اشتہار واجب الاظہار جس میں مولوی محمد اسحاق صاحب کو حضرت مسیح ابن مریم کی حیات و وفات کے بارے میں بحث کے لئے دعوت کی گئی ہے
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ لَ
اشتہار واجب الاظہار جس میں مولوی محمد اسحاق صاحب
کو حضرت مسیح ابن مریم کی حیات ووفات کے بارے
میں بحث کے لئے دعوت کی گئی ہے
واضح ہو کہ کل ۳۰ اکتوبر ۱۸۹۱ء کو مولوی محمد اسحق صاحب اس عاجز کے مکان (فرودگاہ) میں
تشریف لائے اور ایک جلسہ عام میں حضرت مسیح ابن مریم کی وفات کے بارے میں مولوی صاحب
موصوف نے گفتگو کی ۔ اور یہ بھی فرمایا کہ اس قدر تو ہم بھی مانتے ہیں کہ بعض احادیث میں لکھا ہے کہ
حضرت مسیح ابن مریم چند گھنٹے کے لیے ضرور فوت ہو گئے تھے۔ مگر ہمیشہ کے لیے نہیں بلکہ وہ پھر زندہ
ہو کر آسمان پر چلے گئے تھے۔ اور پھر کسی وقت زمین پر اتریں گے اور پینتالیس برس تک زمین پر بسر کر کے
پھر دوبارہ مریں گے یعنی دو موتیں ان پر ضرور وارد ہوں گی۔ اس پر مولوی صاحب کو ایک مبسوط
ل الاعراف: ۹۰
تقریر میں سمجھایا گیا کہ حضرت مسیح کی دو موتیں قرآن کریم اور حدیث سے ثابت نہیں ہوتیں بلکہ وہ
ایک ہی دفعہ مرکز خدا تعالیٰ کی طرف انتقال کر گئے اور فوت شدہ انبیاء میں جاملے اور دوبارہ دنیا میں وہ
آنہیں سکتے کیونکہ اگر دوبارہ دنیا میں آئیں تو پھر یہ دعوی قرآن کریم کے مخالف ہو گا اور کئی دلائل سے
اُن کو سمجھا دیا گیا کہ حضرت عیسیٰ حقیقت میں فوت ہو چکے ہیں ۔ اب دوبارہ دنیا میں ان کا آنا تجویز کرنا
گویا قرآن کریم اور احادیث نبویہ کو چھوڑ دینا ہے، لیکن مولوی صاحب یا تو ان دلائل کو سمجھ نہیں سکے یا
عمد أحق پوشی کی راہ سے اس کی مخالف اشاعت کرنا انہوں نے اپنی دنیوی مصلحت قرار دے دیا ہوگا۔
چنانچہ سنا گیا ہے کہ ان کے بعض دوستوں نے عام طور پر شہر پٹیالہ میں شائع کر دیا کہ گویا مولوی
صاحب اپنی اس تقریر میں جو اس عاجز سے کی تھی فتحیاب ہوئے۔ چونکہ معلوم ہوتا ہے کہ اس خلاف
واقعہ تقریر کا پٹیالہ کے عوام پر بداثر پڑے گا۔ اور شاید وہ اس مفتریا نہ تقریر کوسن کر یہ سمجھ بیٹھے ہوں گے
که در حقیقت مولوی صاحب نے فتح پالی ہے۔ لہذا مولوی محمد الحق صاحب کو مخاطب کر کے اشتہار ہذا
شائع کیا جاتا ہے کہ ہر ایک خاص و عام کو اطلاع رہے کہ جو بیان مولوی صاحب کی طرف سے شائع ہوا
ہے وہ محض غلط ہے۔ حق بات یہ ہے کہ ۳۰ اکتوبر کی تقریر میں مولوی صاحب ہی مغلوب تھے اور
ہمارے شافی و کافی دلائل کا مولوی صاحب ایک ذرا جواب نہیں دے سکے۔ اگر ہمارا یہ بیان مولوی
صاحب کے نزدیک خلاف واقعہ ہے تو مولوی صاحب پر فرض ہے کہ اس اشتہار کے شائع ہونے کے
بعد ایک جلسہ بحث مقرر کر کے اس مسئلہ حیات و وفات مسیح میں اس عاجز سے بحث کر لیں اور اگر بحث
نہ کریں تو پھر ہر ایک منصف کو سمجھنا چاہیے کہ وہ گریز کر گئے ۔ شرائط بحث بہ تفصیل ذیل ہوں گے۔
(۱) حیات و وفات مسیح ابن مریم کے بارہ میں بحث ہوگی (۲) بحث تحریری ہو گی یعنی دو کا تب
ہماری طرف سے اور دو کا تب مولوی صاحب کی طرف سے اپنی اپنی نوبت پر بیانات قلم بند کرتے
جائیں گے۔ اور ہر یک فریق ایک ایک نقل دستخطی اپنے فریق ثانی کو دے دے گا۔ پرچے بحث کے
تین ہوں گے۔ مولوی صاحب کی طرف سے بوجہ مدعی حیات ہونے کے پہلا پرچہ ہوگا۔ پھر ہماری
طرف سے اس کا جواب ہوگا۔ تحریری بحث سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ فریقین کے بیانات محفوظ رہتے ہیں
اور دور دست کے غائبین کو بھی ان پر رائے لگانے کا موقع مل سکتا ہے اور کسی کو یہ یارا نہیں ہوتا کہ
خارج از بحث یا رطب و یابس کو زبان پر لا سکے۔ پبلک اس بات کوسن رکھے کہ ہم اس اشتہار کے بعد
۲ نومبر ۱۸۹۱ء کے ۱۲ بجے دن تک مولوی صاحب کے جواب اور شروع بحث کا انتظار کریں گے
جس طرح دہلی میں مولوی سید نذیر حسین کو اشتہار کے ارا کتوبر ۱۸۹۱ء میں قسم دی گئی تھی ، وہی قسم آپ کو
L
بھی دی جاتی ہے۔ اُمید ہے کہ آپ بحث سے ہرگز احتراز نہ کریں گے۔
المش
تهر
خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی وارد حال شہر پٹیالہ
مکان شیخ فضل کریم صاحب سرشتہ محکمہ اڈیشنل جج ۔ المرقوم ۳۱ اکتوبر ۱۸۹۱ء
واضح ہو کہ میری کتاب ازالہ اوہام یہاں پٹیالہ میں میر ناصر نواب صاحب نقشہ نویس محکمہ نہر
سر ہند سے مل سکتی ہے۔
( یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۵۵ تا ۵۸ )
لے یہ اشتہار جلد ہذا کے صفحہ ۲۸۳ پر ہے ۔ (مرتب)