اشتہار بمقابل پادری صاحبان در باره اعلان وفات مسیح

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حَامِدًا وَ مُصَلِّيًا
اشتہار بمقابل پادری صاحبان
ذلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِيْسِيْنَ وَرُهْبَانًا وَأَنَّهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ !
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُوْنَ شَيْئًا وَهُمُ
يُخْلَقُونَ - أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاء وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ]
خدا تعالیٰ ان آیات مندرجہ عنوان میں حضرت مسیح ابن مریم اور ان تمام انسانوں کو جو محض باطل
اور ناحق کے طور پر معبود قرار دیئے گئے تھے، مار چکا۔ در حقیقت یہ ایک ہی دلیل مخلوق پرستوں کے
ابطال کے لیے کروڑ دلیل سے بڑھ کر ہے کہ جن بزرگوں یا اور لوگوں کو وہ خدا بنائے بیٹھے ہیں وہ فوت
ہو چکے ہیں اور اب وہ فوت شدہ ہیں زندہ نہیں ہیں۔ اگر وہ خدا ہوتے تو ان پر موت وارد نہ ہوتی۔ یقیناً
سمجھنا چاہیے کہ وہ لوگ جو ایک عاجز انسان کو الهُ الْعَالَمِينَ قرار دیتے ہیں۔ وہ صرف ایک ہی ثبوت ہم
سے مانگتے ہیں کہ ہم ان کے اس معبود کا مردہ ہونا اور اموات میں داخل ہونا ثابت کر دیں۔ کیونکہ کوئی دانا
المائدة: ٨٣
محمد : ۲۰
النحل: ٢٢،٢١
۲۲۲۱:

مردہ کو خدا بنا نہیں سکتا۔ اور تمام عیسائی بالاتفاق اس بات کے قائل ہیں کہ اگر کوئی شخص حضرت مسیح ابن
مریم کا مرکز پھر مردہ رہنا ثابت کر دے تو ہم یک لخت عیسائی مذہب کو چھوڑ دیں گے، لیکن افسوس کہ
ہمارے گزشتہ علماء نے عیسائیوں کے مقابل پر کبھی اس طرف توجہ نہ کی حالانکہ اس ایک ہی بحث میں
تمام بحثوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ دنیا میں ایسا نادان کون ہے کہ کسی مردہ کا نام إِلهُ الْعَالَمِينَ رکھے۔
اور جو مر چکا ہے اس میں حَتَّی لَا يَمُوت کے صفات قائم کرے۔ عیسائی مذہب کا ستون جس کی پناہ
میں انگلستان اور جرمن اور فرانس اور امریکہ اور روس وغیرہ کے عیسائی رَبُّنَا الْمَسِيحُ کہہ رہے
ہیں۔ صرف ایک ہی بات ہے اور وہ یہ ہے کہ بد قسمتی سے مسلمانوں اور عیسائیوں نے برخلاف کتاب
الہی یہ خیال کر لیا ہے کہ مسیح آسمان پر مدت دراز سے بقید حیات چلا آتا ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ اگر یہ
ستون ٹوٹ جائے تو اس خیال باطل کے دُور ہو جانے سے صفحہ دنیا یک لخت مخلوق پرستی سے پاک ہو
جائے۔ اور تمام یوروپ اور ایشیا اور امریکہ ایک ہی مذہب توحید میں داخل ہو کر بھائیوں کی طرح
زندگی بسر کریں، لیکن میں نے حال کے مسلمان مولویوں کو خوب آزما لیا۔ وہ اس ستون کے ٹوٹ
جانے سے سخت ناراض ہیں اور در پردہ مخلوق پرستی کے موید ہیں۔ میں نے ان کو خدا تعالیٰ کا حکم سنا دیا
لیکن انہوں نے قبول نہیں کیا۔ اب میں اس دعوت کو لے کر اس ہدیہ طیبہ کے پیش کرنے کی غرض سے
عیسائی صاحبوں کی طرف رُخ کرتا ہوں۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جس سختی سے مسلمانوں نے
میرے ساتھ برتاؤ کیا وہ نہیں کریں گے۔ کیونکہ ان میں وہ تہذیب ہے جو عدل گستر گورنمنٹ برطانیہ
نے اپنے قوانین کے ذریعہ سے مہذب لوگوں کو سکھلائی ہے۔ اور ان میں وہ ادب ہے جو ایک باوقار
سوسائٹی نے نمایاں آثار کے ساتھ دلوں میں قائم کیا ہے۔ سو مجھے اللہ جل شانہ کا شکر کرنا چاہیے اور
بعد اس کے اس مصدر فیض گورنمنٹ کا بھی جس کی ظل حمایت میں ہم خوشی اور آزادی کے ساتھ
گورنمنٹ کی ایسی رعیت کے ساتھ بھی مذہبی بحث کر سکتے ہیں اور خود پادری صاحبان خُلق اور بُردباری
اور رفق اور نرمی میں ہمارے ان مولوی صاحبوں سے ایسی سبقت لے گئے ہیں کہ ہمیں موازنہ کرتے
لے یہاں سے اشتہار پھٹا ہوا ہے۔ (مرتب)

وقت شرمندہ ہونا پڑتا ہے اور ہمیشہ اپنے ان مولویوں سے بحث کے وقت یہی خطرہ اور دھڑ کا رہتا ہے
کہ بات کرتے کرتے کہیں لاٹھی بھی نہ چلا دیں۔ مگر میرے اس قول سے وہ شریف لوگ مستثنیٰ ہیں جن
کے سینوں میں خدا تعالیٰ نے صفائی بخشی ہے، لیکن اکثر تو ایسے ہی ہیں جن پر صفات سبعیہ غالب ہیں۔
میں اس شہر میں قریباً ہر روز دیکھتا ہوں کہ جب کوئی مسلمان مخالف ملنے کے لیے آتا ہے تو اس کے چہرہ
پر ایک درندگی کے آثار ظاہر ہوتے ہیں۔ گویا خون ٹپکتا ہے۔ ہر دم غصّہ سے نیلا پیلا ہوتا جاتا ہے۔
سخت اشتعال کی وجہ سے زبان میں لکنت بھی ہوتی ہے۔ لیکن جب کوئی عیسائی ملتا ہے تو ایسا معلوم ہوتا
ہے کہ گویا غضبی قوت بالکل اس سے مسلوب ہے۔ نرمی سے کلام کرتا ہے اور بُردباری سے بولتا ہے۔
لہذا مجھے ان لوگوں پر نہایت ہی رحم آیا ۔۔۔ ہمارا ان لوگوں سے جھگڑا ہی کیا ہے، فقط ایک مسیح کے زندہ
نہ ہونے کا۔ ایک ذرہ سی بات ہے جس کے طے ہونے سے یہ لوگ بھائیوں کی طرح ہم سے آ ملیں
گے۔ اور یوروپ اور ایشیا میں اسلام ہی اسلام ہو جائے گا ۔ لہذا میں نہایت ادب اور عاجزی سے
پادری صاحبوں کی خدمت میں یہ ہدیہ اشتہار روانہ کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے میرے پر ثابت کر دیا
ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم ہمیشہ کے لیے فوت ہو چکے ہیں۔ اور اس قدر ثبوت میرے پاس ہیں کہ کسی
منصف کو بجز ماننے کے چارہ نہیں۔ سو میں اُمید کرتا ہوں کہ پادری صاحبان اس بارہ میں مجھ سے گفتگو
کر کے میرے نافہم بھائیوں کو اس سے فائدہ پہنچاویں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ پادری صاحبان کی
گفتگو ا ظہا ر حق کے لیے نہایت مفید ہوگی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المش
۲۰ رمتی ۱۸۹۱ء
میرزاغلام احمد قادیانی لودیانہ
تهر
دید به اقبال ربّی پریس کو دیا نه
( تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۱۲ تا ۱۴)

آج 10 میں سے 10 باقی