عالی ہمت دوستوں کی خدمت میں گزارش درباره امداد خریداری کتاب از الہ اوہام

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عالی ہمت دوستوں کی خدمت میں گزارش
چونکه طبع کتاب ازالہ اوہام میں معمول سے زیادہ مصارف ہو گئے ہیں اور مالک مطبع اور کا تب کا
حساب بے باق کرنے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے لہذا بخدمت جميع مخلص دوستوں کے التماس ہے
کہ حتی الوسع اس کتاب کی خریداری سے بہت جلد مدد دیں۔ جو صاحب چند نسخے خرید سکتے ہیں وہ
بجائے ایک کے اس قدر نسخے خرید لیں جس قدر ان کو خریدنے کی خدا داد مقدرت حاصل ہے اور اس
جگہ اخویم مکرم مولوی حکیم نورالدین صاحب معالج ریاست جموں کی نئی امداد جو انہوں نے کئی نوٹ
اس وقت بھیجے قابل اظہار ہے خدا تعالیٰ ان کو جزائے خیر بخشے ایسا ہی اخویم مکرم حکیم فضل دین صاحب
بھیروی نے علاوہ اس تین سو روپے کے جو پہلے بھیجا تھا اب ایک سوزو پہیہ اور بھیج دیا نہایت خوشی کی
بات ہے کہ حکیم فضل دین صاحب اپنے مخدوم مولوی حکیم نورالدین صاحب کے رنگ میں ایسے رنگین
ہو گئے ہیں کہ نہایت اولی العزمی سے ایثار کے طور پر اُن سے اعلیٰ درجہ کے اعمال صالحہ صادر ہوتے
نانچہ یہ سو روپیہ بعض زیورات کے فروخت سے محض ابْتِغَاءَ لِمَرْضَاتِ اللَّهِ بھیجا ہے۔
ہیں۔
بار
جَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ
سار
اس جگہ اخویم مولوی مردان علی صاحب صدر محاسب دفتر سر کار نظام حیدر آباد دکن بھی ذکر کے
لائق ہیں ۔ مولوی صاحب موصوف نے درخواست کی ہے کہ میرا نام سلسلہ بیعت کنندوں میں داخل
کیا جاوے۔ چنانچہ داخل کیا گیا۔ اُن کی تحریرات سے نہایت محبت و اخلاص پایا جاتا ہے۔ وہ لکھتے ہیں

کہ میں نے سچے دل سے پانچ برس اپنی عمر میں سے آپ کے نام لگا دیئے ہیں۔ خدا تعالیٰ میری عمر میں
سے کاٹ کر آپ کی عمر میں شامل کر دے سو خدا تعالیٰ اس ایثار کی جزا ان کو یہ بخشے کہ اُن کی عمر دراز
کرے۔ انہوں نے اور اخویم مولوی ظہور علی صاحب اور مولوی غضنفر علی صاحب نے نہایت اخلاص
سے دس دس روپیہ ماہواری چندہ دینا قبول کیا ہے اور بہتر رو پید امداد کے لئے بھیجے ہیں ۔ جَزَاهُمُ اللهُ
خَيْرَ الْجَزَاءِ - وَالصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى نَبِيِّنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّآلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَجَمِيعِ
عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ ۔
راقم خاکسار غلام احمد از لود بیانہ محلہ اقبال گنج
یہ اشتہا ر ازالہ اوہام حصہ دوم با راول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر کے صفحہ ۹۴۵،۹۴۴ پر ہے )
(روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۲۳ ۶۲۴۰)

آج 10 میں سے 10 باقی