میاں عبد الحق صاحب غزنوی کے مباہلہ کے اشتہار کا جواب

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ
وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ -
مباہلہ کے اشتہار کا جواب
ناظرین کو معلوم ہوگا کہ میاں عبد الحق صاحب غزنوی کے پہلے اشتہار کے جواب میں جو
مباہلہ کے لیے انہوں نے شائع کیا تھا۔ اس عاجز نے یہ جواب لکھا تھا کہ مسلمانوں کے جزئی
اختلافات کی وجہ سے باہم مباہلہ کرنا عند الشرع ہرگز جائز نہیں۔ مذہب اسلام ایسے اختلافات سے
بھرا پڑا ہے۔ حضرت مسیح ابن مریم کا جسم خاکی کے ساتھ آسمان کی طرف اُٹھایا جانا ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کے جسمانی طور پر اُٹھائے جانے کی نسبت جو معراج کی رات میں بیان کیا جاتا۔ کیا جاتا ہے، کچھ زیادہ
عزت کے لائق نہیں اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمانی صعود کی نسبت مسیح کے جسمانی صعود
کا کچھ زیادہ ثبوت پایا جاتا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے برخلاف ایک
اجماع کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمانی معراج کا بکلی انکار کر دیا ہے، مگر کسی صحابی نے ان
سے مباہلہ کی درخواست نہیں کی۔ ماسوا اس کے اور بہت سے اختلافات صحابہ میں واقع ہوئے یہاں
تک کہ بعض نے بعض قرآن شریف کی سورتوں کو قرآن شریف میں داخل نہیں سمجھا۔ اور پھر ہر ایک
زمانہ میں جزئی اختلافات کا سلسلہ بڑھتا گیا اور اس سلسلہ کو کچھ تو ائمہ اربعہ اور محد ثین اور مفسرین نے
وسعت دی اور ہزار ہا جزئیات مختلفہ آگے رکھ دیئے اور کچھ اہلِ کشف نے ان اختلافات کو بڑھایا۔
ل الاعراف: ۹۰
۔

چنانچہ ارباب کشف میں سے سب سے قدم بڑھا ہوا حضرت ابن عربی قدس سرہ کا ہے۔ اور بعض
مکاشفات سید عبد القادر جیلانی قدس سرہ بھی ایسے ہیں جو احادیث صحیحہ سے منافی و مغائر ہیں چنانچہ
ابن تیمیہ کا قول ہے کہ احادیث صحیحہ کی رو سے اس بات پر اجماع ہو چکا ہے کہ ذبیح اسماعیل ہیں مگر سید
عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ اسحاق کو ذبیح ٹھہراتے ہیں۔ ایسا ہی قریب اجماع کے یہ عقیدہ بھی ہے
جو کتب سابقہ توریت وغیرہ میں تحریف لفظی ہو گئی ہے۔ مگر حضرت محمد اسماعیل رئیس المحد ثین اس
اجماع کے مخالف ہیں۔ اب ظاہر ہے کہ اگر ان تمام جزئیات میں بطریق مباہلہ فیصلہ کرنا جائز ہوتا تو
خدا تعالیٰ ہرگز اس اُمت کو مہلت نہ دیتا کہ اب تک وہ دنیا میں قائم رہ سکتی۔ ذرا سوچ کر دیکھنا چاہیے
که چونکه در حقیقت حالت اسلام کی خیر القرون سے ہی ایسی واقعہ ہو گئی ہے کہ حنفی مذہب شافعی مذہب
سے صدہا جزئیات میں اختلاف رکھتا ہے ایسا ہی شافعی مالکی سے اور مالکی حنبلی سے سینکڑوں جزئی
مسائل میں مختلف ہے اور محد ثین کو بھی کسی ایک مذہب سے بکلی مطابقت نہیں ہے اور پھر وہ بھی باہم
جزئیات کثیرہ میں اختلاف رکھتے ہیں۔ ادھر اہلِ کشف کے اختلافات کا بھی ایک دفتر ہے یہاں تک
کہ بعض نے نبوت تامہ کے سلسلہ کو منقطع نہیں سمجھا۔ جاودانی عذاب کے قائل نہیں ہوئے۔ اور ظاہر
ہے کہ ان میں سے کوئی ایسا مذہب نہیں کہ جو جزئیات کے اختلاف میں غلطی اور خطاء کے احتمال
سے خالی ہو۔ اب اگر فرض کریں کہ ان سب میں اختلافات جزئیہ کی وجہ سے مباہلہ واقع ہو اور
خداوند تعالیٰ مخطی پر عذاب نازل کرے تو بلا شبہ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تمام متفرق فرقے اسلام کے
صفحہ زمین سے یک لخت نابود ہوں۔ پس ہر ایک عقل مند سمجھ سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا ہرگز منشاء نہیں کہ خدا
اہل اسلام ان تمام اختلافات جزئیہ کی وجہ سے ہلاک کئے جائیں ۔ سوایسے مباہلات سے اسلام کو کچھ
فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔ اور اگر یہ عند اللہ جائز ہوتا تو اسلام کا کب سے خاتمہ ہو جاتا۔
اس کے جواب میں میاں عبد الحق صاحب اپنے دوسرے اشتہار میں اس عاجز کو یہ لکھتے ہیں کہ
اگر مباہلہ مسلمانوں سے بوجہ اختلافات جزئیہ جائز نہیں تو پھر تم نے مولوی محمد اسماعیل سے رسالہ فتح
اسلام میں کیوں مباہلہ کی درخواست کی۔ سو انہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ درخواست کسی جزئی اختلاف کی

بناء پر نہیں بلکہ اس افترا کا جواب ہے جو انہوں نے عمدا کیا اور یہ کہا کہ میرا ایک دوست جس کی بات پر
مجھے بکلی اعتماد ہے۔ دو مہینے تک قادیان میں میرزا غلام احمد کے مکان پر رہ کر بچشم خود دیکھ آیا ہے کہ ان
کے پاس آلات نجوم ہیں اور انہیں کے ذریعہ وہ آئندہ کی خبریں بتلاتے ہیں اور ان کا نام الہام رکھ
لیتے ہیں۔ اب دیکھنا چاہیے کہ اس صورت کو جزئی اختلاف سے کیا تعلق ہے بلکہ یہ تو اس قسم کی بات
ہے جیسے کوئی کسی کی نسبت یہ کہے کہ میں نے اس کو بچشم خود زنا کرتے دیکھا یا بچشم خود شراب پیتے
دیکھا۔ اگر میں اس بے بنیا د افترا کے لیے مباہلہ کی درخواست نہ کرتا تو اور کیا کرتا؟
بالآخر یہ بھی یادر ہے کہ ہمیں مباہلہ مسنونہ سے انکار نہیں۔ اگر انکار ہے تو ایسے مباہلہ سے جس کا
قرآن اور حدیث سے نشان نہیں ملتا۔ اگر اس طور پر مباہلہ کرنا چا ہو کہ جس طور سے ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم نے درخواست کی تھی تو ہم بدل و جان مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یقیناً تمہیں معلوم ہوگا
کہ وہ مباہلہ جس کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نصاری سے درخواست کی تھی ۔ وہ یہ تھا کہ
آنجناب کو وحی الہی سے یقینی طور پر معلوم ہوا کہ عیسائی لوگ اس بات میں جھوٹے ہیں جو انہوں نے مسیح
ابن مریم کو خدا کا بیٹا بلکہ خدا بنا رکھا ہے۔ سچ صرف اس قدر ہے کہ مسیح نبی تھا اور خدا تعالیٰ کا بندہ تھا اور
اس سے زیادہ جو کچھ ہے وہ عیسائیوں کا افترا ہے۔ ادھر عیسائی بھی کلام اللہ کے اس بیان کو خدا تعالیٰ کا
کلام نہیں سمجھتے تھے بلکہ خیال کرتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نعوذ باللہ اپنا افترا ہے۔ چنانچہ
اول ان کے اسکات والزام کے لیے ہر ایک قسم کے دلائل و نشان قرآن شریف نے پیش کئے ، مگر
انہوں نے اپنے تعصب کی وجہ سے ان دلائل کو قبول نہ کیا۔ آخر جب انہوں نے کسی دلیل کو قبول نہ
کیا اور کسی نشان پر ایمان نہ لائے تو اتمام حجت کی غرض سے مباہلہ کے لیے ان سے درخواست کی گئی
اور یہ درخواست صرف اس بنا پر تھی کہ ہم پر خدا تعالیٰ نے یہ بات یقینی طور پر کھول دی ہے کہ تم اس
اعتقاد میں کہ مسیح ابن مریم سچ مچ خدا کا بیٹا اور خدا ہے، مفتری ہو۔ خدا تعالیٰ نے انجیل میں ہرگز ایسی
تعلیم نہیں دی کہ اس کا کوئی دوسرا شریک بھی ہے اور در حقیقت اس کا کوئی بیٹا بھی ہے جو بیٹا ہونے کی
وجہ سے خدا بھی ہے۔ اگر تمہیں یقین ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہی تعلیم دی ہے تو بقول تمہارے

ہم مفتری ٹھہرے۔ تو آؤ باہم مباہلہ کریں تا اس شخص پر جو کا ذب اور مفتری ہے خدا تعالیٰ کا عذاب
نازل ہو۔ اور فرمایا کہ مباہلہ کے لیے ایک نہیں بلکہ دونوں طرف سے جماعتیں آنی چاہئیں ۔ تب
مباہلہ ہو گا۔ جیسا کہ فرماتا ہے۔ اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنْ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ ۔
فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَ
أَبْنَاءَ كُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَل لَّعْنَتَ اللَّهِ
عَلَى الْكَذِبِينَ لے کے یعنی مسیح کا بندہ ہونا بالکل سچ اور شک سے منزہ ہے۔ اور اگر اب بھی
عیسائی لوگ مسیح ابن مریم کی الوہیت پر تجھ سے جھگڑا کریں اور خدا تعالیٰ کے اس بیان کو جو مسیح
در حقیقت آدم کی طرح ایک بندہ ہے گو بغیر باپ کے پیدا ہوا دروغ سمجھیں اور انسان کا افترا
خیال کریں۔ تو ان کو کہہ دے کہ اپنے عزیزوں کی جماعت کے ساتھ مباہلہ کے لیے آویں ۔ اور
ادھر ہم بھی اپنی جماعت کے ساتھ مباہلہ کے لیے آویں گے ۔ پھر جھوٹوں پر لعنت کریں گے ۔
اب اس تمام بیان سے بوضاحت کھل گیا کہ مسنون طریق مباہلہ کا یہ ہے کہ جو شخص مباہلہ کی
درخواست کرے اس کے دعوی کی بنا ایسے یقین پر ہو جس یقین کی وجہ سے وہ اپنے فریق مقابل کو قطعی
طور پر مفتری اور کا ذب خیال کرے اور اس یقین کا اس کی طرف سے بصراحت اظہار چاہیے کہ میں
اس شخص کو مفتری جانتا ہوں ۔ نہ صرف ظن اور شک کے طور سے بلکہ کامل یقین سے۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ
نے آیت موصوفہ بالا میں ظاہر فرمایا ہے۔
پھر ان آیات سے یہ بھی ظاہر ہے کہ پہلے خدا تعالیٰ نے دلائل بینہ سے بخوبی عیسائیوں بی عیسائیوں کو سمجھا دیا
کہ عیسی بن مریم میں کوئی خدائی کا نشان نہیں ۔ اور جب باز نہ آئے تو پھر مباہلہ کے لیے درخواست
کی۔ اور نیز آیات موصوفہ بالا سے یہ بھی ظاہر ہے کہ مسنون طریقہ مباہلہ کا یہی ہے کہ دونوں طرف
سے جماعتیں حاضر ہوں۔ اگر جماعت سے کسی کو بے نیازی حاصل ہوتی تو اس کے اول مستحق ہمارے
لے اس آیت میں لفظ الْكَذِبِينَ صاف ہمارے مدعا اور بیان کا شاہد ناطق ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ لعنت
اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ فرما کر ظاہر کرتا ہے کہ مباہلہ اسی صورت میں جائز ہے کہ جب فریقین ایک دوسرے کو عمداً
دروغ بازیقین کرتے ہوں نہ یہ کہ صرف مخطی خیال کرتے ہوں ۔
ال عمران : ۶۲۶۱

نبی صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ یہ کیا انصاف کی بات ہے جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مباہلہ کے لیے
جماعت کے محتاج ٹھہرائے جائیں اور میاں عبدالحق اکیلے کافی ہوں؟ عجب بات ہے کہ مباہلہ کے لیے
تو دوڑتے ہیں اور پہلے ہی قدم میں فرمودۂ خدا اور رسول کو چھوڑتے ہیں۔ اور اگر کوئی جماعت ساتھ ہے تو
بذریعہ اشتہا ر اس کا نام لینا چاہیے۔ اگر اصل حقیقت پر غور کیا جاوے تو مباہلہ کی درخواست کرنا ہما را حق
تھا۔ اور وہ بھی اس وقت جب ہم اپنے دعوے کو دلائل و بینات مفصلہ و مسکتہ سے مؤیدوم و مسکتہ سے مؤید و مستند کر چکتے مگر
اب بھی تنز لا ترحماً لله مباہلہ کے لیے تیار ہیں۔ مگر انہیں شرائط کے ساتھ جوند کور ہو چکیں۔
اب ناظرین یاد رکھیں کہ جب تک یہ تمام شرائط نہ پائے جائیں تو عند الشرع مباہلہ ہرگز
درست نہیں ۔ مباہلہ میں دونوں فریق ایسے چاہئیں کہ در حقیقت یقینی طور پر ایک دوسرے کو مفتری
سمجھیں اور وہ حسن ظن جو مومن پر ہوتا ہے ایک ذرہ ان کے درمیان موجود نہ ہو ورنہ اجتہادی
اختلافات میں ہرگز مباہلہ جائز نہیں اور اگر مباہلہ ہوگا تو ہرگز کوئی ثمرہ مترتب نہیں ہوگا اور ناحق غیر
مذہب والے ہنسی ٹھٹھا کریں گے۔ خدا تعالیٰ ایسا نہیں ہے کہ مسلمانوں کو ان کے اجتہادی اختلافات کی
وجہ سے تہ تیغ کر دیوے اور دشمنوں کو ہنساوے۔ پس میاں عبد الحق اور ان کے پوشیدہ انصار کو مناسب
ہے کہ اگر مباہلہ کا شوق ہے تو سنت نبوی اور کلام رب عزیز کا اقتداء کریں۔ قرآن کریم کے منشاء کے
خلاف اگر مباہلہ ہو تو وہ ایمانی مباہلہ ہرگز نہیں۔ افغانی مباہلہ ہو تو ہو ۔ اب میں ایک دفعہ پھر ان تمام
مولوی صاحبان کو جنہیں پہلے اشتہار میں مخاطب کیا گیا تھا۔ اِتمَامًا لِلْحُجَّة دوبارہ یاد دلاتا ہوں کہ
اگر میرے دعاوی اور بیانات کی نسبت انہیں تردد ہو تو حسب شرائط اشتہار سابقہ مجلس مباحثہ کی منعقد کر
کے ان اوہام کا ازالہ کرالیں ۔ ورنہ یا درکھیں کہ یہ امر کمال معصیت کا موجب ہے کہ خود اپنے اوہام کے
ازالہ کی فکر نہ کریں اور دوسروں کو ورطہ اوہام میں ڈالیں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المش
میرزاغلام احمد قادیانی
تهر
۱۲ اپریل ۱۸۹۱ء
( تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ا تا ۷ )

آج 10 میں سے 10 باقی