اے شک کرنے والو! آسمانی فیصلہ کی طرف آجاؤ
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اے شک کرنیوالو! آسمانی فیصلہ کی طرف آجاؤ
اے بزرگو! اے مولو یو !! مولویو! اے قوم کے منتخب لوگو! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کی آنکھیں کھولے غیظ اور
غضب میں آکر حد سے مت بڑھو۔ میری اس کتاب کے دونوں حصوں کو غور سے پڑھو کہ ان میں نور اور
ہدایت ہے۔ خدائے تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی زبانوں کو تکفیر سے تھام لو۔ خدائے تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ
میں ایک مسلمان ہوں ۔
امَنْتُ بِاللهِ وَمَلَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ وَأَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ
إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تَقُولُوا
لَسْتَ مُسْلِمًا وَاتَّقُوا الْمَلِكَ الَّذِي إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
اور اگر اب بھی اس کتاب کے پڑھنے کے بعد شک ہے تو آؤ آزمالو! خدا کس کے ساتھ ہے۔
اے میرے مخالف الرائے مولویو اور صوفیو اور سجادہ نشینو!!! جو مگر اور مکذب ہو مجھے یقین دلایا گیا
ہے کہ اگر آپ لوگ مل جل کر یا ایک ایک آپ میں سے اُن آسمانی نشانوں میں میرا مقابلہ کرنا چاہیں جو
اولیاء الرحمن کے لازم حال ہوا کرتے ہیں تو خدائے تعالیٰ تمہیں شرمندہ کرے گا اور تمہارے پردوں کو
پھاڑ دے گا اور اس وقت تم دیکھو گے کہ وہ میرے ساتھ ہے۔ کیا کوئی تم میں ہے کہ اس آزمائش کے
لئے میدان میں آوے؟ اور عام اعلان اخباروں کے ذریعہ سے دے کر ان تعلقات قبولیت میں جو
میرا رب میرے ساتھ رکھتا ہے اپنے تعلقات کا موازنہ کرے یاد رکھو! کہ خدا صادقوں کا مددگار ہے وہ
اسی کی مدد کرے گا جس کو وہ سچا جانتا ہے چالا کیوں سے باز آجاؤ کہ وہ نزدیک ہے۔ کیا تم اس سے لڑو
گے؟ کیا کوئی متکبرانہ اچھلنے سے در حقیقت اونچا ہو سکتا ہے؟ کیا صرف زبان کی تیزیوں سے سچائی کو کاٹ
دو گے؟ اس ذات سے ڈرو جس کا غضب سب غضبوں سے بڑھ کر ہے إِنَّهُ مَنْ يَّأْتِ رَبَّهُ
مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوْتُ فِيهَا وَلَا يَحْيِي لا
خاکسار غلام احمد قادیانی از لودیانه محله اقبال گنج
یہ اشتہا ر ازالہ اوہام حصہ اول با راول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرت سر کے ٹائٹل کے دوسرے صفحہ پر ہے )
(روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۰۲)
ا طه: ۷۵