ جہاں تک کہ ممکن ہے ایسے
الفاظ استعمال کیجئے۔ میں کیا ہوں اور میری شان کیا۔ بے شک آپ جو چاہیں کہیں اور اس وعدہ تہذیب کی پرواہ نہ
رکھیں جس کو آپ چھاپ چکے ہیں ۔ رَبِّي سَمِيعٌ ويَرَى۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
(خط مرزا صاحب بنام مولوی عبدالجبار صاحب )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی اخوی ام مولوی عبدالجبار صاحب!
السلام علیکم ! ایک اشتہار جو عبد الحق صاحب کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔ جس میں مباہلہ کی درخواست کی
ہے کل کی ڈاک میں مجھ کو ملا۔ چونکہ میں نہیں جانتا کہ عبد الحق کون ہے ۔ آیا کسی گروہ کا مقتدی یا مقتدا ہے۔ اس وجہ
سے آپ ہی کی طرف خط ہذا لکھتا ہوں اس خیال سے کہ میری رائے میں وہ آپ ہی کی جماعت میں سے ہے اور
اشتہار بھی دراصل آپ ہی کی تحریک سے لکھا گیا ہوگا۔ پس واضح ہو کہ مباہلہ پر مجھے کسی طرح سے اعتراض نہیں۔ جس
حالت میں میں نے اس مدعا کی غرض سے قریب بارہ ہزار کے خطوط و اشتہارات مختلف ملکوں میں بڑے بڑے مخالفوں
کے نام روانہ کئے ہیں تو پھر آپ سے مباہلہ کرنے میں کونسی تأمل کی جگہ ۔ ما تامل کی جگہ ہے۔ یہ بات سچ ہے کہ اللہ جل شانہ کی
وحی اور الہام سے میں نے مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور یہ بھی میرے پر ظاہر کیا گیا ہے کہ میرے بارہ میں پہلے
لے اس خط کا ذکر حضرت مسیح موعود کے اس اشتہار میں ہے جو آگے نمبر ۵۹ پر درج ہے۔ ملاحظہ ہو صفحہ ۲۳۰ ( مرتب )

سے قرآن شریف اور احادیث نبویہ میں خبر دی گئی ہے اور وعدہ دیا گیا ہے۔ سو میں اسی الہام کی بنا پر اپنے تئیں وہ
موعود مثیل سمجھتا ہوں جس کو دوسرے لوگ غلط فہمی کی وجہ سے مسیح موعود کہتے ہیں ۔ مجھے اس بات سے انکار بھی نہیں کہ
میرے سوا سوا کوئی اور مثیل مسیح بھی آنے و آنے والا ہو بلکہ ایک آ۔ آنے والا تو خود میرے پر بھی ظاہر کیا گیا ہے جو میری ہی
ذریت میں سے ہوگا۔ لیکن اس جگہ میرا دعویٰ جو بذریعہ الہام مجھے یقینی طور پر سمجھایا گیا ہے صرف اتنا ہے کہ قرآن
شریف اور حدیث میں میرے آنے کی خبر دی گئی ہے۔ میں اس سے ہرگز انکار نہیں کر سکتا اور نہ کرونگا کہ شاید مسیح
موعود کوئی اور بھی ہو اور شاید یہ پیشگوئیاں جو میرے حق میں روحانی طور پر ہیں ظاہری طور پر اس پر جمتی ہوں اور شاید
سچ مچ دمشق میں کوئی مثیل مسیح نازل ہو۔ لیکن میرے پر یہ کھول دیا گیا ہے کہ مسیح ابن مریم جن پر انجیل نازل ہوئی تھی
فوت ہو چکا ہے۔ اور بیٹی کی رُوح کے ساتھ اس کی روح دوسرے آسمان میں اور اپنے سماوی مرتبہ کے موافق
بہشت بریں کی سیر کر رہی ہے۔ اب وہ روح بہشت سے بموجب وعدہ الہی کے جو بہشتیوں کے لیے قرآن شریف
میں موجود ہے نکل نہیں سکتی اور نہ دو موتیں ان پر وارد ہوسکتی ہیں۔ ایک موت جوان پر وارد ہوئی وہ تو قرآن شریف
سے ثابت ہے اور ہمارے اکثر مفسر بھی اس کے قائل ہیں اور ابن عباس کی حدیث سے بھی اس کا ثبوت ظاہر ہے اور
انجیل میں بھی لکھا ہے اور نیز توریت میں بھی ۔ اب دوسری موت ان کے لیے تجویز کرنا خلاف نص وحدیث ہے۔
وجہ یہ کہ کسی جگہ ذکر نہیں کیا گیا کہ وہ دو مرتبہ مریں گے۔ یہ تو میرے الہامات اور مکاشفات کا خلاصہ ہے جو میرے
رگ وریشہ میں رچا ہوا ہے اور ایسا ہی اس پر ایمان رکھتا ہوں جیسا کہ کتاب اللہ پر اور اسی اقرار اور انہی لفظوں کے ساتھ
میں مباہلہ بھی کرونگا اور جو لوگ اپنے شیطانی اوہام کو ربانی الہام قرار دے کر مجھے جہنمی اور خال قرار دیتے ہیں ایسا ہی ان
سے بھی ان کے الہامات کے بارہ میں اللہ جل شانہ کی حلف لوں گا کہ کہاں تک انہیں اپنے الہامات کی یقینی معرفت
حاصل ہے، مگر بہر حال مباہلہ کے لیے میں مستعد کھڑا ہوں لیکن امور مفصلہ ذیل کا تصفیہ ہونا پہلے مقدم ہے۔
اوّل یہ کہ چند مولوی صاحبان نامی جیسے مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
اور مولوی احمد اللہ صاحب امرتسری بالاتفاق یہ فتویٰ لکھ دیں کہ ایسی جزئیات خفیفہ میں اگر الہامی یا اجتہادی طور پر
اختلاف واقع ہو تو اس کا فیصلہ بذریعہ لعن طعن کرنے اور ایک دوسرے کو بد دعا دینے کے جس کا دوسرے لفظوں میں
مباہلہ نام ہے کرنا جائز ہے کیونکہ میرے خیال میں جزئی اختلاف کی وجہ سے مسلمانوں کو لعنتوں کا نشانہ بنانا ہرگز جائز

نہیں کیونکہ ایسے اختلافات اصحابوں میں ہی شروع ہو گئے تھے۔ مثلاً حضرت ابن عباس محدث کی وحی کو نبی کی وحی کی
طرح قطعی سمجھتے تھے اور دوسرے ان کے مخالف تھے۔ ایسے ہی صاحب صحیح بخاری کا یہ عقیدہ تھا کہ کتب سابقہ یعنی
توریت وانجیل وغیرہ محرف نہیں ہیں۔ اور اُن میں کچھ لفظی تحریف نہیں ہوئی حالانکہ یہ عقیدہ اجماع مسلمین کے مخالف
ہے اور بائیں ہمہ سخت مضر بھی ہے اور نیز به بداہت باطل ایسا ہی محی الدین ابن عربی رئیس المتصوفین کا یہ عقیدہ ہے کہ
فرعون دوزخی نہیں ہے اور نبوت کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوگا اور کفار کے لیے عذاب جادوانی نہیں اور مذہب وحدۃ الوجود
کے بھی گویا وہی موجد ہیں۔ پہلے ان سے کسی نے ایسی واشگاف کلام نہیں کی ۔سو یہ چاروں عقیدے ان کے ایسا ہی
اور بعض عقائد بھی اجماع کے برخلاف ہیں ۔ اسی طرح شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ کا یہ عقیدہ ہے کہ اسمعیل
ذبیح نہیں ہیں بلکہ الحق ذبیح ہے حالانکہ تمام مسلمانوں کا اسی پر اتفاق ہے کہ ذبیح اسمعیل ہے اور عید اضحی کے خطبہ میں
اکثر ملا صاحبان رو رو کر انہی کا حال سنایا کرتے ہیں۔ اسی طرح صدہا اختلافات گزشتہ علماء و فضلاء کے اقوال میں
پائے جاتے ہیں۔ اسی زمانہ میں بعض علماء مہدی موعود کے بارہ میں دوسرے علماء سے اختلاف رکھتے ہیں کہ وہ سب
حدیثیں ضعیف ہیں۔ غرض جزئیات کے جھگڑے ہمیشہ سے چلے آتے ہیں مثلاً یزید پلید کی بیعت پر اکثر لوگوں کا
اجماع ہو گیا تھا مگر امام حسین نے اور ان کی جماعت نے اس اجماع کو قبول نہیں کیا اور اس سے باہر رہے اور بقول
میاں عبدالحق اکیلے رہے۔ حالانکہ حدیث صحیح میں ہے گو خلیفہ وقت فاسق ہی ہو بیعت کر لینی چاہیے اور تخلف
معصیت ہے۔ پھر انہی حدیثوں پر نظر ڈال کر دیکھو جو سیح کی پیشگوئی کے بارہ میں ہیں کہ کس قدر اختلافات سے بھری
ہوئی ہیں۔ مثلاً صاحب بخاری نے دمشق کی حدیث کو نہیں لیا اور اپنے سکوت سے ظاہر کر دیا کہ اس کے نزدیک یہ
حدیث صحیح نہیں ۔ ہیں ہے اور ابنِ ماجہ نے بجائے دمشق کے بیت المقدس لکھا ہے اور اب حاصل کلام یہ ہے کہ ان بزرگوں
نے باوجود ان اختلافات کثیرہ کے ایک دوسرے سے مباہلہ کی درخواست ہرگز نہیں کی اور ہرگز روا نہیں رکھا کہ ایک
دوسرے پر لعنت کریں بلکہ بجائے لعنت کے یہ حدیث سناتے رہے کہ اِخْتِلافُ أُمَّتِي رَحْمَةٌ - اب یہ نئی بات
نکلی ہے کہ ایسے اختلافات کے وقت میں ایک دوسرے پر لعنت کریں اور بددعا اور گالی اور دُشنام کر کے فیصلہ کرنا
چاہیے ہاں اگر کسی ایک شخص پر سراسر تہمت کی راہ سے کسی فسق اور معصیت کا الزام لگایا جاوے جیسا کہ مولوی اسمعیل
صاحب ساکن علی گڑھ نے اس عاجز پر لگایا تھا کہ نجوم سے کام لیتے ہیں اور اس کا نام الہام رکھتے ہیں تو مظلوم کو حق

پہنچتا ہے کہ مباہلہ کی درخواست کرے۔ مگر جز کی اختلافات میں جو ہمیشہ سے علماء و فقراء میں واقع ہوتے رہتے ہیں،
مباہلہ کی درخواست کرنا یہ غزنوی بزرگوں کا ہی ایجاد ہے، لیکن اگر علماء ایسے مباہلہ کا فتوی دیں تو ہمیں عذر بھی کچھ
نہیں کیونکہ ہم ڈرتے ہیں کہ اگر ہم اس ملاعنہ کے طریق سے جس کا نام مباہلہ ہے اجتناب کریں تو یہی اجتناب
ہمارے گریز کی وجہ سمجھی جائے ۔ اور حضرات غزنوی خوش ہو کر کوئی دوسرا اشتہار عبدالحق کے نام چھپوا دیں اور لکھ دیں
کہ مباہلہ قبول نہیں کیا۔ اور بھاگ گئے، لیکن دوسری طرف ہمیں یہ بھی خوف ہے کہ اگر ہم مسلمانوں پر خلاف
حکم شرع اور طریق فقر کے لعنت کرنے کے لیے امرتسر پہنچیں تو مولوی ۔ ا صاحبان ہم پر یہ اعتراض کر دیں کہ
مسلمانوں پر کیوں لعنتیں کیں اور ان حدیثوں سے کیوں تجاوز کیا جو مومن لعان نہیں ہوتا اور اس کے ہاتھ اور
زبان سے لوگ محفوظ رہتے ہیں ۔ سو پہلے یہ ضروری ہے کہ فتویٰ لکھا جاوے اور اس فتوے پر ان تینوں مولوی
صاحبان کے دستخط ہوں جن کا ذکر میں لکھ چکا ہوں ۔ جس وقت وہ استفتاء مصدقہ بمواجہ بمواہیر علماء میرے پاس پہنچے تو
پھر حضرات غزنوی مجھے امرتسر پہنچا سمجھ لیں ۔
ما سوا اس کے یہ بھی دریافت طلب ہے کہ مباہلہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں منجانب اللہ تجویز
کیا گیا تھا وہ کفار و نصاری کی ایک جماعت کے ساتھ تھا جو نجران کے معزز اور مشہور نصرانی تھے۔ اس سے معلوم ہوا کہ
مباہلہ ہو، ایک مسنون امر ہے کہ اس میں ایک فریق کا کا فریا ظالم کس کو خیال کیا گیا ہے۔ اور نیز یہ بھی دریافت طلب
ہے کہ جیسا کہ نجران کے نصاری کی ایک جماعت تھی آپ کی کوئی جماعت ہے یا صرف اکیلے میاں عبد الحق صاحب
قلم چلا رہے ہیں۔ تیسرا یہ امر بھی تحقیق طلب ہے کہ اس اشتہار کے لکھنے والے در حقیقت کوئی صاحب آپ کی
جماعت میں سے ہیں جن کا نام عبد الحق ہے یا یہ فرضی نام ہے۔ اور یہ بھی دریافت طلب ہے کہ آپ بھی مباہلین کے
گروہ میں داخل ہیں یا کانوں پر ہاتھ رکھتے ہیں ۔ اگر داخل نہیں تو کیا وجہ ؟ اور پھر وہ کونسی جماعت ہے جن کے ساتھ
نساء و ابناء و اخوان بھی ہوں گے جیسا کہ منشاء آیت کا ہے ۔ ان تمام امور کا جواب بواپسی ڈاک ارسال
فرماویں اور نیز یہ سارا خط میاں عبد الحق کو بھی حرف بحرف سنا دیں۔ اور میاں عبد الحق نے اپنے الہام میں جو مجھے جہنمی
اور ناری لکھا ہے اس کے جواب میں مجھے کچھ ضرورت لکھنے کی نہیں ہے کیونکہ مباہلہ کے بعد خود ثابت ہو جائے گا کہ
اس خطاب کا مصداق کون ہے، لیکن جہاں تک ہو سکے آپ مباہلہ کے لیے کاغذ استفتاء تیار کر کے مولوی صاحبین

موصوفین کی مواہیر ثبت ہونے کے بعد وہ کاغذ میرے پاس بھیج دیں۔ اگر اس میں کچھ توقف کریں گے یا میاں
عبد الحق چپ کر کے بیٹھ جائیں گے تو گریز پر حمل کیا جائے گا اور واضح رہے اس خط کی چار نقلیں چارا اخبار میں اور نیز
رسالہ ازالہ اوہام میں چھاپ دی جائیں گی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
الراقم
خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
یکم رجب ۱۳۰۸ھ مطابق ۱ار فروری ۱۸۹۱ء
منقول از ضمیمه اخبار ریاض ہندا مرتسر مطبوعه ۱۵ مارچ ۱۸۹۱ء صفحہ نمبرا کالم نمبر ۲ تا صفحہ نمبر ۴ کالم نمبر کے سائز پر ہے۔
(مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی