اشتہار واجب الاظہار ۔ مولوی محمد حسین صاحب کے مباحثہ کا کیا انجام ہوا

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اشتہار واجب الاظہار
مولوی محمد حسین صاحب کے مباحثہ کا کیا انجام ہوا
عهد را بشکست و پیمان نیزهم
مولوی محمد حسین صاحب کے سوالات کے جواب میں اس ر جولائی ۱۸۹۱ء کو بروز جمعہ کے اس
عاجز نے ایک قطعی فیصلہ کرنے والا مضمون سنایا جس کو سنتے ہی مولوی صاحب کے چھکے چھوٹ گئے اور
تمام سمجھ دار اور منصف مزاج لوگوں نے معلوم کر لیا کہ مولوی صاحب کا سارا تانا بانا بیک دفعہ ٹوٹ
گیا۔ اس لیے مولوی صاحب کو مضمون سننے کی حالت میں یہی دھڑ کا دل میں شروع ہوا کہ اب
تو ہمارے اعتراضات کی ساری قلعی کھل گئی۔ ناچار خلاف ورزی شرائط کر کے ان چھوٹے ہتھیاروں پر
آگئے جن کو آج کل کے مولوی ملاں لاجواب ہونے کی حالت میں استعمال کیا کرتے ہیں۔ ناظرین
کو واضح ہو کہ مولوی صاحب کے ساتھ تحریری طور پر یہ شرطیں ٹھہر چکی تھیں (۱) اول یہ کہ فریقین صرف
تحریری طور پر اپنا سوال یا جواب لکھیں (۲) دوم یہ کہ جب کوئی فریق اپنی تحریر کو سنانے لگے تو فریق ثانی
اس کے سنانے کے وقت دخل نہ دیوے اور کوئی بات منہ سے نہ نکالے۔(۳) تیسرے یہ کہ بیان سننے
کے بعد کوئی فریق زبانی جواب دینا شروع نہ کرے، لیکن افسوس کہ مولوی صاحب نے مضمون سُنتے ہی
ان تینوں شرطوں کو توڑ دیا اور عہد شکنی کے بعد ایک جوش کی حالت میں کھڑے ہو کر بے جا اور غیر مہذب

الفاظ کے مرتکب ہوئے جس سے معلوم ہوا کہ مولوی صاحب اپنے نفسانی جذبات کے ضبط کرنے پر
ہرگز قادر نہیں ، ناچار ان کی یہ خطر ناک حالت دیکھ کر جلسہ برخاست کیا گیا۔ اور اس قدر لمبی بحث کے
بعد جو مولوی صاحب نے اپنے خانہ زاد اصول موضوعہ کی نسبت سراسر لغو اور بے مصرف جاری کر رکھی
تھی جو باراں دن تک ہوتی رہی اور اصل بحث سے کچھ بھی علاقہ نہیں رکھتی تھی اور فریقین کے بیانات
دس جزو تک پہنچ گئے تھے اور لوگ سخت معترض تھے کہ اصل بحث کیوں شروع نہیں کی جاتی۔ مولوی
صاحب کو اس وقت آخر مضمون میں یہ بھی سنا دیا گیا کہ اب ہم تمہیدی بحث کو ختم کرتے ہیں۔ آپ نے
بھی بہت کچھ لکھ لیا۔ اور ہم نے بھی ۔ اب اس بے سود بحث کو بند کرنا چاہیے اور اصل بحث کو شروع کرنا
چاہیے۔ مولوی صاحب اس طرح نہیں چاہتے تھے کہ اصل بحث کی طرف آئیں۔اس لئے انہوں
نے ان شرطوں کو توڑ کر یہ چاہا کہ پھر کسی طرح سخت زبانی کر کے اپنی فضول اور بالائی باتوں کو جن کی
طوالت کو اصل بحث سے کچھ بھی تعلق نہیں تھا۔ شروع رکھیں ۔ مگر ہم نے صاف جواب لکھ دیا تھا کہ
بے فائدہ باتوں میں ہم اپنے اوقات کو ضایع کرنا نہیں چاہتے کیونکہ تمہیدی گفتگو بہت ہو چکی ہے۔ اور
عنقریب رساله الحق سیالکوٹ میں فریقین کے بیانات چھپ جائیں گے۔ تب لوگ خود معلوم کر لیں
گے کہ سچ پر کون ہے۔ اب یہ اشتہار صرف اس غرض سے دیا جاتا ہے کہ اگر مولوی صاحب کی نیت بخیر
ہے تو اب بھی اصل مسئلہ میں بحث تحریری کر لیں ۔ میرے نزدیک مولوی صاحب کا یہ دعوی بھی بالکل
فضول ہے کہ وہ اکابر محدثین کی طرح فن حدیث میں مہارت تمام رکھتے ہیں بلکہ بات بات میں ان کی
نا سمجھی اور غباوت مترشح ہو رہی ہے۔ اگر وہ مجھے اجازت دیں تو میں ان کی حدیث دانی بھی لوگوں پر دیں تو کی دانی
ظاہر کروں ۔
مولوی صاحب سے انصاف کی کیا توقع ہو سکتی ہے اور کیا امید کی جاسکتی ہے کہ بڑی بردباری
اور غور سے کسی مضمون کو وہ سُن سکیں ۔ جس صورت میں آپ نے اپنی تہذیب اور معاملہ شناسی کا علی
روسِ الأَشْهَاد یہ نمونہ دیا کہ عام لوگوں کی طرح اپنی بیویوں کو طلاق دینے پر آمادہ ہو گئے اور یہ صرف
غالبا یہ لفظ کسی طرح ہوگا۔“ (مرتب)

اس وجہ سے کہ ان کے نزدیک ہم نے کوئی حوالہ غلط دیا ہے۔ افسوس مولوی صاحب آغاز مضمون سے
ہی تردیدی نوٹوں کی تحریر میں مصروف ہو گئے اور مضمون کی خوبیوں پر تدبر سے غور کرنے کا انہیں بیقرار
اور پُر جوش طبیعت نے ذرہ بھی موقع نہ دیا۔ ورنہ بے سوچے سمجھے انہیں طلاقوں کی ضرورت نہ پڑتی۔
اور یوں عوام میں اپنی مستورہ بیویوں کی ہتک حرمت کے الفاظ منہ سے نکال کر سکی نہ اُٹھاتے۔ اب
پبلک کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اب اس کارروائی کی نسبت جو کچھ وہ مشتہر کریں گے۔ محض اپنی بدنامی اور
فضیحت کا داغ دھونے کے لیے ایک واویلا اور نوحہ ہوگا۔ یہ ان کی ساری بیہودہ باتیں ہیں۔ تاعوام پر
جو ان کی حقیقت کھل گئی ہے اس پر کسی طرح پردہ پڑ جائے ۔ وہ اصل مطلب ( حیات و ممات مسیح ) پر
میرے ساتھ کیوں بحث نہیں کرتے ؟ وہ یقینا ڈرتے ہیں کہ اگر اصل مسئلہ میں بحث شروع ہوگی تو بڑی
رسوائی کے ساتھ انہیں مغلوب ہونا پڑے گا۔ ہاں ناظرین پر واضح رہے کہ ہم نے اپنے آخری مضمون
کی جو اس رجولائی ۱۸۹۱ء کو بروز جمعہ پڑھا گیا تھا۔ مولوی صاحب کو نقل نہیں دی ۔ کیونکہ مولوی صاحب
بباعث ارتکاب جریمہ عہد شکنی و ترک تہذیب اور توڑ دینے تمام شرطوں کے اپنے تمام حقوق کو اپنی ہی
کرتوت کی وجہ سے کھو بیٹھے۔ حاضرین جو قریباً تین سو کے موجود ہو گئے تھے جن میں بعض معز ز رئیس شہر
اور صاحبان اڈیٹر اخبار پنجاب گزٹ سیالکوٹ اور نورافشاں لود یا نہ بھی تھے اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ
مولوی صاحب بے صبر ہو کر بر خلاف شرط قرار یافتہ اس عاجز کے مضمون پڑھتے وقت چپ رہ کر سُن نہیں
سکے اور مضمون سننے کے بعد بھی اُن کی زبان اُن سے رُک نہیں سکی۔ اور جوش میں آکر ان تمام شرطوں کو
لے مباحثہ سے پیشتر مولوی صاحب کے بعض خیر خواہوں، خصوصاً حافظ محمد یوسف صاحب ضلع دار نہر نے یہ خواب
دیکھا تھا کہ مولوی صاحب کی ٹانگ خشک ہو گئی اور مولوی صاحب حقہ پیتے تھے۔ اور میاں عبد الحکیم خان صاحب نے
بروایت منشی عبد الغنی صاحب برادر منشی نجف علی صاحب نے ہمارے پاس بیان کیا تھا کہ خود مولوی صاحب نے اپنی
ٹانگ کو خواب میں خشک ہوتے دیکھا۔ ان خوابوں کی تعبیر یہی تھی کہ مولوی صاحب حق کی مخالفت کریں گے مگر خفت
ناکامی اور زک اُٹھائیں گے۔
یہ صاحب ضلعد ار ضلع لاہور ہیں جو مرد صالح اور مولوی محمد حسین صاحب کے دوست ہیں ۔

ایسے بھول گئے کہ گویا ان سب باتوں کے کرنے کے لئے ان کو بالکل آزادی تھی۔ اس بے حواسی کے
بے طرح جوش کا یہی سبب تھا کہ مولوی صاحب اپنا ۷۶ صفحہ کا مضمون سنا کر یہ سمجھ بیٹھے کہ یہ لا جواب
مضمون ہے بلکہ مغروری کی راہ سے بعض جگہ اپنی فتح کے خط بھی بھیج دیئے تھے۔ اب جو عصائے موسیٰ
کی طرح اس عاجز کے مضمون نے مولوی صاحب کی تمام ساحرانہ کارروائی کو باطل کر دیا۔ تو ایک دفعہ
ان کے دل پر وہ زلزلہ آیا جس کی کیفیت خدا تعالیٰ کے بعد وہی جانتے ہوں گے۔ سو یہ تمام حرکات جو
ان سے سرزد ہوئیں ۔ ایک قسم کی بیہوشی کی وجہ سے تھیں جو اس وقت ان پر طاری ہوگئی تھی۔ بہر حال وہ
شرائط شکنی کے بعد اس بات کے مستحق نہ رہے کہ انہیں مضمون ۳۱ جولائی ۱۸۹۱ء کی نقل دی جاتی ۔ اور
یادر ہے کہ ان کے ۷۶ صفحے کے مضمون میں بجز بے تعلق باتوں اور بد زبانی اور افترا کے اور خاک بھی
نہیں تھا۔ اور بد زبانی سے یہاں تک انہوں نے کام لیا کہ ناحق بے وجہ امام بزرگ حضرت فخر الائمہ
امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی شان بلند میں سخت تحقیر کے الفاظ استعمال کئے ۔ بالآخر میں ایک دفعہ
پھر حجت پوری کرنے کے لیے بآواز بلند مولوی صاحب کو دعوت کرتا ہوں کہ وہ اصل مسئلہ کے متعلق
ضرور بصد ضرور میرے ساتھ بحث کریں ۔ مگر یہ بحث لاہور جیسے صدر مقام میں منعقد کی جائے جہاں
اعلیٰ درجہ کے فہیم ذکی تعلیم یافتہ متین اشخاص اور رؤساء شامل ہو سکتے ہیں ۔ اور مولوی صاحب کو غیر متعلق
گفتگو چھیڑنے اور خلط مبحث کرنے اور انہیں بد زبانی اور خلاف تہذیب کلمات منہ سے نکالنے اور کسی
شرط مقررہ کو توڑنے سے روکنے کی بھی طاقت رکھتے ہیں۔ نیز ان میں سے بعض نے یہ درخواست بھی
کی ہے۔ امن وغیرہ کا انتظام بھی ہمارے سپر د ہوگا۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
ضروری نوٹ ۔ اب مولوی صاحب اپنے کارخانہ کی ترقی کے لیے بہتانوں پر آ گئے ہیں۔
منجملہ ان کے ایک بڑا بہتان یہ لگایا ہے کہ گویا میں صحیح بخاری اور مسلم کا منکر ہوں“ اس کے جواب میں
بجز علی الکاذبین اور کیا کہا جا سکتا ہے۔ ہر ایک مسلمان پر واضح رہے کہ بسر و چشم صحیحین کو مانتا ہوں ۔
ہاں کتاب اللہ قرآن کریم کو نمبر اول اور ان سے مقدم سمجھتا ہوں مگر بخاری کو اصح الکتب بعد کتاب اللہ

یقین رکھتا ہوں اور واجب العمل مانتا ہوں ۔ ہاں صرف اتنا کہتا ہوں کہ قرآن کریم کے اخبار اور قصص
اور واقعات ماضیہ پر نسخ و زیادت ہرگز جائز نہیں۔
المش
تهر
خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی یکم اگست ۱۸۹۱ء
دید به اقبال ربّی پر لیس لو دیانه
حاشیہ۔ اے ناظرین! ذرا توجہ کرو۔ میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر مولوی صاحب
چالیس دن تک میرے مقابل پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کر کے آسمانی نشان یا اسرار غیب دکھلا سکیں جو
میں دکھلا سکوں تو میں قبول کرتا ہوں کہ جس ہتھیار سے چاہیں مجھے ذبح کر دیں اور جو تاوان چاہیں
میرے پر لگائیں دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُسے قبول نہ کیا، لیکن خدا اسے قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔
تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۱۵ تا ۱۹)

آج 10 میں سے 10 باقی