ڈاکٹر جگن ناتھ صاحب ملازم ریاست جموں کو آسمانی نشانوں کی طرف دعوت

مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ڈاکٹر جگن ناتھ صاحب ملازم ریاست جموں
کو آسمانی نشانوں کی طرف دعوت
میرے مخلص دوست اور لاہی رفیق اخویم حضرت مولوی حکیم نور دین صاحب فانی فی ابتغاء
مرضات ربانی ملازم و معالج ریاست جموں نے ایک عنایت نامہ مورخہ ۷ رجا نامه مورخہ ۷ جنوری ۱۸۹۲ء
ے چونکہ یہ اشتہار حضرت اقدس علیہ السلام نے جلی لکھا تھا اس لئے جلی نقل کیا گیا (مرتب)
ے نوٹ ۔ حضرت مولوی صاحب کے محبت نامہ موصوفہ کے چند فقرہ لکھتا ہوں غور سے پڑھنا چاہیے تا معلوم ہو
کہ کہاں تک رحمانی فضل سے ان کو انشراح صدر و صدق قدم و یقین کامل عطا کیا گیا ہے اور وہ فقرات یہ ہیں۔
عالی جناب مرزا جی مجھے اپنے قدموں میں جگہ دو۔ اللہ کی رضا مندی چاہتا ہوں اور جس طرح وہ راضی ہو سکے
طیار ہوں اگر آپ کے مشن کو انسانی خون کی آبپاشی ضرور ہے تو یہ نابکار ( مگر محب انسان ) چاہتا ہے کہ اس کام میں
کام آوے ۔ تَمَّ كَلَامُهُ جَزَاهُ اللهُ - حضرت مولوی صاحب جو انکسار اور ادب اور ایثار مال و عزت اور جان فشانی
میں فانی ہیں وہ خود نہیں بولتے بلکہ ان کی روح بول رہی ہے۔ در حقیقت ہم اسی وقت سچے بندے ٹھہر سکتے ہیں کہ جو وہ خود انکی رو
خداوند منعم نے ہمیں دیا ہم اس کو واپس دیں یا واپس دینے کیلئے تیار ہو جائیں۔ ہماری جان اس کی امانت ہے اور وہ
فرماتا ہے کہ أَنْ تُؤَدُّوا الْمُنْتِ إِلَى أَهْلِهَا
دو
النساء : ۵۹
سرکہ نہ در پائے عزیزش رود بارگران ست کشیدن بدوش
ترجمہ۔ وہ سر جو محبوب کے قدموں میں قربان نہ ہوا سے کندھوں پر اٹھائے رکھنا ایک بارگراں ہے۔
منه

اس عاجز کی طرف بھیجا ہے جس کی عبارت کسی قدر نیچے لکھی جاتی ہے اور وہ یہ ہے۔
خاکسار نا بکار نور الدین بحضور خدام والا مقام حضرت مسیح الزمان سَلَّمَهُ الرَّحْمٰن -
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُ کے بعد بکمال ادب عرض پرداز ہے۔
غریب نواز - پریروز ایک عرضی خدمت میں روانہ کی اس کے بعد یہاں جموں میں ایک
عجیب طوفان بے تمیزی کی خبر پہنچی جس کو بضرورت تفصیل کے ساتھ لکھنا مناسب
سمجھتا ہوں ۔
ا
L
ازالہ اوہام میں حضور والا نے ڈاکٹر جگن ناتھ کی نسبت ارقام فرمایا ہے کہ وہ
گریز کر گئے اب ڈاکٹر صاحب نے بہت سے ایسے لوگوں کو جو اس معاملہ سے آگاہ
تھے کہا ہے ۔ سیاہی سے یہ بات لکھی گئی ہے سرخی سے اس پر قلم پھیر دو میں نے ہرگز
گریز نہیں کیا اور نہ کسی نشان کی تخصیص چاہی مردہ کا زندہ کرنا میں نہیں چاہتا اور نہ
خشک درخت کا ہرا ہونا ۔ یعنی بلا تخصیص کوئی نشان چاہتا ہوں جو انسانی طاقت سے
بالاتر ہو۔
اب ناظرین پر واضح ہو کہ پہلے ڈاکٹر صاحب موصوف نے اپنے ایک خط میں
نشانوں کو تخصیص کے ساتھ طلب کیا تھا جیسے مردہ زندہ کرنا وغیرہ اس پر ان کی خدمت میں
خط لکھا گیا کہ تخصیص نا جائز ہے خدائے تعالیٰ اپنے ارادہ اور اپنے مصالح کے موافق نشان
ظاہر کرتا ہے اور جب کہ نشان کہتے ہی اس کو ہیں کہ جو انسانی طاقتوں سے بالاتر ہو تو پھر
تخصیص کی کیا حاجت ہے ۔ کسی نشان کے آزمانے کیلئے یہی طریق کافی ہے کہ انسانی ہے۔
طاقتیں اس کی نظیر پیدا نہ کر سکیں اس خط کا جواب ڈاکٹر صاحب نے کوئی نہیں دیا تھا اب پھر
یہ ذکر ازالہ اوہام حصہ دوم ایڈیشن اول کے صفحہ ۷۷۹ پر ہے۔ (مرتب)

ڈاکٹر صاحب نے نشان دیکھنے کی خواہش ظاہر کی اور مہربانی فرما کر اپنی اس پہلی قید کو اٹھا لیا
ہے اور صرف نشان چاہتے ہیں کوئی نشان ہو مگر انسانی طاقتوں سے بالاتر ہو۔ لہذا آج ہی
کی تاریخ یعنی اار جنوری ۱۸۹۲ء کو بروز دوشنبہ ڈاکٹر صاحب کی خدمت میں مکر را دعوت حق
کے طور پر ایک خط رجسٹری شدہ بھیجا گیا ہے جس کا یہ مضمون ہے کہ اگر آپ بلا تخصیص کسی
نشان دیکھنے پر سچے دل سے مسلمان ہونے کیلئے تیار ہیں تو اخبارات کے مندرجہ حاشیہ میں
حلفاً یہ اقرار اپنی طرف سے شائع کر دیں کہ میں جو فلاں ابن فلاں ساکن بلدہ فلاں ریاست
جموں میں بر عہدہ ڈاکٹری متعین ہوں اس وقت حلفا اقرار صحیح سراسر نیک نیتی اور حق طلبی اور
خلوص دل سے کرتا ہوں کہ اگر میں اسلام کی تائید میں کوئی نشان دیکھوں جس کی نظیر مشاہدہ
کرانے سے میں عاجز آ جاؤں اور انسانی طاقتوں میں اس کا کوئی نمونہ انہیں تمام لوازم کے
ساتھ دکھلا نہ سکوں تو بلا توقف مسلمان ہو جاؤں گا اس اشاعت اور اس اقرار کی اس لئے
ضرورت ہے کہ خدائے قیوم و قدوس بازی اور کھیل کی طرح کوئی نشان دکھلا نا نہیں چاہتا
جب تک کوئی انسان پوری انکسار اور ہدایت یابی کی غرض سے اس کی طرف رجوع نہ کرے
تب تک وہ بنظر رحمت رجوع نہیں کرتا اور اشاعت سے خلوص اور پختہ ارادہ ثابت ہوتا ہے
اور چونکہ اس عاجز نے خدا تعالیٰ کے اعلام سے ایسے نشانوں کے ظہور کیلئے ایک سال کے وعدہ پر
اشتہار دیا ہے سو وہی میعاد ڈاکٹر صاحب کیلئے قائم رہے گی طالب حق کیلئے یہ کوئی بڑی میعاد نہیں۔
اگر میں ناکام رہا تو ڈاکٹر صاحب جو سزا اور تاوان میری مقدرت کے موافق میرے لئے تجویز
لے پنجاب گزٹ سیالکوٹ اور رسالہ انجمن حمایت اسلام لاہور اور ناظم الہند لاہور اور اخبار عام لاہور اور
نور افشاں لدھیانہ۔

کریں وہ مجھے منظور ہے اور بخدا مجھے مغلوب ہونے کی حالت میں سزائے موت سے بھی کچھ
عذر نہیں۔
ہماں بہ کہ جاں در ره او فشانم جہاں را چه نقصاں اگر من نمانم کے
المع
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی علی اللہ عنہ
یاز دہم جنوری ۱۸۹۲ء
تهر
( منقول از رساله آسمانی فیصلہ صفحہ ۱۷، ۱۸ تقطیع کلاں ۔ ایڈیشن اول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر )
(روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۳۸ تا ۳۴۰)
لے ترجمہ۔ یہی بہتر ہے کہ میں اُس کی راہ میں جان قربان کردوں ۔ اگر میں نہ رہوں تو دنیا کا کیا نقصان ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی