تحریر حضرت مسیح موعود علیہ السلام درباره فیصلہ مباحثہ لاہور مابین مولوی عبد الحکیم صاحب اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام بابت دعوی نبوت
مجموعہ اشتہارات (جلد 1)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو مباحثہ لاہور میں مولوی عبد الحکیم صاحب اور مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے درمیان چند
روز سے بابت مسئلہ دعوئے نبوت مندرجہ کتب مرزا صاحب کے ہو رہا تھا۔ آج مولوی صاحب کی
طرف سے تیسرا پرچہ جواب الجواب کے جواب میں لکھا جا رہا تھا۔ اثنائے تحریر میں مرزا صاحب کی
عبارت مندرجہ ذیل کے بیان کرنے پر جلسہ عام میں فیصلہ ہو گیا جو عبارت درج ذیل ہے۔ المرقوم ۳
فروری ۱۸۹۲ء مطابق ۳ رجب ۱۳۰۹ھ
العبد
برکت علی وکیل چیف کورٹ پنجاب محی الدین المعروف صوفی
العبد
العبد
العبد
العبد
خاکسار رحیم بخش
العبد
العبد
فضل دین
العبد
ابو یوسف محمد مبارک علی
حبیب اللہ
(४४2020
رحیم اللہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِهِ خَاتَمَ النَّبِيِّين - اما بعد تمام مسلمانوں
کی خدمت میں گزارش ہے کہ اس عاجز کے رسالہ فتح الاسلام و توضیح مرام وازالہ اوہام میں جس قدر
ایسے الفاظ موجود ہیں کہ محدث ایک معنی میں نبی ہوتا ہے یا یہ کہ محد ثیت جزوی نبوت ہے یا یہ کہ
محدثیت نبوت نا قصہ ہے۔ یہ تمام الفاظ حقیقی معنوں پر محمول نہیں ہیں بلکہ صرف سادگی سے اس کے
لغوی معنوں کے رو سے بیان کئے گئے ہیں ۔ ورنہ حَاشَا وَ كَلَّا ۔ مجھے نبوت حقیقی کا ہر گز دعوی نہیں
ہے بلکہ جیسا کہ میں کتاب ازالہ اوہام کے صفحہ ۱۳۷ میں لکھ چکا ہوں۔ میرا اس بات پر ایمان ہے کہ
ہمارے سید و مولی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں۔ سو میں تمام مسلمان بھائیوں
کی خدمت میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ ان لفظوں سے ناراض ہیں اور ان کے دلوں پر یہ الفاظ
شاق ہیں تو وہ ان الفاظ کو ترمیم شدہ تصور فرما کر ، بجائے اس کے محدث کا لفظ میری طرف سے سمجھ
لیں۔ کیونکہ کسی طرح مجھ کو مسلمانوں میں تفرقہ اور نفاق ڈالنا منظور نہیں ہے۔ جس حالت میں ابتداء
سے میری نیت میں جس کو اللہ جَلَّ شَانۂ خوب جانتا ہے اس لفظ نبی سے مراد نبوت حقیقی نہیں ہے
بلکہ صرف محدث مراد ہے جس کے معنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلم مراد لئے ہیں ۔ یعنی
محدثوں کی نسبت فرمایا ہے ۔ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ قَالَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ كَانَ فِيْمَنُ قَبْلَكُمْ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ رِجَالٌ يُكَلِّمُونَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونُوا
أَنْبِيَاءَ فَإِنْ يَكُ فِي أُمَّتِي مِنْهُمْ أَحَدٌ فَعُمَرُ - صیح بخاری جلد اول صفحه ۵۲۱ پاره ۱۴ باب مناقب
عمر۔ تو پھر مجھے اپنے مسلمان بھائیوں کی دلجوئی کے لیے اس لفظ کو دوسرے پیرایہ میں بیان کرنے سے
کیا عذر ہو سکتا ہے۔ سو دوسرا پیرا یہ یہ ہے کہ بجائے لفظ نبی کے محدث کا لفظ ہر ایک جگہ سمجھ لیں اور اس
کو ( یعنی لفظ نبی کو ) کا ٹا ہوا خیال فرمالیں۔ اور نیز عنقریب یہ عاجز ایک رسالہ مستقلہ نکالنے والا ہے۔
جس میں ان شبہات کی تفصیل اور بسط سے تشریح کی جائے گی جو میری کتابوں کے پڑھنے والوں کے
دلوں میں پیدا ہوتے ہیں اور میری بعض تحریرات کو خلاف عقیدہ اہلِ سنت وا منت و الجماعت خیال کرتے
ہیں۔ سو میں انشاء اللہ تعالیٰ عنقریب ان اوہام کے ازالہ کے لیے پوری تشریح کے ساتھ اس رسالہ میں
لکھ دوں گا اور مطابق اہل سنت والجماعت کے بیان کر دوں گا۔
راق
خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی مؤلف رساله توضیح مرام وازالة الاوهام
wsw४२०४
५४०४५
۳ فروری ۱۸۹۲ء
( محمدی پریس لاہور )
غلام نبی سنگ ساز و کاتب
تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۹۴ تا ۹۶)