اشتہار بمقابلہ مولوی سیّد نذیر حسین صاحب سرگر وہ اہل حدیث

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
اشتہار بمقابل مولوی سید نذیر حسین صاحب
سرگروہ اہلِ حدیث
چونکه مولوی سید نذیر حسین صاحب نے جو کہ موحدین کے سرگروہ ہیں اس عاجز کو بوجہ اعتقاد
وفات مسیح ابن مریم ملحد قرار دیا ہے اور عوام کو سخت شکوک و شبہات میں ڈالنا چاہا ہے۔ اور حق یہ ہے کہ وہ
آپ ہی اعتقاد حیات مسیح میں قرآن کریم اور احادیث نبویہ کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔ اول اہل حدیث ہونے
کا دعوی کر کے اپنے بھائیوں حنفیوں کو بدعتی قرار دیا۔ اور امام بزرگ حضرت ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ پر یہ
الزام لگایا کہ ان کو حدیثیں نہیں ملی تھیں۔ اور وہ اکثر احادیث نبویہ سے بے خبر ہی رہے تھے۔ اور اب
با وجود دعوی اتباع قرآن اور حدیث کے حضرت مسیح ابن مریم کی حیات کے قابل ہیں ۔ وھذا
أَعْجَبُ الْعَجَائِب ۔ اگر کوئی عوام میں سے ایسا کچا اور خلاف قال الله قال الرسول دعوی کرتا تو کچھ
افسوس کی جگہ نہیں تھی۔ لیکن یہی لوگ جو دن رات درس قرآن اور حدیث جاری رکھتے ہیں۔ اگر ایسا
بے اصل دعوی کریں تو ان کی علمیت اور قرآن دانی اور حدیث دانی پر سخت افسوس آتا ہے۔ یہ بات کسی
متنفس پر پوشیدہ نہیں رہ سکتی کہ قرآن کریم اور احادیث نبویہ بآواز بلند پکار رہی ہیں کہ فی الواقعہ

حضرت مسیح علیہ السلام وفات پاچکے ہیں۔ مگر جن لوگوں کو عاقبت کا اندیشہ نہیں۔ خدا تعالیٰ کا کچھ خوف اند
نہیں ۔ وہ تعصب کو مضبوط پکڑ کر قرآن اور احادیث کو پس پشت ڈالتے ہیں۔ خدا تعالیٰ اس اُمت پر
رحم کرے۔ لوگوں نے کیسے قرآن اور حدیث کو چھوڑ دیا ہے۔ اور اس عاجز نے اشتہار ۲ را کتوبر ۱۸۹۱ء
میں حضرت مولوی ابومحمد عبد الحق صاحب کا نام بھی درج کیا تھا۔ مگر عند الملاقات اور باہم گفتگو کرنے
سے معلوم ہوا کہ مولوی صاحب موصوف ایک گوشہ گزین آدمی ہیں اور ایسے جلسوں سے جن میں عوام
کے نفاق ۔۔۔ شقاق کا اندیشہ ہے۔ طبعا کارہ ہیں۔ اور اپنے کام تفسیر قرآن میں مشغول ہیں اور شرائط
اشتہار کے پورے کرنے سے مجبور ہیں کیونکہ گوشہ گزین ہیں ۔ حکام سے میل ملاقات نہیں رکھتے ۔ اور
بباعث درویشانہ صفت کے ایسی ملاقاتوں سے کراہیت بھی رکھتے ہیں ، لیکن مولوی نذیر حسین صاحب
اور ان کے شاگرد بٹالوی صاحب جو اب دہلی میں موجود ہیں ان کاموں میں اول درجہ کا جوش رکھتے
ہیں۔ لہذا اشتہار دیا جاتا ہے کہ اگر ہر دو مولوی صاحب موصوف حضرت مسیح ابن مریم کو زندہ سمجھنے میں
حق پر ہیں اور قرآن کریم اور احادیث صحیحہ سے اس کی زندگی ثابت کر سکتے ہیں تو میرے ساتھ بپابندی
شرائط مندرجہ اشتہار ۲ اکتوبر ۱۸۹۱ ء بالاتفاق بحث کر لیں ۔ اور اگر انہوں نے بقبول شرائط اشتہار
۲ اکتوبر ۱۸۹۱ء بحث کے لیے مستعدی ظاہر نہ کی اور پوچ اور بے اصل بہانوں سے ٹال دیا تو سمجھا
جائے گا کہ انہوں نے مسیح ابن مریم کی وفات کو قبول کر لیا۔ بحث میں امر تنقیح طلب یہ ہوگا کہ آیا
قرآن کریم اور احادیث صحیحہ نبویہ سے ثابت ہوتا ہے کہ وہی مسیح ابن مریم جس کو انجیل ملی تھی اب تک
آسمان پر زندہ ہے اور آخری زمانے میں آئے گا۔ یا یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ درحقیقت فوت ہو چکا ہے
اور اس کے نام پر کوئی دوسرا اسی اُمت میں سے آئے گا ۔ اگر یہ ثابت ہو جائے گا کہ وہی مسیح ابن مریم
زنده بجسده العنصری آسمان پر موجود ہے تو یہ عاجز دوسرے دعوے سے خود دست بردار ہو جائے گا،
ور نہ بحالت ثانی بعد اس اقرار کے لکھانے کے کہ در حقیقت اسی اُمت میں سے مسیح ابن مریم کے نام پر
کوئی اور آنے والا ہے یہ عاجزا اپنے مسیح موعود ہونے کا ثبوت دے گا۔ اور اگر اس اشتہار کا جواب ایک
ہفتہ تک مولوی صاحب کی طرف سے شائع نہ ہوا تو سمجھا جائے گا کہ انہوں نے گریز کی اور حق کے

طالبوں کو محض نصیحتا کہا جاتا ہے کہ میری کتاب ازالہ اوہام کو خود غور سے دیکھیں اور ان مولوی صاحبوں
کی باتوں پر نہ جائیں۔ ساٹھ جزو کی کتاب ہے۔ اور یقیناً سمجھو کہ معارف اور دلائل یقینیہ کا اس میں
ایک دریا بہتا ہے۔ صرف سے ( تین روپے) قیمت ہے۔ اور واضح ہو کہ یہ درخواست مولوی سید
نذیر حسین صاحب کی کہ مسیح موعود ہونے کا ثبوت دینا چاہیے اور اس میں بحث ہونی چاہیے، بالکل تحکم
اور خلاف طریق انصاف اور حق جوئی ہے۔ کیونکہ ظاہر ہے کہ مسیح موعود ہونے کا اثبات آسمانی نشانوں
کے ذریعہ سے ہوگا۔ اور آسمانی نشانوں کو بجز اس کے کون مان سکتا ہے کہ اول اس شخص کی نسبت جو کوئی
آسمانی نشان دکھاوے۔ یہ اطمینان ہو جاوے کہ وہ خلاف قَالَ اللهُ قَالَ الرَّسُولُ کوئی اعتقاد نہیں
رکھتا ورنہ ایسے شخص کی نسبت جو مخالف قرآن اور حدیث کوئی اعتقاد رکھتا ہے ولایت کا گمان ہرگز نہیں
کر سکتے بلکہ وہ دائرہ اسلام سے خارج سمجھا جاتا ہے۔ اور اگر وہ کوئی نشان بھی دکھاوے تو وہ نشان
کرامت متصور نہیں ہوتا بلکہ اس کو استدراج کہا جاتا ہے۔ چنانچہ مولوی محمد حسین صاحب بھی اپنے لمبے
اشتہار میں جو لدھیانہ میں چھپوایا تھا اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں اس صورت میں صاف ظاہر ہے کہ
سب سے پہلے بحث کے لایق وہی امر ہے جس سے یہ ثابت ہو جائے کہ قرآن اور حدیث اس دعوئی
کے مخالف ہیں اور وہ امر مسیح ابن مریم کی وفات کا مسئلہ ہے۔ کیونکہ ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ اگر
حاشیہ کی عبارت ۔ بالآخر تمام عذرات نامعقول کے توڑنے اور اتمام حجت کی غرض سے یہ بھی ہم بطریق تنزل
لکھتے ہیں کہ اگر مولوی سید نذیر حسین صاحب کسی افسر انگریز کے جلسہ بحث میں مامور کرانے سے ناکام رہیں تو اس
صورت میں ایک اشتہار شائع کر دیں۔ جس میں حلفاً اقرار ہو کہ ہم خود قائمی امن کے ذمہ دار ہیں۔ کوئی شخص
حاضرین جلسہ میں سے کوئی کلمہ خلاف تہذیب اور شرارت کا منہ پر نہیں لائے گا اور نہ آپ تو ہین اور استخفاف اور
استکبار کے کلمات منہ پر لائیں گے۔ بلکہ سراسر عاجزی اور انکسار اور تواضع سے تحریری بحث کریں گے اور اگر کوئی
عوام وخواص میں سے کوئی خلاف تہذیب و ادب کوئی کلمہ منہ پر لاوے تو فی الفور اس کو مجلس میں سے نکال دیں
گے۔ اس صورت میں یہ عاجز مولوی صاحب کی مسجد میں بحث کے لیے حاضر ہو سکتا ہے۔ مگر دوسری تمام شرطیں
اشتہار ۲ راکتو بر کی قائم رہیں گی۔
مطبوعه مطبع اخبار خیر خواہ ہند دھلی

در حقیقت قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کی رو سے حضرت مسیح علیہ السلام کی حیات ہی ثابت ہوتی ہے تو
اس صورت میں پھر اگر یہ عاجز مسیح موعود ہونے کے دعوے پر ایک نشان کیا بلکہ لاکھ نشان بھی دکھاوے
تب بھی وہ نشان قبول کرنے کے لائق نہیں ہوں گے کیونکہ قرآن ان کے مخالف شہادت دیتا ہے،
غایت کا روہ استدراج سمجھے جائیں گے۔ لہذا سب سے اول بحث جو ضروری ہے مسیح ابن مریم کی
وفات یا حیات کی بحث ہے جس کا طے ہو جانا ضروری ہے کیونکہ مخالف قرآن وحدیث کے نشانوں کا
ماننا مومن کا کام نہیں ۔ ہاں ان نادانوں کا کام ہے جو قرآن اور حدیث سے کچھ غرض نہیں رکھتے ۔
فَاتَّقُوا اللَّهَ أَيُّهَا الْعُلَمَاءِ !! وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المش
تهر
مرزاغلام احمد از دہلی بازار بیماراں کوٹھی نواب لوہارو
۶ اکتوبر ۱۸۹۱ء
تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۲۶ تا ۲۹)

آج 10 میں سے 10 باقی