ضروری اور مفید اعلان درباره ازالہ اوہام
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہم ہیں کہ ابھی سے آسمان سے فتح گڑھ کی چھت پر اترے ہیں۔ اگر چہ تم اپنے اس امن اور صحت اور
جوانی اور غفلت کی حالت میں کب ڈرو گے، مگر پھر بھی کہتا ہوں کہ اس خدا سے ڈرو جو ایک دم میں خوشی
کرنے والوں کو نمکین بنا سکتا ہے اور راحتوں کو رنجوں کے ساتھ بدل سکتا ہے۔ کیا انسان اس کے ہاتھ ا
میں نہیں ؟ اے دہلی تجھ پر افسوس ! تو نے اپنا اچھا نمونہ نہیں دکھلایا۔ اے مسلمانوں کی ذریت ! یاد کرو
کہ اسلام کیا تھے ہے؟ ڈرو کہ اللہ جل شانۂ بے نیاز ہے۔ یقیناً یا درکھو کہ جو اس کی طرف سے ٹھہر چکا
ہے۔ وہ انسان کے منصوبوں سے باطل نہیں ہو سکتا۔ اے دہلی والو! تم اُس زمین میں رہتے ہو جس
میں بہت سے راست باز سوئے ہیں ۔ شرم کرو کہ تمہارے اوپر خدا ہے، اور تمہارے نیچے راستباز ہیں۔
جو خاک میں ملے پڑے ہیں ۔ وَأَفَوِّضُ أَمْرِی إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ وَ السَّلَامُ
عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى
النَّاصِحُ عَبْدُ اللَّهِ الصَّمَدُ
غلام احمد قادیانی ۲۳ اکتوبر
۱۸۹۱ء
از مقام دہلی بازار بیماراں ۔ کوٹھی نواب لوہارو
ضروری اور مفید اعلان
( مطبوعه مطبع افتخار دہلی )
بیقرار اور منتظر شائقین کو جن کے متعاقب استفساری خطوط ہمار رط ہمارے پاس آتے تھے اطلاع دی
جاتی ہے کہ ازالہ اوہام تمام و کمال مرتب ہو کر شائع ہو گیا ہے۔ اس میں رب جلیل کے القاء سے علاوہ
ان قاطعہ دلائل اور ساطعہ حجج کے جو جناب مسیح علیہ السلام کی وفات کے ثبوت میں بڑے بسط سے
لکھے گئے ہیں ۔ کلام الہی کے بہت سے دقیق مقامات کے معارف اور حقائق آمیز تفسیریں بھی ثبت کی
گئی ہیں۔ مثلاً بہشت میں اللہ جَلَّ شَانۀ کے حساب و کتاب لینے کی حقیقت، معجزات مسیحیہ کی
ماہیت و غیره صد ہاا وغیرہ صدہا امور ایسے ہیں جوال جو الله جَلَّ شَانۀ نے اس عاجز پر منکشف کئے ہیں اور جابجا اس
کتاب میں درج کئے گئے ہیں ۔ میں نے اِثْمَامًا لِلْحُجَّةِ وَ نُصْحًا لِلْعِبَادِ حضرت مسیح علیہ السلام
کی وفات کے بارے میں ایسی وسعت سے بحث کی ہے کہ اس کے متعلق قرآن کریم اور احادیث
شریفہ سے کوئی بھی پہلو فروگزاشت نہیں کیا ہر ایک حدیث پر سیری بخش اور کافی اطمینان وہ کلام کیا
ہے۔ اور محض حکیم حمید تعالی شان کی تفہیم و تعلیم سے قرآن کی تعین " صریح اور تین آیتوں سے حضرت
مسیح علیہ السلام کی وفات پر استدلال کیا ہے۔ اور اس زمانہ میں اب تک جس قدر دلائل حیات پر مسیح
علیہ السلام کے دیئے گئے اور دیئے جاتے ہیں۔ ان کو بڑے انصاف اور نیک نیتی سے بدلائل کتاب
وسنت تو ڑا ہے۔ اس کتاب میں ایک کافی حصہ الہامی پیشین گوئیوں کا بھی ہے جو سنت اللہ کے
موافق صادق اور کاذب کے امتیاز اور شناخت کا سچا اور کامل آلہ اور معیار ہیں۔ اگر لوگ تحمل کریں تو
بہت جلد ہمارا صدق اور کذب آفتاب کی طرح ان پر کھل جائے ۔ اس عاجز نے وابستگان زنجیر فلسفہ اور
منطق کی طرح زمانہ کی بے بنیاد خشک اور بے مغز عقلی فلاسفی سے اس بارے میں کام نہیں لیا۔ اور نہ
در حقیقت وہ اس قابل ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے وَرَاءُ الْوَرَاء اسرار اور اُس کے کلام کریم کے اعلیٰ معارف
کے حل و انکشاف میں مجرداً بلا مد دالہام ووحی اس سے اعانت کی توقع رکھی جا سکے بلکہ ہر قسم کے ثبوت
کے پیش کرنے میں قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کو ہی پیش نظر رکھا ہے۔ چنانچہ ازالہ اوہام کو پڑھ کر
ہمارے اس بیان کی بخوبی تصدیق ہو سکتی ہے۔
نیز اس کتاب میں اپنے مسیح موعود ہونے کا ثبوت دلائل شافیہ اور براہین کا فیہ سے دیا ہے۔ جسے
پڑھ کر ہر طالب حق اور رموز کلام الہی اور انبیاء علیہم السلام کے کلمات کے اسرار کا بصیر پورا اطمینان
حاصل کر سکتا ہے۔ یہ وہی کتاب ہے جس کی نسبت لکھا گیا تھا کہ اس کے طبع اور پھر بغور مطالعہ کرنے
کے بغیر کوئی شخص اس عاجز کی نسبت رڈو تر دید میں جرات نہ کرے۔ مگر عجول انسان افسوس ادنی تحریک
پر قابو سے نکل جاتا ہے اور پھر جذبات نفسانیہ پر غلبہ پانے کی اس میں مقدرت نہیں رہتی ۔ بڑی بڑی
بُردباری کے دعوے کرنے والے مولویوں اور فقیہوں نے مجلت مزاجی کی راہ سے تیغ زبان اور شمشیر قلم
کے جوہر دکھائے جنہیں آخر اس عظیم الشان کتاب نے اپنی کمال قوت دلائل سے پست اور ذلیل کیا۔
وہ لوگ جن میں سچا تقومی اور خشية الله ہوتا ہے بے جانے بوجھے کسی بھاری بات کی نسبت اپنی
زبان نہیں کھولا کرتے ۔ انہیں ہمیشہ اس بات کا دھڑکا لگا رہتا ہے کہ اس گوشت کے ٹکڑے ( زبان ) کی
سب کارروائی کی سخت باز پرس ہوگی ۔
اے ناظرین! میں تمہیں ہمدردی اور خیر خواہی سے کہتا ہوں کہ ایک دفعہ تمام و کمال
میری اس کتاب کو پڑھ جاؤ۔ یقین سمجھو کہ تمہیں اس میں نور ہدایت اور حق کا راستہ ملے گا۔ یہ کتاب
قریب ساٹھ جزو کے بڑی صفائی سے طبع ہوئی ہے اور دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ جن کی قیمت فقط
سے ( تین روپے) بلا محصول ڈاک ہے۔ یہ کتاب اس عاجز اور پنجاب پریس سیالکوٹ ۔
سے
درخواست کرنے پر بصیغہ وی پی منگوائی جاسکتی ہے۔ اس وقت دہلی والوں کو اس کا لینا آسان ہے
کیونکہ یہاں میرے پاس کسی قدر نسخے موجود ہیں ۔
( یہ اشتہار ۳۳ کے ۶ صفحوں پر ہے )
A
تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۳۹ تا ۵۵)