تقریر واجب الاعلان متعلق ان حالات و واقعات کے جو مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب ملقب بہ شیخ الکل سے جلسہ بحث ۲۰ راکتو بر ۱۸۹۱ء کو ظہور میں آئی

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تقریر واجب الاعلان متعلق ان حالات و واقعات کے
جو مولوی سید نذیر حسین صاحب ملقب به شیخ الکل سے
جلسه بحث ۲۰ اکتوبر ۱۸۹۱ء کو ظہور میں آئی
حضرت شیخ الکل صاحب جلسه بحث ۲۰ اکتوبر ۱۸۹۱ء میں حاضر تو ہوئے مگر اپنی خوشی سے نہیں حاضر تو ہو۔
بلکہ اس غیرت دلانے والے اشتہار کی وجہ سے جو میری طرف سے ۱۷ اکتوبر ۱۸۹۱ء کو شائع کیا گیا
تھا۔ جس میں بالفاظ دیگر یہ بھی بیان تھا کہ یہ عاجز یا شیخ الکل صاحب یعنی کوئی ہم دونوں میں سے جلسہ
بحث میں حاضر ہونے سے تخلف کرے تو اس پر بوجہ حق پوشی وصَدٌ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ واخفائے شہادت
خدائے تعالیٰ کی لعنت ہو۔ سو اس مجبوری سے اُن کو بہر حال حاضر ہونا پڑا تا وہ اپنے تئیں اس داغ ملامت تا
سے بچالیں جو درصورت غیر حاضری ان کے چہرہ مشیخت پر لگتا تھا۔ مگر جلسہ بحث کے منصف اور معزز
حاضرین خوب سمجھ گئے ہوں گے کہ شیخ الکل صاحب اس داغ سے بچ نہیں سکے۔ کیونکہ ان
لے یہ اشتہار جلد ہذا کے صفحہ ۲۸۳ پر ہے۔ (مرتب)

کا فقط حاضر ہونا اس داغ سے محفوظ رہنے کے لیے کافی نہ تھا بلکہ اس کے ساتھ یہ بھی تو ضرور تھا کہ وہ
اصل مقصد حاضری کو جو مباحثہ تھا۔ نیک نیتی کے ساتھ مد نظر رکھ کر بلا توقف إِظْهَارًا لِلْحَقِّ مسئلہ
وفات وحیات مسیح میں اس عاجز سے بحث کرتے اور حاضرین کو جو شوق سے آئے تھے دکھلاتے کہ
حیات مسیح ابن مریم پر کون سے قطعی اور یقینی دلائل ان کے پاس موجود ہیں اور نیز براہین وفات مسیح کے
بارے میں کیا کیا تسلی بخش جوابات اُن کے پاس ہیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ کیوں نہیں کیا؟ اس
کا یہی باعث تھے کہ وہ تہی دست محض تھا۔ جس حال میں قرآن کریم اور احادیث صحیحہ نبویہ میں حیات
جسمانی مسیح ابن مریم کے بارے میں ایک ذرہ یقینی اور قطعی ثبوت نہیں ملتا اور وفات مسیح پر اس قدر ثبوت
قرآن کریم اور احادیث نبویہ میں موجود ہیں جو چمکتے ہوئے نور کی طرح دل کو تسلی اور اطمینان کی روشنی
بخشتے ہیں۔ پھر حضرت شیخ الکل صاحب حیات مسیح ابن مریم پر کون سی دلیل لاتے اور کہاں سے
لاتے۔ پس یہی وجہ تھی کہ وہ ایسے چپ ہوئے کہ گویا قالب میں جان نہیں یا جسم میں دم نہیں ۔ اس
نازک وقت میں جب اُن سے دمبدم یہ مطالبہ ہو رہا تھا کہ اگر آپ یہ عقیدہ مسیح کی حیات جسمانی کا
در حقیقت صحیح اور یقینی اور آیات قطعیة الدلالت اور احادیث صحیحہ مرفوعہ متصلہ سے ثابت کر دیں تو ہم اس
ایک ہی ثبوت سے تمام دعوے چھوڑ دیتے ہیں۔ آئیے وہ ثبوت پیش کیجئے ۔ شیخ الکل کی وہ حالت محسوس
ہوتی تھی کہ گویا اس وقت جان کندن کی حالت ان پر طاری تھی۔ اس جلسہ میں تخمیناً پانچ ہزار سے کچھ
زیادہ آدمی ہوں گے اور شہر کے معزز اور رئیس بھی موجود تھے اور سرکار انگریزی کی طرف سے امن قائم
رکھنے کے لیے ایسا احسن انتظام ہو گیا تھا کہ جس سے بڑھ کر متصور نہیں ۔ صاحب سٹی سپریٹنڈنٹ پولیس
یورپین مع انسپکٹر صاحب اور ایک کافی جماعت پولیس کی موقع جلسہ پر جو جامع مسجد دہلی تھی ، تشریف
لے آئے تھے اور ایک طور اور پہلو سے حفظ امن کے مراتب اپنے ہاتھ میں لے کر اس بات کے منتظر
تھے کہ اب فریقین تہذیب اور شائستگی سے بحث شروع کریں اس وقت تاكيداً و اتماماً للحجة
حضرت شیخ الکل صاحب کی خدمت میں جو ایک گوشہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے یہ رقعہ بھیجا
کہ میں موجود ہوں ۔ اب آپ جیسا کہ اشتہارے ار اکتوبر ۱۸۹۱ء میں میری طرف سے شائع ہو چکا
لے اشتہار جلد ہذا کے صفحہ ۲۸۳ پر ہے۔ (مرتب)

ہے، حیات و وفات مسیح کے بارے میں مجھ سے بحث کریں اور اگر بحث سے عاجز ہیں تو حسب منشاء
اشتہار مذکورہ بدین مضمون قسم کھا لیں کہ میرے نزدیک مسیح ابن مریم کا زندہ بجسده العنصری آسمان پر
اُٹھایا جانا قرآن اور احادیث کے نصوص صریحہ قطعیہ بینہ سے ثابت ہے تو پھر آپ بعد اس قسم کے اگر
ایک سال تک اس حلف دروغی کے اثر بد سے محفوظ رہے تو میں آپ کے ہاتھ پر تو بہ کروں گا۔ بلکہ اس
مضمون کی تمام کتا بیں جلا دوں گا۔ لیکن شیخ الکل صاحب نے ان دونوں طریقوں میں سے کسی طریق کو
منظور نہ کیا۔ ہر چند اس طرف سے بار بار یہی درخواست تھی کہ آپ بحث کیجئے یا حسب شرائط اشتہار قسم
ہی کھائیے تا اہل حق کے لیے خدائے تعالیٰ کوئی نشان ظاہر کرے۔ مگر شیخ الکل صاحب کی طرف سے
گریز تھی اور آخر انہوں نے اس غرق ہونے والے آدمی کی طرح جو بچنے کی طمع خام سے گھاس پات کو
ہاتھ مارتا ہے یہ حیلہ و بہانہ بوساطت اپنے بعض وکلاء کے صاحب سٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی خدمت
میں جو اسی کام کے لیے فریقین کے درمیان کھڑے تھے پیش کیا کہ یہ شخص عقائد اسلام سے منحرف
ہے۔ معجزات کو نہیں مانتا۔ لیلۃ القدر کو تسلیم نہیں کرتا۔ اور معراج اور وجود ملائکہ سے منکر ہے اور پھر
نبوت کا بھی مدعی اور ختم نبوت سے انکاری ہے۔ پس جب تک یہ شخص اپنے عقائد کا ہم سے تصفیہ نہ
کرے ہم وفات وحیات مسیح کے بارے میں ہرگز بحث نہ کریں گے۔ یہ تو کافر ہے۔ کیا کافروں سے
بحث کریں۔ اس وقت میری طرف سے رو برو صاحب سٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ان کو یہ جواب ملا کہ
سب با تیں سراسر افتراء ہیں۔ مجھے ان تمام عقائد میں سے کسی کا بھی انکار نہیں ۔ ہاں اصل عقائد کو مسلم
رکھ کر بعض نکات و معارف ارباب کشف کے طور پر کتاب توضیح مرام اور ازالہ اوہام میں لکھے ہیں جو
اصل عقائد سے معارض نہیں ہیں۔ اگر فریق مخالف اپنی کو یہ فہمی اور بد نیتی سے انہیں متصوفانہ اسرار اور
الہامی نکات و معارف کو خلاف عقائد اہلِ سنت خیال کرتے ہیں تو یہ خود ان کا قصور فہم ہے۔ میری
طرف سے کوئی اختلاف نہیں۔ اور میں یہ وعدہ بھی کرتا ہوں کہ عنقریب انشاء اللہ تعالیٰ ایک رسالہ
مستقلہ ان کی تفہیم و تلقین کی غرض سے اس بارے میں شائع کروں گا تا پبلک خود فیصلہ کر لے کہ کیا ان
عقائد میں اہل سنت والجماعت کے عقائد سے میں نے علیحدگی اختیار کی ہے یا در حقیقت بہت سے

لطائف اسرار کے ساتھ وہی عقائد اہلِ سنت ہیں۔ کوئی دوسرا امر نہیں۔ صرف معترضین کی آنکھوں پر غبار
ہے جو خویش کو اجنبی کی صورت پر دیکھتے ہیں اور موافق کلی کو مغائر کلی خیال کرتے ہیں۔ اور بار بار یہ بھی کہا
گیا کہ جس حالت میں میں نے اشتہار بھی شائع کر دیا ہے کہ ان عقائد سے انکار کرنا میرا مذہب نہیں
ہے بلکہ منکر کو میں دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں ۔ تو پھر میں ان عقائد مسلّمہ میں بحث کیا کروں۔
بحث تو اختلاف کی حالت میں ہوتی ہے نہ اتفاق کی حالت میں ۔ سوتم مسلمات فریقین میں خواہ مخواہ کی
گفتگو نہ کرو۔ اس بات میں بحث کرو جس میں مجھے تمہارے عقیدہ موجودہ سے مخالفت ہے۔ یعنی
صعود و نزول مسیح ابن مریم بجسده العنصری میں ۔ لیکن حضرت شیخ الکل صاحب اپنی اس ضد سے باز نہ
آئے اور بحث حیات و وفات مسیح سے صاف صاف انکار کرتے رہے۔ آخران کی اس ضد اور اصرار سے فہیم
لوگوں نے سمجھ لیا کہ حضرت کے پاس حیات جسمانی حضرت مسیح ابن مریم پر کوئی دلیل نہیں اور نہ وہ دلائل
وفات ابن مریم کو رڈ کر سکتے ہیں۔ اور رعب حق کی وجہ سے حسب شرائط اشتہار قسم کھانے کے لیے بھی
جرات نہیں ۔ تب صاحب سٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے اس کشمکش سے تنگ آکر اور لوگوں کی ایک وحشیانہ
حالت اور نیز کثرت عوام دیکھ کر خیال کیا کہ اب دیر تک انتظار کرنا اچھا نہیں۔ لہذا عوام کی جماعت کو متفرق
کرنے کے لیے حکم سنا دیا گیا کہ چلے جاؤ۔ بحث نہیں ہوگی ۔ یہ وہ واقعات ہیں جو صاحب سٹی سپرنٹنڈنٹ
پولیس اور نیز ان کے معزز ماتحت انسپکٹر صاحب خود درمیان میں کھڑے ہو کر سُن چکے ہیں۔ اس
جلسہ بحث میں خواجہ محمد یوسف صاحب رئیس و وکیل و آنریری مجسٹریٹ علی گڑھ بھی موجود تھے۔ اور یہ ایک
حسن اتفاق تھا کہ ایک ایسا شقہ آدمی اس جلسہ میں شامل ہو گیا۔ غرض خواجہ صاحب نے بھی فریق ثانی کے
بے ہودہ عذرات سن کر میری طرف توجہ کی اور کہا کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ بر خلاف عقیدہ اہل سنت والجماعت۔
لیلۃ القدر اور معجزات اور ملا یک اور معراج وغیرہ سے منکر اور نبوت کے مدعی ہیں۔ میں نے کہا یہ سراسر
میرے پر افتراء ہے۔ میں ان سب باتوں کا قائل ہوں۔ اور ان لوگوں نے میری کتابوں کا منشاء نہیں
سمجھا۔ اور غلط نہی سے مجھ کو منکر عقائد اہل سنت کا قرار دے دیا۔ تب انہوں نے کہا کہ بہت اچھا۔ اگر
فی الحقیقت یہی بات تو مجھے ایک پرچہ پر یہ سب باتیں لکھ دیں۔ میں ابھی صاحب سٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کو

اور نیز پبلک کو سنا دوں گا۔ اور ایک نقل اس کی علی گڑھ بھی لے جاؤں گا تب میں نے مفصل طور پر اس
بارے میں ایک پرچہ لکھ دیا جو بطور نوٹ درج ذیل ہے اور خواجہ صاحب نے وہ تمام مضمون صاحب سٹی
سپرنٹنڈنٹ پولیس کو بلند آواز سنایا اور تمام معز ز حاضرین نے جو نزدیک تھے سُن لیا۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
واضح ہو کہ اختلافی مسئلہ جس پر میں بحث کرنا چاہتا ہوں ۔ صرف یہی ہے کہ یہ دعویٰ جو حضرت مسیح ابن مریم
علیہ السلام زندہ بجسده العنصری آسمان پر اٹھائے گئے ہیں۔ میرے نزدیک ثابت نہیں ہے اور نصوص قرآنیہ و حدیثیہ
میں سے ایک بھی آیت صريحة الدلالة اور قطعية الدلالت یا ایک بھی حدیث صحیح مرفوع متصل نہیں مل سکتی جس
سے حیات مسیح علیہ السلام ثابت ہو سکے بلکہ جابجا قرآن کریم کی آیات صریحہ اور احادیث صحیحہ مرفوعہ متصلہ سے وفات
ہی ثابت ہوتی ہے۔ اور میں اس وقت اقرار صحیح شرعی کرتا ہوں کہ اگر حضرت مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب حیات
حضرت مسیح علیہ السلام کی آیات صريحة الدلالة اور قطعية الدلالت اور احادیث صحیحہ مرفوعہ متصلہ سے ثابت کر
دیں۔ تو میں دوسرے دعوے مسیح موعود ہونے سے خود دست بردار ہو جاؤں گا اور مولوی صاحب کے سامنے تو بہ کروں
گا۔ بلکہ اس مضمون کی تمام کتابیں جلا دوں گا، اور دوسرے الزامات جو میرے پر لگائے جاتے ہیں کہ یہ شخص
لیلۃ القدر کا منکر ہے اور معجزات کا انکاری اور معراج کا منکر اور نیز نبوت کا مدعی اور ختم نبوت سے انکاری ہے یہ
سارے الزامات باطل اور دروغ محض ہیں ۔ ان تمام امور میں میرا وہی مذہب ہے جو دیگر اہل سنت و جماعت کا
مذہب ہے۔ اور میری کتاب توضیح مرام اور ازالہ اوہام سے جو ایسے اعتراض نکالے گئے ہیں۔ یہ نکتہ چینوں کی سراسر
غلطی ہے۔ اب میں مفصلہ ذیل امور کا مسلمانوں کے سامنے صاف صاف اقرار اس خانہ خدا مسجد میں کرتا ہوں کہ
میں جناب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا قائل ہوں۔ اور جو شخص ختم نبوت کا منکر ہو اس کو بے دین اور
دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں ۔ ایسا ہی میں ملائکہ اور معجزات اور لیلۃ القدر وغیرہ کا قائل ہوں اور یہ بھی اقرار کرتا
ہوں کہ جو کچھ بدنہمی سے بعض کو تہ فہم لوگوں نے سمجھ لیا ہے ان اوہام کے ازالہ کے لیے عنقریب ایک مستقل رسالہ
تالیف کر کے شائع کروں گا۔ غرض میری نسبت جو بجز میرے دعوی وفات مسیح اور مثیل مسیح ہونے کے اور اعتراض
تراشے گئے ہیں وہ سب غلط اور پیچ اور صرف غلط فہمی کی وجہ سے کئے گئے ہیں ۔
پھر بعد اس کے خواجہ صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ جب کہ ان عقائد میں در حقیقت کوئی

نزاع نہیں۔ فریقین بالا تفاق مانتے ہیں تو پھر ان میں بحث کیونکر ہو سکتی ہے۔ بحث کے لائق وہ مسئلہ
ہے جس میں فریقین اختلاف رکھتے ہیں یعنی وفات وحیات مسیح کا مسئلہ جس کے طے ہونے سے سارا
فیصلہ ہو جاتا ہے۔ بلکہ بصورت ثبوت حیات مسیح ، مسیح موعود ہونے کا دعویٰ سب ساتھ ہی باطل ہوتا
ہے۔ اور یہ بھی بار بار اس عاجز کا نام لے کر کہا کہ انہوں نے خود وعدہ کر لیا ہے کہ اگر نصوص بینہ قطعیہ
قرآن وحدیث سے حیات مسیح ثابت ہو گئی تو میں مسیح موعود ہونے کا دعوی خود چھوڑ دوں گا لیکن باوجود
اس کے کہ خواجہ صاحب نے اس بات کے لیے بہت زور لگایا کہ فریق مخالف ضد اور تعصب کو چھوڑ کر
مسئلہ حیات و وفات مسیح میں بحث شروع کر دیں ۔ مگر وہ تمام مغز خراشی بے فائدہ تھی ۔ شیخ الکل صاحب
کی اس بحث کی طرف آنے سے جان جاتی تھی۔ لہذا انہوں نے صاف انکار کر دیا اور حاضرین کے سے جان جاتی
دل ٹوٹ گئے۔ میں نے سُنا ہے کہ ایک شخص بڑے درد سے کہہ رہا تھا کہ آج شیخ الکل نے دہلی کی
عزت کو خاک میں ملا دیا اور ہمیں خجالت کے دریا میں ڈبو دیا۔ بعض کہہ رہے تھے کہ اگر ہمارا یہ مولوی سیچ
پر ہوتا تو اس شخص سے ضرور بحث کرتا لیکن جاہل اور نادان لوگ جو دور کھڑے تھے وہ کچھ نہیں سمجھتے تھے
کہ کیا ہو رہا ہے بلکہ تعصب کی آگ میں جلے جاتے تھے۔ شیخ الکل صاحب کے ان معتقدین کو جو دور
رہنے والے اور خاص کر جو پنجابی ہیں بڑا تعجب ہو گیا کہ یہ کیا ہوا اور کیوں شیخ الکل نے ایسے ضروری
وقت میں بحث سے انکار کر دیا اور بزدلی اختیار کی۔ اس کا جواب یہ ہے کہ وہ حق پر نہیں تھے اور
قرآن کریم ان کو اپنے پاس آنے سے دھکے دیتا تھا اور احادیث صحیحہ دور سے کہتی تھیں کہ اس طرف
مت دیکھ۔ ہمارے خوان نعمت میں تیرے لیے کچھ نہیں ۔ سو بوجہ اس کے کہ ان کے ہاتھ میں کوئی دلیل
نہیں تھی اور نہ اس طرف کے دلائل کا ان کے پاس کوئی کافی جواب تھا۔ اس لیے وہ عاجز ہو کر
گالمیت ہو گئے ۔ اور ان پر یہ خوف غالب آگیا کہ اگر میں بحث کروں گا تو سخت رسوائی میری ہوگی ۔
اور تمام رونق شیخ الکل ہونے کی ایک ہی دفعہ جاتی رہے گی اور زندگی مرنے سے بدتر ہو جائے گی۔
اور اگر یہ سوال کیا جائے کہ اگر فی الحقیقت ایسی ہی حالت تھی تو پھر شیخ الکل نے جلسہ بحث میں
صاف صاف کیوں نہ کہہ دیا کہ میں غلطی پر تھا۔ اب میں نے اپنے قول سے رجوع کیا۔ تو اس کا جواب

یہی ہے کہ اگر حقیقی تقوی شامل حال ہوتا اور خدائے تعالیٰ کا کچھ خوف ہوتا تو بیشک وہ نہ ایک دفعہ بلکہ
ہزار دفعہ اپنی غلطی کا اقرار کر کے خدائے تعالیٰ کو خوش کرتے۔ لیکن اصل بات یہ ہے کہ جب انسان کا
دل سخت ہو جاتا ہے اور ننگ اور ناموس اور پندار اور عجب اور تکبر کا زنگ اس کے رگ وریشہ میں رچ جاتا
ہے تو یہ ذلت قبول کر کے اپنی مشہور کردہ رائے سے رجوع کرنا بہت مشکل اس کے لئے ہو جاتا ہے۔ تو
پھر صرف حق پوشی کیا بلکہ اس سے بھی بہت بڑھ کر افعال ناشائستہ اس سے صادر ہوتے ہیں۔ غرض علماء
کے لئے مشہور کردہ رائے سے رجوع کرنا اَشَدُّ مِنَ الْمَوْتِ ہے اور اسی وجہ سے شیخ الکل صاحب
شہادت حقہ کے ادا کرنے کے لیے توفیق نہ پاسکے اور خدائے تعالیٰ جانتا ہے کہ مجھے اس بات کا سخت
رنج ہے کہ شیخ الکل صاحب نے اپنی اس پیرانہ سالی کی عمر میں شہادت حقہ کا اخفا کر کے اپنی سوء خاتمہ
کی ذرا پروانہ کی ۔ اُن کا یہ فرض تھا کہ خدا تعالیٰ سے ڈر کر اس شہادت کو ادا کر دیتے کہ کیا قرآن اور
احادیث کے نصوص بینہ سے قطعی اور یقینی طور پر مسیح ابن مریم کی حیات جسمانی ثابت ہوتی ہے یا اس کے
مخالف ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی اس شہادت کو جو اُن سے محض للہ طلب کی گئی تھی کیوں چھپایا۔
کیا انہیں معلوم نہ تھا کہ اللہ جل شانہ اپنی کتاب عزیز میں فرماتا ہے۔ اِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا
اَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَتِ وَالْهُدَى مِنْ بَعْدِ مَا بَيَّنَهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَبِ أُولَئِكَ يَلْعَتُهُمُ اللَّهُ
وَ يَلْعَنُهُمُ التَّعِنُونَ لي الآیة یعنی جو لوگ خدا تعالیٰ کی ان کھلی کھلی تعلیمات اور ہدایتوں کو لوگوں پر
پوشیدہ رکھتے ہیں جن کو ہم نے اپنی کتاب میں بیان کر دیا ہے ۔ اُن پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہے اور نیز اس
کے بندوں کی بھی لعنت ۔
اب اے ناظرین! میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مسیح ابن مریم کی حیات جسمانی
کا قرآن اور احادیث میں ایک ذرہ نشان نہیں ملتا لیکن ان کی وفات پر کھلے کھلے نشان اور نصوص قرآنیہ
اور حدیثیہ موجود ہیں۔ اور اگر ان کی وفات کی نسبت قرآن اور حدیث میں کچھ ذکر بھی نہ ہوتا تب بھی اس
وجہ سے کہ حیات ثابت نہیں کی گئی۔ اُن کی وفات ہی ثابت ہوتی ۔ قرآن کریم میں بہتیرے ایسے
نبیوں کا ذکر ہے جن کی وفات کا کچھ حال بیان نہیں کیا گیا کہ آخر وہ مرے یا کیا ہوئے ، لیکن محض اس
البقرة: ١٦٠

خیال سے کہ ان کی وفات کا قرآن کریم میں ذکر نہیں ہے یہ ثابت نہیں ہوگا کہ وہ زندہ ہیں۔ وفات
انسان اور ہر ایک حیوان کے لیے ایک اصلی اور طبعی امر ہے جس کے ثبوت دینے کے لیے در حقیقت
کچھ بھی ضرورت نہیں ۔ جو شخص کئی سو برس سے مفقود الخبر ہو ۔ وہ قوانین عدالت کی رُو سے مردوں
میں شمار کیا جائے گا گو اس کو مرتے ہوئے کسی نے بھی نہ دیکھا ہو لیکن حیات خارق عادت ایک
استدلالی امر ہے جو اپنے ثبوت کے لیے دلیل کا محتاج ہے۔ یعنی جب تک کسی مفقود الخبر غائب از نظر
کی ایسی لمبی عمر جو طبعی عمر سے صدہا گونا زیادہ ہے۔ دلائل یقینیہ سے ثابت نہ کی جائے تب تک کوئی
عدالت اس بیان کو تسلیم نہیں کر سکتی ۔ کہ وہ زندہ ہے۔ اس تقریر سے اس جگہ میری غرض صرف اس قدر
ہے کہ جو شخص حضرت مسیح ابن مریم کی حیات جسمانی خارق عادت کا دعویٰ کرتا ہے۔ بار ثبوت اس پر
ہے اور اسی کا یہ فرض ہے کہ آیات قطعیہ اور احادیث صحیحہ کے منطوق سے اس دعوی کو ثابت کرے اور اگر
یہ دعوی ثابت نہ ہو اس کا عدم ثبوت ہی وفات کے لیے کافی دلیل ہے۔ کیونکہ وفات ایک طبعی امر ہے
جو عمر طبعی کے بعد ہر ایک متنفس کے لیے ضروری ہے لیکن پھر بھی خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں اُن
وہموں کی بیخ کنی کرنے کے لیے مسیح ابن مریم کی وفات کو شافی بیان کے ساتھ ظاہر فرما دیا ہے۔ کیونکہ
وہ جانتا ہے کہ آخری زمانہ کے فتنوں میں سے ایک یہ بھی فتنہ ہوگا کہ ایک عاجز بندہ مسیح ابن مریم اخیر
زمانہ تک زندہ رہنے والا قرار دیا جاوے گا۔ سو اُس نے مسیح کی وفات کو ایسے صاف طور سے بیان کیا
ہے کہ ہر ایک وہم کی جڑ کاٹ دی۔ ہماری کتاب ازالہ اوہام کو دیکھو اور ان تمام دلائل کو غور سے پڑھو جو
مسیح ابن مریم کی وفات کے بارے میں ہیں۔
ان تمام واقعات سے جو ہم نے اس اشتہار میں ظاہر کئے ہیں ، منصف مزاج لوگ بخوبی مطمئن
ہو سکتے ہیں کہ شیخ الکل صاحب نے اس عاجز کے مقابلہ پر وہ طریق اختیار نہیں کیا جو ایسے موقع پر ایک
متقی پارسا طبع کو کرنا پڑتا ہے بلکہ اپنے زعم میں کل اکابر اور ائمہ کے مقتداء بن کر اور شیخ العرب والعجم کہلا
کر پھر اظہار حق سے ایسا منہ چھپایا کہ ایک ادنی درجہ کا مومن بھی ایسی حرکت نہیں کر سکتا۔ اور ہرگز نہ
چاہا کہ سیدھے ہو کر بحث کریں ۔ میں نے اپنے ہر ایک اشتہار میں شیخ الکل صاحب کو مخاطب کیا اور

انہیں کی مشیخت آزمانے کے لیے دہلی تک پہنچا۔ اور اپنے وطن کو چھوڑ کر اور تکالیف و مصائب غربت
اُٹھا کر اس شہر میں آٹھہرا۔ کوئی منصف مجھے سمجھا دے کہ میرے مقابلہ پر شیخ الکل صاحب نے کیا کیا۔
ہاں ایک یکطرفہ جلسہ مقرر کر کے یہ چال تو ضرور چلے کہ ایک طرف نا گہانی طور پر مجھے بلایا اور دوسری
طرف دہلی کے سفہاء اور اوباشوں کو بے اصل بہتانوں سے ورغلا کر اسی دن میرے گھر کے گردا گرد جمع
کر دیا۔ اور صدہا بدسرشت لوگوں کے دلوں میں جوش ڈال دیا۔ جس سے وہ بڑی دلیری سے کوہستانی
غازیوں کی طرح مارنے کے لیے مستعد ہو گئے اور مجھے باہر قدم رکھنے کی بھی گنجائش باقی نہ رہنے دی
بلکہ زنانہ مکان کے کواڑ توڑنے لگے اور بعض وحشی خونخوار زنانہ مکان میں گھس آئے اور پھر اس مجبوری
کی وجہ سے جو میں اس پہلے جلسہ یکطرفہ میں حاضر نہ ہو سکا تو عام طور پر شایع کر دیا کہ ہم نے فتح پائی ۔
ناظرین خود سوچ لیں کہ یہ کیسا کام تھا اور کن لوگوں سے ایسے کام ہوا کرتے ہیں۔
پھر دوسری چال یہ چلے کہ جب کہ انہیں خوب معلوم ہو گیا کہ وہ حضرت مسیح ابن مریم کی حیات
جسمانی کا ثبوت ہرگز دے نہیں سکتے ۔ اور اگر اس بحث کے لیے مقابلہ پر آتے ہیں تو سخت رسوائی ہوتی
ہے تو انہوں نے بعض زبان دراز شاگردوں کو جن میں صرف نقالوں کی طرح تمسخر کا مادہ ہے۔ بیہودہ
اشتہارات کے جاری کرنے اور وقت کے ٹالنے کے لیے کھڑا کر دیا ۔ گویا حضرت نے اس تدبیر سے
ان تلامیذ کو اپنا فدیہ دے کر اپنی جان چھڑانے کا ارادہ کیا، لیکن منصفین سوچ سکتے ہیں کہ اُن دھو کہ دہ
اشتہاروں میں مطلب کی بات کون سی لکھی گئی یا اس بات کا کیا جواب دیا گیا کہ کیوں شیخ الکل صاحب
اتنا بڑا موٹا نام رکھوا کر اس ضروری بحث سے گریز کرتے ہیں اور کون سی ایسی آفت اُن پر نازل ہے جو
ان کو بحث کرنے سے روکتی ہے۔ شیخ الکل صاحب کی ان کارروائیوں سے ہرا ں سے ہر ایک عقلمندان کی دیانت و
امانت و حق پرستی و دینداری و ہمدردی اسلام کا اندازہ کر سکتا ہے۔ اگر وہ مثلاً اس بیان کے ادا کرنے
کے لیے عدالت میں بلائے جاتے اور حکماً پوچھا جاتا کہ سچ کہو تمہارے پاس حضرت مسیح ابن مریم کی
جسمانی حیات اور جسمانی صعود ونزول پر کیا کیا قطعی دلائل قرآن اور حدیث کی رو سے موجود ہیں جو
عقیدہ قرار دینے کے لیے کافی ہوں تو کیا شیخ الکل صاحب عدالت میں حاضر نہ ہوتے اور اپنا بیان نہ

لکھواتے؟ پھر خدا تعالیٰ کی عدالت سے کیوں نہ ڈرے۔ ایک دن مرنا ہے یا نہیں؟ غضب کی بات
ہے کہ نام شیخ الکل اور کرتوت یہ ۔ اے شیخ الکل ! بھلا آپ انصاف فرمادیں کہ آپ اس جرم کے مرتکب
ہوئے یا نہیں کہ آپ نے کتاب اللہ کے اس حکم کو چھپایا جس کے ظاہر کرنے کے لیے تاکید کی گئی تھی۔
اگر مثلاً عدالت برطانیہ سے اسی امر کے دریافت کے لیے آپ کے نام سمن جاری ہوتا اور درحالت
اخفائے شہادت کسی قانونی سزا کی دھمکی بھی دی جاتی تو کیا آپ اپنا بیان لکھوانے سے انکار کرتے یا یہ کہتے
کہ میں نہیں جاؤں گا۔ بٹالوی شیخ کو لے جاؤ یا مولوی عبد المجید کی شہادت قلمبند کر لو۔ آپ کو عدالت
ربانی سے کیوں اس قدرا سنا ں اس قدر استغنا ہے۔ ہم تو آپ کے منہ کو دیکھتے دیکھتے تھک بھی گئے ۔ آپ ۲۰ را کتوبر
کے جلسہ میں بھی آئے تو کیا خاک آئے ۔ آتے ہی بحث سے انکار کر دیا اور حسب منشاء اشتہار قسم کھانے
سے گریز کی اور اخفاء شہادت کا کبیرہ گناہ ناحق اپنے ذمہ لے لیا۔ اشتہار ۱۳/ ربیع الاول میں جو آپ
کی طرف سے جاری ہوا ہے۔ حواس کی خوب تعریف لکھی ہے کہ بدیں پیرانہ سالی تمام قوئی نہایت عمدہ
ہیں اور ہاتھ پیروں کی قوت اور آنکھوں کی بینائی قابل تعریف ہے۔ ہر ایک مرض سے بفضلہ تعالی امن
ہے۔ پھر جس حالت میں ایسی عمدہ صحت ہے اور تمام قومی تعریف کے لائق ہیں تو پھر میں نہیں سمجھ سکتا
کہ بحث سے گریز کیوں ہے۔ کیا ناظرین آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں؟ اے شیخ الکل اُس خدائے عز وجل
سے ڈر جو تیرے دل کو دیکھ رہا ہے۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے مَا حَاكَ فِي
صَدْرِكَ فَهُوَ ذَنْبُک یعنی جو کام تیرے دل پر قبض وارد کرے اور تیرا دل اس کے کرنے سے رکتا
ہو اور وہی کام تو کر بیٹھے تو وہ تیرا گناہ ہے۔ اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ انکا روفات مسیح کے بارے میں اگر
آپ کے دل میں ایک قبض نہ ہوتی تو آپ ضرور علانیہ بحث کرنے کے لیے تیار ہو جاتے لیکن یوں تو
آپ نے گھر میں لاف و گزاف کے طور پر بارہا کہا کہ مسیح ابن مریم بجسده العنصری زندہ ہے۔ یہی
قرآن اور حدیث سے ثابت ہوتا ہے۔ چنانچہ میرے بعض مخلص جو آپ کے پاس گئے تو انہوں نے
بھی آپ کی ان بے اصل لافوں کا ذکر کیا، لیکن چونکہ صرف یہ زبان کی فضول باتیں تھیں۔ اور محض
دروغ بے فروغ تھا اور دل پر قبض اور نومیدی تھی ۔ اس لیے آپ بحث کرنے کے لیے پیش قدمی نہ کر

سکے۔ اگر آپ کے ہاتھ میں ثبوت ہوتا تو آپ مجھے کب چھوڑتے۔ میں نے غیرت دلانے والے لفظ
بھی سراسر نیک نیتی سے استعمال کئے اور اب بھی کر رہا ہوں مگر آپ کو کچھ شرم نہ آئی۔
میں نے یہ بھی لکھ بھیجا کہ حضرت مجھے اجازت دیجئے اور اپنی خاص تحریر سے مجھے اشارہ فرمائیے
تو میں آپ ہی کے مکان پر حاضر ہو جاؤں گا اور مسئلہ حیات و وفات مسیح میں تحریری طور پر آپ سے
بحث کروں گا اور میں نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ اگر میں اپنے اس الہام میں غلطی پر نکلا اور آپ نے
نصوص صریحہ بینہ قطعیہ سے مسیح ابن مریم کی جسمانی حیات کو ثابت کر دکھایا تو تمام عالم گواہ رہے کہ میں
اپنے اس دعوے سے دستبردار ہو جاؤں گا۔ اپنے قول سے رجوع کروں گا۔ اپنے الہام کو أَضْغَاتُ احلام
قرار دے دوں گا اور اپنے اس مضمون کی کتابوں کو جلا دوں گا۔ اور میں نے اللہ جل شانہ کی قسم بھی
کھائی کہ در حالت ثبوت مل جانے کے میں ایسا ہی کروں گا لیکن اے حضرت شیخ الکل! آپ نے میری
طرف تو نظر اُٹھا کر بھی نہیں دیکھا۔ میں مسافر تھا۔ آپ نے میری تکالیف کا بھی خیال نہ فرمایا۔ میں
آپ ہی کے لیے دہلی میں اس مدت تک ٹھہرا رہا۔ آپ نے میری طرف ذرا رخ نہ کیا۔ عوام کو میری
تکفیر کا فتوی سنا گرفتنہ انگیز ملاؤں کی طرح بھڑ کا دیا۔ مگر اپنے اسلام اور تقویٰ کا تو کوئی نشان نہ دکھلایا۔
آپ خوب یا درکھیں کہ ایک دن عدالت کا دن بھی ہے۔ ان تمام حرکات کا اس دن آپ سے مواخذہ ہو
گا۔ اگر میں دہلی میں نہ آیا ہوتا اور اس قدر قسمیں دے کر اور عہد پر عہد کر کے آپ سے بحث کا مطالبہ
نہ کرتا تو شاید آپ کا اس انکار میں ایسا بڑا گناہ نہ ہوتا لیکن اب تو آپ کے پاس کوئی عذر نہیں ۔ اور تمام
دہلی کا گنہ آپ ہی کی گردن پر ہے۔ اگر شیخ بٹالوی اور مولوی عبدالمجید نہ ہوتے تو شاید آپ راہ پر آسکتے
لیکن آپ کی بد قسمتی سے ہر وقت ان دونوں کی آپ پر نگرانی رہی۔ میں تو مسافر ہوں ۔اب انشاء اللہ تعالیٰ
اپنے وطن کی طرف جاؤں گا۔ آپ کی برانگیخت سے بہت سے لعن طعن اور گندی گالیاں دہلی والوں
سے سن چکا۔ اور آپ کے اُن دونوں رشید شاگردوں نے کوئی دقیقہ لعن طعن کا اُٹھا نہ رکھا ، مگر آپ کو یاد
رہے کہ آپ نے اپنے خداداد علم پر عمل نہیں کیا، اور حق کو چھپایا اور تقویٰ کے طریق کو بالکل چھوڑ دیا۔
انسان اگر تقویٰ کی راہوں کو چھوڑ دے تو وہ چیز ہی کیا ہے مومن کی ساری عظمت اور بزرگی تقوی سے

ہے۔ شریر آدمی چالاکی سے جو کچھ چاہتا ہے بغیر کسی قطعی ثبوت کے منہ پر لاتا ہے، مگر عادل حقیقی کہتا ہے
کہ اے عمداً کجی کے اختیار کرنے والے! آخر مرنے کے بعد تو میری ہی طرف آئے گا اور میں تیرے
ساتھ کوئی دوسرا حمایتی نہیں دیکھتا۔ تیری باتوں کا ثبوت تجھ سے پوچھا جائے گا۔ سواے شیخ الکل ! اُس
دن سے ڈر جس دن ہاتھ اور پیر گواہی دیں گے اور دل کے خیال مخفی نہیں رہیں گے۔ اے غافل مغرور !
تو کیوں اپنے رب کریم سے نہیں ڈرتا۔ تیرے پاس مسیح ابن مریم کے بجسده العنصری اُٹھائے جانے کا
کون سا ثبوت ہے تو کیوں اسے پیش نہیں کرتا ۔ ہائے تو اپنے دل کی حالت کو کیوں چھپاتا ہے۔ اے
شیخ ! سفر نزدیک ہے۔ میں محض نیک نیتی سے اور اخلاص سے بھرے ہوئے دل کے ساتھ کہتا ہوں ۔
میرا خدا اس وقت دیکھ رہا ہے اور سُن رہا ہے اور میرے دل پر نظر ڈال رہا ہے۔ بخدا میرے پر ثابت ہو
چکا ہے کہ آپ نے محض مولویا نہ ننگ و ناموس کی وجہ سے سچی گواہی نہیں دی اور باطل سے دوستی کی اور
حق سے دشمنی۔ اور آپ نے دہلی والوں کو حق پوشی کی وجہ سے سخت بے باک کر دیا۔ یہاں تک کہ بعض
نے تمسخر اور ٹھٹھے کی راہ سے میرے مقابلہ پر مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا اور چند اشتہار شائع کر دیئے۔
جن میں بعض کے اندرحد سے زیادہ آپ کی تعریف تھی جس پر نظر ڈالنے سے قوی شک گزرتا تھا کہ وہ
اشتہارات آپ ہی کے اشارہ سے لکھے گئے ہیں۔ ان اشتہاروں میں یہ کوشش کی گئی تھی کہ اوباشانہ
باتوں سے نور اللہ کو منطفی کر دیا جائے ، مگر یہ کوشش کچھ نئی نہیں۔ قدیم سے یہ دستور ہے کہ جو لوگ حق
کے دشمن ہیں وہ سچائی کے نوروں کو بجھانے کے لیے ہر ایک قسم کے مکر کیا کرتے ہیں۔ آخر حق ظاہر ہو
جاتا ہے۔ اور وہ کراہت ہی کرتے رہ جاتے ہیں۔ انسان کا اپنا تراشا ہوا کام نہیں چل سکتا۔ بلکہ ایسی بلکہ
جماعت جلد متفرق ہو جاتی ہے لیکن جو سلسلہ آسمان اور زمین کے بنانے والے کی طرف سے ہوتا ہے۔
کوئی ہے جو اس کو نابود کر سکے؟ سواے شیخ الکل ! تو کیوں تیز تلوار پر ہاتھ مار رہا ہے۔ کیا تجھے اپنے ہاتھ
کا اندیشہ نہیں۔ خدا تجھے دیکھ رہا ہے۔ اگر چہ تو اُسے نہیں دیکھتا۔ اپنے علم سے بڑھ کر کیوں زیادہ دلیری
کرتا ہے۔ کچھ خوف کر لَمَقْتُ اللَّهِ أَكْبَرُ مِنْ مَّقْتِكُمُ ۔
اے ٹھٹھا کرنے والو! اور تمسخر سے افترا کرنے والو! اور بے باکی سے کہنے والو کہ مسیح موعود تو

آج 10 میں سے 10 باقی