میر عباس علی صاحب لدھیانوی
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میر عباس علی صاحب لدھانوی
چوبشنوی سخن اهل دل مگو که خطا است سخن شناس به دلبرا خطا اینجا است لی
یہ میر صاحب وہی حضرت ہیں جن کا ذکر بالخیر میں نے ازالہ اوہام ۔ کے صفحہ ۷۹۰ میں بیعت
کرنے والوں کی جماعت میں لکھا ہے افسوس کہ وہ بعض موسوسین کی وسوسہ اندازی سے سخت لغزش
میں آ گئے بلکہ جماعت اعدا میں داخل ہو گئے ۔ بعض لوگ تعجب کریں گے کہ ان کی نسبت تو الہام ہوا تھا
کہ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ اس کا یہ جواب ہے کہ الہام کے صرف اس قدر معنی ہیں کہ
اصل اُس کا ثابت ہے اور آسمان میں اُس کی شاخ ہے اس میں تصریح نہیں ہے کہ وہ باعتبار ا پنی اصل
فطرت کے کس بات پر ثابت ہیں بلا شبہ یہ بات ماننے کے لائق ہے کہ انسان میں کوئی نہ کوئی فطرتی
خوبی ہوتی ہے جس پر وہ ہمیشہ ثابت اور مستقل رہتا ہے اور اگر ایک کا فرکفر سے اسلام کی طرف انتقال
کرے تو وہ فطرتی خوبی ساتھ ہی لاتا ہے اور اگر پھر اسلام سے کفر کی طرف انتقال کرے تو اس خوبی کو
ساتھ ہی لے جاتا ہے کیونکہ فطرت اللہ اور خلق اللہ میں تبدل اور تغیر نہیں افراد نوع انسان مختلف طور کی
کانوں کی طرح ہیں کوئی سونے کی کان ، کوئی چاندی کی کان ، کوئی پیتل کی کان، پس اگر اس الہام میں
میر صاحب کی کسی فطرتی خوبی کا ذکر ہو جو غیر متبدل ہو تو کچھ عجب نہیں اور نہ کچھ اعتراض کی بات ہے
بلا شبہ یہ مسلّم مسئلہ ہے کہ مسلمان تو مسلمان ہیں کفار میں بھی بعض فطرتی خوبیاں ہوتی ہیں اور بعض
لے ترجمہ۔ جب تو دل والوں کی کوئی بات سنے تو مت کہہ اٹھ کہ غلط ہے اے عزیز ! تو بات نہیں سمجھ سکتا غلطی تو یہی ہے۔
اخلاق فطرتاً ان کو حاصل ہوتے ہیں خدا تعالیٰ نے مجسم ظلمت اور سراسر تاریکی میں کسی چیز کو بھی پیدا
نہیں کیا ہاں یہ سچ ہے کہ کوئی فطرتی خوبی بحجر حصول صراط مستقیم کے جس کا دوسرے لفظوں میں اسلام
نام ہے موجب نجات اخروی نہیں ہو سکتی کیونکہ اعلیٰ درجہ کی خوبی ایمان اور خدا شناسی اور راست روی
اور خدا ترسی ہے اگر وہی نہ ہوئی تو دوسری خوبیاں بیچ ہیں۔ علاوہ اس کے یہ الہام اُس زمانہ کا ہے کہ
جب میر صاحب میں ثابت قدمی موجود تھی ۔ زبردست طاقت اخلاص کی پائی جاتی تھی اور اپنے دل
میں وہ بھی یہی خیال رکھتے تھے کہ میں ایسا ہی ثابت رہوں گا سو خدا تعالیٰ نے اُن کی اُس وقت کی
حالت موجودہ کی خبر دے دی یہ بات خدا تعالیٰ کی تعلیمات وحی میں شائع متعارف ہے کہ وہ موجودہ
حالت کے مطابق خبر دیتا ہے کسی کے کافر ہونے کی حالت میں اس کا نام کا فر ہی رکھتا ہے۔ اور اُس
کے مومن اور ثابت قدم ہونے کی حالت میں اس کا نام مومن اور مخلص اور ثابت قدم ہی رکھتا ہے۔
خدا تعالیٰ کی کلام میں اس کے نمونے بہت ہیں اور اس میں کچھ شک نہیں کہ میر صاحب موصوف عرصہ
دس سال تک بڑے اخلاص اور محبت اور ثابت قدمی سے اس عاجز کے مخلصوں میں شامل رہے اور
خلوص کے جوش کی وجہ سے بیعت کرنے کے وقت نہ صرف آپ انہوں نے بیعت کی بلکہ اپنے
دوسرے عزیزوں اور رفیقوں اور دوستوں اور متعلقوں کو بھی اس سلسلہ میں داخل کیا اور اس دس سال
کے عرصہ میں جس قدر انہوں نے اخلاص اور ارادت سے بھرے ہوئے خط بھیجے اُن کا اس وقت میں
اندازہ بیان نہیں کر سکتا لیکن دوسو کے قریب اب بھی ایسے خطوط ان کے موجود ہوں گے جن میں انہوں
نے انتہائی درجہ کے عجز اور انکسار سے اپنے اخلاص اور ارادت کا بیان کیا ہے بلکہ بعض خطوط میں اپنی وہ
خوا میں لکھی ہیں جن میں گویا روحانی طور پر اُن کو تصدیق ہوئی ہے کہ یہ عاجز منجانب اللہ ہے اور اس
عاجز کے مخالف باطل پر ہیں اور نیز وہ اپنی خوابوں کی بناء پر اپنی معیت دائمی ظاہر کرتے ہیں کہ گویا وہ
اس جہان اور اُس جہان میں ہمارے ساتھ ہیں ایسا ہی لوگوں میں بکثرت انہوں نے یہ خواہیں مشہور
کی ہیں اور اپنے مریدوں اور مخلصوں کو بتلائیں اب ظاہر ہے کہ جس شخص نے اس قدر جوش سے اپنا
اخلاص ظاہر کیا ایسے شخص کی حالت موجودہ کی نسبت اگر خدائے تعالیٰ کا الہام ہو کہ یہ شخص اس وقت
ثابت قدم ہے متزلزل نہیں تو کیا اس الہام کو خلاف واقعہ کہا جائے گا بہت سے الہامات صرف موجودہ
حالات کے آئینہ ہوتے ہیں عواقب امور سے ان کو کچھ تعلق نہیں ہوتا اور نیز یہ بات بھی ہے کہ جب
تک انسان زندہ ہے اس کے سوءِ خاتمہ پر حکم نہیں کر سکتے کیونکہ انسان کا دل اللہ جل شانہ کے قبضہ
میں ہے میر صاحب تو میر صاحب ہیں اگر وہ چاہے تو دنیا کے ایک بڑے سنگدل اور مختوم القلب آدمی
کو ایک دم میں حق کی طرف پھیر سکتا ہے۔ غرض یہ الہام حال پر دلالت کرتا ہے مال پر ضروری طور پر
اس کی دلالت نہیں ہے اور مال ابھی ظاہر بھی نہیں ہے بہتوں نے راست بازوں کو چھوڑ دیا اور پکے
دشمن بن گئے مگر بعد میں پھر کوئی کرشمہ قدرت دیکھ کر پشیمان ہوئے اور زار زار روئے اور اپنے گناہ کا
اقرار کیا اور رجوع لائے۔ انسان کا دل خدائے تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور اس حکیم مطلق کی آزمائشیں
ہمیشہ ساتھ لگی ہوئی ہیں۔ سو میر صاحب اپنی کسی پوشیدہ خامی اور نقص کی وجہ سے آزمائش میں پڑ گئے
اور پھر اس ابتلا کے اثر سے جوش ارادت کے عوض میں قبض پیدا ہوئی اور پھر قبض سے خشکی او را اور اجنبیت
اور اجنبیت سے ترک ادب اور ترک ادب سے ختم علی القلب اور ختم علی القلب سے جہری عداوت اور
ارادہ تحقیر واستحقاق و تو ہین پیدا ہوگیا۔ عبرت کی جگہ ہے کہ کہاں سے کہاں پہنچے۔ کیا کسی کے وہم یا
خیال میں تھا کہ میر عباس علی کا یہ حال ہوگا ۔ مالک الملک جو چاہتا ہے کرتا ہے میرے دوستوں کو چاہیے
کہ ان کے حق میں دعا کریں اور اپنے بھائی فروماندہ اور درگذشتہ کو اپنی ہمدردی سے محروم نہ رکھیں اور
میں بھی انشاء اللہ الکریم دعا کروں گا۔ میں چاہتا تھا کہ ان کے چند خطوط بطور نمونہ اس رسالہ میں
نقل کر کے لوگوں پر ظاہر کروں کہ میر عباس علی کا اخلاص کسی درجہ پر پہنچا تھا اور کس طور کی خوا ہیں وہ
ہمیشہ ظاہر کیا کرتے تھے اور کن انکساری کے الفاظ اور تعظیم کے الفاظ سے وہ خط لکھتے تھے لیکن
افسوس کہ اس مختصر رسالہ میں گنجائش نہیں انشاء اللہ القدیر کسی دوسرے وقت میں حسب ضرورت ظاہر کیا
جائے گا۔ یہ انسان کے تغیرات کا ایک نمونہ ہے کہ وہ شخص جس کے دل پر ہر وقت عظمت اور ہیبت سچی
ارادت کی طاری رہتی تھی اور اپنے خطوط میں اس عاجز کی نسبت خلیفۃ اللہ فی الارض لکھا کرتا تھا آج
لے نقل بمطابق اصل سہو کتابت معلوم ہوتا ہے۔ سیاق کلام سے درست لفظ استخفاف ہے ۔ واللہ اعلم (ناشر)
اس کی کیا حالت ہے۔ پس خدائے تعالیٰ سے ڈرو اور ہمیشہ دعا کرتے رہو کہ وہ محض اپنے فضل سے
تمہارے دلوں کو حق پر قائم رکھے اور لغزش سے بچاوے اپنی استقامتوں پر بھروسہ مت کرو کیا
استقامت میں فاروق رضی اللہ عنہ سے کوئی بڑھ کر ہوگا جن کو ایک ساعت کے لیے ابتلا پیش آ گیا تھا
اور اگر خدائے تعالیٰ کا ہاتھ ان کو نہ تھا متا تو خدا جانے کیا حالت ہو جاتی ۔ مجھے اگر چہ میر عباس علی
صاحب کی لغزش سے رنج بہت ہوا لیکن پھر میں دیکھتا ہوں کہ جب کہ میں حضرت مسیح علیہ السلام کے
نمونہ پر آیا ہوں تو یہ بھی ضرور تھا کہ میرے بعض مدعیان اخلاص کے واقعات میں بھی وہ نمونہ ظاہر ہوتا
یہ بات ظاہر ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے بعض خاص دوست جو اُن کے ہم نوالہ و ہم پیالہ تھے جن
کی تعریف میں وحی الہی بھی نازل ہو گئی تھی آخر حضرت مسیح سے منحرف ہو گئے تھے یہودا اسکر یوطی کیسا
گہرا دوست حضرت مسیح کا تھا جو اکثر ایک ہی پیالہ میں حضرت مسیح کے ساتھ کھاتا اور بڑے پیار کا
دم مارتا تھا جس کو بہشت کے بارھویں تخت کی خوشخبری بھی دی گئی تھی اور میاں پطرس کیسے بزرگ حواری
تھے جن کی نسبت حضرت مسیح نے فرمایا تھا کہ آسمان کی کنجیاں ان کے ہاتھ میں ہیں جن کو چاہیں بہشت
میں داخل کریں اور جن کو چاہیں نہ کریں لیکن آخر میاں صاحب موصوف نے جو کرتوت دکھلائی وہ
انجیل پڑھنے والوں پر ظاہر ہے کہ حضرت مسیح کے سامنے کھڑے ہو کر اور ان کی طرف اشارہ کر کے
نَعُوذُ بِاللہ بلند آواز سے کہا کہ میں اس شخص پر لعنت بھیجتا ہوں ۔ میر صاحب ابھی اس حد تک کہاں
پہنچے ہیں کل کی کسی کو خبر ہے کہ کیا ہو۔ میر صاحب کی قسمت میں اگر چہ یہ لغزش مقدر تھی اور أَصْلُهَا
ثابت کی ضمیر تا نیٹ بھی اس کی طرف ایک اشارہ کر رہی تھی لیکن بٹالوی صاحب کی وسوسہ اندازی نے
اور بھی میر صاحب کی حالت کو لغزش میں ڈالا میر صاحب ایک سادہ آدمی ہیں جن کو مسائل دقیقہ دین
کی کچھ بھی ں خبر نہیں حضرت بٹالوی وغیرہ نے مفسدانہ تحریکوں سے ان کو بھڑ کا دیا کہ یہ دیکھو فلاں کلمہ عقیدہ
اسلام کے برخلاف اور فلاں لفظ بے ادبی کا لفظ ہے میں نے سنا ہے کہ شیخ بٹالوی اس عاجز کے مخلصوں
کی نسبت قسم کھا چکے ہیں کہ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ لے اور اس قدر غلو ہے کہ شیخ نجدی کا استثناء بھی ان
ا الحجر : ٤٠
کے کلام میں نہیں پایا جاتا تا صالحین کو باہر رکھ لیتے اگر چہ وہ بعض روگردان ارادتمندوں کی وجہ سے
بہت خوش ہیں مگر انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ ایک ٹہنی کے خشک ہو جانے سے سارا باغ بر باد نہیں ہو سکتا۔
جس ٹہنی کو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے خشک کر دیتا ہے اور کاٹ دیتا ہے اور اس کی جگہ اور ٹہنیاں پھلوں اور پھولوں
سے لدی ہوئی پیدا کر دیتا ہے بٹالوی صاحب یاد رکھیں کہ اگر اس جماعت سے ایک نکل جائے گا تو
خدائے تعالیٰ اس کی جگہ میں لائے گا اور اس آیت پر غور کریں فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمُ
وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ
L
بالآخر ہم ناظرین پر ظاہر کرتے ہیں کہ میر عباس علی صاحب نے ۱۲ دسمبر ۱۸۹۱ء میں مخالفانہ
طور پر ایک اشتہار بھی شائع کیا ہے جو ترک ادب اور تحقیر کے الفاظ سے بھرا ہوا ہے سوان الفاظ سے تو
ہمیں کچھ غرض نہیں جب دل بگڑتا ہے تو زبان ساتھ ہی بگڑ جاتی ہے لیکن اس اشتہار کی تین باتوں کا
جواب دینا ضروری ہے۔
اوّل ۔ یہ کہ میر صاحب کے دل میں دہلی کے مباحثات کا حال خلاف واقعہ جم گیا ہے سو اس
وسوسہ کے دور کرنے کے لئے میرا یہی اشتہار کافی ہے بشرطیکہ میر صاحب اس کو غور سے پڑھیں ۔
دوم ۔ یہ کہ میر صاحب کے دل میں سراسر فاش غلطی سے یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ گویا میں ایک نیچری
آدمی ہوں معجزات کا منکر اور لیلۃ القدر سے انکاری اور نبوت کا مدعی اور انبیاء اور نبوت کا مدعی اور انبیاء علیہم السلام کی اہانت کر۔
والا اور عقائد اسلام سے منہ پھیرنے والا سوان اوہام کے دور کرنے کے لئے میں وعدہ کر چکا ہوں کہ
عنقریب میری طرف سے اس بارہ میں رسالہ مستقلہ شایع ہوگا اگر میر صاحب توجہ سے اس رسالہ کو
دیکھیں گے تو بشرط توفیق از لی اپنی بے بنیاد اور بے اصل بدظنیوں سے سخت ندامت اٹھائیں گے۔
سوئم ۔ یہ کہ میر صاحب نے اپنے اس اشتہار میں اپنے کمالات ظاہر فرما کر تحریر فرمایا ہے کہ گویا
ان کو رسول نمائی کی طاقت ہے چنانچہ وہ اس اشتہار میں اس عاجز کی نسبت لکھتے ہیں کہ اس بارہ میں
میرا مقابلہ نہیں کیا میں نے کہا تھا کہ ہم دونوں کسی ایک مسجد میں بیٹھ جائیں اور پھر یا تو مجھ کو رسول کریم
ا المائدة: ۵۵
کی زیارت کرا کر اپنے دعاوی کی تصدیق کرادی جائے اور یا میں زیارت کرا کر اس بارہ میں فیصلہ
کرادوں گا۔ میر صاحب کی اس تحریر نے نہ صرف مجھے ہی تعجب میں ڈالا بلکہ ہر ایک واقف حال سخت
متعجب ہو رہا ہے کہ اگر میر صاحب میں یہ قدرت اور کمال حاصل تھا کہ جب چاہیں رسول صلی اللہ علیہ
وسلم کو دیکھ لیں اور باتیں پوچھ لیں بلکہ دوسروں کو بھی دکھلا دیں تو پھر انھوں نے اس عاجز سے بدوں
تصدیق نبوی کے کیوں بیعت کر لی اور کیوں دس سال تک برابر خلوص نماؤں کے گروہ میں رہے تعجب
کہ ایک دفعہ بھی رسول کریم اُن کی خواب میں نہ آئے اور ان پر ظاہر نہ کیا کہ اس کذاب اور مگار اور
بے دین سے کیوں بیعت کرتا ہے اور کیوں اپنے تئیں گمراہی میں پھنساتا ہے کیا کوئی عقل مند سمجھ سکتا
ہے کہ جس شخص کو یہ اقتدار حاصل ہے کہ بات بات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حضوری میں چلا
جاوے اور ان کے فرمودہ کے مطابق کار بند ہو اور اُن سے صلاح مشورہ لے لے وہ دس برس تک برابر
ایک کذاب اور فریبی کے پنجہ میں پھنسا ر ہے اور ایسے شخص کا مرید ہو جاوے جو اللہ اور رسول کا دشمن
اور آنحضرت کی تحقیر کرنے والا اور تحت الثریٰ میں گرنے والا ہو، زیادہ تر تعجب کا مقام یہ ہے کہ میر
صاحب کے بعض دوست بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے بعض خواہیں ہمارے پاس بیان کی تھیں اور کہا
تھا کہ میں نے رسول اللہ صلعم کو خواب میں دیکھا اور آنحضرت نے اس عاجز کی نسبت فرمایا کہ وہ
شخص واقعی طور پر خلیفہ اللہ اور مجد ددین ہے اور اسی قسم کے بعض لخط جن میں خوابوں کا بیان
اور تصدیق اس عاجز کے دعوی کی تھی میر صاحب نے اس عاجز کو بھی لکھے اب ایک منصف سمجھ سکتا ہے
کہ اگر میر صاحب رسول اللہ صلعم کو خواب میں دیکھ سکتے ہیں تو جو کچھ انہوں نے پہلے دیکھا وہ بہر حال کو میں ہیںتو
اعتبار کے لائق ہوگا اور اگر وہ خواہیں ان کی اعتبار کے لائق نہیں اور اضغاث احلام میں داخل ہیں تو
ایسی خوا میں آئندہ بھی قابل اعتبار نہیں ٹھہر سکتیں۔ ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ رسول نمائی کا قادرانہ دعوی
کس قدر فضول بات ہے حدیث صحیح سے ظاہر ہے کہ تمثل شیطان سے وہی خواب رسول بینی کی مبرا
ہو سکتی ہے جس میں آنحضرت صلعم کو اُن کے خلیہ پر دیکھا گیا ہو، ورنہ شیطان کا تمثل انبیاء کے پیرا یہ
میں نہ صرف جائز بلکہ واقعات میں سے ہے۔ اور شیطان لعین تو خدائے تعالیٰ کا تمثل اور اس کے عرش
کی تجلی دکھلا دیتا ہے تو پھر انبیاء کا تمثل اُس پر کیا مشکل ہے اب جب کہ یہ بات ہے تو فرض کے طور پر
اگر مان لیں کہ کسی کو آنحضرت صلعم کی زیارت ہوئی تو اس بات پر کیونکر مطمئن ہوں کہ وہ زیارت
در حقیقت آنحضرت صلعم کی ہے کیونکہ اس زمانہ کے لوگوں کو ٹھیک ٹھیک حلیہ نبوی پر اطلاع نہیں اور غیر حلیہ
پر تمثل شیطان جائز ہے پس اس زمانہ کے لوگوں کے لئے زیارت حقہ کی حقیقی علامت یہ ہے کہ اُس
زیارت کے ساتھ بعض ایسے خوارق اور علامات خاصہ بھی ہوں جن کی وجہ سے اُس رویا یا کشف کے
منجانب اللہ ہونے پر یقین کیا جائے مثلاً رسول اللہ صلعم بعض بشارتیں پیش از وقوع بتلا دیں یا بعض
قضا و قدر کے نزول کی باتیں پیش از وقوع مطلع کر دیں یا بعض دعاؤں کی قبولیت سے پیش از وقت
اطلاع دے دیں یا قرآن کریم کی بعض آیات کے ایسے حقائق و معارف بتلادیں جو پہلے قلم بنداور شائع
نہیں ہو چکے تو بلا شبہ ایسی خواب صحیح سمجھی جاوے گی۔ ورنہ اگر ایک شخص دعوی کرے جو رسول اللہ صلعم
میری خواب میں آئے ہیں اور کہہ گئے ہیں کہ فلاں شخص بے شک کا فر اور دجال ہے اب اس بات کا کون
فیصلہ کرے کہ یہ رسول اللہ صلعم کا قول ہے یا شیطان کا یا خود اس خواب بین نے چالا کی کی راہ سے یہ
خواب اپنی طرف سے بنالی ہے سواگر میر صاحب میں در حقیقت یہ قدرت حاصل ہے کہ رسول اللہ صلعم
ان کی خواب میں آ جاتے ہیں تو ہم میر صاحب کو یہ تکلیف دینا نہیں چاہتے کہ وہ ضرور ہمیں دکھا دیں
بلکہ وہ اگر اپنا ہی دیکھنا ثابت کر دیں اور علامات اربعہ مذکورہ بالا کے ذریعہ سے اس بات کو بیپایہ ثبوت
پہنچادیں کہ در حقیقت انہوں نے آنحضرت صلعم کو دیکھا ہے تو ہم قبول کر لیں گے اور اگر انہیں مقابلہ کا
ہی شوق ہے تو اس سیدھے طور سے مقابلہ کریں جس کا ہم نے اس اشتہار میں ذکر کیا ہے ہمیں بالفعل
ان کی رسول بینی میں ہی کلام ہے چہ جائیکہ ان کی رسول نمائی کے دعوی کو قبول کیا جائے پہلا مرتبہ
آزمائش کا تو یہی ہے کہ آیا میر صاحب رسول بینی کے دعوی میں صادق ہیں یا کا ذب اگر صادق ہیں تو
پھر اپنی کوئی خواب یا کشف شائع کریں جس میں یہ بیان ہو کہ رسول اللہ صلعم کی زیارت ہوئی اور آپ
نے اپنی زیارت کی علامت فلاں فلاں پیشگوئی اور قبولیت دعا اور انکشاف حقائق و معارف کو بیان
فرمایا پھر بعد اس کے رسول نمائی کی دعوت کریں اور یہ عاجز حق کی تائید کی غرض سے اس بات کے لئے
بھی حاضر ہے کہ میر صاحب رسول نمائی کا اعجوبہ بھی دکھلا دیں قادیان میں آجائیں مسجد موجود ہے ان
کے آنے جانے اور خوراک کا تمام خرچہ اس عاجز کے ذمہ ہوگا اور یہ عاجز تمام ناظرین پر ظاہر کرتا ہے
کہ یہ صرف لاف و گزاف ہے اور کچھ نہیں دکھلا سکتے ۔ اگر آئیں گے تو اپنی پردہ دری کرائیں گے۔
عقل مند سوچ سکتے ہیں کہ جس شخص نے بیعت کی ، مریدوں کے حلقہ میں داخل ہوا اور مدت دس سال
سے اس عاجز کو خلیفہ اللہ اور امام اور مجد دکہتا رہا اور اپنی خواہیں بتلاتا رہا کیا وہ اس دعوئی میں صادق
ہے۔ میر صاحب کی حالت نہایت قابل افسوس ہے خدا ان پر رحم کرے۔ پیشگوئیوں کے منتظر ر ہیں جو
ظاہر ہوں گی۔ ازالہ اوہام کے صفحہ ۸۵۵ کو دیکھیں ازالہ اوہام کے صفحہ ۶۳۵ ۔ اور ۳۹۶ کو بغور مطالعہ
کریں۔ اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۷ ء کی پیشگوئی کا انتظار کریں۔ جس کے ساتھ یہ بھی الہام ہے
وَ يَسْتَلُونَكَ أَحَقُّ هُوَ - قُلْ اِى وَ رَبِّي إِنَّهُ لَحَقٌّ وَ مَا انْتُمْ بِمُعْجِزِينَ - زَوَّجْنَاكَهَا
لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِي وَإِنْ يَّرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ ۔ اور تجھ سے پوچھتے ہیں
کہ کیا یہ بات سچ ہے۔ کہہ ہاں مجھے اپنے رب کی قسم ہے کہ یہ سچ ہے اور تم اس بات کو وقوع میں آنے
سے روک نہیں سکتے ۔ ہم نے خود اس سے تیرا عقد نکاح باندھ دیا ہے میری باتوں کو کوئی بدلا نہیں سکتا اور
نشان دیکھ کر منہ پھیر لیں گے اور قبول نہیں کریں گے اور کہیں گے کہ یہ کوئی پکا فریب یا پکا جادو ہے۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنْ فَهِمَ أَسْرَارَنَا وَ اتَّبَعَ الْهُدَى
الناصح المشفق خاکسار غلام احمد قادیانی - ۲۷/ دسمبر ۱۸۹۱ء
یہ اشتہار آسمانی فیصلہ با ر اول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر تقطیع کلاں ٹائٹل کے آخری دو صفحوں پر ہے )
(روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۴۳ تا ۳۵۰)