اشتہار نور الابصار صداقت آثار عیسائی صاحبوں کی ہدایت کے لیے
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اشتہار
نورالابصار صداقت آثار عیسائی صاحبوں کی ہدایت کے لیے
يَا أَيُّهَا الْمُتَنَصِّرُونَ مَا كَانَ عِيسَى إِلَّا عَبْدٌ مِّنْ عِبَادِ اللَّهِ قَدْ مَاتَ وَدَخَلَ فِي الْمَوْتَى
فَلَا تَحْسَبُوهُ حَيًّا بَلْ هُوَ مَيِّتٌ وَلَا تَعْبُدُوا مَيْتًا وَ انْتُمْ تَعْلَمُونَ
اے حضرات عیسائی صاحبان ! آپ لوگ اگر غور سے اس کتاب ازالہ اوہام کو پڑھیں گے تو
آپ پر نہایت واضح دلائل کے ساتھ کھل جائے گا کہ در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام اب زندہ موجود
نہیں ہیں بلکہ وہ فوت ہو چکے اور اپنے فوت شدہ بزرگوں میں جاملے۔ ہاں وہ روحانی زندگی جو ابراہیم
کو ملی ، اسحاق کو ملی ، یعقوب کو ملی، اسمعیل کو ملی اور بلحاظ رفع سب سے بڑھ کر ہمارے سید و مولی محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی ۔ وہی زندگی بلا تفاوت حضرت عیسی کو بھی ملی۔ اس بات پر بائبل سے کوئی دلیل
نہیں ملتی کہ مسیح ابن مریم کو کوئی انوکھی زندگی ملی ۔ بلکہ اس زندگی کے لوازم میں تمام انبیاء شریک مساوی
ہیں۔ ہاں باعتبار رفع کے اقرب الی اللہ مقام ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ سواے حضرات
عیسائی صاحبان ! آپ لوگ اب ناحق کی ضد نہ کریں ۔ مسیح ایک عاجز بندہ تھا جو فوت ہو گیا اور فوت
شدہ لوگوں میں جاملا ۔ آپ لوگوں کے لئے یہی بہتر ہے کہ خدا تعالیٰ سے ڈریں اور ایک عاجز مخلوق کو
خدا کہہ کر اپنی عاقبت خراب نہ کریں آپ لوگ ذرہ سوچیں کہ مسیح اس دوسرے عالم میں اوروں سے کس
بات میں زیادہ ہے۔ کیا انجیل اس بات کی گواہی نہیں دیتی کہ ابراہیم زندہ ہے؟ بلکہ لعاذ بھی ؟ پھر مسیح
لعاذر سے اپنی زندگی میں کس بات میں زیادہ ہے۔ اگر آپ لوگ تحقیق سے نوشتوں کو دیکھیں تو آپ کو
اقرار کرنا پڑے گا کہ کسی بات میں زیادہ نہیں۔ اگر آپ لوگ اس بارہ میں میرے ساتھ بحث کرنا چاہیں
تو مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں اس بحث میں مغلوب ہونے کی
حالت میں حتی الوسع اپنے ہر یک تاوان کو جو آپ لوگ تجویز کریں دینے کو طیا رہوں بلکہ اپنی جان بھی
اس راہ میں فدا کرنے کو حاضر ہوں ۔ خداوند کریم نے میرے پر کھول دیا ہے کہ در حقیقت عیسی بن مریم
فوت ہو گیا اور اب فوت شدہ نبیوں کی جماعت میں داخل ہے۔ سو آؤ دین اسلام اختیار کرو۔ وہ دین
اختیار کرو جس میں حَتَّی لَا يَمُوت کی پرستش ہو رہی ہے نہ کسی مردہ کی ۔ جس پر کامل طور پر چلنے سے
هر یک محب صادق خود مسیح ابن مریم بن سکتا ہے۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المش
غلام احمد قادیانی
۳ ستمبر ۱۸۹۱ء
تهر
یہ اشتہا ر ازالہ اوہام حصہ دوم با ر اول مطبوعہ ریاض ہند امرتسر کے صفحہ ۹۴۶ تا ۹۴۸ پر ہے )
(روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۲۶)