الله جل شانہ کی قسم دے کر مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب کی خدمت میں بحث حیات و ممات۔۔
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انعام
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
اطلاع
انعام فی حدیث و فنی آیت اللہ جل شانہ کی قسم دے کر آپ کو اختیار دیا گیا ہے کہ
۱۸ اکتوبر ۱۸۹۱ء بحث کے ریه (ہیں) روپے مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب لئے مقر کر لیں یا ۹ یا ۲۰ اور
بحالت پوری کرنے شرط
کی خدمت میں بحث حیات و کل تک تاریخ منظور کردہ کی کے مولوی سید نذیر حسین
اشاعت کے لئے اطلاع صاحب کو دیا جائے گا۔ فقط ممات مسیح ابن مریم کے لیے ! دیں اور اگر خاموش رہے تو
درخواست
گریز تصور کی جائے گی۔
ندارد کسی با تو نا گفته کار و لیکن چو گفتی لیلش بیاری
اے مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب ! آپ نے اور آپ کے شاگردوں نے دنیا میں شور ڈال
دیا ہے کہ یہ شخص یعنی یہ عاجز دعویٰ مسیح موعود ہونے میں مخالف قرآن وحدیث بیان کر رہا ہے۔ اور ایک
نیا مذہب و نیا عقیدہ نکالا ہے جو سراسر مغائر تعلیم اللہ و رسول اور بہ بداہت باطل ہے۔ کیونکہ قرآن اور
حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام زندہ بجسده العنصری آسمان پر اٹھائے گئے ۔ اور پھر
کسی وقت آسمان پر سے زمین پر تشریف لائیں گے ۔ اور ان کا فوت ہو جانا مخالف نصوص قرآنیہ و
احادیث صحیحہ ہے۔ سو چونکہ آپ نے مجھے اس دعوے میں مخالف قرآن وحدیث قرار دے دیا ہے جس
لے ترجمہ۔ اگر تو نے کوئی بات نہیں کہی تو کسی کو تجھ سے کوئی واسطہ نہیں، جو تو نے کہا ہے اس کی دلیل پیش کر ۔
کی وجہ سے ہزار ہا مسلمانوں میں بدظنی کا فتنہ برپا ہو گیا ہے۔ لہٰذا آپ پر فرض ہے کہ مجھ سے اس
بات کا تصفیہ کر لیں کہ آیا ایسا عقیدہ رکھنے میں میں نے قرآن اور حدیث کو چھوڑ دیا ہے یا آپ ہی چھوڑ
بیٹھے ہیں۔ اور اس قدر تو خود میں مانتا ہوں کہ اگر میرا دعویٰ مسیح موعود ہونے کا مخالف نصوص بینہ قرآن
و حدیث ہے اور دراصل حضرت عیسی ابن مریم آسمان پر زنده بحسد و العنصری موجود ہیں جو پھر کسی
وقت زمین پر اتریں گے تو گو یہ میرا دعویٰ ہزار الہام سے مؤید اور تائید یافتہ ہو اور گونہ صرف ایک نشان
بلکہ لاکھ آسمانی نشان اس کی تائید میں دکھاؤں تا ہم وہ سب ہیچ ہے۔ کیونکہ کوئی امر اور کوئی دعوئی اور کوئی
نشان مخالف قرآن اور احادیث صحیحہ مرفوعہ ہونے کی حالت میں قابل قبول نہیں۔ اور صرف اس قدر مانتا
ہوں بلکہ اقرار صیح شرعی کرتا ہوں کہ اگر آپ یا حضرت!! ایک جلسہ ء بحث مقرر کر کے میرے دلائل پیش
کردہ جو صرف قرآن اور احادیث صحیحہ کی رُو سے بیان کروں گا توڑ دیں اور ان سے بہتر دلائل حیات
مسیح ابن مریم پر پیش کریں اور آیات صریحیہ بینہ قطعیة الدلالت اور احادیث صحیحہ مرفوعہ متصلہ کے
منطوق سے حضرت مسیح ابن مریم کا بجسده العنصر ی زندہ ہونا ثابت کر دیں تو میں آپ کے ہاتھ پر
تو بہ کروں گا اور تمام کتا ہیں جو اس مسئلے کے متعلق تالیف کی ہیں جس قدر میرے گھر میں موجود ہیں
سب جلا دوں گا اور بذریعہ اخبارات اپنی توبہ اور رجوع کے بارے میں عام اطلاع دے دوں گا۔
وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى كَاذِبٍ يَخْفَى فِي قَلْبِهِ مَا يَخَافُ بَيَانَ لِسَانِهِ ۔ مگر یہ بھی یاد رکھیئے کہ اگر آپ
مغلوب ہو گئے اور کوئی صریحة الدلالت آیت اور حدیث صحیح مرفوع متصل پیش نہ کر سکے تو آپ کو
بھی اپنے اس انکار شدید سے تو بہ کرنی پڑے گی ۔ وَ اللهُ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ ۔ اب میں یا حضرت !!
آپ کو اس رب جلیل تعالی و تقدس کی قسم دیتا ہوں ۔ جس نے آپ کو پیدا کر کے اپنی بے شمار نعمتوں
سے ممنون فرمایا کہ اگر آپ کا یہی مذہب ہے کہ قرآن کریم میں مسیح ابن مریم کی زندگی کے بارے میں
آیات صریحہ بینه قطعية الدلالت موجود ہیں اور ان کی تائید میں احادیث صحیحہ مرفوعہ متصلہ اپنے منطوق
سے شہادت دیتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کو میرے الہامی دعوے کی نسبت مومنا نہ حُسن ظن کو
الوداع کہہ کر سخت انکار کرنا پڑا تو اس خداوند کریم سے ڈر کر جس کی میں نے ابھی آپ کو قسم دی ہے
میرے ساتھ إِظْهَارًا لِلْحَقِّ بحث کیجیے۔ آپ کو اس بحث میں کچھ تکلیف نہیں ہوگی ۔ اگر کوئی عدالت
گورنمنٹ برطانیہ کی کسی دنیوی مقدمہ میں آپ سے کسی امر میں اظہار لینا چاہے تو آپ جس قدر
عدالت چاہے ایک مبسوط بیان لکھوا سکتے ہیں۔ بلکہ بلا توقف تاریخ مقررہ پر حاضر ہو جائیں گے۔ اور
بڑی شد و مد سے اظہار دیں گے ۔ مَا شَاءَ اللہ درس قرآن وحدیث روز جاری ہے۔ آواز بلند ہے۔
طاقتیں قائم ہیں۔ اور آپ کو بوجہ تو غل زمانہ دراز کے احادیث نبویہ و قرآن کریم حفظ کی طرح یاد
ہیں۔ کوئی محنت اور فکر سوچ کا کام نہیں۔ تو پھر خدائے تعالیٰ کی عدالت سے کیوں نہیں ڈرتے اور سچی
شہادت کو کیوں پیٹ میں دبائے بیٹھے ہیں ؟ اور کیوں کچے عذر اور حیلے و بہانے کر رہے ہیں کہ بحث
کرنے سے مجبور ہوں؟ شیخ محمد حسین بٹالوی اور مولوی عبد المجید میری طرف سے بحث کریں گے۔
حضرت مجھے آپ کا وہ خط دیکھ کر کہ میں بحث کرنا نہیں چاہتا دوسرں سے کرو، رونا آیا، کیسا زمانہ آ گیا
کہ آج کل کے اکثر علماء فتنہ ڈالنے کے لیے تو آگے اور اصلاح کے کاموں میں پیچھے ہٹتے ہیں ۔ اگر
ایسے نازک وقت میں آپ اپنے وسیع معلومات سے مسلمانوں کو فائدہ نہیں پہنچائیں گے تو کیا وہ
معلومات آپ قبر میں لے جائیں گے؟ آپ بقول بٹالوی صاحب شیخ الکل ہیں ۔ شیخ الکل ہونے کا
دعوی کچھ چھوٹا دعوی نہیں ۔ گویا آپ سارے جہاں کے مقتدا ہیں ۔ اور بٹالوی اور عبدالمجید جیسے آپ
کے ہزاروں شاگرد ہوں گے۔ اگر بٹالوی صاحب کو ایک مرتبہ نہیں ہزار مرتبہ ساکت کر دیا جائے ۔ تو اس
کا کیا اثر ہوگا ؟ وہ شیخ الکل تو نہیں۔ غرض دنیا کی آپ پر نظر ہے۔ یقیناً سمجھو کہ اگر آپ نے اس بارے
بذات خود بحث نہ کی تو خدا تعالیٰ سے ضرور پوچھے جاؤ گے ۔ لبِ بام کی حالت ہے۔ خدا تعالیٰ سے تو ۔
ڈرو۔ سفر آخرت بہت نزدیک ہے۔ اگر حق کو چھپاؤ گے تو رب منتقم کے اخذ شدید سے ہرگز نہیں بچو
گے۔ آپ کو بٹالوی شیخ کے منصوبوں سے پر ہیز کرنا چاہیے۔ وہ حضرت اس فطرت کے ہی آدمی نہیں
کہ جو آپ کو محض اللہ بحث کرنے کے لیے صلاح دیویں ۔ ہاں ایسے کام ان کو بخوبی آتے ہیں کہ فرضی
لے خط بمطالعه گرامی مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ۔ بعد سلام مسنون ۔ آپ کے خط دیروزہ کا جواب میری
طرف سے میرے تلامذہ تلامذہ مولوی عبد المجید صاحب اور مولوی ابو سعید محمد حسین دیں ۔ دیں گے۔ آئندہ آپ مجھے اپنے جواب
سے معاف رکھیں جو کچھ کہنا ہو انہیں سے کہیں اور ان ہی سے جواب لیں۔ راقم سید محمد نذیر حسین ۱۳ راکتو بر ۹۱ء
میں
طور پر ادھر ادھ مشہور کردیا اور اپنے دوستوں کوبھی خبر یں پہنچا دیں کہ ہم نے فتح پائی۔ ہم سے گریز کی۔
تاریخ مقررہ پر نہ آئے ۔ حیا شعبہ ایمان ہے۔ اگر بٹالوی صاحب کو دیانت اور راست بازی کا کچھ
خیال ہوتا تو ایسی دروغ بے فروغ باتیں مشہور نہ کرتے ۔ یہ کس قدر مکر و فریب اور چالا کی ہے کہ سراسر
بدنیتی سے ایک یک طرفہ اشتہار جاری کر دیا اور محض فرضی طور پر مشتہر کر دیا کہ فلاں تاریخ میں بحث
ہوگی۔ اگر نیت نیک ہوتی تو چاہیے تھا کہ مجھ سے اتفاق کر کے یعنی میری اتفاق رائے سے تاریخ بحث
مقرر کی جاتی تاکہ میں اپنے خانگی حفظ امن کے لیے انتظام کر لیتا۔ اور جس تاریخ میں حاضر ہو سکتا،
اُسی تاریخ کو منظور کرتا اور نیز چاہیے تھا کہ پہلے امر قابل بحث صفائی سے طے ہو لیتا۔ غرض ضروری تھا
کہ جیسا کہ مناظرات کے لیے دستور ہے فریقین کی اتفاق رائے اور دونوں فریق کے دستخط ہونے کے
بعد اشتہار جاری کیا جاتا لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور یونہی اُڑا دیا گیا کہ جلسہ بحث میں حاضر نہیں ہوئے
اور گریز کر گئے اور شیخ الکل صاحب سے ڈر گئے ۔ ناظرین سوچ سکتے ہیں کہ یہ عاجز اسی غرض سے تو اپنا
وطن چھوڑ کر دہلی میں غربت اور مسافرت کی حالت میں آ بیٹھا ہے تا شیخ الکل صاحب سے بحث کر کے
ان کی دیانت وامانت اور ان کی حدیث دانی اور ان کی واقفیت قرآنی لوگوں پر ظاہر کر دیوے تو پھر ان سے
ڈرنے کے کیا معنی؟ غور کرنے کا مقام ہے! کہ اگر یہ عاجز شیخ الکل سے ڈر کر ان کے یک طرفہ تجویز
کردہ جلسہ بحث میں حاضر نہیں ہوا تو اب شیخ الکل صاحب کیوں بحث سے کنارہ کش ہیں اور کیوں
اپنے اس علم اور معرفت پر مطمئن نہیں رہے جس کے جوش سے یک طرفہ جلسہ تجویز کیا گیا تھا۔ ہر یک
منصف ان کے پہلے یک طرفہ جلسہ کی اصل حقیقت اسی سے سمجھ سکتا ہے کہ اگر وہ جلسہ صحت نیت پر مبنی پہلے یک طرفہ جلسہ کی اصل حقیقت اس سے سمجھ سکتا ہے
تھا اور مکاری اور دھوکہ دہی کا کام نہیں تھا تو ان کا وہ پہلا جوش اب کیوں ٹھنڈا ہو گیا ۔ اصل بات یہ ہے
کہ وہ یک طرفه جلسه محض شیخ بٹالوی کا ایک فریب حق پوشی کی غرض سے تھا جس کی واقعی حقیقت کھولنے
کے لیے اب شیخ الکل صاحب کو بحث کے لیے بلایا جاتا ہے۔ یک طرفہ جلسہ میں حاضر ہونا اگرچہ
میرے پر فرض نہ تھا کیونکہ میری اتفاق رائے سے وہ جلسہ قرار نہ پایا تھا۔ اور میری طرف سے ایک
خاص تاریخ میں حاضر ہونے کا وعدہ بھی نہ تھا مگر پھر بھی میں نے حاضر ہونے کے لیے طیاری کرلی تھی،
لیکن عوام کے مفسدانہ حملوں نے جو ایک ناگہانی طور پر کئے گئے ۔ اُس دن حاضر ہونے سے مجھے روک
دیا۔ صد ہا لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ اس جلسہ کے عین وقت مفسد لوگوں کا اس قدر ہجوم میرے مکان پر
ہو گیا کہ میں ان کی وحشیانہ حالت دیکھ کر اوپر کے زنانے مکان میں چلا گیا۔ آخر وہ اسی طرف آئے
اور گھر کے کواڑ توڑ نے لگے اور یہاں تک نوبت پہنچی کہ بعض آدمی زنانہ مکان میں گھس آئے اور ایک
جماعت کثیر نیچے اور گلی میں کھڑی تھی جو گالیاں دیتے تھے اور بڑے جوش سے بد زبانی کا بخار نکالتے
تھے۔ بڑی مشکل سے خدائے تعالیٰ کے فضل و کرم سے اُن سے رہائی پائی اور سخت مدافعت کے بعد یہ
بلا دفع ہوئی۔
۔
اب ہر ایک منصف مزاج سمجھ سکتا ہے کہ اس بلوہ عوام کی حالت میں کیونکر میں گھر کو اکیلا چھوڑ کر
جلسہ بحث میں حاضر ہو سکتا تھا۔ اب انصاف اور غور کا مقام ہے! کہ میرے جیسے مسافر کی دہلی والوں کو
ایسی حالت میں ہمدردی کرنی چاہیے تھی نہ یہ کہ ایک طرف عوام کو ورغلا کر اور ان کو جوش وہ تقریریں سنا کر
میرے گھر کے ارد گرد کھڑا کر دیا۔ اور دوسری طرف مجھے بحث کے لیے بلایا اور پھر نہ آنے پر جو موانع
مذکورہ کی وجہ سے شور مچا دیا کہ وہ گریز کر گئے اور ہم نے فتح پائی۔ یہ کیسی اوباشانہ چال ہے!! کیا یہ
انسانیت ہے!! کیا اس سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ انہوں نے فتح پائی۔ کیا یہ مرغوں اور بٹیروں کی لڑائی
تھی یا اظہار حق کے لیے بحث تھی! اگر ایمانداری پر اس جلسہ کی بنا ہوتی تو عذر معقول سُن کر خود دوسری
تاریخ بحث مقرر کرنے کے لیے راضی ہو جاتے۔ اور میں نے اسی روز یہ بھی سنا کہ راہ میں بھی امن نہ تھا
اور مقام تجویز کردہ بحث میں عوام کی حالت قابل اطمینان نہ تھی اور عین جلسہ میں مخالفانہ باتیں تہمت اور
بہتان کے طور پر عوام کو سنا کر اُن کو بھڑ کا یا جارہا تھا، لیکن سب سے بڑھ کر جو بچشم خود صورت فساد دیکھی گئی
وہ یہی تھی جو ابھی میں نے بیان کی ہے۔ اگر مولوی نذیر حسین صاحب کو یہ بلا پیش آتی تو کیا ان کی
نسبت یہ کہنا جائز ہوتا کہ وہ بحث سے کنارہ کر گئے ۔ جس حالت میں یہ واقعات ایسے ہیں تو پھر کیسی
بے شرمی کی بات ہے کہ اس غیر حاضری کو گریز پر حمل کیا جائے ۔اے حضرت خدا تعالیٰ سے ڈریں اور
خلاف واقعہ منصوبوں کو فتحیابی کے پیرایہ میں مشہور نہ کریں !! اب میں بفضلہ تعالیٰ اپنی حفاظت کا انتظام کر
چکا ہوں اور بحث کے لیے طیار بیٹھا ہوں مصائب سفر اُٹھا کر اور دہلی والوں سے ہر روز گالیوں اور لعن
طعن کی برداشت کر کے محض آپ سے بحث کرنے کے لیے اے شیخ الکل صاحب ! بیٹھا ہوں ۔ یہ عذر
کوئی عقلمند قبول نہیں کرے گا کہ آپ کے یک طرفہ جلسہ میں عاجز حاضر نہ ہو سکا۔ اگر آپ حق پر ہیں اور
آپ کو اس بات کا یقین ہے کہ در حقیقت قرآن کریم کی آیات صریحہ قطعیۃ الدلالت اور احادیث صحیحہ
مرفوعہ کے منطوق سے حضرت مسیح ابن مریم کا زندہ بجسد و العنصری آسمان پر اٹھائے جانا متحقق اور ثابت شدہ
امر ہے تو ایسی رکیک باتوں کا فتح نام رکھنا سخت نا مردی ہے۔ بسم اللہ آئیے اور اپناوہ عجیب ثبوت دکھلائیے!
اگر آپ ایسے وقت میں جو تمام ملک ہند میں میری طرف سے بدلائل شافیہ یہ اشاعت ہو گئی ہے کہ
در حقیقت مسیح ابن مریم کا زندہ بجسد والعنصری اُٹھائے جانا قرآن وحدیث سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا بلکہ
وہ فوت ہو چکا ہے اور جو شخص ان کی جسمانی دنیوی زندگی کا مدعی ہے وہ جھوٹا و کذاب ہے۔ میدان میں
آ کر حضرت مسیح ابن مریم کی جسمانی دنیوی زندگی کا ثبوت نہیں دیں گے تو پھر آپ کس مرض کی دوا ہیں
اور شیخ الکل کیوں اپنے شاگردوں سے کہلاتے ہیں۔ حضرت بحث کرنے کے لیے باہر تشریف لائیے کہ
میں بحث کے لیے تیار ہوں ۔ آپ کیوں مقتدا اور شیخ الکل ہونے کی حالت میں بحث کرنے سے کنارہ
کرتے اور حق الامر کو چھپاتے ہیں اور حق کو اس کے ظہور سے روکتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ حق کھل
جائے ۔ آپ کو ڈرنا چاہیے ۔ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ الله کا مصداق نہ ہو جائیں۔ کیونکہ جس حالت
میں آپ کے مقابل آنے سے حق کھلتا ہے اور آپ کوٹھری میں چھپے بیٹھے ہیں تو پھر آپ
يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللہ کے مصداق ہوئے یا کچھ اور ہوئے۔ پس آپ خدا تعالیٰ سے ڈ سے ڈریں اور
بحث کے میدان میں آ کر یہ کوشش کریں کہ حق کھل جائے اور گریز اور فرار اختیار نہ کریں یا
يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللہ کا مصداق نہ بن جائیں ۔ اور میں تو یا حضرت !! اس عظیم الشان بحث کے
لیے حاضر ہوں اور ہر گز تخلف نہ کروں گا ۔ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى مَنْ تَخَلَّفَ وَ صَدَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ اب
میں یا حضرت؟!! پھر اللہ جل شانہ کی آپ کو قسم دے کر اس بحث کے لیے بلاتا ہوں جس جگہ چاہیں
حاضر ہو جاؤں ، مگر تحریری بحث ہوگی تاکسی محرف کو تحریف کی گنجائش نہ ہو۔ اور ملک ہند کے تمام اہل نظر کو
رائے کرنے کے لیے وہی تحریرات یقینی ذریعہ مل جائے ۔ آپ یقیناً یاد رکھیں کہ یہ آپ کی جھوٹی خوشی
ہے اور یہ آپ کا غلط خیال ہے کہ یقینی اور قطعی طور پر مسیح ابن مریم زندہ بجسد و العنصری آسمان کی طرف
اُٹھایا گیا ہے۔ جس دن بحث کے لیے آپ میرے سامنے آئیں گے اس دن تمام یہ خوشی رنج کے ساتھ
مبدل ہو جائے گی اور سخت رسوائی سے آپ کو اس قول سے رجوع کرنا پڑے گا کہ در حقیقت آیات بینہ
صریحہ و قطعية الدلالت اور احادیث صحیحہ متصلہ مرفوعہ سے حضرت مسیح ابن مریم کی جسمانی زندگی ثابت
ہے۔ اگر چہ آپ درس قرآن وحدیث میں ریش و بروت سفید کر بیٹھے ہیں ۔ مگر حقیقت تک آپ کو کسی
استاد نے نہیں پہنچایا۔ اور مغز قال اللہ اور قال الرسول سے دور مہجور و بے نصیب محض ہیں۔ آپ کو شرم
کرنی چاہیے کہ شیخ الکل ہونے کا دعویٰ اور پھر اس فضیحت کی غلطی کہ آپ یقین رکھتے ہیں کہ ایسی آیات
صريحة الدلالت اور احادیث صحیحہ مرفوعہ متصلہ موجود ہیں جن سے مسیح ابن مریم کا زندہ بجسده
العنصری آسمان پر جانا ثابت ہوتا ہے۔ شاید ایسی حدیثیں آپ کی کوٹھری میں بند ہوں گی جواب تک کسی
پر ظاہر نہیں ہوئیں۔ اگر آپ کو کچھ شرم ہے تو اب بلا توقف بحث کے لیے میدان میں آ جائیں۔ تاسیہ
روئے شود هر که در وغش باشد ۔ اگر آپ اس مسئلہ میں بحث کرنے کے لیے نہ آئے اور مفسد طبع ملانوں
پر بھروسہ رکھ کر کوٹھری میں چھپ گئے تو یا درکھو کہ تمام ہندوستان و پنجاب میں ذلت اور بدنامی کے ساتھ
آپ مشہور ہو جائیں گے اور شیخ الکل ہونے کی تمام رونق جاتی رہے گی۔ میں متعجب ہوں کہ آپ کس
بات کے شیخ الکل ہیں۔ قرائن سے اس بات کا یقین آتا ہے کہ آپ نے ہی ایک بد زبان بٹالوی فطرت
کے بگڑے ہوئے شیخ کو در پردہ سمجھا رکھا ہے کہ مساجد اور مجالس میں اور نیز آپ کے مکان پر علانیہ اس
عاجز کو گالیاں دیا کرے۔ چنانچہ اس نیک بخت کا یہی کام ہے کہ آپ کو تو ہر جگہ شیخ الکل کہہ کر دوسروں کی
ہجو ملیح کرتا ہے۔ اور اس عاجز کو جابجا شیطان، دجال، بے ایمان ، کافر کے نام سے یاد کرتا ہے مگر
در حقیقت یہ گالیاں اس کی طرف سے نہیں آپ کی طرف سے ہیں۔ کیونکہ اگر ذرہ سی بھی دھمکی آپ کی
طرف سے ملتی تو وہ دم بخود رہ جاتا۔ بلکہ میں نے سنا ہے کہ آپ اس شخص کے مخالف نہیں بلکہ ہاں میں
ہاں ملا رہے ہیں اور آپ پر واضح رہے کہ کسی قدر درشتی جو اس تحریر میں استعمال کی گئی ہے وہ در حقیقت
آپ ہی کے اس شاگر درشید کی مہربانی ہے اور پھر بھی میں نے كَمَا تُدِينُ تُدَانُ پر عمل نہیں کیا۔ کیونکہ
سفہاء کی طرح سب وشتم میری فطرت کے مخالف ہیں یہ شیوہ آپ اور آپ کے شاگردوں کے لیے ہی
موزوں ہے۔ میں بفضلہ تعالیٰ جوشِ نفس سے محفوظ ہوں۔ میرے ہر ایک لفظ کی صحت نیت پر بنا ہے۔
آپ کے جگانے کے لیے کسی قدر بلند آواز کی ضرورت پڑی۔ ورنہ مجھے آپ لوگوں کی گالیوں پر نظر
نہیں ۔ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
بالآخر یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کسی طرح سے بحث کرنا نہیں چاہتے تو ایک مجلس میں
میرے تمام دلائل وفات مسیح سن کر اللہ جل شانہ کی تین بار قسم کھا کر یہ کہ دیجیے کہ یہ دلائل صحیح نہیں
ہیں اور صحیح اور یقینی امر یہی ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم زنده بجسد و العنصر ی آسمان کی طرف اُٹھائے
گئے ہیں اور آیات قرآنی اپنی صریح دلالت سے اور احادیث صحیحہ متصلہ مرفوعہ اپنے کھلے کھلے منطوق سے
اسی پر شہادت دیتی ہیں۔ اور میرا عقیدہ یہی ہے۔ تب میں آپ کی اس گستاخی اور حق پوشی اور بد دیانتی
اور جھوٹی گواہی کے فیصلہ کے لئے جناب الہی میں تضرع اور ابتہال کروں گا۔ اور چونکہ میری توجہ پر
مجھے ارشاد ہو چکا ہے کہ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ اگر آپ تقویٰ کا
طریق چھوڑ کر ایسی گستاخی کریں گے ۔ اور آیت لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ کو
نظر انداز کر دیں گے تو ایک سال تک اس گستاخی کا آپ پر ایسا کھلا کھلا اثر پڑے گا جو دوسرں کے لیے
بطور نشان کے ہو جائے گا۔ لہذا مظہر ہوں کہ اگر بحث سے کنارہ ہے تو اسی طور سے فیصلہ کر لیجئے تا وہ
لوگ جو نشان نشان کرتے ہیں ان کو خدا تعالیٰ کوئی نشان دکھا دیوے وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
وَاخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
حلفی اقرا
اقرار دربارہ ادائے پچیس روپیہ فی حدیث اور فی آیت ۔ بالآخر مولوی
سید نذیر حسین صاحب کو یہ بھی واضح رہے کہ اگر وہ اپنے اس عقیدہ کی تائید میں جو حضرت مسیح ابن مریم
بجسده العنصری زندہ آسمان پر اُٹھائے گئے آیات صریحہ بینہ قطعية الدلالت و احادیث صحیحہ متصلہ
ا بنی اسراءیل: ۳۷
مرفوعہ مجلس مباحثہ میں پیش کر دیں اور جیسا کہ ایک امر کو عقیدہ قرار دینے کے لیے ضروری ہے یقینی اور
قطعی ثبوت صعود جسمانی مسیح ابن مریم کا جلسہ عام میں اپنی زبان مبارک سے بیان فرمادیں تو میں اللہ
جَلَّ شانہ کی قسم کھا کر اقرار صحیح شرعی کرتا ہوں کہ فی آیت وفی حدیث پچیس روپیہ ان کی نذر
کروں گا۔
الناصح المشفق المشتهر المعلن مرزاغلام احمد قادیانی
(۱۷ اکتوبر ۱۸۹۱ء)
( مطبوعہ مطبع جو ہر ہند دہلی )
( یہ اشتہار ۲۳۴۱۸ کے دو صفحوں پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۳۰ تا ۳۹)