ایک عاجز مسافر کا اشتہار قابل توجہ جميع مسلمانانِ انصاف شعار و حضرات علمائے نامدار

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِيْنَ
ایک عاجز مسافر کا اشتہار قابل توجہ جمیع مسلمانان
انصاف شعار و حضرات علمائے نامدار
اے اخوان مومنین اے برادران سکنائے دہلی و متوطنان این سرز مین !!! بعد سلام مسنون و
دعائے درویشانہ آپ سب صاحبوں پر واضح ہو کہ اس وقت یہ حقیر غریب الوطن چند ہفتے کے لیے آپ
کے اس شہر میں مقیم ہے اور اس عاجز نے سُنا ہے کہ اس شہر کے بعض اکابر علماء میری نسبت یہ الزام مشہور
کرتے ہیں کہ یہ شخص نبوت کا مدعی ملائک کا منکر ، بهشت و دوزخ کا انکاری اور ایسا ہی وجود جبرائیل
اور لیلۃ القدر اور معجزات اور معراج نبوی سے بکلی منکر ہے۔ لہذا میں اظهَارًا لِلْحَقِّ عام و خاص اور
تمام بزرگوں کی خدمت میں گزارش کرتا ہوں کہ یہ الزام سراسر افترا ہے۔ میں نہ نبوت کا مدعی ہوں اور
نہ معجزات اور ملائک اور لیلۃ القدر وغیرہ سے منکر بلکہ میں ان تمام امور کا قائل ہوں جو اسلامی عقائد
میں داخل ہیں۔ اور جیسا کہ سُنت جماعت کا عقیدہ یدہ ہے ان سب باتوں باتوں کو مانتا مانتا ہوں جو جو قرآن اور
حدیث کی رو سے مسلم الثبوت ہیں۔ اور سیدنا و مولانا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ختم المرسلین
الاعراف: ۹۰

کے بعد کسی دوسرے مدعی نبوت اور رسالت کو کا ذب اور کافر جانتا ہوں ۔ میرا یقین ہے کہ وحی رسالت
حضرت آدم صفی اللہ سے شروع ہوئی اور جناب رسول الله حمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہو گئی ۔ آمَنتُ
بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَ الْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ وَ آمَنْتُ بِكِتَابِ اللَّهِ الْعَظِيمِ
الْقُرْآنِ الْكَرِيمِ - وَ اتَّبَعْتُ أَفْضَلَ رُسُلِ اللَّهِ وَخَاتَمَ أَنْبِيَاءِ اللَّهِ مُحَمَّدَ إِ الْمُصْطَفَى وَ
أَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ - وَ اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ أَشْهَدُ أَنَّ
مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - رَبِّ احْيِنِي مُسْلِمًا وَ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ احْشُرُنِي فِي عِبَادِكَ
الْمُسْلِمِينَ - وَ أَنْتَ تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي وَلَا يَعْلَمُ غَيْرُكَ وَ أَنْتَ خَيْرُ الشَّاهِدِينَ
اس میری تحریر پر ہر ایک شخص گواہ رہے اور خداوند علیم و سمیع اول الشاہدین ہے کہ میں ان تمام عقائد کو
مانتا ہوں جن کے ماننے کے بعد ایک کا فر بھی مسلمان تسلیم کیا جاتا ہے اور جن پر ایمان لانے سے ایک
غیر مذہب کا آدمی بھی معاً مسلمان کہلانے لگتا ہے۔ میں ان تمام امور پر ایمان رکھتا ہوں جو قرآن
کریم اور احادیث صحیحہ میں درج ہیں اور مجھے مسیح ابن مریم ہونے کا دعوی نہیں اور نہ میں ناسخ کا قائل
ہوں بلکہ مجھے تو فقط مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ ہے۔ جس طرح محد ثیت نبوت سے مشابہ ہے ایسا ہی میری
روحانی حالت مسیح ابن مریم کی روحانی حالت سے اشد درجہ کی مناسبت رکھتی ہے۔ غرض میں ایک
مسلمان ہوں ۔ أَيُّهَا الْمُسْلِمُونَ أَنَا مِنْكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ بِأَمْرِ اللَّهِ تَعَالَی خلاصہ کلام یہ کہ میں
محدث اللہ ہوں اور مامور من اللہ ہوں اور باایں ہمہ مسلمانوں میں سے ایک مسلمان ہوں جو صدی چار دہم
کے لیے مسیح ابن مریم کی خصلت اور رنگ میں مجدد دین ہو کر رَبُّ السَّمَوَاتِ وَ الْأَرْضِ کی طرف سے
آیا ہوں ۔ میں مفتری نہیں ہوں ۔ وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَری ۔ خدا تعالیٰ نے دنیا پر نظر کی اور اس کو
ظلمت میں پایا اور مصلحت عباد کے لیے ایک اپنے عاجز بندہ کو خاص کر دیا۔ کیا تمہیں اس سے کچھ تعجب
ہے کہ وعدہ کے موافق صدی کے سر پر ایک مجد دبھیجا گیا؟ اور جس نبی کے رنگ میں چاہا خدا تعالیٰ نے
کو پیدا کیا۔ کیا ضرور نہ تھا کہ مخبر صادق صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی پوری ہوتی ؟ بھائیو! میں مصلح ہوں
اس کو
بدعتی نہیں۔ اور معاذ اللہ میں کسی بدعت کے پھیلانے کے لیے نہیں آیا ۔ حق کے اظہار کے لیے آیا ہوں

اور ہر ایک بات جس کا اثر اور نشان قرآن اور حدیث میں پایا نہ جائے اور اس کے برخلاف ہو وہ کا
میرے نزدیک الحاد اور بے ایمانی ہے مگر ایسے لوگ تھوڑے ہیں جو کلام الہی کی تہہ تک پہنچتے اور ربانی
پیشگوئیوں کے باریک بھیدوں کو سمجھتے ہیں ۔ میں نے دین میں کوئی کمی یا زیادتی نہیں کی۔ بھائیو! میرا
وہی دین ہے جو تمہارا دین ہے اور وہی رسول کریم میرا مقتدا ہے جو تمہارا مقتدا ہے۔ اور وہی قرآن
شریف میرا ہادی ہے اور میرا پیارا اور میری دستاویز ہے جس کا ماننا تم پر بھی فرض ہے۔ ہاں یہ سچ اور
بالکل سچ ہے کہ میں حضرت مسیح ابن مریم کو فوت شدہ اور داخل موتی یقین رکھتا ہوں اور جو آنے والے
مسیح کے بارے میں پیشگوئی ہے وہ اپنے حق میں یقینی اور قطعی طور پر اعتقاد رکھتا ہوں، لیکن اے بھائیو!
یہ اعتقاد میں اپنی طرف سے اور اپنے خیال سے نہیں رکھتا بلکہ خدا وند کریم جل شانہ نے اپنے الہام و
کلام کے ذریعہ سے مجھے اطلاع دے دی ہے کہ مسیح ابن مریم کے نام پر آنے والا تو ہی ہے۔ اور مجھ پر
قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کے وہ دلائل یقینیہ کھول دیئے ہیں جن سے یہ تمام یقین و قطع حضرت
عیسی ابن مریم رسول اللہ کا فوت ہو جانا ثابت ہوتا ہے۔ اور مجھے اس قادر مطلق نے بار بار اپنے کلام
خاص سے مشرف و مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ آخری زمانہ کی یہودیت دور کرنے کے لیے تجھے عیسیٰ بن
مریم کے رنگ اور کمال میں بھیجا گیا ہے۔ سو میں استعارہ کے طور پر ابن مریم موعود ہوں ۔ جس کا اور
یہودیت کے زمانہ اور تنصر کے غلبہ میں آنے کا وعدہ تھا جو غربت اور روحانی قوت اور روحانی اسلحہ کے
ساتھ ظاہر ہوا۔ برخلاف اس غلط خیال ظاہری جنگ اور جدل کے جو مسیح ابن مریم کی نسبت مسلمانوں
میں پھیل گیا تھا۔ سو میرا جنگ روحانی ہے اور میری بادشاہت اس عالم کی نہیں ۔ دنیا کی حرب و ضرب
سے مجھے کچھ کام اور غرض واسطہ نہیں۔ میری زندگی ایسی فروتنی اور مسکینی کے ساتھ ہے جو مسیح ابن مریم کو
ملی تھی۔ میں اس لیے آیا ہوں کہ تا ایمانی فروتنی اور مسکینی اور تقویٰ اور تہذیب اور طہارت کو دوبارہ
مسلمانوں میں قائم کروں اور اخلاق فاضلہ کا طریق سکھلاؤں ۔ اگر مسلمانوں نے مجھے قبول نہ کیا تو
مجھے کچھ رنج نہیں ۔ کیونکہ مجھ سے پہلے بنی اسرائیل نے بھی مسیح ابن مریم کو قبول نہیں کیا تھا۔ لیکن
جنہوں نے مجھے قبول نہیں کیا ان کے پاس کوئی عذر نہیں ۔ کیونکہ قرآن کریم اور احادیث صحیحہ میرے

دعوے کی شرط صحت کو جو وفات مسیح ابن مریم ہے، کامل طور پر تصدیق کرتے ہیں۔ قرآن کریم کی تمھیں
آیتیں حضرت عیسی بن مریم کا فوت ہو جانا بیان کر رہی ہیں ۔ جیسا کہ کتاب ازالہ اوہام میں مفصل ذکر
ہے لیکن قرآن کریم میں ایک بھی ایسی آیت نہیں جو عیسی بن مریم کی زندگی پر صَرِيحَةُ الدَّلَالَتُ
ہو۔ اور خدا تعالیٰ نے مجھے وہ آسمانی نشان بخشے ہیں جو اس زمانہ میں کسی دوسرے کو نہیں بخشے گئے۔
چنانچہ ان دونوں طور کے دلائل کے بارے میں میں نے ایک مبسوط کتاب ازالہ اوہام نام لکھی ہے جو
چھپ کر طیار ہو چکی ہے۔ اور وہ ساٹھ جزو کی کتاب ہے اور بڑے اہتمام سے تیار ہوئی ہے اور مع هذا
فقط تین روپیہ اس کی قیمت رکھی ہے۔ اس کتاب میں بہت سے دلائل کے ساتھ حضرت عیسی ابن مریم
کی وفات ثابت کی گئی ہے۔ اور اپنے مسیح موعود ہونے کی نسبت بہت سے دلائل بیان کئے گئے ہیں۔
اس کتاب میں بہت سی پیشگوئیاں بھی لکھی ہیں اور بعض دوسرے نشان بھی بیان کئے ہیں۔ اور قرآن
کریم کے حقایق و معارف اس میں بکثرت درج ہیں۔ اور وہ باتیں اس میں ہیں جو انسانوں کے علم اور
طاقت سے بڑھ کر ہوتی ہیں ۔ جو شخص اس کو اوّل سے آخر تک بغور وانصاف پڑھے گا اس کا نور قلب
بلا شبہ شہادت دے گا کہ اس کتاب کے بہت سے مرقومات صرف الہی طاقت سے لکھے گئے ہیں ۔ اور
یہ وہی کتاب ہے جس کی نسبت رسالہ توضیح مرام میں نصیحتاً لکھا گیا تھا کہ اس کے دیکھنے سے پہلے کوئی
صاحب مخالفانہ تحریر شایع نہ کریں۔ سواب وہی بفضلہ تعالی طیار ہوگئی ہے اور خدا تعالیٰ نے چاہا ہے کہ
سچائی کی حجت اپنی اس مخلوق پر پوری کرے جو سچائی سے روگردان ہے۔ مع ہذا چونکہ میں اس وقت اس
شہر دہلی میں وارد ہوں اور افواہ سُنتا ہوں کہ اس شہر کے بعض علماء جیسے حضرت سید مولوی نذیر حسین
صاحب اور جناب مولوی ابو محمد عبدالحق صاحب اس عاجز کی تکذیب اور تکفیر کے درپے ہیں۔ اور الحاد
اور ارتداد کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ اگر چہ مجھے معلوم نہیں کہ یہ روایتیں کہاں تک صحیح ہیں ۔ صرف
لوگوں کی زبان سے سُنا ہے ۔ وَ اللهُ اَعْلَمُ بِالصَّوَاب لیکن إِثْمَامًا لِلْحُجَّةِ حضرات موصوفہ کی
خدمت میں گزارش کرتا ہوں کہ معجزات ولیلۃ القدر و وجود ملائکه و وجود جبرائیل و معراج نبوی و غیره
تعلیمات قرآن کریم و احادیث صحیحہ پر تو میرا ایمان ہے۔ اور مجھے محد ثیت کا دعویٰ ہے نہ نبوت تامہ کا۔
صاحب

اور ان سب باتوں میں اپنے بھائی مسلمانوں کے ساتھ مجھے کچھ اختلاف نہیں ۔ ہاں اصل عقائد مذکورہ
بالا کومسلم رکھ کر و اور اور با تیں از قبیل اسرار و حقایق و معارف و علوم حکمیه و دقایق بطون قرآن کریم
ہیں وہ مجھ پر جیسے جیسے الہام کے ذریعہ سے کھلتے ہیں ان کو بیان کر دیتا ہوں جن کا اصل عقائد سے کچھ
بھی تعارض نہیں ۔ ہاں حیات مسیح ابن مریم کی نسبت مجھے انکار ہے۔ سو یہ انکار نہ صرف الہام الہی پر مبنی
ہے بلکہ قرآن کریم اور احادیث صحیحہ نبویہ میرے اس الہام کے شاہد کامل ہیں۔ اگر حضرت سید مولوی
محمد نذیر حسین صاحب یا جناب مولوی ابو محمد عبد الحق صاحب مسئلہ وفات مسیح میں مجھے مخفی خیال کرتے ہیں یا
ملحد اور ماڈل تصور فرماتے ہیں اور میرے قول کو خلاف قال الله قال الرسول گمان کرتے ہیں تو حضرات
موصوفہ پر فرض ہے کہ عامہ خلایق کو فتنہ سے بچانے کے لیے اس مسئلہ میں اسی شہر دہلی میں میرے ساتھ
بحث کر لیں۔ بحث میں صرف تیں شرطیں ہوں گی ۔ (۱) اول یہ کہ امن قائم رہنے کے لیے وہ خود سرکاری
انتظام کرادیں۔ یعنی ایک افسر انگریز مجلس بحث میں موجود ہو۔ کیونکہ میں مسافر ہوں۔ اور اپنی عزیز قوم
کا مورد عتاب اور ہر طرف سے اپنے بھائیوں مسلمانوں کی زبان سے سب اور لعن و طعن اپنی نسبت سنتا
ہوں ۔ اور جو شخص مجھ پر لعنت بھیجتا ہے اور مجھے دجال کہتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ آج میں نے بڑے ثواب کا
کام کیا ہے۔ لہذا میں بجز سرکاری افسر کے درمیان ہونے کے اپنے بھائیوں کی اخلاقی حالت پر مطمئن
نہیں ہوں ۔ کیونکہ کئی مرتبہ تجربہ کر چکا ہوں ۔ وَ لَا يُلْدَعُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَّاحِدٍ مَرَّتَيْنِ
(۲) دوسرے یہ کہ فریقین کی بحث تحریری ہو ہر ایک فریق مجلس بحث میں اپنے ہاتھ سے سوال
لکھ کر اور اس پر اپنے دستخط کر کے پیش کرے۔ اور ایسا ہی فریق ثانی لکھ کر جواب دیوے۔ ہے۔ کیونکہ زبانی
بیانات محفوظ نہیں رہ سکتے اور نقل مجلس کرنے والے اپنی اغراض کی حمایت میں اس قدر حاشیے چڑھا
دیتے ہیں کہ تحریف کلام میں یہودیوں کے بھی کان کاٹتے ہیں۔ اس صورت میں تمام بحث ضایع جاتی
ہے اور جو لوگ مجلس بحث میں حاضر نہیں ہو سکے ان کو رائے لگانے کے لیے کوئی صحیح بات ہاتھ نہیں
آتی۔ ماسوا اس کے صرف زبانی بیان میں اکثر مخاصم بے اصل اور کچی باتیں منہ پر لاتے ہیں لیکن تحریر
کے وقت وہ ایسی باتوں کے لکھنے سے ڈرتے ہیں تا وہ اپنی خلاف واقعہ تحریر سے پکڑے نہ جائیں اور

ان کی علمیت پر کوئی دھبہ نہ لگے ۔
جلد اول
(۳) تیسری شرط یہ کہ بحث وفات حیات مسیح میں ہو۔ اور کوئی شخص قرآن کریم اور کتب
حدیث سے باہر نہ جائے ۔ مگر صحیحین کو تمام کتب حدیث پر مقدم رکھا جائے اور بخاری کو مسلم پر کیونکہ وہ
اصح الکتب بعد کتاب اللہ ہے۔ اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر مسیح ابن مریم کی حیات طریقہ مذکورہ بالا
سے جو واقعات صحیحہ کے معلوم کرنے کے لیے خیر الطرق ہے، ثابت ہو جائے تو میں اپنے الہام سے
دست بردار ہو جاؤں گا، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ قرآن کریم سے مخالف ہو کر کوئی الہام صحیح نہیں ٹھہر
سکتا۔ پس کچھ ضرور نہیں کہ میرے مسیح موعود ہونے میں الگ بحث کی جائے بلکہ میں حلفاً اقرار کرتا
ہوں کہ اگر میں ایسی بحث وفات عیسی میں غلطی پر نکلا تو دوسرا دعوئی خود چھوڑ دوں گا۔ اور ان تمام نشانوں
کی پروا نہیں کروں گا جو میرے اس دعوے کے مصدق ہیں کیونکہ قرآن کریم سے کوئی حجت بڑھ کر
نہیں ۔ وَ مَا عِنْدَنَا شَيْءٌ إِلَّا كِتَابَ اللهِ وَ إِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَ
الرَّسُولِ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللهِ وَ آيَاتِهِ يُؤْمِنُونَ مَیں ایک ہفتہ تک اس اشتہار کے شایع ہونے
کے بعد حضرات موصوفہ کے جواب باصواب کا انتظار کروں گا۔ اور اگر وہ شرائط مذکورہ بالا کو منظور کر کے
مجھے طلب کریں تو جس جگہ چاہیں میں حاضر ہو جاؤں گا۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
اور کتاب ازالہ اوہام کے خریداروں پر واضح ہو کہ میں بھی ماروں کے بازار
میں کوٹھی لوہار و والی میں فروکش ہوں اور ازالہ اوہام کی جلدیں میرے پاس موجود
ہیں ۔ جو صاحب تین روپیہ قیمت داخل کریں ۔ وہ خرید سکتے ہیں ۔ وَالسَّلام
المش
خاکسار غلام احمد قادیانی حال وارد دھلی
تهر
بازار بلیما راں کوٹھی نواب لوہارو ۲۰ اکتوبر ۱۸۹۱ء
تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۲۰ تا ۲۶)

آج 10 میں سے 10 باقی