اشتہار دعوت حق درباره مباحثہ وفات مسیح و حقیقت نزول ابن مریم
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى
اشتہار دعوت حق
اما بعد چونکہ اکثر یہ عاجز سنتا ہے کہ لودیانہ کے بعض مولوی صاحبان جیسے (۱) مولوی عبد اللہ
صاحب (۲) مولوی محمد صاحب (۳) مولوی عبد العزیز صاحب (۴) مولوی مشتاق احمد صاحب
مولوی شاہدین صاحب اس مسئلہ میں اس عاجز سے مخالف ہیں کہ حضرت مسیح ابن مریم علیہ السلام فوت
ہو گئے ہیں اور آنے والا مسیح جس کی خبر دی گئی ہے در حقیقت مسیح ابن مریم نہیں ہے بلکہ مثالی اور ظالمی طور پر
مسیح ابن مریم کے رنگ میں ہے اور ایسی اُس سے رُوحانی طور پر مناسبت و مشابہت رکھتا ہے کہ گویا وہی
ہے اور اس عاجز نے یہ بھی سنا ہے کہ بعض مولوی صاحبان موصوفین اکثر اوقات منبر پر کھڑے ہو کر بلند
آواز سے یہ کہتے ہیں کہ مدعی اس مسئلہ کا ہم سے بحث کرے۔ ہم بحث کے لیے طیار ہیں۔ لیکن افسوس کہ
تحریری بحث کو جس میں ہر طرح سے امن ہے اور نیز جس میں کیفیت بحث پر غور کرنے کے لیے ہر یک کو
حاضرین و غائبین میں سے کامل طور پر موقع مل سکتا ہے قبول نہیں کرتے۔ ناچار ایک اور طریق سهل و آسان
تجویز کر کے اشتہار تجویز کر کے اشتہا ر هذا شائع کیا جاتا ہے۔ لیکن قبل اس کے کہ ہم وہ طریق
لے یہ اشتہار ار علیحدہ علیحدہ بڑ۔ بڑے سائز پر جس کی کی بغیر بغیر عنوان اور تا نام حضرت مشتہر ۳۱ سطریں ہیں لو دھیانہ سے پہلی بار شائع
ہوا۔ پھر اس کی نقل اخبار ریاض ہندا مر تسر جلد ۶ نمبرے مورخہ ۱۸ مئی ۱۸۹۱ء کے صفحہ ۶ پر شایع ہوئی۔ (مرتب)
لکھیں۔ پہلے اس بات کا ظاہر کرنا ضروری ہے کہ سب سے اول بحث کرنے کا حق مولوی عبدالعزیز
صاحب کو ہے کیونکہ وہ شہر کے مفتی اور اکثر لوگوں کے پیشوا اور مقتداء ہیں جو بار بار جامع مسجد میں
بر سر منبر اعلان بھی دے چکے ہیں کہ ہم بحث کو تیار ہیں۔ کیوں ہم سے بحث نہیں کرتے۔ اور در حقیقت ان
سے بحث کرنا نہایت ضروری بھی ہے کیونکہ خاص شہر لو یا نہ کی نظر انہیں پر ہے۔ سو یہ عاجز بمقابل ان
کے بحث کے لیے بغرض اظہار حق تیار ہے۔ اب ان کے مریدوں اور معاونوں کو بھی مناسب بلکہ عین
فرض ہے کہ مولوی صاحب موصوف کو بحث کے لیے آمادہ کریں اور اگر کسی کمزوری کی وجہ سے وہ گریز
کریں تو اس گریز سے ان کی اندرونی حالت اور علمی کمالات کا اندازہ اہل بصیرت خود ہی کر لیں گے۔
ہماری طرف سے تو مولوی صاحب موصوف کو بحالت ان کے عاجز رہ جانے کے یہ بھی اجازت ہے کہ
اگر آپ بحث کرنے کا حوصلہ نہ دیکھیں تو اپنے برادر حقیقی مولوی محمد صاحب سے بحث کرنے کے لئے
منت کریں۔ اور اگر وہ بھی بوجہ اپنی کسی حالت ناچاری کے جس کو وہ خوب سمجھتے ہوں گے جواب دے
دیں تو پھر اپنے دوسرے بھائی مولوی عبداللہ صاحب کی خدمت میں التجا لے جائیں۔ اور اگر وہ بھی نہ
مانیں تو پھر بحالت لا چاری مولوی مشتاق احمد صاحب مدرس ہائی سکول کی خدمت میں دوڑیں۔ اور ان
سے اس سختی کے وقت میں دستگیری چاہیں۔ اور اگر وہ بھی صاف جواب دیں اور وقت پر کام نہ آئیں تو
پھر قریب قریب یقین کے ہے کہ دوم درجہ کے مفتی صاحب یعنی مولوی شاہدین صاحب ایسے
اضطراب کی حالت میں ضرور کام آئیں گے اور ان کو اپنی منطق اور وسعت معلومات کا دعوی بھی بہت
ہے۔ اور اگر وہ بھی گریز کر جائیں تو پھر استاد طائفہ مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کی خدمت میں
مولوی شاہدین صاحب سے درخواست کراویں۔ اور اگر وہ بھی خاموش رہیں تو پھر موحدین کے گروہ
میں سے اس شہر میں چیده و برگزیده حضرت مولوی محمد حسن صاحب رئیس اعظم لو دیانہ ہیں کہ جو
در حقیقت علاوہ کمالات علمی بڑ۔ ت علمی بڑے نیک اخلاق کے آدمی ہیں اور نیک نیت اور بردبار اور حلیم الطبع شخص
ہیں۔ ان کی طرف سب کو رجوع کرنا چاہیئے اور ان کو اختیار ہوگا کہ چاہیں تو بذات خود بحث کریں اور چاہیں
تو اپنی طرف سے مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب کو بحث کے لیے وکیل مقرر کر دیں، لیکن اس وقت اگر وہ
بھی جواب دے دیں تو آئندہ سب کے لئے مناسب ہے کہ غائبانہ طور پر بد زبانی اور غیبت کر کے
ناحق اپنے تئیں عند اللہ قابل مواخذہ نہ ٹھہرا دیں۔
اب بحث کا آسان طریق جس کا ہم اوپر ذکر کر آئے ہیں یہ ہے جو شرائط ذیل میں مندرج ہے۔
(۱) یہ کہ کسی رئیس کا مکان اس بحث کے لیے تجویز ہو۔ جیسے نواب علی محمد خان صاحب ، شہزادہ
نادر شاہ صاحب، خواجہ احسن شاہ صاحب۔ اور جلسہ بحث میں کوئی افسر یورپین تشریف لاویں اور چند
دیسی پولس مین بھی ہوں ۔ اور اگر یورپین افسر نہ ہوں تو کوئی ہندو مجسٹریٹ ہی ہوں تا ایسا شخص کسی کا
طرفدار نہ ہو۔
(۲) یہ کہ فریقین کے سوال و جواب لکھنے کے لیے کوئی ہندو منشی تجویز کیا جائے جو خوشخط ہو۔
ایک فریق اول اپنا سوال مفصل طور پر لکھا دیوے۔ پھر دوسرا مفصل طور پر اس کا جواب لکھا دیوے۔
چند سوال میں فریق ثانی سائل ہو اور یہ عاجز مجیب اور پھر چند سوال میں یہ عاجز سائل اور فریق ثانی
مجیب ہو۔ اور ہر یک فریق کو ایک گھنٹہ یا آدھ گھنٹہ تک تحریر کا اختیار ہو۔ سوال و جواب کی تعداد برابر ہو
اور ہمیں وہی تعداد اور اسی قدر وقت منظور ہے جو فریق ثانی منظور کرے۔
(۳) سوال و جواب میں خلط مبحث نہ ہو اور نہ کوئی خارجی نکتہ چینی اور غیر متعلق امران میں پایا
جائے۔ اگر کوئی ایسی تقریر ہو تو وہ ہرگز لکھی نہ جائے بلکہ اس بے جا بات سے ایسی بات کرنے والا
موردالزام ٹھہرایا جائے۔
(۴) ان سوالات و جوابات کے قلمبند ہونے کے بعد پھر دوبارہ عوام کو وہ سب باتیں سنا دی
جائیں اور وہی لکھنے والا سنا دیوے۔ اور اگر یہ منظور نہ ہو تو فریقین میں سے ہر یک شخص اپنے ہاتھ میں
پرچہ لے کر سنا دیوے۔
(۵) ہر ایک فریق ایک ایک نقل اس تحریر کی اپنے دستخط سے اپنے مخالف کو دے دیوے۔
(۶) آٹھ بجے سے دس بجے تک یہ جلسہ بحث ہو سکتا ہے۔ اگر اس سے زیادہ بھی چاہیں تو وہ
منظور ہے۔ مگر بہر حال نماز ظہر کے وقت یہ جلسہ ختم ہو جانا چاہئیے ۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور
مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کو اختیار ہے کہ وہ بطور خود اس جلسہ میں تشریف لاویں۔ اور اگر دوسرے خود
ان کی وکالت کو منظور کریں تو وہی بحث کے لیے آگے قدم بڑھاویں۔ ہمیں بہر حال منظور ہے اور تحریر کی
اس لیے ضرورت ہے کہ تا بیانات فریقین تحریف سے محفوظ رہیں۔ اور اس قدر مغز خوری کے بعد
اظہار حق کی کوئی سند اپنے پاس ہو۔ ورنہ اگر نری زبانی باتیں ہوں اور پیچھے سے خیانت پیشہ لوگ کچھ
کا کچھ بنا دیں تو ان کا منہ بند کرنے کے لیے کونسی حجت یا سند ہمارے پاس ہوگی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَی
مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
مکر رواضح ہو کہ یہ جلسہ بحث عید کے دوسرے دن قرار پانا چاہیے تا بوجہ تعطیل کے ملازمت پیشہ
لوگ بھی حاضر ہوسکیں اور دُور سے آنے والے بھی پہنچ سکیں یا جیسے مولوی صاحبان تجویز کریں۔
المش
خاکسار میرزاغلام احمد لود یا نہ محلہ اقبال گنج
۲۳ رمتی ۹۱ ء
تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۵۸ تا ۶۱ )