نقل عبارت اقرار نامہ حضرت میرزاغلام احمد صاحب قادیانی

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نقل عبارت اقرارنامه میرزاغلام احمد صاحب قادیانی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
یہ خط جو جماعت مسلمانان لدھیانہ وغیرہ نے لکھا ہے۔ میں نے اوّل سے آخر تک پڑھا۔ مجھے
ے حاشیہ۔ جس خط کا یہ ذکر ہے وہ اصل خط بھی ضمیمہ ریاض ہند مورخہ ۲۴ / اگست ۱۸۹۱ء سے ناظرین کے لیے
یہاں درج کر دیا جاتا ہے۔ (مرتب)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَ سَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى
خط از طرف اهل اسلام لدهیانه
(۱) خط بنام مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی (۲) و مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب دہلوی (۳) و خواجه
نظام الدین صاحب بریلوی (۴) و خواجہ غلام فرید چاچڑاں والہ (۵) و خواجہ الہ بخش صاحب تو نسوی سنگھڑی از
طرف جماعت مسلمانان لودیا نہ وغیرہ۔
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته ۔ ہم سب لوگ جن کے نام اس خط کے نیچے درج ہیں۔ آپ کی
خدمت میں عرض کرتے ہیں کہ مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب مصنف کتاب
براهین احمد یہ آج کل لودھیا نہ میں آئے ہوئے ہیں۔ اور بڑے زور شور سے اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ
حضرت عیسی مسیح ابن مریم علی نَبِيِّنَا وَ عَلَيْهِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ در حقیقت فوت ہو گئے ہیں اور دوسرے مردوں
کی طرح جنود ارواح گزشتہ میں داخل ہیں ۔ پھر اس عالم میں کسی طرح سے نہ آئیں گے۔ اور اس زمانہ کے لیے جس
مسیح کی روحانی طور پر آنے کی خبر قرآن شریف اور احادیث صحیحہ میں دی گئی ہے وہ مسیح موعود میں ہوں ۔ مرزا
صاحب اور ان کی جماعت قرآن شریف کی آیتیں بکثرت پیش کرتے ہیں ۔ اور اقوال صحابہ اپنے تائید دعوی میں

ہر طرح منظور و مقبول ہے کہ الہ بخش صاحب تو نسوی سنگھڑی یا مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی یا نظام الدین
بقیہ حاشیہ۔ لاتے ہیں۔ اور اس دعوٹی کے ثبوت میں تین کتابیں ایک فتح اسلام دوسری توضیح مرام تیسری
ازالہ اوہام بڑی شد و مد اور شرح وبسط سے تصنیف کی ہیں اور روز بروز ان کے سلسلہ کو ترقی ہے اور معتبر طور سے معلوم
ہے کہ چوڑاں عالم فاضل متبحر آج تک ان کی جماعت میں داخل ہو گئے ہیں ۔ یہ عجیب انقلاب دیکھ کر حق کے طالب
نہایت حیرت میں ہیں کہ ایک طرف تو ان کی جماعت ترقی پر ہے اور دوسری طرف مشاہیر علماء اور اکابر صوفیاء کنارہ کش
ہیں۔ اگر کوئی مولویوں میں سے بحث کرنے کے لیے آتا بھی ہے تو مغلوب ہو کر ایک طور سے اور بھی زیادہ ان کے
سلسلہ کو تائید پہنچاتا ہے جیسا کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو پنجاب میں مشہور عالم ہیں، بحث کرنے کے لیے
آئے ، جس کا آخری نتیجہ یہ ہوا کہ اُن کی کمزوری اور گریز کو دیکھ کر اور بھی کئی شخص ان کی جماعت میں داخل ہو گئے۔
اور ایک بڑی خجالت کی یہ بات ہوئی کہ مرزا صاحب نے روحانی طور پر بھی ایک تصفیہ کی درخواست کی کہ تم بھی دعا
کرو اور ہم بھی دعا کریں تا مقبول اور اہل حق کی تائید میں آسمانی نشان ظاہر ہو، لیکن مولوی محمد حسین صاحب نے اس
طرف رُخ بھی نہ کیا۔ اب التماس یہ ہے کہ آپ اکابر جلیل القدر صوفیہ اور صاحب عرفان اور صاحب سلسلہ اور
فاضل اور مشاہیر علماء سے ہیں ۔ آپ سے بڑھ کر اور کس کا حق ہے کہ دونوں طریق سے یعنی ظاہری اور باطنی طور پر
آپ مرزا غلام احمد صاحب سے مقابلہ اور موازنہ کریں اور دونوں طور سے بحث کرنے کے لیے تشریف لاویں۔ ہم
نے مرزا صاحب سے منظور کر ا لیا ہے کہ ہم ( جن کے نام خط ہے ) بلواتے ہیں۔ وہ آپ سے دونوں ظاہری و باطنی
سے مقابلہ کریں ریں گے اور وہ حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے زندہ جسم عنصری آسمان پر اٹھائے جانے اور اب تک زندہ
ہونے اور آخری زمانہ میں نزول از آسمان کرنے پر دلائل قاطعہ اور نصوص صریحہ اور احادیث صحیحہ پیش کریں گے اور
نیز باطنی طور پر اپنی کچھ کرامات بھی دکھائیں گے ۔ پھر اگر آپ نے (جن کے نام خط ہے ) اُن سے دونوں طور ظاہری
اور باطنی میں مقابلہ نہ کیا اور بھاگ گئے تو ہم سخت مخالف بن کر آپ کی اس ہزیمت کو شہرت دیں گے بلکہ ہم نے مرزا
سے لکھوا لیا ہے جس کی نقل آپ کی خدمت میں بھیجی جاتی ہے ہے اور ہم نے حلف کے طور پر وعدہ کر لیا ہے ضرور
وہ صاحب (جن کے نام خط ہے ) ان دونوں طور کی بحثوں کے لیے لودھیانہ میں تشریف لے آئیں گے کیونکہ
نازک وقت پہنچ گیا تھا اور لوگ جوق در جوق اُن کی پیروی اختیار کرتے جاتے ہیں ۔ ایسے وقت میں اگر بزرگانِ دین
اور علماء اہل یقین جس میں ہزار ہا مسلمان کا ایمان تلف ہو، کام نہ آئے تو کب آئیں گے۔ ہاں ہم نے مرزا غلام احمد
صاحب سے قسم کھا کر یہ بھی وعدہ کر لیا ہے کہ اگر (جن کے نام خط ہے ) اس بحث کے لیے تشریف نہ لائے تو پھر یہ
صاحب سے

صاحب بریلوی یا مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب دہلوی یا غلام فرید صاحب چاچڑاں والا ظاہری و باطنی طور
بقیہ حاشیہ بات پنجاب اور ہندوستان کے اخباروں میں چھپوا دیں گے کہ وہ گریز کر گئے اور وہ حق پر نہیں ہیں۔ لہذا
ہم سب لوگ ادب سے اور عاجزی سے آپ کی خدمت میں خواستگار ہیں کہ آپ حسبہ اللہ اس کام کے لیے ضرور
تشریف لاویں اور مسلمانوں کو فتنہ سے بچاویں۔ ورنہ اگر آپ تشریف نہ لائے تو نا چار ایفاء عہد کے لیے آپ کا گریز
کرنا حتی الوسع تمام اخباروں میں شائع کر دیا جائے گا۔ اسی طرح اگر مرزا غلام احمد صاحب نے گریز کی تو اس سے
دس حصہ زیادہ اخباروں کے ذریعہ سے ان کی قلعی کھولی جائے گی ۔ اور ہمیں یقینی طور پر امید ہے کہ آپ دونوں طور کی
بحث کے لیے ضرور تشریف لے آئیں گے اور قیامت کی باز پرس سے اپنے آپ کو بچائیں گے لہذا ہم نے ایک
ایک نقل اسی درخواست کی چند ا خباروں میں میں بھی بھیج دی ہے اور آخری نتیجہ کا مضمون جو کچھ ب جو کچھ بعد اس کے ہو گا، چھپنے کے
لیے بھیجا گا۔ ا جائے گا ۔ آپ جلد تشریف لاویں۔ سب مخلصین منتظر ہیں ہم آپ کے جواب کے۔ آر آج کی تاریخ سے کہ
۱۸ محرم الحرام ۱۳۰۹ ھ مطابق ۲۴ را گست ۱۸۹۱ ء ہے ایک ماہ تک انتظار کریں گے۔ اگر اس عرصہ تک خدا نخواستہ
آپ تشریف نہ لائیں تو نا چار عہد کے موافق کلمات حقہ آپ کی نسبت شائع کر دیئے جائیں گے۔ اور واضح رہے کہ
ہم تین فریق کے آدمی ہیں ۔ بو بعض ہم میں سے مرزا صاح زا صاحب کے مرید ہیں اور بعض حُسنِ ظن رکھنے والے اور بعض نہ
حسن ظن رکھنے والے اور نہ مرید ہیں۔ لیکن ہم سب حق کے طالب ہیں ۔ الْحَقُّ حَقٌّ وَالسَّلام
(۱) ابواللمعان محمد سراج الحق جمالی نعمانی سرساوی سَرَّجَ اللهُ وَجْهَهُ (۲) شیخ نور محمد ہانسوی (۳) شیخ عبد الحق لو دیا نوی ۔
(۴) قاضی خواجہ علی ٹھیکیدار شکرم (۵) محمد خان ساکن کپورتھلہ (۶) حافظ حامد علی لدھیانوی (۷) سید عباس علی صوفی ۔
(۸) مولوی محمود حسن مدرس (۹) منشی محمد اروڑا نقشہ نویس ساکن کپورتھلہ (۱۰) منشی فیاض علی (۱۱) منشی ظفر احمد اپیل نویس
کپورتھلہ (۱۲) منشی عبدالرحمٰن اہلمد جرنیلی کپورتھلہ ۔ (۱۳) منشی حبیب الرحمن برادر زادہ حاجی ولی محمد صاحب حج مرحوم ساکن
کپورتھلہ (۱۴) مستری جان محمد (۱۵) سردار خان کوٹ دفعدار ساکن کپورتھلہ (۱۶) شیخ سدوری ضلع ہوشیار پور (۱۷) منشی رستم
علی ڈپٹی انسپکٹر پولیس ریلوے (۱۸) خیر الدین خان سوار رجمنٹ نمبر ۱۷ (۱۹) حکیم عطاء الرحمن دہلوی ۔ (۲۰) مولوی افتخار احمد
ابن سجادہ نشین حضرت منشی احمد جان صاحب نقشبندی لودھیانوی (۲۱) حافظ نوراحمد تاجر پشمینہ لودھیانوی (۲۲) سائیں بہادر
شاہ لودھیانوی (۲۳) سائیں عبدالرحیم شاہ (۲۴) جیوا تاجر پشمینہ لودھیانوی (۲۵) حافظ محمد بخش تا جر لدھیانه (۲۶) مولوی
محمد حسین ساکن کپور تھلہ (۲۷) قاضی شیخ احمد اللہ ملازم کپور تھلہ (۲۸) منشی اللہ بخش محرر دفتر لودھیانه (۲۹) مولوی چراغ
الدین مدرس مشن سکول لدھیانه (۳۰) قاضی عبد المجید خان شاہزادہ لودھیانہ (۳۱) مولوی عبد القادر مدرس جمال پور

پر بحث کرنے کے لیے تشریف لاویں۔ مجھے تحریری و زبانی طور پر بحث منظور ہے۔ کچھ عذر نہیں۔ اور
بقیہ حاشیہ۔ (۳۲) ماسٹر محمد بخش لودھیانه (۳۳) مولوی تاج محمد ساکن بھوکٹڑی علاقہ لودھیانه (۳۴) مولوی نور محمد ساکن
مالگوٹ علاقہ لودھیا نہ (۳۵) مولوی عبد اللہ مجتہد لودھیانہ (۳۶) مولوی نظام الدین لدھیانہ (۳۷) مولوی اللہ دیا واعظ رڈ
نصاری لدھیانوی (۳۸) عبداللہ سنوری پٹواری علاقہ پٹیالہ (۳۹) ماسٹر قادر بخش لدھیانوی (۴۰) مولوی محمد یوسف سنوری علاقه
پٹیالہ (۴۱) منشی ہاشم علی پٹواری ریاست پٹیالہ (۴۲) مولوی حشمت علی مدرس پٹیالہ (۴۳) عبد الرحمن سنوری علاقہ پٹیالہ
(۴۴) روشن دین ٹھیکیدار کپورتھلہ (۴۵) شیر محمد خاں لدھیانوی (۴۶) مولوی عبدالکریم سیالکوٹی (۴۷) مولوی غلام قادر فصیح
ایڈیٹر و پروپراکٹر پنجاب گزٹ سیالکوٹ (۴۸) سید حامد شاہ سیالکوٹی (۴۹) سید رخصت علی ڈپٹی انسپکٹر ضلع سیالکوٹ
(۵۰) مولوی غلام احمد انجینئر ریاست کشمیر (۵۱) مولوی عبد الغنی عرف غلام نبی خوشابی (۵۲) حکیم فضل الدین بھیروی
(۵۳) مولوی مبارک علی سیالکوٹی (۵۴) مفتی محمد صادق مدرس جموں کا شمیر (۵۵) میر عنایت علی لودھیانوی (۵۶) شیخ چراغ علی
ساکن گورداسپور (۵۷) شیخ شہاب الدین ساکن تھہ غلام نبی (۵۸) شیخ حافظ حامد علی ساکن تھہ غلام نبی (۵۹) مولوی غلام حسین
پشاوری (۶۰) خواجہ عبد القادر شاہ لدھیانوی چشتی (۶۱) سید فضل شاہ لاہوری (۶۲) نواب محمد اشرف علی خاں لدھیانوی
(۶۳) محمد عبد الحکیم خال طالب العلم میڈیکل کالج لاہور (۶۴) منشی کرم الہی لاہوری (۶۵) مولوی خدا بخش اتالیق
(۶۶) اله بندہ ہانسوی (۶۷) شیخ فتح محمد ساکن جموں ، نائب شرف محکمہ جنرل ڈیپارٹمنٹ سرینگر کشمیر (۶۸) مولوی محمد حسن
خان لودھیانوی (۶۹) مولوی خدا بخش بستی شیخ (۷۰) سید عبد الہادی سب اور سیر بلیلی ملک بلوچستان (۷۱) مرزا یوسف بیگ ب
ساکن سامانه (۷۲) عبد الکریم خان ناظر ریاست پٹیالہ (۷۳) نواب عشرت علیخاں لودھیانوی ناظر عدالت سمرالہ
(۷۴) نواب محمد حسین خاں خلف نواب محفوظ علیخاں جھجری حال لودہانہ (۷۵) گلاب خاں دفعد ارلد بانوی (۷۶) عبدالکریم
خاں کلرک نہر لودھیانوی (۷۷) مولا بخش ماسٹر لودیانہ (۷۸) عمر بخش چھنا نوالہ (۷۹) شہاب الدین لودھیانوی (۸۰) امیر خاں
سمرالہ (۸۱) مولوی غلام محمد نقل نویس تحصیل سمرالہ (۸۲) شیخ نور احمد مالک و مهتم ریاض ہند امرت سر (۸۳) اللہ بخش
پارسل کلرک پھلور (۸۴) حاجی عبد الرحمن لدھیانوی (۸۵) منشی خادم حسین خلف رشید داروغه (۸۶) محمد قاسم خوشنویس
لدهانوی (۸۷) محمد اسمعیل (۸۸) عبدالکریم سیالکوٹی (۸۹) غلام محمد سیالکوٹی (۹۰) مولوی محمد الدین سیالکوٹی (۹۱) مولوی
نورالدین ساکن بھوکری ضلع لدھیانہ (۹۲) سیدا میر علی شاہ سیالکوٹی سارجنٹ پولیس (۹۳) منشی رحمت اللہ ممبر میونسپل کمیٹی
گجرات و تاجر پارچات (۹۴) رحمت سکنہ غوث گڑھ علاقہ پٹیالہ (۹۵) مولوی حکیم سید محی الدین ساکن تنکور علاقہ ریاست
میسور (۹۶) الہی بخش ساکن غوث گڑھ علاقہ پٹیالہ (۹۷) علی بخش ساکن چک علاقہ پٹیالہ (۹۸) میر محمود شاہ سیالکوٹی

باطنی طور پر مقابلہ کرنا خود میر انشاء ہے کیونکہ میں یقینی جانتا ہوں کہ خدا وند قدیر میرے ساتھ ہے۔ وہ
(۹۹) محبوب عالم درویش ساکن کپورتھلہ (۱۰۰) مہر علی ساکن تھہ غلام نبی (۱۰۱) نور محمد نمبر دار غوث گڑھ ریاست
پٹیالہ (۱۰۲) عطا الہی ساکن غوث گڑھ (۱۰۳) عمر الدین لدھیانوی (۱۰۴) امام بخش از خاندان میاں دسوندی شاہ
صاحب مرحوم (۱۰۵) منصب علی محرر (۱۰۶) غلام ربی لودھیانوی ۔
اس کے ساتھ ایک دوسرا خط مسلمانان لاہور نے علماء کے نام مباحثہ کے لیے شایع کیا تھا جو اسی ضمیمہ ریاض ہند
کے صفحہ اول پر ہے۔ اس کو بھی ناظرین کی واقفیت کے لیے اس جگہ نقل کر دیا جاتا ہے۔ (مرتب)
خط بنا
دوسرا خط از طرف اہل اسلام لاہور
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بنام (۱) مولوی محمد صاحب لکھو کے ) کے (۲) و مولوی عبدا ا عبد الرحمن صاحب لکھو کے (۳) مولوی عبید اللہ صاحب تبتی ۔
(۴) مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی (۵) و مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری (۶) ومولوی عبد الجبار صاحب غزنوی
(۷) و مولوی سید نذیر حسین صاحب دہلوی (۸) و مولوی عبد العزیز صاحب لودیا نوی (۹) مولوی احمد اللہ صاحب
امرتسری (۱۰) مولوی محمد سعید صاحب بنارسی (۱۱) مولوی محمد احسن صاحب امروہی حال وارد بھوپال (۱۲) مولوی نورالدین
صاحب حکیم (۱۳) مولوی عبداللہ صاحب ٹونگی از طرف اہل اسلام لاہور ۔ بالخصوص حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار و خواجہ
امیر الدین صاحب و منشی عبد الحق صاحب و منشی شمس الدین صاحب سیکرٹری حمایت اسلام و مرزا صاحب ہمسایہ خواجہ
امیر الدین صاحب و منشی کرم الہی صاحب وغیرہ وغیرہ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ! مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے جو دعاوی حضرت مسیح علی نبینا وعلیہ الصلوۃ و
السلام کی موت اور خود مسیح موعود ہونے کی نسبت کئے ہیں ۔ آپ سے مخفی نہیں ۔ ان کے دعاوی کی اشاعت اور ہمارے
ائمہ دین کی خاموشی نے مسلمانوں کو جس تردد اور اضطراب میں ڈال دیا ہے وہ بھی محتاج بیان نہیں ۔ اگر چہ جمہور علماء
موجودہ کی بے سود مخالفت اور خود مسلمانوں کے پرانے عقیدہ نے مرزا صاحب کے دعاوی کا اثر عام طور پر نہیں پھیلنے
دیا۔ مگر تا ہم اس امر کے بیان کرنے کی بلا خوف تردید جرات کی جاتی ہے کہ اہلِ اسلام کے قدیمی اعتقاد نسبت حیات
و نزول عیسی ابن مریم میں بڑا تزلزل واقع ہو گیا ہے۔ اگر ہمارے پیشوایان دین کا سکوت یا ان کی خارج از مبحث

۔
هر یک راہ میں میری مدد کرے گا ۔ غرض میں بلا عذر ہر طرح سے حاضر ہوں۔ اور مباحثہ لاہور میں ہو کہ
بقیہ حاشیہ ۔ تقریر اور تحریر نے کچھ اور طول پکڑا تو احتمال کیا بلکہ یقین کامل ہے کہ اہل اسلام علی العموم اپنے پرانے اور
مشہور عقیدہ کو خیر باد کہہ دیں گے اور پھر اس صورت اور حالت میں حامیان دین متین کو سخت تر مشکل کا سامنا پڑے
گا۔ ہم لوگوں نے جن کی طرف سے یہ درخواست ہے اپنی تسلی کے لیے خصوصاً اور عامہ اہل اسلام کے فائدہ کے لیے
عموماً کمال نیک نیتی سے بڑی جدوجہد کے بعد ابو سعید مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو مولوی حکیم نورالدین
صاحب کے ساتھ (جو مرزا صاحب کے مخلص معتقدین میں سے ہیں ) مرزا صاحب کے دعاوی پر گفتگو کرنے کے
لیے مجبور کیا تھا مگر نہایت ہی حیرت ہے کہ ہماری بدقسمتی سے ہمارے منشاء اور مدعا کے خلاف مولوی ابوسعید صاحب
نے مرزا صاحب کے دعووں سے جو اصل مضمون بحث تھا قطع نظر کر کے غیر مفید امور میں بحث شروع کر دی۔ جس کا
نتیجہ یہ یہ ہوا ہوا ک کہ مترددین کے شبہات کو اور تقویت ہو گئی اور زیادہ تر حیرت میں مبتلا ہو گئے ۔ اس کے بعد لودھیانہ میں
مولوی ابوسعید صاحب کو خود مرزا صاحب سے بحث کرنے کا کا ا اتفاق ہوا ۔ تیراسی روز گفتگو ہوتی رہی۔ اس کا نتیجہ بھی
ہمارے خیال میں وہی ہوا جو لاہور کی بحث سے ہوا تھا بلکہ اس سے بھی زیادہ تر مضر ۔ کیونکہ مولوی صاحب اس دفعہ
بھی مرزا صاحب کے اصل دعاوی کی طرف ہرگز نہ گئے ۔ اگر چہ جیسا کہ سُنا گیا ہے اور پایہ اثبات کو بھی پہنچ گیا
ہے۔ مرزا صاحب نے اثناء بحث میں بارہا اپنے دعووں کی طرف مولوی صاحب کو متوجہ کرنے کی سعی کی۔ چونکہ
علماء وقت کے سکوت اور بعض بے سود تقریر و تحریر نے مسلمانوں کو علی العموم بڑی حیرت اور اضطراب میں ڈال رکھا ہے
اور اس کے سوا ان کو اور کوئی چارہ نہیں کہ اپنے امامان دین کی طرف رجوع کریں ۔ لہذا ہم سب لوگ آپ کی خدمت
میں نہایت مؤدبانہ اور محض بنظر خیر خواہی برادرانِ اسلام درخواست کرتے ہیں کہ آپ اس فتنہ وفساد کے وقت میدان
میں نکلیں اور اپنی خداداد نعمت علم اور فضل سے کام لیں ! اور خدا کے واسطے مرزا صاحب کے ساتھ ان کے دعاوی پر بحث
کر کے مسلمانوں کو ورطہ تذبذب سے نکالنے کی سعی فرما کر عند الناس مشکور وعنداللہ ماجور ہوں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ
آپ جن کی ذات پر مسلمانوں کو بھروسہ ہے خاص لاہور میں مرزا صاحب کے ساتھ ان کے دعوے میں بالمشافہ تحریری
بحث کریں۔ مرزا صاحب سے اُن کے دعوی کا ثبوت کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لیا جاوے یا
ان کو اس قسم کے دلائل بینہ سے تو ڑا جاوے۔ ہماری رائے میں مسلمانوں کی تسلی اور رفع تردد کے واسطے اس سے بہتر
اور کوئی طریق نہیں۔ اگر آپ اس طریق بحث کو منظور فرماویں ( اور امید واثق ہے کہ آپ اپنا ایک اہم منصبی اور مذہبی
فرض یقین کر کے محض ابتغاء لوجہ اللہ و ہدائے خلق اللہ ضرور قبول فرماویں گے ) تو اطلاع بخشیں تا کہ مرزا صاحب

وہ مقام صدر ہے اور رئیس لاہور امن وغیرہ کے ذمہ دار ہو گئے ہیں ۔
راق
میرزا غلام احمد قادیانی بقلم خود ۲۳ را گست ۱۸۹۱ء مطابق
ار محرم الحرام ۱۳۰۹ھ محلہ اقبال گنج ۔ لودھیانہ
(مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر ) (منقول از ضمیمه اخبار ریاض ہند امر تسر مورخه ۲۴ را گست ۱۸۹۱ صفحه ۴)
تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۶۲ تا ۶۹ )
بقیہ حاشیہ ۔ سے بھی اس بارہ میں تصفیہ کر کے تاریخ مقرر ہو جاوے اور آپ کو لاہور تشریف لانے کی تکلیف دی
جاوے۔ تمام انتظام متعلقہ قیام امن وغیرہ ہمارے ذمہ ہوگا اور انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو کسی قسم کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے
گی ۔ جواب سے جلدی سرفراز فرماویں۔ والسلام
از ضمیمہ ریاض ہند مورخه ۲۴ اگست ۱۸۹۱ء صفحه)

آج 10 میں سے 10 باقی